Tag: اعظم نذیر تارڑ

  • اوورسیز کے حوالے سے حکومت نے کوئی لسٹ نہیں بنائی: اعظم نذیر تارڑ

    اوورسیز کے حوالے سے حکومت نے کوئی لسٹ نہیں بنائی: اعظم نذیر تارڑ

    واشنگٹن: وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ  نے کہا ہے کہ حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کے خلاف کوئی لسٹ نہیں بنائی یہ سب افواہیں ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق  وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کیپیٹل ہل میں پاکستانی کمیونٹی رہنماؤں سے ملاقات کی جہاں انہون نے کہا کہ سمندر پارپاکستانی ملک کا بیش قیمتی اثاثہ ہیں۔

    وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ دیارِ غیر میں ریاستی مفادات کو سیاسی وابستگیوں پر فوقیت نہیں دی جائے گی، کسی بھی فرد یا جماعت کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کرنے جارہے۔

    انہوں نے کہا کہ سانحہ 9 مئی کے واقعات پر کسی بھی اوور سیز پاکستانیوں کے خلاف کوئی بھی کارروائی نہیں کرنے جارہے، موجودہ حکومت نے کوئی لسٹ تیار نہیں کی یہ سب افواہیں ہیں۔

    وزیر قانون کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوئی معاشرہ  قابل فخر اداروں اور شہدا پر حملہ برداشت نہیں کرسکتا، قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف ملکی قوانین کت مطابق کارروائی کی جائے گی۔

    وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ پاکستانی نژادری پبلکن رہنما ساجد تارڑ اور سفیر مسعود خان بھی موجود تھے، وزیر قانون اعظم تارڑ نے کیپیٹل ہل میں امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر اہلکاوں سے بھی ملاقات کی۔

  • وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی کیپٹل ہل میں اہم ملاقاتیں

    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی کیپٹل ہل میں اہم ملاقاتیں

    واشنگٹن: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے دورہ امریکا کے موقع پر ارکان کانگریس سے ملاقاتیں کر کے انھیں سانحہ 9 مئی کے بعد ہونے والے بے بنیاد پروپیگنڈے سے آگاہی فراہم کی۔

    تفصیلات کے مطابق اعظم نذیر تارڑ نے کیپٹل ہل میں اہم ملاقاتیں کی ہیں، انھوں نے 6 ارکان کانگریس کو ملاقات میں سانحہ 9 مئی سے متعلق آگاہ کیا، وفاقی وزیر نے انسانی حقوق کے نام پر بے بنیاد پروپیگنڈے اور اس کے محرکات بتائے۔

    اعظم نذیر نے کہا کسی جماعت یا فرد کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کر رہے ہیں، بلکہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف ملکی قوانین کے مطابق کارروائی ہو رہی ہے۔

    وزیر قانون نے ارکان کو بتایا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے خلاف کوئی کارروائی کرنے نہیں جا رہے۔

    کیپٹل ہل میں ملاقاتوں کا اہتمام پاکستانی نژاد ری پبلکن رہنما ساجد تارڑ نے کیا تھا، انھوں نے اس موقع پر کہا کہ وزیر قانون نے ارکان کانگریس کو حقائق سے آگاہ کیا ہے، کانگریس میں پاکستان کاکس کی چیئرپرسن شیلا جیکسن لی نے بھی وفاقی وزیر سے ملاقات کی، اعظم نذیر نے شیلا جیکسن لی کے پاک امریکا تعلقات کے لیے کردار کو سراہا۔

    وزیر قانون نے ارکان کانگریس ایلکس مونی، جم بارڈ، اینڈی حارث اور رون ایسٹی سے بھی ملاقات کی، ارکان کانگریس کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان میں کسی جماعت اور فرد کی حمایت نہیں کرتا۔

  • اعظم نذیر تارڑ کو آئین کا کچھ نہیں پتا، فواد چوہدری 

    اعظم نذیر تارڑ کو آئین کا کچھ نہیں پتا، فواد چوہدری 

    لاہور: پی ٹی آئی رہنما فوادچوہدری نے کہا ہے کہا اعظم نذیر تارڑ پھانسیاں بچانے والے وکیل ہے آئین کا انہیں کچھ پتا نہیں اس لیے ان کے کہنے پر شہباز شریف چلے تو کھڈے میں گریں گے۔ 

    لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹیاں ڈمی پارلیمنٹ کو ڈھال کی طرح استعمال کررہی ہے، پارلیمنٹ کو اختیار نہیں ہوگا کہ الیکشن اختیارات کوروک سکے، اس مین پارلیمنٹ کی ووٹنگ ضروری ہے یہ کہنا کہ غیر آئینی ہے۔ 

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ آج رقم جاری نہ ہوئی تو سپریم کورٹ کی توہین ہوگی، جس کے بعد سب سے پہلے قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک کو 6 ماہ کیلئے گھرجانا پڑےگا۔ 

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جو کھیل کھیلا جارہا ہے وہ لندن پلان کا حصہ ہے، لندن پلان میں شہبازشریف کو نا اہل کرانا مریم نواز اور نوازشریف کا پلان ہے، شہباز شریف کو بکرا بنا کر سپریم کورٹ میں پیش کیا جانا ہے۔ 

    سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شہبازشریف عقل سے کام کریں اور سیاست بچائیں، پہلے حمزہ شہباز شریف کو فارغ کیا گیا، اب شہباز شریف کی قربانی دینے جارہے ہیں۔  

    فواد چوہدری نے کہا کہ اعظم نذیر تارڑ پھانسیاں بچانے والے وکیل ہے آئین کا انہیں کچھ پتا نہیں اس لیے ان کے کہنے پر شہباز شریف چلے تو کھڈے میں گریں گے، شہباز شریف اعظم تارڑ کے بجائے کسی عقل مند آدمی سے مشورہ کرے۔  

    فوادچوہدری نے کہا کہ ایک کے بعد دوسری قرارداد لانے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، 14 مئی کو پنجاب میں الیکشن کرانے ہونگے اگر الیکشن نہیں ہوئے تو سڑکوں پر دمادم مست قلندر ہوگا۔ 

  • عمران خان کیخلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ چلانا ہے یا نہیں، فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، وزیر قانون

    عمران خان کیخلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ چلانا ہے یا نہیں، فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، وزیر قانون

    اسلام آباد : وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان کیخلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ چلانا ہے یا نہیں، فیصلہ پارلیمنٹ اور کابینہ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق کہا کہ چیف جسٹس کے ساتھ 2 ججز نے تفصیلی فیصلہ جاری کیا، پاکستان کی جمہوری تاریخ میں اس فیصلے کویادرکھاجائےگا، جہاں بھی آئین شکنی ہوگی وہاں عدالت کااختیار ہےاپنافیصلہ سنائے۔

    عظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ اضافی نوٹ میں لکھا گیا رولنگ بدنیتی پر مبنی ہے، کل تفصیلی فیصل میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کوغیرآئینی قراردیاگیا جبکہ سپریم کورٹ نےاسمبلی کی تحلیل کوغیرآئینی قراردیا۔

    وزیر قانون نے کہا کہ اضافی نوٹ میں کہاگیاعدم اعتماد کو غیر جمہوری طریقے کو روکنے کی کوشش کی گئی، صدرنے فوری طور پر اسمبلی تحلیل کی،اس کو بھی غیرآئینی قراردیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نےجلسے کئے جیب سےکاغذلہرالہراکردکھائے، عدم اعتماد غیرملکی سازش کی بنیاد پر پیش کی گئی ،اس کوبھی روک دیا گیا، 7سے27مارچ تک وزراخاموش رہے، کسی نے کارروائی نہیں کی۔

    اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عمران خان آئین اورقانون کےاسمبلی کوتحلیل کرنےکےاہل نہیں تھے، سوموٹو پرعدالت نے دوبارہ عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوئی، عدم اعتماد کو گزشتہ حکومت نے مداخلت قراردیا وہ بھی فیصلے سے دفن ہوگیا۔

    وزیر قانون کا کہنا تھا کہ عدالت نے کہا کہ مٹیریل بھی ایسا نہیں ہےکہ ان مداخلت کو سیریس لیا جاتا، ملکی سلامتی کا مسئلہ تھا تو اس کوعوام کے سامنے لایا جاتا۔

    عدالتی فیصلے کے حوالے سے انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان کابیرونی سازش کابیانیہ عدالت کے فیصلے سے مکمل دفن ہو گیا، عدالت نےفیصلے سے طے کردیا کہ قومی سلامتی کامسئلہ بادی نظرنہیں تھا۔

    اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعتوں کے لیے ملک کی سالمیت سب سے پہلے ہے، پی ٹی آئی اورعمران خان نے قومی سلامتی کو جواز بنا کر کھیل کھیلا، عمران خان نے اقتدار بچانے کے لیے آرٹیکل95 کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا، عدالت نے ان کے چہرے سے نقاب ہٹادیا ہے۔

    وزیر قانون نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر پر فرض تھا اپوزیشن کو مؤقف پیش کرنے کا موقع دیتے، عدالت نے سارے وکلا کو سننے کے بعد یہ فیصلہ جاری کیا، اتحادی جماعتیں عدالت کے فیصلے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، عدالت نےایک تاریخ سازفیصلہ دیا ہے، کس نے بیرون سازش میں حصہ لیا، تاریخ اس کافیصلہ کرے گی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلےکی روشنی میں آرٹیکل چھ کا مقدمہ چلانا ہے یا نہیں، فیصلہ پارلیمنٹ اورکابینہ کرے گی۔

    قمر زمان کائرہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سابق صدر،سابق وزیر اعظم،سابق ڈپٹی اسپیکرکےفیصلے سازش تھے ، یہ کیسی سازش ہے جو پہلے پتہ چلے اور پھر ہوگی، میرے خیال میں عدالت نے کہا اس معاملے پر آرٹیکل 6 لاگو ہو، عدالت نے شاید ہی کبھی آرٹیکل6 کا مقدمہ چلایا ہو، عدالت نےکہاہےکہ آرٹیکل 6 کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔