Tag: اعلامیہ جاری

  • کارکنان کی گرفتاریوں پرمتحدہ قومی موومنٹ کا اعلامیہ جاری

    کارکنان کی گرفتاریوں پرمتحدہ قومی موومنٹ کا اعلامیہ جاری

    کراچی : ایم کیو ایم کی جانب سے کارکنان کی گرفتاری سے متعلق ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، اعلامیہ کے مطابق آج شام حیدرآباد سے ایم کیوایم کے سابق سیکٹر ممبر رضا کو مارکیٹ ٹاور کے علاقے سے گرفتار کرلیا گیا۔ جمعرات کی شب رینجرز نے ملیر کے علاقے نصرت کالونی کا محاصرہ کیااورایم کیوایم کے چارکارکنوں کو گھروں پرچھاپے مارکر گرفتار کرلیا۔

    گرفتار شدگان میں یوسی 12کے فائنانس سیکریٹری غلام سرور، عبدالقیوم، عبدالنعیم اورجنید قریشی شامل ہیں۔ عبدالقیوم اور عبدالنعیم دونوں بھائی ہیں جن کے ایک اوربھائی فہیم اجمیری پہلے ہی اسیر ہیں۔

    علاوہ ازیں رینجرز نے لیاقت آباد یونٹ 165کے کارکن احتشام احمد کو کریم آباد میں ان کی باربی کیو شاپ سے گرفتار کرلیا۔ احتشام احمد ایم کیوایم کے ایک اورکارکن تنویراحمد کے بھائی ہیں جو پہلے ہی اسیر ہیں۔

    رینجرزاور پولیس نے کورنگی ٹاوٴن یوسی 25 کے کارکن مرزا اظہر بیگ کو بھی آج علی الصبح ان کے گھرسے گرفتار کرلیا۔ پولیس اوررینجرز نے جمعرات کوعلی الصبح بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے سعیدآباد کی یوسی 30 کے کارکن راوٴ شرا فت عدیل کو گرفتار کرلیا۔

    بدھ 3 اگست کو پولیس اور رینجرز نے لانڈھی یوسی 6 کے کارکن کے پی محمد بشیر اوریوسی 4 کے کارکن ماجد علی خان کو گرفتار کرلیا جبکہ رینجرز نے منگل 2 اگست کو پاک کالونی سے یوسی 5 کے کارکنوں عمردرازخان اورمحمد کلیم خان کو گرفتار کرلیا۔

    اس طرح گزشتہ چار روز کے دوران رینجرز اور پولیس ایم کیوایم کے 12 کارکنان وذ مہ داران کو گرفتارکرچکی ہیں جن میں سے سات کارکنوں کو صرف گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گر فتار کیا گیا۔

     

  • تمام سیاسی جماعتیں بیرونی سازشوں کو ناکام بنائیں گی، آل پارٹیز کانفرنس

    تمام سیاسی جماعتیں بیرونی سازشوں کو ناکام بنائیں گی، آل پارٹیز کانفرنس

    کوئٹہ : وزیر اعظم  نواز شریف کی زیرصدارت منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

    اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سانحہ مستونگ ،پشاور اور صفورا گوٹھ کی طرح المناک واقعہ ہے اور اس سلسلے میں ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں اٹھائی جائے گی۔

    اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملک دشمن قوتیں اپنے بیرونی آقاؤں کے اشارے پر بلوچستان کے حالات خراب کررہی ہیں لیکن تمام سیاسی جماعتیں اور سیکورٹی ادارے دہشت گردی کی کارروائیوں اور بیرونی سازشوں کو ہرقیمت پر ناکام بنائیں گے۔

    اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گوادر کاشغر اقتصادی راہداری پاکستان دشمنوں کی نظر میں کانٹے کی طرح کھٹک رہی ہے ۔

    اعلامیہ میں سیاسی قیادت کو اقوام اور قبائل کو باہم دست وگریباں کرنے کی گھناؤنی سازش ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کیا گیاہے۔