Tag: اعلان

  • میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

    میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

    لاہور(24 جولائی 2025): بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) لاہور نے سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (SSC) کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور ڈویژن اور بورڈ کے چیئرمین زید بن مقصود نے تقریب کی صدارت کی اور بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباء کے ناموں کا اعلان کیا۔

    رول نمبر 115235 والی حرم فاطمہ نے 1193 نمبروں کے ساتھ مجموعی طور پر ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔

    لاہور کے بورڈ میں رول نمبر 115235 والی حرم فاطمہ نے 1193 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، نورالہدیٰ اور حاجی ابوذر تنویر 1188 نمبر لے کر دوسری جبکہ محمد علی 1187 نمبرلے کر تیسری پوزیشن پر رہے۔

    ڈپٹی کمشنر ملتان نے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کیا، امتحان میں ایک لاکھ 25 ہزار امیدوار شریک ہوئے، تعلیمی بورڈ ملتان کے مطابق دنیا پور کے طالب علم ہارون حامد نے 1193 نمبر لے کر پہلی، حسینہ فاطمہ نے 1188 نمبر لے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

    حافظہ عشبہ فاطمہ نے 1187 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی، اسبہا فاطمہ، میرب فاطمہ اور خدیجہ بھی 1187 نمبر لے کر تیسری پوزیشن کی حق دار ٹھہریں۔

    کنٹرولر لاہور بورڈ رضوان نذیر نے کہا کہ نقل کی روک تھام کیلئے اقدامات مثبت رہے، رواں سال رول نمبر سلپ پر کیو آر کوڈ لگا کر پیپر لیے گئے، رواں سال 11 ہزار سے زائد سٹاف نے امتحان میں ڈیوٹیاں دیں۔

    آن لائن رزلٹ چیک کرنے کا طریقہ

    میٹرک کے نتائج کی تلاش میں کل ملک بھر میں اسٹوڈنٹس آن لائن ویب سائیٹس پر وزٹ کریں گے۔ میٹرک کے آن لائن نتائج معلوم کرنے کے لیے اسٹوڈنٹس کو لاہور بورڈ کی ویب سائٹ https://www.biselahore.com/ پر جانا ہوگا۔

    جہاں ویب سائٹ کھلتے ہی صفحہ اول پر میٹرک رزلٹ 2025 کا آپشن دیا گیا ہے، جس کو کلک کرنے سے رول نمبر باکس اوپن ہو جائے گا۔

     اس رولنمبر باکس میں طلبا کو اپنا رول نمبر درج کر کے اینٹر کرنا ہوگا جس کے بعد ان کا مطلوبہ نتیجہ سکرین پر آ جائے گا۔

  • سرکاری ملازمین کے لیے بڑے الاؤنس کا اعلان

    سرکاری ملازمین کے لیے بڑے الاؤنس کا اعلان

    سرکاری ملازمین کے لیے ایک اور خوشخبری ہے کہ آزاد کشمیر حکومت نے ان کے لیے بڑے الاؤنس کی منظوری دے دی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آزاد کشمیر حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے 30 فیصد ڈسپیئرٹی الاؤنس کی منظوری دے دی ہے۔ حکومت سے منظوری کے بعد اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق اس الاؤنس کا اطلاق رواں مالی سال کے آغاز سے ہوگا اور ملازمین کو یکم جولائی سے بنیادی تنخواہ پر 30 فیصد ڈسپیئرٹی الاؤنس دیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ وفاق اور صوبوں کے رواں مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 12 فیصد تک اضافہ کیا گیا تھا۔

    بعد ازاں بلوچستان، پنجاب اور دیگر صوبوں نے مختلف گریڈ کے سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہوں کے تناسب سے ایڈھاک ریلیف الاؤنس دینے کا اعلان کیا تھا۔

    پاکستان میں آج سونے کی قیمت

    آج آزاد کشمیر کی حکومت نے بھی اپنے سرکاری ملازمین کے لیے 30 فیصد ڈسپیئرٹی الاؤنس کی منظوری دے دی ہے۔

  • 9 اور 10 محرم الحرام کو لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

    9 اور 10 محرم الحرام کو لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

    پشاور: 9 اور 10 محرم کے دوران صوبہ میں کہیں بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے اعلان کیا ہے کہ 9 اور 10 محرم 2025 کو لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، پیسکو کے ترجمان نے تصدیق کی کہ ان دنوں امام بارگاہوں کے لیے بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

    پیسکو نے مقررہ مدت میں چوبیس گھنٹے بجلی فراہم کرنے کے لیے 94 فیڈرز کو مخصوص کیے ہیں، پیسکو کے ہیڈ کوارٹر میں ایک سرشار کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جس میں اعلیٰ حکام کے ساتھ عملہ موجود ہے تاکہ بجلی کی فراہمی کو مؤثر طریقے سے مانیٹر کیا جا سکے۔

    ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ 2025 کے جلوسوں کے راستوں پر لٹکی ہوئی بجلی کی تاریں ہٹا دی گئی ہیں تاکہ حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے اور رکاوٹوں کو روکا جا سکے۔

    https://urdu.arynews.tv/muharram-moon-sighted-ashura-july-6/

    قبل ازیں پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے ماہ مقدس محرم الحرام کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے پشاور میں دفعہ 144 نافذ کر دی تھی۔

    پشاور ڈپٹی کمشنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ڈبل سواری اور افغان مہاجرین کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کی گئی ہے، اس کے علاوہ ہوائی فائرنگ، نفرت انگیز تقریر اور لاؤڈ اسپیکر کے غلط استعمال کی بھی سختی سے ممانعت ہے۔

    واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں محرم الحرام کا چاند 26 جون کو نظر آیا اور ملک بھر میں عاشورہ 6 جولائی کو ہوگا۔

  • سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد بنگلا دیشی کپتان کا بڑا اعلان

    سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد بنگلا دیشی کپتان کا بڑا اعلان

    ڈھاکا: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان نجم الحسن شنٹو نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

    کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق نجم الحسن شنٹو سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شکست کے بعد کپتانی سے دستبردار ہوئے، سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میں بنگلا دیش کو ایک اننگز اور78 رنز سے شکست دی۔

    سری لنکا ٹیم سے شکست کے بعد نجم الحسن شنٹو نے پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا اور کہا کہ میں ٹیسٹ فارمیٹ میں مزید کپتانی جاری نہیں رکھنا چاہتا، یہ کوئی ذاتی فیصلہ نہیں بلکہ ٹیم کے مفاد میں ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ تین الگ الگ فارمیٹس میں تین کپتان رکھنا ٹیم کے لیے سودمند نہیں ہوگا، میں کچھ عرصے سے ڈریسنگ روم کا حصہ ہوں اور سمجھتا ہوں کہ تین فارمیٹس میں تین کپتان رکھنا سمجھداری نہیں، یہ فیصلہ میں نے کچھ دن پہلے بورڈ کو بتا دیا تھا۔

    نجم الحسن شنٹو نے مزید کہا کہ کپتانی سے دستبردار ہونے کے اس فیصلے کے پیچھے کوئی جذباتی ردعمل یا ذاتی مایوسی نہیں، میں چاہتا ہوں کہ لوگ اسے جذباتی فیصلہ نہ سمجھیں، میرا یہ فیصلہ مکمل طور پر ٹیم کے فائدے کے لیے کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں نجم الحسن شنٹو کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سے بھی ہٹا کر ان کی جگہ مہدی حسن کو کپتان مقرر کیا گیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/bangladesh-young-batsman-najamul-hussain-captain-all-three-formats/

  • صوبہ پنجاب کے لیے بڑے منصوبوں کا اعلان

    صوبہ پنجاب کے لیے بڑے منصوبوں کا اعلان

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے کئی بڑے منصوبوں کا اعلان کر دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں صوبہ بھر میں پنجاب ڈیولپمنٹ پلان لانے کا اعلان کیا گیا۔ اس منصوبے کے تحت 60 شہروں میں پنجاب ڈیولپمنٹ پراجیکٹ اسی سال مکمل اور 800 گاؤں کو بتدریج ماڈل ولیج بنایا جائے گا۔

    مریم نواز نے اس اجلاس ارکان کو ہر پراجیکؔٹ پر خود تین گھنٹے طویل بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے کے ہر ضلع کے بازاروں میں لٹکتے بجلی کے تار زیر زمین کیے جائیں گے۔ ہر ضلع اور تحصیل میں ریڑھی بازار قائم کیے جائیں گے۔

    بیوٹیفکیشن پلان کے تحت مختلف شہروں میں کینالز کو سجایا جائیگا، فوڈ اسٹریٹ بنائی جایں گی جبکہ بازاروں کی ری ماڈلنگ اور انفراسٹرکچر میں بہتری بھی اس منصوبے کا حصہ ہوگی۔

    اجلاس میں ارکان کی مشاورت سے دیہات میں 400 کلومیٹر چھوٹی رابطہ سڑکوں کی تعمیر وتوسیع کا اعلان کرتے ہوئے اگلے برس سے اس منصوبے کے لیے 250 ارب کے فنڈز دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

    اس کے علاوہ 1100 الیکٹرک بسیں پنجاب کے تمام اضلاع کو دینے، سال کے آخر تک ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف مکم کرنے، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں میٹرو بس سروس جلد شروع کرنے کے اعلانات کیے گئے۔

    وزیراعلیٰ نے پنجاب بھر میں نادار اور ضرورت مندوں کے لیے راشن کارڈ لانچ کرنے، ہر بڑے شہر میں واسا کے قایم اور ہر ڈویژن میں سینٹر آف ایکسیلنس کڈز کیمپس بنانےکے ساتھ لاہور کینال روڈ پر اے آر ٹی ٹرانسپورٹ پراجیکٹ بھی جلد شروع کرنے کے اعلانات کیے۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جو وعدہ کروں گی پورا کروں گی۔ پنجاب کے دور دراز علاقوں میں پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب کو روز بہتر سے بہترین بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تجاوزات کے خاتمے سے بازار کھلے ہوگئے اور عوام بھی خوش ہیں۔ شہروں کے بعد پہلی بار گاؤں کو بھی صفائی پروگرام میں شامل کیا گیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کوئی ڈسٹرکٹ یا تحصیل بیوٹی فکیشن پلان سے محروم نہیں رہے گا۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بے رحمانہ آپریشن کریں گے۔ سی ٹی ڈی کو مضبوط بنایا، صوبہ بھر میں کومبنگ آپریشن ہو رہے ہیں۔

    مریم نواز نے مزید کہا کہ چند ماہ میں پنجاب کے تمام شہر سیف سٹی ہوں گے۔ صوبے میں موثر اینٹی نارکوٹکس فورس کو متحرک کر دیا گیا ہے اور جانوروں کے تحفظ کی بھی موثر مہم جاری ہے۔ لاہور میں 450 کلومیٹر تک سیوریج لائن ڈالی جا رہی ہے۔ عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ ہو رہا ہے۔

  • پی سی بی کا ڈومیسٹک کرکٹ میچز سے متعلق بڑا اعلان

    پی سی بی کا ڈومیسٹک کرکٹ میچز سے متعلق بڑا اعلان

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاک بھارت جنگ بندی کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ کے معطل شدہ میچز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے جاری بیان کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پی سی نی نے معطل شدہ ڈومیسٹک ایونٹس بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو کے میچز بدھ 14 مئی سے کھیلے جائیں گے۔

    ڈومیسٹک کرکٹ میں اصلاحات کیلئے قائم کمیٹی میں نئے ارکان شامل

    پاک بھارت کشیدگی: پی سی بی نے تمام ڈومیسٹک ایونٹس ملتوی کردیے

    پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ریجنل انٹرا ڈسٹرکٹ چیلنج کپ، انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹ آج سے شروع ہوں گے، ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل 19 سے 21 مئی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    پی سی بی کے مطابق پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو کے سیمی فائنل 24 مئی سے 26 مئی اور فائنل 28 سے 31 مئی کے درمیان کھیلا جائےگا۔

    واضح رہے کہ بھارتی جارحیت کے باعث پی ایس ایل 10 کو پہلے امارات منتقل کردیا گیا تھا مگر پھر اسے غیر معینہ مدت کے لیے معطل کردیا گیا تھا تاہم اب بقیہ میچز سے متعلق کل تک اعلان کیا جائے گا۔

  • بھارتی کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان کر دیا، سینئر کرکٹر باہر!

    بھارتی کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان کر دیا، سینئر کرکٹر باہر!

    بھارتی کرکٹ بورڈ نے سال 25-2024 کے لیے 34 کھلاڑیوں کو سینٹرل کانٹریکٹ دیا ہے نئے چہروں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سال 25-2024 کے لیے سینٹرل کانٹریکٹ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے فہرست جاری کر دی ہے جس کے مطابق بورڈ نے 34 کھلاڑیوں سے معاہدے کیے ہیں اور ان میں کئی نئے چہرے بھی شامل ہیں۔

    بی سی سی آئی کے نئے سینٹرل کانٹریکٹ میں شریاس ائیر اور ایشان کشن کی واپسی ہوئی ہے جبکہ 6 نئے چہروں کو بھی سینٹرل کانٹریکٹ میں شامل کیا گیا ہے اور ان سب کو سی گریڈ میں رکھا گیا ہے۔

    فہرست میں رشبھ پنت کو گریڈ ‘اے’ میں ترقی دی گئی ہے، جب کہ سینئر آف اسپنر روی چندرن ایشون کو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے باعث کانٹریکٹ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والے شریاس ائیر کو بی گریڈ دیاگیا ہے جب کہ وکٹ کیپر کی سی گریڈ کے ذریعہ دوبارہ سینٹرل کانٹریکٹ میں واپسی ہوئی ہے۔

    بی سی سی آئی کی جاری کردہ فہرست میں چار درجے رکھے گئے ہیں۔ اے پلس گریڈ میں چار کھلاڑیوں کو برقرار رکھا گیا ہے جو سالانہ 7 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ حاصل کریں گے۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ کی جاری کردہ فہرست ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

    گریڈ اے پلس:

    روہت شرما، ویرات کوہلی، جسپریت بمراہ، رویندرا جڈیجا

    گریڈ اے:

    محمد سراج، کے ایل راہول، شبمن گل، ہاردک پانڈیا، محمد شامی، رشبھ پنت

    گریڈ بی:

    اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، شریاس ائیر، سوریا کمار یادو، یشسوی جیسوال۔

    گریڈ سی:

    ایشان کِشن، اَبھشیک شرما، رنکو سنگھ، تلک ورما، رُتُراج گائیکواڑ، شِوَم دوبے، روی بشنوی، سنجو سیمسن، اَرشدیپ سنگھ، واشنگٹن سندر، مُکیش کمار، پرسدھ کرشنا، رَجت پَٹیدار، دُھروو جُوریل، سرفراز خان، نِتیش کمار ریڈی، آکاش دیپ، ورن چکرورتی، ہرشت رانا۔

    واضح رہے کہ بی سی سی آئی کی پالیسی کے مطابق سینٹرل کانٹریکٹ میں شامل تمام کھلاڑیوں کو پابند کیا گیا ہے کہ اگر وہ قومی ٹیم کا حصہ نہ ہوں تو انہیں لازمی طور پر جاری ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت کرنی ہے۔

  • چیمپئنز ٹرافی: پی سی بی کا شائقین کرکٹ کے لیے بڑا اعلان

    چیمپئنز ٹرافی: پی سی بی کا شائقین کرکٹ کے لیے بڑا اعلان

    چیمپئنز ٹرافی اب اختتام کی جانب گامزن ہے اور سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے پی سی بی نے شائقین کرکٹ کے لیے بڑا اعلان کیا ہے۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان کی میزبانی میں جاری ہے۔ میگا ایونٹ سے پاکستان کے باہر ہونے پر مایوس شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خوشخبری ہے تاہم یہ خوشخبری خاص شائقین کرکٹ کے لیے ہی ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے بارش سے متاثرہ ان میچوں کے ٹکٹوں کی رقم واپس کرنے کا اعلان کر دیا ہے جس میں بارش کی وجہ سے ٹاس بھی نہ ہو سکا تھا۔

    پی سی بی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ٹاس سے قبل ختم ہونے والے میچ کے تمام انکلوژرز کے ٹکٹوں کی رقم ان کے خریداروں کو واپس کی جائے گی۔

    تاہم ہاسپٹلیٹی باکسز کے ٹکٹ (باکس اور پی سی بی گیلری) کے ٹکٹ ہولڈرز رقم کی واپسی کے اہل نہیں ہوں گے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈز نے مذکورہ میچز کے ٹکٹ ہولڈرز شائقین کو کہا ہے کہ وہ 10 سے 14 مارچ تک کوریئر کمپنی کی منتخب آؤٹ لیٹس پر اپنی رقم کی واپسی کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔ تاہم شائقین کو رقم کی واپسی کے لیے اصل اور بغیر نقصان زدہ ٹکٹ پیش کرنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے راولپنڈی اسٹیڈیم میں شیڈول دو میچز بارش کی نذر ہوئے تھے۔ ان میں 25 فروری کو آسٹریلیا اور جنوبی افریقا جب کہ 27 فروری کو بنگلادیش اور پاکستان کے مابین میچز شامل ہیں۔ ان میچز میں بارش کی وجہ سے ٹاس بھی نہیں ہو سکا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-india-more-matches-in-2025/

  • طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان

    طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان

    پشاور: وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے خیبرپختونخوا کے  طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب کے جتنے فیصد طلبہ کو لیپ ٹاپ دیے جارہے ہیں ہم بھی اتنے فیصد طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دینگے۔

    علی امین گنڈا پور نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب، خیبرپختونخوا حکومت کے طرز پر اپنے شہریوں کو مفت صحت کارڈ دے، ہم نے اپنی پوری آبادی کو صحت کارڈ پلس دیا اور اب لائف انشورنس کی سہولت دے رہے ہیں، پنجاب حکومت بھی اپنی پوری آبادی کو یہ سہولیات دے۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ مشکل حالات کے باوجود آمدن میں 55 فیصد اضافہ کیا گیا، پنجاب بھی اپنی آمدن 12 فیصد سے 55 فیصد تک بڑھائے، خیبر پختونخوا حکومت کے پاس خزانے میں 176 ارب روپے کا سرپلس پڑا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا واحد صوبہ ہے جس نے آئی ایم ایف کا ٹارگٹ حاصل کیا، باقی کسی دوسرے صوبے نے آئی ایم ایف کا ٹارگٹ حاصل نہیں کیا۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ پنجاب کو آئی ایم ایف کی طرف سے 300 ارب روپے سرپلس کا ہدف دیا گیا تھا، پنجاب حکومت نے 146 ارب روپے کا  خسارہ کیا۔

    علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ 4 ہزار مستحق بچیوں کی شادیاں کرارہے ہیں اور ہر بچی کو 2 لاکھ روپے دے رہے ہیں، میں چیلنج کرتا ہوں پنجاب کی کارکردگی ہماری ایک فیصد کارکردگی کے برابر بھی نہیں، میں مناظرے کے لئے تیار ہوں۔

  • چیمپئنز ٹرافی کیلیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کب ہوگا؟ چیئرمین پی سی بی نے بتا دیا

    چیمپئنز ٹرافی کیلیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کب ہوگا؟ چیئرمین پی سی بی نے بتا دیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے آج کسی بھی وقت قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا جائے گا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کسی بھی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیا جائے گا۔ میگا ایونٹ میں آنے والی تمام ٹیموں کو خوش آمدید کہیں گے۔

    چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے اسٹیڈیم کی تعمیر نو اور تزئین وآرائش کا کام تقریباً مکمل ہوچکا ہے۔ 7 فروری کو وزیراعظم شہباز شریف قذافی اسٹیڈیم لاہور اور صدر مملکت آصف علی زرداری 11 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا افتتاح کریں گے۔ 16 فروری کو لاہور میں چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب ہوگی۔ اس تقریب میں آئی سی سی کے تمام آفیشلز کو بھی مدعو کیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی ہم سب کیلیے بہت اہم ایونٹ ہے۔ آئی سی سی جتنے ٹکٹ ملنے تھے، اس کی جگہ ہم ریونیو لیں گے۔ آئی سی سی کے تمام پاسز فروخت کر رہے ہیں تاکہ ریونیو بڑھا سکیں۔

    محسن نقوی نے کہا کہ پی سی بی کی پوری ٹیم چیمپئنز ٹرافی کی بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔ تاہم سرحد پار ایسے لوگ بھی ہیں جو ایک پتھر بھی لگے تو تنقید کرتے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ قذافی اسٹیڈیم میں عالمی معیار کی نشستیں لگائی گئی ہیں جو چین سے درآمد کی گئی ہیں جن کی 20 سال کی گارنٹی ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں اور میچز کیلیے بی سی سی آئی سمیت تمام کرکٹ بورڈز کو دعوت دی ہے۔ ایونٹ میں شریک ٹیموں کی آمد کا وقت مختلف ہوگا۔ چیمپئنز ٹرافی کیلیے جن لوگوں کو دعوت دی ہے ان کی فہرست شیئر کریں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-australias-most-important-player-out/