Tag: اعلانات

  • ٹرمپ کے اعلانات اشارہ ہیں صرف امریکی مفادات کو دیکھا جائے گا، روسی وزیرخارجہ

    ٹرمپ کے اعلانات اشارہ ہیں صرف امریکی مفادات کو دیکھا جائے گا، روسی وزیرخارجہ

    روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے اعلانات اشارہ ہیں کہ صرف امریکی مفادات کو دیکھا جائے گا۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کی جانب سے امریکی صدر کا حلف اٹھانے کے بعد روسی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا کی پالیسی صدر کی تبدیلی کے باوجود تبدیل نہیں ہوتی، ٹرمپ کے اقدامات عکاسی کرتے ہیں دنیا میں امریکی مفادات کو دیکھیں گے۔

    روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ بہت سے سیاسی سائنسدان نئے امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلوں پر تبصرہ کر رہے ہیں، صدر تبدیل ہوجائے واشنگٹن کےعالمی مفادات کبھی تبدیل نہیں ہوتے۔

    دریں اثنا ہنگری کے وزیراعظم وکٹراوربان نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے ایگزیکٹیو آرڈر پوری دنیا کو تبدیل کردینگے، ٹرمپ کے دستخط شدہ 200 سے زائد ایگزیکٹیو آرڈرز دنیا کو بدل دینگے

    ویڈیو رپورٹ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پہلا دن کیسا گزرا؟

    وزیراعظم ہنگری وکٹراوربان کا کہنا تھا کہ لبرل جمہوریت کیخلاف بغاوت ایک نئے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔

    نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے 47ویں صدر کے عہدے کا حلف گزشتہ دنوں اٹھایا، نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی عہدے کا حلف اٹھایا، تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سمیت دیگر ججز اور امریکا کے سابق صدور نے شرکت کی۔

    امریکی اور عالمی رہنماؤں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد کیپٹل ہال میں موجود تھی، بل کلٹن، ہیلری کلنٹن، باراک اوباما، جارج ڈبلیو بش، چینی نائب صدر، ارجنٹائن کے صدر، اطالوی وزیراعظم بھی کیپٹل ہال میں موجود تھے۔

  • پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب، اہم فیصلے ہوں گے

    پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب، اہم فیصلے ہوں گے

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا، اجلاس میں اہم فیصلے اور اعلانات کیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی پی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل سہہ پہر تین بجے کراچی میں طلب کیا گیا ہے، اجلاس کی صدارت بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔

    بلاول ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں نومنتخب ارکان سندھ اسمبلی شرکت کریں گے، اجلاس میں نئے وزیراعلیٰ اور اسپیکر وڈپٹی اسپیکر کے ناموں کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

    اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور مختلف سیاسی جماعتوں سے ہونے والی مشاورت پر پارٹی کے نومنتخب ارکان کو اعتماد میں لیا جائے گا اور ان کی مشاورت سے آئندہ کا لائحہ تیار کیا جائے گا۔


    انتخابات مسترد، بلاول کا ڈٹ کر اپوزیشن کرنے کا اعلان


    قبل ازیں گذشتہ دنوں بھی پیپلز پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس بلاول ہاؤس کراچی میں ہوا تھا، اجلاس کی سربراہی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کی تھی۔

    خیال رہے کہ مذکورہ اجلاس میں حالیہ الیکشن میں منتخب ہونے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سمیت فریال تالپور اور اہم پارٹی رہنما نے بھی شرکت کی تھی۔

    بعد ازاں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے موقف اختیار کیا تھا کہ قومی اور سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی ایک نئے جذبے کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

    یاد رہے کہ کل ہونے والے اجلاس میں سندھ حکومت اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن کا کردار ادا کرنے سے متعلق پارٹی اہداف بھی طے کیے جائیں گے۔

  • وزیراعظم نوازشریف آج ٹھٹھہ میں جلسہ عام سےخطاب کریں گے

    وزیراعظم نوازشریف آج ٹھٹھہ میں جلسہ عام سےخطاب کریں گے

    اسلام آباد :وزیراعظم میاں محمد نوازشریف آج سندھ کے شہرٹھٹہ کا دورہ کریں گےجہاں وہ جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف آج ٹھٹہ کے مکلی کرکٹ گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اس سلسلے میں مکلی کرکٹ گراؤنڈ میں ن لیگ کے جلسے کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

    وزیراعظم میاں نواز شریف کے جلسہ کے لیے مکلی کرکٹ گراؤنڈ میں47 فٹ لمبا اور46 فٹ چوڑا لکڑی کا اسٹیج بنایا گیا ہے۔جلسہ گاہ میں20 سے25 ہزارکرسیاں لگائی گئی ہیں۔

    ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کےمطابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع کے لیے ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات متوقع ہیں۔

    ایس ایس پی کے مطابق ٹھٹھہ میں جلسہ گاہ کی سیکورٹی پرایک ہزاراہلکار مامور ہوں گے۔

    مزید پڑھیں:مخالفت کے باوجود عراق جنگ میں کویت کا ساتھ دیا تھا،نواز شریف

    یاد رہےکہ دو روز قبل وزیرِاعظم پاکستان نوازشریف نےکہاتھا کہ عراق کی جنگ میں مخالفت کے باوجود کویت کا بھرپور ساتھ دیا تھا جس کے بعد سے کویت اور پاکستان کے درمیان مستحکم تعلقات استوار ہوئے۔

    واضح رہےکہ وزیراعظم نوازشریف نے کہاتھا کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو حالات بہت مشکل تھے لیکن ہم ہر طرح کے چیلینجیز کا مقابلہ کیا اور نئے نئے منصبوں کا آغاز کرتے رہے جس کے بعد الحمداللہ آج پاکستان کے حالات بہت بہتر ہیں۔