Tag: اعلان

  • علی ظفر کا فلموں کی ہدایتکاری کرنے کا اعلان

    علی ظفر کا فلموں کی ہدایتکاری کرنے کا اعلان

    ممبئی:  دنیا میں بہت سے ایسے لوگ ہیں، جو مختلف شعبوں میں بیک وقت قدم رکھنا چاہتے ہیں لیکن ضروری نہیں کہ وہ ہر شعبے میں کامیاب بھی ہوں لیکن علی ظفر وہ واحد شخصیت ہیں جہوں نے جس شعبے میں قدم رکھا کامیاب رہے۔

    علی ظفر ایک کامیاب گلوکار ہونے کیساتھ ساتھ، بہترین اداکار اور مصور بھی ہیں۔

    اب اس بات کی خبر ملی ہے کہ علی ظفر ہدایتکاری کے شعبے میں بھی اپنی قسمت آزمانا چاہتے ہیں، اداکار نے اعلان کر دیا ہے کہ وہ جلد فلم کی ہدایتکاری بھی کریں گے علی ان دنوں فلم کی کہانی لکھنے میں مصروف ہیں اب یہ محبت کی داستان کب سینما گھروں کی زینت بنے گی یہ تو وقت ہی بتائے گا۔

  • عمران خان کا آج شام 6بجے ریڈ زون کی طرف بڑھنے کا اعلان

    عمران خان کا آج شام 6بجے ریڈ زون کی طرف بڑھنے کا اعلان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آج شام چھ بجے ریڈ زون کی طرف بڑھنے کا اعلان کردیا، انکا کہنا ہےکہ پُرامن احتجاج کا راستہ روکا گیا تو پھر نہ کہنا عمران خان کی وجہ سے فوج آگئی۔

    آزادی مارچ کے شرکاء سےاہم خطاب میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کارکنوں کے ساتھ ریڈ زون کی طرف نکلیں گے، عمران خان نے کارکنوں سے وعدہ لیا کہ وہ صرف پرامن احتجاج کرینگے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس اور قومی اسمبلی کے سامنے پرامن احتجاج کریں گے، وزیراعظم نوازشریف اگر اسلام آباد سے رائے ونڈ چلے گئے، تب بھی تو سول نافرمانی کی تحریک حکومت چلنے نہیں دیگی۔

    عمران خان نے خطاب میں خدشہ ظاہرکیا کہ اُنہیں گرفتار یا نظر بند کیا جا سکتاہے، تاہم اُنھوں نے وارننگ دی کہ پُرامن احتجاج کا راستہ روکا گیا تو پھرفوج ہی آئے گی، پھر نہ کہنا عمران خان کی وجہ سے فوج آگئی۔

    عمران خان نے قومی ، پنجاب اور سندھ اسمبلی سے ارکان کے مستعفی ہونے کا اعلان بھی کیا ، ان کاکہنا تھا کہ خیبر پختون خوا میں حکومت چھوڑنے کے حوالے سے اتحادی جماعت سے مشاورت کی جائے گی۔

  • حکومت نے عیدالفطرکی تعطیلات کا اعلان کردیا

    حکومت نے عیدالفطرکی تعطیلات کا اعلان کردیا

    اسلام آباد: حکومت نے عیدالفطرکی تعطیلات کا اعلان کردیا، سرکاری ملازمین کو چھ چھٹیاں ملیں گی۔

    وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فیکیشن کے مطابق انتیس جولائی سے یکم اگست تک عیدالفطر کی چار دن کی تعطیلات ہوں گی، البتہ سرکاری ملازمین اس سال عید کے موقع پر چھ چھٹیوں کا لطف اٹھائیں گے، کیوں کہ ہفتہ اور اتوار سرکاری چھٹی جو ہوتی ہے جبکہ عیدالفطرکا چاندد یکھنے کےلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اٹھائیس جولائی کو ہوگا۔

  • عرب امارات کا خلائی مشن کے آغاز کا اعلان

    عرب امارات کا خلائی مشن کے آغاز کا اعلان

    دبئی :متحدہ عرب امارات نے خلائی مشن کا آغاز کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    متحدہ عرب امارات نے بغیر پائلٹ کے ایک خلائی مشن آئندہ سات برسوں کے اندر زمین کے پڑوسی سیارے مریخ کی جانب بھیجنے کا اعلان کیا ہے، جس سے یہ دنیا کے ان نو ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے، جو سرخ سیارے کو تسخیر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

    یو اے ای کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد انسانی علم میں اضافہ اور اماراتی ٹیکنالوجی کو بہتر بنانا ہے۔

  • پی سی بی نے کوچ کی تقرری کیلئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

    پی سی بی نے کوچ کی تقرری کیلئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کوچ کے انتخاب کے لئے چار رکنی کوچ سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے۔

    ڈیو واٹمور کے دو سال کا عرصہ پورا ہونے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے لئے نیا کوچ لانے کی تیاریاں کی جارہی ہے, جس کے لئے پی سی بی نے سابق کرکٹر پر مشتمل چار رکنی کمیٹی بنادی ہے۔

    کوچ سلیکشن کمیٹی میں جاوید میانداد، انتخاب عالم، وسیم اکرم اور پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد شامل ہیں۔

    پی سی بی کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے امیدواروں کو درخواستیں جمع کرانے کے لئے چھ فروری تک کا وقت دیا گیا ہے، جس کے بعد کوچ سلیکشن کمیٹی قومی ٹیم کے کوچ کا انتخاب کرے گی۔

  • ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کے 30 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کے 30 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے تیس کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ اعلان کردہ کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، احمد شہزاد، شرجیل خان، شاہ زیب حسن، ناصر جمشید، خرم منظور، شعیب ملک، صہیب مقصود، عمر اکمل، حارث سہیل، یاسر عرفات، یاسر شاہ، حماد اعظم، کامران اکمل، شاہد آفریدی، ذوہیب احمد، سہیل تنویر، محمد عرفان، عمر گل، جنید خان، بلاول بھٹی، انور علی، اسد علی، احسان عادل، محمد طلحہ، سعید اجمل، ذوالفقار بابر، رضا حسن، عبدالرحمان اور سرفراز احمد شامل ہیں

     

  • اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا

    اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا

    اسٹیٹ بینک اگلے دوماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا۔ مہنگائی کی شرح میں کمی کے باعث شرح سود مستحکم رکھی جانے کا امکان ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس آج ہوگا۔ جس میں معاشی اعدادوشمار کا جائزہ لے کر مانیٹری پالیسی کا اعلان گورنر یاسین انور پریس کانفرنس میں کریں گے۔

    مرکزی بینک نے گزشتہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود نصف فیصد بڑھاکر دس فیصد کر دی تھی۔ تاہم اس بار شرح سود برقرار رہنے کا امکان ہے کیونکہ دسمبر میں افراط زر میں ایک اعشاریہ سات فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور مہنگائی کی شرح دس اعشاریہ نو فیصد سے کم ہو کر نو اعشاریہ ایک آٹھ فیصد پر آگئی ہے، تاہم آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں شرح سود بڑھانے کی تجویز دی ہے۔