Tag: اعلان

  • تین ملکی ون ڈے سیریز کیلیے پاکستانی ٹیم کا اعلان کب ہوگا؟

    تین ملکی ون ڈے سیریز کیلیے پاکستانی ٹیم کا اعلان کب ہوگا؟

    پاکستان چیمپئنز ٹرافی سے قبل جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے اشتراک سے اپنی سر زمین پر سہ ملکی ون ڈے سیریز کھیل رہا ہے۔

    پاکستان چیمپئنز ٹرافی سے قبل جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے اشتراک سے اپنی سر زمین پر سہ ملکی ون ڈے سیریز کھیل رہا ہے۔ سنگل لیگ پر کھیلی جانے والی یہ سیریز جس کا آغاز 8 فروری کو ہوگا۔ اس کو میگا ایونٹ کی تیاریوں سے جوڑا جا رہا ہے۔

    سیریز کراچی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔ سیریز کے افتتاحی میچ سمیت دو میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور جبکہ فائنل اور ایک راؤنڈ میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

    سہ ملکی ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان رواں ہفتے کیے جانے کا امکان ہے۔

    ٹیسٹ کے برعکس پاکستان ٹیم ون ڈے میں اپنی شاندار فارم میں ہے اور آخری پانچ میچز میں ناقابل شکست رہی ہے۔ پہلے آسٹریلیا کو اس کی سر زمین پر 22 سال بعد سیریز ہرائی پھر پروٹیز کو ان ہی کے میدانوں میں وائٹ واش کا اعزاز پایا۔

    قومی سلیکشن کمیٹی کو سہ فریقی سیریز کے ساتھ چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ کا بھی 11 فروری تک اعلان کرنا ہے، تاہم وہ صائم ایوب کی حتمی میڈیکل رپورٹ کے منتظر ہیں۔

    صائم ایوب کے فٹ نہ ہونے کی صورت میں سہ فریقی سیریز کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ ہی چیمپئنز ٹرافی کا اسکواڈ بھی ہو سکتا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistani-and-indian-cricketers-friendship-former-cricketer-anger/

  • یو اے ای میں چھٹیوں کا اعلان

    یو اے ای میں چھٹیوں کا اعلان

    متحدہ عرب امارات کا قومی دن اگلے ہفتے منایا جائے گا اس موقع پر سرکاری اور نجی ملازمین لمبی چھٹیوں کے مزے لیں گے۔

    امارات الیوم کے مطابق متحدہ عرب امارات کا 53 واں قومی دن اگلے ہفتے منایا جائے گا۔ قومی دن کے موقع پر سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین چار چھٹیوں کے مزے لیں گے۔

    یو اے ای کی متعلقہ وزارت نے قومی دن کے حوالے سے 2 اور 3 دسمبر (پیر اور منگل) کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جب کہ امارات میں ہفتہ اور اتوار کو معمول کی چھٹی ہوتی ہے۔

    یوں ہفتہ وار تعطیل اور قومی دن کی تعطیلات ملا کر ملازمین چار دن کی چھٹیاں کریں گے۔

    متحدہ عرب امارات میں 53 ویں قومی دن کے موقع پر سرکاری اور نجی سیکٹر کے ملازمین کےلیے دو دن کی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ2 دسمبر 1971 کو متحدہ عرب امارات قائم ہوئی تھی۔ اس میں تمام ریاستیں جن میں ابوظہبی، دبئی، شارجہ، عجمان، ام القوین، راس الخیمہ اور فجیرہ شامل ہیں متحد ہوئی تھیں، جس کے بعد ان ریاستوں کو متحدہ عرب امارات کا نام دیا گیا تھا۔

    تب سے اب تک ہر سال 2 دسمبر کے دن متحدہ عرب امارات کا قومی دن منایا جاتا ہے۔

  • سعودی فرمانروا کا بڑا اعلان

    سعودی فرمانروا کا بڑا اعلان

    سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آلِ سعود نے متعدد شعبوں میں اہل اور قابل افراد کیلئے بڑا اعلان کیا ہے۔

    عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے متعدد شعبوں میں اہل اور قابل افراد کو سعودی شہریت دینے کا اعلان کر دیا۔

    شاہی فرمان کے مطابق سائنسدانوں، طبی ماہرین، محقیقین، انوویٹرز، کاروباری افراد، منفرد حلاحیت اور مہارت کے حامل ممتاز ہنر مندوں کو سعودی شہریت دی جائے گی۔

    رپورٹ کے مطابق سعودی شہریت دینے کا مقصد وژن2030 کے لیے پُرکشش ماحول مہیا کرنا، غیر معمولی تخلیقی ذہنوں کو متوجہ کرنا اور سرمایہ کاری اور ترقی میں حصہ ڈالنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

    یاد رہے کہ 2021 میں بھی شاہی فرمان کے تحت مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں صلاحیت اور کارکردگی کا مظاہرہ والی شخصیات کو سعودی عرب کی شہریت دی جا چکی ہے۔

  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب والوں کیلئے بڑا اعلان

    وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب والوں کیلئے بڑا اعلان

    لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ویلنشیاء ٹاؤن کے قریب پنجاب کا پہلا سرکاری کینسر اسپتال بنانے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ویلنشیا ٹاؤن کے قریب اسپتال کی مجوزہ سائٹ کا جائزہ لیا، وزیراعلیٰ پنجاب کو کینسر اسپتال کی سائٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

    وزیر اعلیٰ نے دنیا بھر سے بہتر ین  اسپشلسٹ ڈاکٹرزبلانے کی ہدایت کی اور تیمارداروں کے لئے ہوٹل بنانے  کی ہدایت بھی کی گئی۔

    اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں کینسر کے مریضوں کیلئے سرکاری اسپتال بنائیں گے، اس سرکاری اسپتال میں کینسر کے مریضوں کا مفت علاج ہوگا۔

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مزید کہا کہ کینسر اسپتال کیلئے بہترین ڈاکٹرز اور جدید ترین مشینری لائیں گے۔

  • الیکشن تک چالان کس طرح ہوں گے؟ اہم اعلان

    الیکشن تک چالان کس طرح ہوں گے؟ اہم اعلان

    لاہور: سٹی ٹریفک آفیسر لاہور  نے عام انتخابات کے پیش نظر 8 فروری تک کسی بھی شہری کا شناختی کارڈ پر چالان نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس( سی ٹی او) عمارہ اطہر نے کہا ہے کہ 8 فروری تک کسی شہری کا شناختی کارڈ پر چالان نہیں کیا جائے گا۔

    عمارہ اطہر کا کہنا تھا کہ شہری رات 11 بجے تک شناختی کارڈ متعلقہ ٹریفک سیکشن سے موصول کر سکتے ہیں، چالان کی صورت میں شہری بطور ضمانت رجسٹریشن بک، لائسنس جمع کرواسکتے ہیں۔

     سی ٹی او لاہور کے مطابق ڈیجیٹل سسٹم سے شہری چالان جمع کروا کر کاغذات واپسی حاصل کرسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کل ہو گی، ووٹرز قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں میں امیدوار چنیں گے۔

  • ورلڈ میمن آرگنائزیشن کا نوجوانوں کے لیے بڑا اعلان

    ورلڈ میمن آرگنائزیشن کا نوجوانوں کے لیے بڑا اعلان

    ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے اجلاس میں  نوجوانوں کے لیے بڑ ا اعلان کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے سالانہ اجلاس کے تیسرے اور آخری روز گلوبل یوتھ میٹنگ ہوئی۔

    اس میٹنگ میں وائس چیئرمین مڈل ایسٹ جنید مرچنٹ نے بتایا ڈبلیو ایم او یوتھ ونگ کا بڑے ڈونرز کے ساتھ چھوٹے ڈونرز پر بھی فوکس ہوگا، یوتھ ونگ مستقبل میں انقلابی کام کرنے جا رہا ہے۔

    ڈبلیو ایم او گلوبل یوتھ ونگ چیئرمین خرم کالیا نے انسپائر ایپ کے حوالے سے شرکا کو آگاہی دی، خرم کالیا نے کہا سوشل میڈیا کونٹینٹ کری ایٹرز کو برانڈ ایمبیسیڈر بنایا جائے گا۔

    انسپائر ایپ کے ذریعے ڈبلیو ایم او یوتھ ونگ کو ڈیٹا بیسڈ ڈائریکٹری ملےگی، نوجوان اس ایپ میں اپنے آئیڈیاز شامل کر سکیں گے۔

    اے آروائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈبلیو ایم او سلمان اقبال نے کہا دنیا کے ہر شعبے میں میمن کمیونٹی کے افراد ٹاپ پوزیشن پر ہیں، اس سال ڈبلیو ایم او کا تمام تر فوکس تعلیم پر ہوگا۔

  • ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان، پاکستانی امپائر بھی شامل

    ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان، پاکستانی امپائر بھی شامل

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ 2023 کے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے 16 رکنی میچ آفیشلز کا اعلان کردیا جس میں پاکستان کے امپائر احسن رضا شامل ہیں۔

    ورلڈ کپ امپائرز پینل میں کرس براؤن، کمار دھرماسینا، مارس اراسمس، کرس گفانی، مائیکل گف، ایڈرین ہولڈ اسٹاک، رچرڈ النگورتھ، رچرڈ کیٹل برا اور نتن مینن شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ پال رفل، شرف الدولہ ابن شاہد، روڈ ٹکر، ایلکس وارف، جوئیل ولسن اور پال ولسن بھی ورلڈ کپ امپائرز پینل کا حصہ ہیں۔

    دوسری جانب جواگل سری ناتھ، اینڈی پرائیکرافٹ، جیف کرو اور رچی رچرڈسن میچ ریفریز کے فرائض انجام دیں گے۔

    یاد رہے کہ ایلیٹ پینل سے دستبردار ہو جانے والے علیم ڈار کو ورلڈ کپ 2023 کے آفیشلز میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ رواں سال اکتوبر میں بھارت میں کھیلا جائے گا، ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور فائنلسٹ نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آباد میں ہوگا۔

    جبکہ ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

  • باجوڑ خودکش دھماکہ: شہدا کے لواحقین کیلئے معاوضے کا اعلان

    باجوڑ خودکش دھماکہ: شہدا کے لواحقین کیلئے معاوضے کا اعلان

    اسلام آباد: حکومت نے باجوڑ خودکش دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثا کیلئے 20 لاکھ معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ و سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ  باجوڑ معاملے پر وزیر اعظم سے بات کی ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر شہدا کے لواحقین کو 20،20 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ دھماکے میں شدید زخمیوں کو 7 ،7 لاکھ روپے جبکہ معمولی زخمیوں کو 5،5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

    باجوڑ خودکش دھماکے میں کالعدم تنظیم ملوث، جاں بحق افراد کی تعداد 46 ہوگئی

    یاد رہے گزشتہ شام باجوڑ میں جے یو آئی (ف) کے کنونشن میں ہونے والے خودکش دھماکے ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 46 افراد جاں بحق جب کہ 90 زخمی ہوئے۔

    ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا تھا کہ دہشت گردی کے اس واقعے میں کالعدم تنظیم ملوث ہے۔

  • نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کل ہوگا، اہم کھلاڑی کی واپسی کا امکان

    نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کل ہوگا، اہم کھلاڑی کی واپسی کا امکان

    نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے ہوم سیریز کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائےگا۔

    ون ڈے سیریز کے لیے 21 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا تھا تاہم حتمی 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کل شاہد آفریدی کراچی میں کرینگے۔

    ذرائع کے مطابق ممکنہ کھلاڑیوں میں حارث سہیل، فخرزمان بھی شامل کیے جا چکے ہیں، اس کے علاوہ شرجیل خان کی ون ڈے اسکواڈ میں 5 سال بعد واپسی کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 9، 11 اور 13 جنوری کو نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں تین ون ڈے کھیلے جائیں گے۔

  • سعودی ولی عہد کا اہم اعلان

    سعودی ولی عہد کا اہم اعلان

    ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اہم اعلان کرتے ہوئے مملکت میں انسانی صحت، ماحولیاتی استحکام، بنیادی ضروریات اور توانائی و صنعت میں قیادت کو اپنی ترجیحات بنانے کا اعلان کیا ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ریسرچ اور ایجاد کے شعبے کے حوالے سے قومی ترجیحات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے سنہ 2040 تک قومی معیشت میں 60 ارب ریال کا اضافہ ہوگا۔

    سعودی ولی عہد نے، جو ریسرچ اور ایجاد کی اعلیٰ کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں، آئندہ دو عشروں کے حوالے سے سعودی عرب کی ترجیحات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری چار بڑی ترجیحات ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ انسانی صحت، ماحولیاتی استحکام، بنیادی ضروریات، توانائی و صنعت میں قیادت اور مستقبل کی معیشت پر توجہ مرکوز کریں گے، اس سے عالمی سطح پر سعودی عرب کی مسابقتی استعداد مضبوط ہوگی۔

    سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مزید کہا کہ ہم نے ریسرچ اور ایجاد کے شعبے کے حوالے سے مستقبل کی امنگوں کے لیے کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس کا بڑا ہدف یہ ہے کہ سعودی عرب پوری دنیا میں جدت کے حوالے سے قیادت کرنے والے ممالک میں شامل ہو۔

    شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ریسرچ اور ایجادات کے شعبے پر سالانہ خرچ سال 2040 میں کل قومی پیداوار کا 2.5 فیصد ہوگا۔

    اس کی بدولت یہ سیکٹر 2040 کی مجموعی قومی پیداوار میں 60 ارب ریال کا اضافہ کرے گا اور اس سے قومی معیشت میں تنوع پیدا ہوگا، ہزاروں نئی آسامیاں نکلیں گی۔ سائنس، ٹیکنالوجی اور ایجادات کے شعبوں میں اعلیٰ درجے کی ملازمتیں سامنے آئیں گی۔

    ریسرچ اور ایجاد کے شعبے کو پروان چڑھانے کی خاطر اس شعبے کے ڈھانچے کی تنظیم نو کی گئی ہے، ایک اعلیٰ کمیٹی قائم کی گئی ہے جس کے سربراہ خود ولی عہد ہیں۔ وہ ریسرچ اور ایجاد کے شعبے کی نگرانی بذات خود کریں گے۔

    ولی عہد نے عظیم امنگیں حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب اور دنیا کے اعلیٰ ترین دماغ رکھنے والوں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

    اس حوالے سے انٹرنیشنل کمپنیوں اور بڑے ریسرچ سینٹرز سے بھرپور تعاون کیا جائے گا، بغیر منافع والا سیکٹر اور پرائیویٹ سیکٹر ریسرچ اور تجدید نیز سرمایہ کاری کے اضافے میں اہم ساتھی ہوں گے۔