Tag: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی

  • انٹر کے امتحانات، طلباء کے لئے بڑی خبر آگئی

    انٹر کے امتحانات، طلباء کے لئے بڑی خبر آگئی

    کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے 28 اپریل سے شروع ہونے والے سالانہ امتحانات مؤخر کردیے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے 28 اپریل سے شروع ہونے والے سالانہ امتحانات مؤخر کردیے ہیں۔ سالانہ امتحانات 5 مئی سے شروع ہوں گے۔

    اعلامیہ کے مطابق امتحانات کی تاریخ میں تبدیلی 2 وجوہات کی بنا پر کی گئی ہے، خصوصی کمیٹی کی سفارشات پر پرچوں میں گریس مارکس دینے کا عمل جاری ہے۔

    کچھ ایسے امتحانی مراکز ہیں جن میں 8 اپریل سے میٹرک کے امتحانات جاری ہیں، امتحانی نظام کو یقینی بنانے کیلئے امتحانات کے آغاز کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی۔

    اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے طلبہ اور والدین سے گزارش کی ہے کہ نئے شیڈول کے مطابق تیاری جاری رکھیں۔

    دوسری جانب لاڑکانہ تعلیمی بورڈ نے بھی انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی کردیے ہیں

    اے آر وائی نیوز کے مطابق تعلیمی بورڈ لاڑکانہ نے راستوں کی بندش کے باعث انٹر کے امتحانات کو ملتوی کیا ہے۔

    ترجمان بورڈ کا کہنا ہے کہ 29 اپریل سے شروع ہونے والے امتحانات اب 5 مئی سے ہوں گے۔

    واضح رہے سندھ بھر میں 28 اپریل سے گیارہویں و بارہویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہونا ہے تاہم اب تک طلبا کو تاحال نا امتحانی شیڈول ملا نا ایڈمٹ کارڈ فراہم کیے جاسکے ہیں جبکہ شہر بھر میں کتنے اور کونسے امتحانی مراکز قائم ہونگے فیصلہ نہیں ہوسکا۔

    میٹرک امتحانات کے دوران امتحانی مراکز میں لوڈشیڈنگ، کے-الیکٹرک کی تعاون کی یقین دہانی

    امتحانات میں تاخیر نتائج میں بھی تاخیر کا سبب بنے گی، جس سے جامعات کے داخلوں اور سیشن کے آغاز میں بھی تاخیر ہوگی۔

  • انٹر کے امتحانات  28 مئی کے بجائے کب سے شروع ہوں گے؟ طلبا کے لیے اہم خبر

    انٹر کے امتحانات 28 مئی کے بجائے کب سے شروع ہوں گے؟ طلبا کے لیے اہم خبر

    کراچی:انٹر کے امتحانات کی تاریخ ایک بار پھر تبدیل کرتے ہوئے نئی تاریخ کا اعلان کردیا گیا، اس سے قبل امتحانات28مئی سے ہونا تھے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے طلبا کے لیے بڑی خبر آگئی ، انٹر بورڈ نے ایک اور پھر امتحانات کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے وزیریونیوسٹیز اینڈ بورزڈ محمد علی ملکانی کی ہدایت پر اعلان کردیا ہے کہ کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء اب 28مئی کے بجائے یکم جون سے شروع ہوں گے۔

    چیئرمین انٹر بورڈ نے بتایا ہے کہ 28مئی سےانٹرامتحانات کا انعقاد ممکن نہیں، اجازت وزیر تعلیمی بورڈز سے طلب کی گئی ہے۔

    چیئرمین انٹر بورڈ کا کہنا تھا کہ انٹر کے امتحانات یکم جون سے ہوں گے، میٹرک اور انٹر کے 21 امتحانی مراکز یکساں ہونا وجہ بنی ہے،انٹر کے امتحانات کیلئے 21 ہائر سیکنڈری اسکولز کو سینٹر بنایا گیا تھا اور یکساں امتحانی مراکز میں صبح میں انٹر ، شام میں میٹرک امتحان ہونا تھے۔

    نسیم میمن نے مزید کہا کہ شدیدگرم موسم کی وجہ سے میٹرک امتحانات ملتوی کئےگئے، میٹرک کے ملتوی شدہ پرچے 28 مئی سے انہی مراکز میں لیے جائیں گے ، جس کے باعث 21سینٹرز میں بیک وقت دونوں بورڈز کے امتحانات کا انعقاد ممکن نہیں۔

    اس لیے انٹربورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول، حصہ دوم کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کی تاریخ آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    نئی تاریخوں کے مطابق انٹرمیڈیٹ حصہ اول، حصہ دوم کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے فریش، فیلیئر، امپروومنٹ آف گریڈ، ٹی پی (بارہ پرچے)، ایڈیشنل سبجیکٹ، شارٹ سبجیکٹ اور اسپیشل چانس کے امیدواروں کے امتحانات یکم جون 2024ء سے شروع ہوں گے تاہم متحانات کے نئے شیڈول کا اعلان جلد کردیا جائے۔

  • انٹرمیڈیٹ سائنس اور میڈیکل ٹیکنالوجی کے امتحانات کے نتائج کا اعلان

    انٹرمیڈیٹ سائنس اور میڈیکل ٹیکنالوجی کے امتحانات کے نتائج کا اعلان

    کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ سائنس پری میڈیکل اور میڈیکل ٹیکنالوجی گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2020 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق انٹرمیڈیٹ سائنس پری میڈیکل اور میڈیکل ٹیکنالوجی گروپس کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان ہو گیا، پری میڈیکل گروپ کے امتحانات میں 25321 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے جن میں سے 25297 امیدوار کامیاب قرار پائے جب کہ کام یابی کا تناسب 99.91 فی صد رہا۔

    میڈیکل ٹیکنالوجی کے امتحانات میں صرف ایک امیدوار رجسٹرڈ ہوا جس نے سی گریڈ میں کامیابی حاصل کی۔

    چیئرمین انٹر بورڈ پروفیسر انعام احمد نے بتایا کہ کو وِڈ 19 کی وجہ سے امسال امتحانات منعقد نہیں ہوئے بلکہ طلبہ کو پروموٹ کرنے کی حکومتی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے تمام طلبہ کو گیارہویں جماعت کے حاصل کردہ نمبروں کے مطابق بارہویں جماعت کے پرچوں میں نمبرز دیے گئے، بارہویں جماعت کے پرچوں میں 3 فی صد اضافی نمبرز دیے گئے۔

    ناظم امتحانات شجاعت ہاشمی نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انٹرمیڈیٹ سائنس پری میڈیکل گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2020 کے امتحانات میں 1631 امیدواروں نے اے ون گریڈ جب کہ 3534 نے اے گریڈ حاصل کیا۔

    4309 میدواروں نے بی گریڈ، 4165 امیدواروں نے سی گریڈ، 7624 امیدواروں نے ڈی گریڈ، 3965 امیدواروں نے ای گریڈ حاصل کیا جب کہ 69 امیدوار صرف پاس قرار پائے۔

    یاد رہے کہ اس سال پروموشن پالیسی کے مطابق طلبہ کو پوزیشنز نہیں دی گئی ہیں، نتائج کے اعلان کے فوری بعد ہی بورڈ کی ویب سائٹ پر یہ نتائج اپ لوڈ کر دیے گئے ہیں۔ امیدوار اپنے مجموعی نمبرز اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی آفیشل اینڈرائڈ ایپ پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔ اس اینڈرائڈ ایپ کو گوگل پلے اسٹور پر BIEK کے نام سے سرچ کر کے موبائل میں انسٹال کیا جا سکتا ہے۔