Tag: اعلیٰ سطح اجلاس

  • شان مسعود کی کپتانی بھی زیربحث آگئی، تبدیلی کا امکان

    شان مسعود کی کپتانی بھی زیربحث آگئی، تبدیلی کا امکان

    پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے لائحہ عمل کیلئے اعلیٰ سطح اجلاس اور ورکشاپ کا فیصلہ کیا گیا ہے، تجاویز کی روشنی میں مستقبل کے فیصلے ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس اور ورکشاپ کو کنیکشن کیمپ کا نام دیا گیا ہے، کنیکشن کیمپ 22 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے جس کی صدارت چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کریں گے اور وہ ورکشاپ میں بھی شرکت کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کنیکشن کیمپ میں ریڈ اور وائٹ بال کے ہیڈ کوچز جیسن گلیسپی اور گیری کرسٹن بھی شریک ہوں گے جب کہ انٹرنیشنل، ڈومیسٹک اور ہائی پرفارمنس کے سربراہان، سینئر کرکٹرز کوچز اور پی سی بی کے سینئر آفیشلز بھی شریک ہوں گے جہاں کنیکشن کیمپ میں سامنے آنے والی تجاویز کی روشنی میں مستقبل کے فیصلے ہوں گے۔

    اس کے علاوہ  ریڈ اور وائٹ بال کوچز آپس میں بھی میٹنگز کریں گے، وائٹ اور ریڈ بال کے کپتانوں کی تبدیلی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوگا، دورہ آسٹریلیا کیلئے پاکستان ٹیم کے نئے وائٹ بال کپتان کی تقرری کا امکان ہے، ٹیسٹ کپتان شان مسعود کی کپتانی بھی زیربحث آگئی ہے۔

    واضح رہےکہ گیری کرسٹن جولائی میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کے بعد وطن واپس چلے گئے تھے اور جیسن گلیسپی بنگلا دیش کے خلاف سیریز کے بعد آسٹریلیا چلے گئے تھے۔

  • وزیراعظم کا ذخیرہ اندوزی اورگراں فروشی کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

    وزیراعظم کا ذخیرہ اندوزی اورگراں فروشی کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ذخیرہ اندوزی اورگراں فروشی کےخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مہنگائی کے معاملے پر آج اعلیٰ سطح اجلاس طلب کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ذخیرہ اندوزی اورگراں فروشی کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا اور مہنگائی کے معاملے پر آج دوپہر اعلیٰ سطح اجلاس بلالیا۔

    اجلاس میں صوبوں کےچیف سیکریٹریز اوردیگرحکام شریک ہوں گے جبکہ پنجاب اورخیبر پختونخواکےوزرائے اعلیٰ کی شرکت متوقع ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ذخیرہ اندوزوں کےخلاف قانون کےتحت کارروائی یا آپریشن کا طریقہ طےہوگا اور وفاقی اورصوبائی حکام مہنگائی کنٹرول کرنے سےمتعلق  رپورٹ پیش کریں گے۔

    مزید پڑھیں : وزیر اعظم کی مہنگائی میں اضافے کے خلاف خصوصی مہم کی ہدایت

    یاد رہے وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافےکا نوٹس لیتے ہوئے مصنوعی مہنگائی کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا اور ساتھ ہی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے کے خلاف خصوصی مہم کی ہدایت کی تھی۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں بلاجواز اضافے پرکارروائی کی حکمت عملی اپنائی جائے، ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، پرائس کنٹرول کمیٹیز باقاعدگی سے قیمتوں کی فہرستیں جاری کریں۔

  • مشکل ترین وقت میں حکومت سنبھالی ہے،وزیراعظم عمران خان

    مشکل ترین وقت میں حکومت سنبھالی ہے،وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے صوبوں اوروفاق میں کوآرڈینیشن بہترکرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہامشکل ترین وقت میں حکومت سنبھالی ہے، پی ٹی آئی نےبہتری کیلئےجواقدامات کیےاجاگرکرنےکی ضرورت ہے، عوام کوپتہ چلناچاہیےترقی اوراسپیڈ کےدعوےکرنےوالےکیسےحالات چھوڑکرگئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی حکومت، صوبہ پنجاب اورخیبرپختونخوا کی حکومتی قیادت شریک ہوئی، وزیرمنصوبہ بندی نے مستقبل کی ترجیحات سےمتعلق شرکا کو بریفنگ دی۔

    وزیراعظم نے صوبوں ، وفاق میں کوآرڈینیشن بہتر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا بہترکوآرڈینیشن کامقصدعوام کودرپیش مسائل کاحل نکالناہے، رابطوں کا مقصد مربوط اورمنظم حکمت عملی اورپالیسیوں کی تشکیل ہے، موجودہ حکومت اپنی 6ماہ کی مدت مکمل کرنےجارہی ہے، حکومت اپنےدوراقتدارکےاگلےفیزمیں داخل ہوگئی ہے۔

    [bs-quote quote=”عوام کوپتہ چلناچاہیےترقی اوراسپیڈ کےدعوےکرنےوالےکیسےحالات چھوڑکرگئے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”وزیراعظم "][/bs-quote]

    عمران خان کا کہنا تھا کہ صوبوں اوروفاق کےدرمیان بہترکوآرڈینیشن کی ضرورت ہے، پی ٹی آئی نےبہتری کیلئےجواقدامات کیےاجاگرکرنےکی ضرورت ہے، عوام کوپتہ چلناچاہیے ترقی اور اسپیڈ کے دعوے کرنے والے کیسے حالات چھوڑ کرگئے ہیں۔

    اجلاس میں وزیراعظم نے مزید کہا مشکل ترین وقت میں حکومت سنبھالی ہے، ادراک ہےروپےکی قدرمیں کمی کےباعث عوام مشکلات کاشکارہیں، حکومت معاشی حالات کی بہتری کےلیےمسلسل کوششیں کررہی ہے۔

    اعلیٰ سطحی اجلاس میں علاقائی ترقیاتی تفریق کم کرنےکیلئےریجنل ایکولائزیشن ڈویلپمنٹ فنڈکےقیام پرغور کیا گیا، وزیراعظم نے کہا وفاق اورصوبائی حکومتیں مل کرپسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئےاقدامات کریں گی ، اےڈی بی اورورلڈبینک کے تعاون سے 50شہروں کی ترقی پرتوجہ دی جائے گی۔

    صحت، تعلیم ، ایگری کلچراوردیگر شعبوں میں اب تک اٹھائےگئےاقدامات پربریفنگ میں کہا سیاحت کے پوٹینشل کو بروئے کار لانے کے لیے روڈمیپ تشکیل دیا جارہا ہے، وزیراعظم کے وژن کے مطابق نالج اکنانومی کوفروغ دیاجارہاہے۔

    وزیراعظم کوبریفنگ میں بتایا گیا پنجاب میں 7انڈسٹریل زونزکےقیام کی سفارشات بورڈآف انویسٹمنٹ کوارسال کردی ہے ، بورڈآف انویسٹمنٹ کوآئندہ 30دنوں میں فریم ورک مرتب کرنےکی ہدایت ہے۔

    پنجاب کے 8 لاکھ افراد کو صحت انصاف کارڈ کا عمل 20تاریخ سےشروع ہوگا، بریفنگ

    بریفنگ میں مزید کہا گیا پنجاب میں پہلی مرتبہ کسانوں کوگنےکی فصل کا پورا ریٹ ملاہے، خوردنی تیل کی فصل کوفروغ دینےکےلیےکسانوں کو سبسڈی دی جارہی ہے، پنجاب کے 8 لاکھ افراد کو صحت انصاف کارڈ کا عمل 20تاریخ سےشروع ہوگا ، پہلے مرحلے میں راجن پور،ڈی جی خان،مظفر گڑھ،ملتان میں صحت انصاف کارڈ دیئے جائیں گے ، 2019 کے آخر تک پنجاب کے36اضلاع کوصحت کارڈدے دیئےجائیں گے۔

    وزیر اعظم کی ایگری کلچرسیکٹراورشعبے کے فروغ پرخصوصی توجہ دینے کی ہدایت

    وزیر اعظم نے ایگری کلچرسیکٹراورشعبے کے فروغ پرخصوصی توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ایگری کلچرسیکٹرکی ترقی سےعوام کوغربت سےنکلنےمیں مددملےگی۔

    وزیر اعظم کی اسپتالوں میں صحت کےانتظام اورصفائی کےمعیارکویقینی بنانےکی ہدایت

    وزیر اعظم نے اسپتالوں میں صحت کےانتظام اورصفائی کےمعیارکویقینی بنانےکی ہدایت کی اور کہا اسپتال انتظامیہ پرواضح کیاجائےصفائی کےمعیارپررعایت نہیں برتی جائےگی اور وزرااسپتالوں کےباقاعدگی سےدورےکریں۔

    وزیرمنصوبہ بندی نے بریفنگ میں کہا رشکئی اکنامک زون بہت جلدآپریشنل کردیاجائےگا، جس کے بعد اجلاس میں فنانس،ایگری کلچر،صحت،تعلیم کےشعبوں میں کوآرڈینیشن کی بہتری کیلئے ورکنگ گروپس تشکیل دے دیا گیا۔

  • پنجاب حکومت جاں بحق خلیل کےبچوں کوتنہا نہیں چھوڑے گی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

    پنجاب حکومت جاں بحق خلیل کےبچوں کوتنہا نہیں چھوڑے گی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ساہیوال کےافسوسناک واقعہ پر پوری قوم غم میں ڈوبی ہوئی ہے، پنجاب حکومت جاں بحق خلیل کےبچوں کوتنہا نہیں چھوڑے گی، معصوم بچوں کے دکھ اورکرب کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق واقعہ ساہیوال پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت آج شام اعلیٰ سطح اجلاس ہوگا، اجلاس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا، وزیراعلیٰ نے امن و امان کے اجلاس کے علاوہ دیگر اجلاس منسوخ کردیے ہیں۔

    [bs-quote quote=”ظلم اور زیادتی کرنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کریں گے، پوری قوم انصاف ہوتا ہوا دیکھے گی” style=”style-7″ align=”left” author_name=”وزیراعلیٰ پنجاب "][/bs-quote]

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ساہیوال کےافسوسناک واقعہ پر پوری قوم غم میں ڈوبی ہوئی ہے، معصوم بچوں کےدکھ اورکرب کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا، پنجاب حکومت جاں بحق خلیل کےبچوں کوتنہا نہیں چھوڑے گی۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی تمام تر ہمدردیاں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں، ریاست خاندان کی کفالت میں کوئی کسرنہیں چھوڑے گی، جنہوں نےظلم کیا وہ قانون کےمطابق سزاسےبچ نہیں پائیں گے۔

    انھوں نے مزید کہا ظلم اور زیادتی کرنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کریں گے، پوری قوم انصاف ہوتا ہوا دیکھے گی۔

    حکومت جے آئی ٹی رپورٹ سے مطمئن نہ ہوئی توفیصلہ وزیر اعلی کریں گے،  راجہ بشارت


    اس سے قبل وزیرقانون راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ آج شام 5بجے وزیر اعلی پنجاب نےاجلاس طلب کر لیا ، وزیر اعلی نےکہا تھا جے آئی ٹی رپورٹ آتے ہی اجلاس طلب کیاجائےگا ، انصاف کے تقاضے پورے کریں گے اورمتاثرین کو انصاف ملے گا۔

    راجہ بشارت نے کہا کہ واقعہ دہشت گردی ہےیا نہیں ؟رپورٹ آنے سےپہلےکچھ نہیں کہنا چاہتے، حکومت جے آئی ٹی رپورٹ سے مطمئن نہ ہوئی توفیصلہ وزیر اعلی کریں گے۔

    خیال رہے سانحہ ساہیوال کے حوالے سے بنائی گئی جے آئی ٹی آج شام اپنی رپورٹ پیش کرے گی، سی ٹی ڈی اہلکاروں کے بیانات میں تضاد پایا گیا اور جے آئی ٹی کو شواہد نہ دے سکے۔

    مزید پڑھیں : سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کرنےوالی جےآئی ٹی آج شام اپنی رپورٹ پیش کرے گی

    ذرائع کا کہناہے اہلکار نےگاڑی کو گھیر کو سامنے،دائیں اور بائیں سے گولیاں برسائیں جبکہ کار سے فائرنگ کےشواہد نہیں ملے۔

    گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کل شام تک جے آئی ٹی کی رپورٹ سامنے آجائے گی، جس کی روشنی میں اقدامات کیے جائیں گے،کسی کو ایسے ہی اٹھا کرپھانسی پرنہیں لٹکا سکتے اور متاثرہ خاندان کو دو کروڑ معاوضہ دیں گے۔

    دوحا میں‌ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے واضح کیا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں ٹھوس قدم اٹھایا جائے گا اور واقعے کے ذمے داروں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائی گی، نظام کی اصلاح کریں گے، تاکہ دوبارہ ایسا واقعہ پیش نہ آئے۔

    واضح رہے کہ ہفتے کے روز ر ساہیوال کے قریب سی ٹی ڈی کے مبینہ جعلی مقابلے میں ایک بچی اور خاتون سمیت 4 افراد مارے گئے تھے۔

  • وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس،  دوست ممالک سے تعلقات پر تبادلہ خیال

    وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس، دوست ممالک سے تعلقات پر تبادلہ خیال

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں خطے میں قیام امن کیلئے اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

    ترجمان وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، ڈی جی آئی ایس آئی نوید مختار، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر سینئرحکام بھی موجود تھے۔

    اجلاس میں دوست ممالک سے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال اور ملکی سلامتی و سیکیورٹی امور پر گفتگو کی گئی۔ اس کے علاوہ شرکاء نے خطے کی سلامتی کی صورتحال اور وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب پرتفصیلی غور وخوص کیا۔

    افغان مصالحتی عمل سمیت پاک افغان سرحدی امور بھی زیر غور آئے، وزیرخارجہ کے کل کےدورہ افغانستان سے متعلق حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں خطے میں قیام امن کیلئے اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

  • رقوم کی غیر قانونی منتقلی روکنے کیلئے حکمت عملی تیار کی جائے، وزیراعظم کی ہدایت

    رقوم کی غیر قانونی منتقلی روکنے کیلئے حکمت عملی تیار کی جائے، وزیراعظم کی ہدایت

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رقم کی غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقلی کی روک تھام کیلئے حکمت عملی مرتب کی جائے، تاجربرادری کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں ہے۔

    یہ ہدایات انہوں نے اعلیٰ سطح اجلاس میں دیں, وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم کو وزارت کامرس و وزارت تجارت کے امور اور پاور سیکٹر کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے ہدایات دیں کہ رقوم کی غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقلی کی روک تھام کیلئے مربوط حکمت عملی تیار کی جائے۔.

    انہوں نے کہا کہ تجارت کا فروغ اور تاجر برادری کو بہتر سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، سرمایہ کاری کے خواہشمند تارکین وطن کو سہولتیں دیں گے، پاکستانی مشنز میں ٹریڈ افسران کی تعیناتی کا ازسر نو جائزہ لینا ہوگا۔

    اجلاس میں وزیر اعظم کو پاور سیکٹر کی صورتحال سے متعلق سیکریٹری توانائی نے بجلی کی چوری اور سرکولر ڈیٹ پر تفصیلی بریفنگ دی، انہوں نے وزیراعظم کو لائن لاسز اور گردشی قرضوں سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

    بریفنگ میں کہا گیا کہ اب تک گردشی قرضے گیارہ کھرب18ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں، سیکریٹری پاور نے بجلی پیداواراور اس کے ترسیلی نظام کے مختلف مسائل سے بھی آگاہ کیا۔

    وزیراعظم نے بجلی کی چوری اور بڑھتے گردشی قرضوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کی ناقص پالیسیوں اور کرپشن نے ملک کو ایسی صورتحال تک پہنچایا، ان کا مزید کہنا تھا کہ بجلی چوری کی روک تھام میں عوامی شعور اجاگر کرنے کے لئے جامع مہم شروع کروں گا، پاور سیکٹر کے مسائل کے حل کے لئے بھی کمیٹی بنائی جارہی ہے۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا دورہ چین، چار ملکی کانفرنس میں شرکت

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا دورہ چین، چار ملکی کانفرنس میں شرکت

    راولپنڈی: ارمچی میں ہونے والے اعلیٰ سطح اجلاس میں پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے شرکت کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق چین کے شہر ارمچی میں چار ملکی فوجی تعاون گروپ کا انسداد دہشت گردی سے متعلق امور پر اجلاس ہوا جس میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت افغان آرمی چیف شاہ شاہین اور چین کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف جنرل فینگ اور تاجکستان کے اول نائب وزیر دفاع اور چیف آف جنرل اسٹاف جنرل کوبیڈر زوڈا نے شرکت کی۔

    پاکستان، افغانستان، چین اور تاجکستان کی افواج نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تعاون کا میکنزم بنا لیا، چار ملکی تعاون میکنزم کا اعلان اورمچی میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔

    جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں چاروں ملکوں کی عسکری قیادت نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے سنجیدہ کوششوں پر اتفاق کیا۔

    اعلامیہ میں کہا گیا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی ، علاقائی استحکام کے لئے شدید خطرہ ہے، چار فریقی افواج میں کوآرڈینیشن کے لئے رابطے قائم کریں گے۔

    انسداد دہشتگردی ، شواہد کے جائزے، اطلاعات کے تبادلے اور تربیتی امور میں تعاون پر اتفاق اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق تمام فریقین اقدامات اٹھائیں گے، رکن ممالک امن و امان استحکام کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے، گروپ کسی ریاست یا بین الاقوامی تنظیم کے خلاف قائم نہیں کیا گیا۔

  • پاکستان نے ابھی تک فوج بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا، وزیردفاع خواجہ آصف

    پاکستان نے ابھی تک فوج بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا، وزیردفاع خواجہ آصف

    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اورسالمیت کی حمایت جاری رکھےگا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں اینکر پرسن کاشف عباسی سے خصوصی گفتگو وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ابھی تک فوج بھیجنےکافیصلہ نہیں کیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نےابھی تک ہم سےفوج بھیجنےکامطالبہ نہیں کیا،ضرب عضب آپریشن میں پونےدولاکھ فوج مصروف ہے، تاہم پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اورسالمیت کی حمایت جاری رکھےگا۔

    وزیر دفاع نے بتایا کہ ایرانی حکومت نےہمارےسفیرکوبلاکر پیغام دیا جو ہمیں موصول ہوا اور اخبارات میں بھی شائع ہوا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خواہش ہے کہ یمن میں کشیدگی نہ بڑھے۔

    واضح رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف اور سرتاج عزیز پر مشتمل دو رکنی وفد کل سعودی عرب کا دورہ کریں گے، پاکستانی وفد سعودی حکام سے مشرق وسطی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کرے گا، سعودی عرب کی کابینہ کے آج ہو نے والے اجلاس کے باعث پاکستانی وفد آج سعودی عرب روانہ نہ ہو سکا۔

    دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ایک اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں مشرق وسطی کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر غور کیا گیا۔

  • پاکستان کا سعودیہ عرب کی خودمختاری کی حمایت کا فیصلہ

    پاکستان کا سعودیہ عرب کی خودمختاری کی حمایت کا فیصلہ

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ایک اعلی سطحی اجلاس میں مشرق وسطی کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر غور کیا گیا۔

    اجلاس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیردفاع خواجہ آصف، وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف، چیف آف ائر اسٹاف ائرچیف مارشل سہیل امان ، وائس ایڈمل ہشام بن صدیق، سیکریٹری خارجہ سمیت اعلی حکام نے شرکت کی۔

    اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ سعودی عرب کی سلامتی اور جغرافیائی وحدت کا ہر صورت دفاع کیا جائے گا۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان مشرق وسطی کی بگڑتی ہوئی صورتحال میں ایک بامقصد کردار ادا کرنے کے ساتھ بحران کی جلد حل اور مسلم امہ میں امن و اتحاد کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔اس مقصد کے لیے وزیراعظم برادر اسلامی ملکوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

    اجلاس میں پاکستان نے اقوام متحدہ، او آئی سی اور بین الاقوامی برادری سے بحران کے سیاسی حل کے لیے تعمیری کردار کرنے کی اپیل کی۔

  • وزیر اعظم نواز شریف کی سعودی فرماںروا شاہ سلمان سے ملاقات

    وزیر اعظم نواز شریف کی سعودی فرماںروا شاہ سلمان سے ملاقات

    جدہ: وزیر اعظم نواز شریف مختصر دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں، جہاں انہوں نے ریاض میں خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے دیرینہ تعلقات پر بات چیت کی ہے۔

    سعودی فرماں روا سے ملاقات مین وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات نہ صرف حکومت بلکہ عوام کی سطح تک ہے۔

     سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کے سچے دوست ہونے کا ثبوت دیا ہے اور ہر مشکل میںپاکستان کے کام آیا ہے۔

    نواز شریف نے امید ظاہر کی کہ شاقہ سلمان کے دور میں پاک سعودی عرب دوستی مزید بلندیوں کو چھوئے گی ۔

    انہوں نے واضح کیا کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی پاکستان اور سعودی عرب دونوں کیلئے یکساں خطرے کا نشان ہے۔