Tag: اعلیٰ سطح اجلاس

  • بلوچستان کی معدنیات پر زیادہ حق صوبے کا ہے، نواز شریف

    بلوچستان کی معدنیات پر زیادہ حق صوبے کا ہے، نواز شریف

        کوئٹہ: وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی معدنیات کی امدنی کا بڑا حصہ صبے کی ترقی پر صرف کیا جائے گا۔ نیشنل ایکشن پلان سب مل کر اتفاق رائے سے عمل کریں۔

    کوئٹہ میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہو ا جس کی صدارت وزیر اعظم نے کی، آرمی چیف جنر ل راحیل شریف بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

     اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی معدنیات پر سب سے زیادہ حق بلوچستان کا ہے اور اس کی آمدنی کا بڑا حصہ بھی اسی کی ترقی کیلئے خر چ کیا جائے گا۔

     انکا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں کےاتفاق رائےسےقومی ایکشن پلان بنا ہے، اور اب سب کی ذمہ داری ہے کہ اس پلان پر خلوص اور اتفاق رائےسے عمل کریں۔

    نواز شریف نے کہا کہ پارلیمنٹ نے اکیس ویں آئینی ترمیم اور فوجی عدالتوں کے قیام کیلئے تیزی سے کام کیا ہے۔ اب حکومت کی زمہ داری ہے کہ اسے جلد از جلد نافذ کرے۔

    اجلاس میں صوبائی قیادت سے وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک، گورنربلوچستان محمد خان اچکزئی، مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر نواب ثناء اللہ خان زہری، سابق وزیراعظم میرظفراللہ خان جمالی، آئی جی ایف سی جنرل شیرافگن اورصوبائی وزراء شریک ہوئے۔

  • وزیراعظم نواز شریف آج کراچی جائیں گے

    وزیراعظم نواز شریف آج کراچی جائیں گے

    وزیراعظم محمد نواز شریف ایک روزہ دورے پر آج کراچی پہنچ رہے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

    وزیر اعظم آج کراچی میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد اور کراچی آپریشن سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کو دورہ کراچی میں  سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے معاملے پر سندھ حکومت کی مشاورت اور قانونی معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ حکمت عملی کا تعین کیا جائے گا۔

  • ڈاکٹر شاہد نوازکیس: وزیراعظم کا میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیدیا

    ڈاکٹر شاہد نوازکیس: وزیراعظم کا میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیدیا

    اسلام آباد :وزیراعظم محمد نواز شریف نے پمز میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈاکٹر شاہد نواز کے علاج کےلئے خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیدیا ہے وزارت داخلہ اور متعلقہ اداروں کو اہم اور حساس مقامات بالخصوص سکولوں اور ہسپتالوں کی سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈاکٹر شاہد نواز کے علاج کےلئے خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔

     وزیراعظم ہاﺅس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے وزارت داخلہ اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ وفاقی دارالحکومت کے اہم اور حساس مقامات بالخصوص سکولوں اور ہسپتالوں کی سیکورٹی سخت کریں تاکہ مستقبل میں پمز کے شعبہ امراض قلب کے سربراہ ڈاکٹر شاہد نواز کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کے طرز کے واقعات سے بچا جاسکے۔

     وزیراعظم نے زخمی ڈاکٹر شاہد نواز کے علاج معالجہ کےلئے خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا۔انہوں نے ڈاکٹر شاہد نواز کی مکمل صحت یابی کی دعا بھی کی۔

  • وزیراعظم نواز شریف نے اعلٰی سطح اجلاس کل طلب کرلیا

    وزیراعظم نواز شریف نے اعلٰی سطح اجلاس کل طلب کرلیا

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے کل صوبائی وزرائے اعلٰی اور دیگر حکام کا اعلٰی سطح کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

    اجلاس میں صوبائی وزراء کے علاوہ صوبائی سیکریٹریز اور حکومتی اعلٰی عہدیدار بھی شرکت کریں گے،اجلا س میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی کی شرکت بھی متوقع ہے۔

     اجلاس میں قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ ملک کی مجموعی سیاسی اور امن ا مان کی صورتحال پر بھی غورکیاجائےگا۔

    ذرائع کے مطابق وزرائے اعلیٰ اپنے اپنے صوبوں میں ایپکس کمیٹیوں کے اجلاسوں پر بریفنگ دیں گے اور فوجی عدالتوں کے قیام اور تعداد کے حوالے سے تجاویز بھی پیش کریں گے۔

  • وزیرِاعظم نے اعلیٰ سطح اجلاس آج طلب کر لیا

    وزیرِاعظم نے اعلیٰ سطح اجلاس آج طلب کر لیا

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف کی زیرِصدارت آرمی ایکٹ میں تبدیلی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آج اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوگا۔

    ملک میں دہشت گردی کی لعنت سے چھٹکارا پانے کیلئے وزیرِاعظم نواز شریف نے ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس میں آرمی ایکٹ میں ترامیم پر مشاورت اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق آرمی ایکٹ میں ترامیم کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں، آرمی ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کے بعد سویلین کا مقدمہ بھی ملٹری کورٹس میں چل سکے گا، ساتھ ساتھ فرقہ ورانہ اور مذہبی بنیادوں پر قتل و غا رت گری دہشتگردی کے زمرے میں شمار کیا جا ئے گا۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کی تجویز پیپلز پارٹی کے رہنما و سینیٹر چوہدری اعتزاز حسن نے پیش کی تھی ، وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت ہونیوالے اجلاس میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی اور وفاقی وزراء بھی شرکت کریں گے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیرداخلہ چوہدری نثارکی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس

    وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیرداخلہ چوہدری نثارکی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس

        لاہور: وزیراعلٰی شہباز شریف اور وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا اور قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف ، صوبائی وزراء کرنل (ر) شجاع خانزادہ ، بلال یاسین ، ایم پی اے رانا ثناءاﷲ، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب پولیس شریک تھے۔

    اجلاس میں ملک بالخصوص پنجاب میں امن وامان اور سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا اور قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا، اجلاس میں وفاقی اور پنجاب کے سکیورٹی اور انٹیلی جنس اداروں کے درمیان بہترین کوآرڈینیشن پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا گیا کہ ملک کی موجودہ سکیورٹی کی صورتحال کے تناظر میں اس میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے۔

    اجلاس میں پنجاب اور وفاق کے سکیورٹی اداروں میں کوآرڈینیشن اور انڈر سٹینڈنگ کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور بھی کیا گیا، پنجاب حکومت نے وزیر داخلہ کو یقین دہانی کرائی کہ وفاقی حکومت جو پالیسی گائیڈ لائن دے گی، اس پر پوری طرح عملدرآمد کیا جائے گا، اس موقعے پر سیکرٹری داخلہ پنجاب نے امن وامان اور سکیورٹی کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔