Tag: اعلیٰ سطح کی تحقیقات

  • وزیراعظم کا ملک میں بجلی کے تعطل کا سخت نوٹس ، اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا حکم

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں بجلی کے تعطل کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں بجلی کے تعطل کا سخت نوٹس لے لیا اور اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

    وزیر اعظم نے تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی بھی تشکیل دیتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    وزیراعظم نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ہدایت کی کہ بجلی کا اتنا بڑا بحران کس وجہ سے پیدا ہوا، آگاہ کیا جائے اور ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔

    وزیراعظم شہبازشریف کا ملک میں بجلی کی فوری بحالی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی مشکلات میں اضافہ برداشت نہیں۔

    خیال رہے آج صبح ملک میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث اسلام آباد، کراچی، لاہور، کوئٹہ سمیت ملک کے بیشتر چھوٹے بڑے شہر بجلی سے محروم ہوگئے۔

    خرابی گدو سے بلوچستان جانے والی لائن میں اور بجلی کی فریکوئنسی کم ہوئی، جس کےبعد پاور پلانٹ یکے بعد دیگرے ٹرپ کرتے گئے۔

    این ٹی ڈی سی کی سسٹم بحال کرنے کی کوششیں جاری ہے ، ذرائع کا کہنا ہے چند منٹ بحالی کے بعد پاور سسٹم دوبارہ ٹرپ کر گیا۔

  • حکومتِ پاکستان کا  کینیا سے مل کر ارشد شریف کی موت کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کرانے کا اعلان

    حکومتِ پاکستان کا کینیا سے مل کر ارشد شریف کی موت کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کرانے کا اعلان

    اسلام آباد: حکومت پاکستان نے کینیا کے ساتھ مل کر صحافی ارشد شریف کی موت کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کرانے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کے قتل کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔

    قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ابتدائی رپورٹ میں واقعہ حادثاتی لگتا ہے، پاکستانی ہائی کمشنر معاملے کو دیکھ رہی ہیں، حکومت معاملے کو اعلیٰ سطح پر اٹھائے گی۔

    قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ارشد شریف سے متعلق پولیس رپورٹ آنا باقی ہے، وہ ہمارے ذاتی دوست بھی تھے۔

    پی ٹی آئی لانگ مارچ کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ اس وقت عمران خان لانگ مارچ کا دعویٰ کر رہے ہیں، لانگ مارچ اگر کرنا ہے تو کریں، اسلام آباد کا محاصرہ نہ کریں، ان کا مقصد وزیراعظم ہاؤس اور پارلیمنٹ پر قبضے کرنا ہے۔

    وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ جھنڈے لگانے کےلیے محاصرے ہوتے تھے، خان صاحب جمہوری جدوجہد کرنی ہوتی ہے، قانون سب کیلئے ایک ہوتا ہے، توشہ خانہ کیس کھلی مثال ہے۔