Tag: اعلیٰ سطح کے اجلاس

  • وزیرداخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

    وزیرداخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

    اسلام آباد: وزیرداخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کے اختلافات کھل کر سامنے آگئے، تلخ جملوں کے تبادلے کے بعد ڈی جی ایف آئی اے اجلاس اور سرکاری گاڑی چھوڑ کر گھر روانہ ہوگئے ۔

    اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی اندورنی کہانی اور وزیر داخلہ چوہدری نثار اور ڈی جی ایف آئی اے کے اختلافات سامنے آگئی، اجلاس میں کرپٹ اورمنظورنظرافسروں کاصفایا کرنے پروزیر داخلہ برہم ہوگئے اورڈی جی ایف آئی اے محمد عملیش کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا۔

    ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ نے ڈی جی ایف آئی اے کو مشورہ دیا کہ جیسے کام چل رہا ہے چلنے دیں، ڈی جی ایف آئی اے نے وزیرداخلہ کو بتایا کہ لوگوں کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہیں، عوام کو پریشان اور ایف آئی اے کو بدنام کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

    ڈی جی ایف آئی اے محمد عملیش نے وزیرداخلہ کو نامناسب سوال کرنے سے بھی روک دیا جس پر اجلاس میں موجود اعلی افسران پر سکتہ طاری ہوگیا، وزیر داخلہ سے تلخ جملوں کے تبادلے کے بعد ڈی جی ایف آئی اے اجلاس اور سرکاری گاڑی چھوڑ کر گھر روانہ ہوگئے۔

  • کراچی: ٹارگٹ کلرز اوردہشت گردوں کی جمع ہونےکی اطلاعات ہیں، ڈی جی رینجرز

    کراچی: ٹارگٹ کلرز اوردہشت گردوں کی جمع ہونےکی اطلاعات ہیں، ڈی جی رینجرز

    کراچی: ڈی جی رینجرز نے کہا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلرز اوردہشت گردوں کے جمع ہونےکی اطلاعات ہیں، اس مرتبہ دہشت گردوں کےخلاف سخت کارروائی کی جائےگی۔

    کراچی میں امن قائم کرنے کیلئے رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آچکے ہیں اور دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کارروائی جاری ہے۔

     ڈی رینجرز بلال اکبر کہتے ہیں ٹارگٹ کلرز،دہشت گردوں کی جمع ہونےکی اطلاعات ہیں،دہشت گردسیاسی،سماجی اورمذہبی جگہ پرجمع ہوسکتے ہیں۔

     انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ دہشت گردوں کےخلاف سخت کارروائی کی جائےگی۔ انھوں نے عوام سے تعاون کی بھی درخواست کی اور کہا کہ عوام شرپسندعناصرکی اطلاع1101پردیں۔

  • کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن بلا تفریق جاری رہےگا، ڈی جی رینجرزسندھ

    کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن بلا تفریق جاری رہےگا، ڈی جی رینجرزسندھ

    کراچی: ڈی جی رینجرز سندھ کی زیرِ صدارت ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ٹارگٹڈ آپریشن کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

    رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کی زیرِ صدارت اجلاس میں سیکٹر کمانڈرز سمیت رینجرز کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔

    اجلاس میں شہر کی موجودہ امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور شہر میں جاری رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن کو بلا تفریق جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

    ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ کراچی کی شہریوں بالخصوص تاجر، صنعتکار اور ڈاکٹرز سمیت دیگر شعبوں سے وابستہ شہریوں کی حفاطت کو یقینی بنایا جائے گا، انھوں نے شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی، ٹارگٹ کلرز کی موجودگی یا دیگر جرائم کی اطلاع رینجرز ہیلپ لائن ون ون زیرو ون پر دیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں ایم کی ایم نے سہیل احمد کے ماورائے عدالت قتل پر یومِ سوگ کا اعلان کیا، کراچی سمیت سندھ کے بیشتر شہروں میں ہڑتال رہی۔

    کارکن کے ماورائے عدالت قتل پر قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ آپریشن کی آڑ میں ایم کیو ایم کو نشانہ بنایا جارہا ہے، انھوں نے کہا کہ آئندہ کارکن شہید ہوا تو اگلےدن پہیہ جام ہوگا۔

    اس سے قبل وزیرِاعظم نواز شریف نے ایم کیوایم کے کارکن سہیل احمد کا قتل کا نوٹس لیا اور وزیرِاعلیٰ سندھ نےتحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کیا۔