Tag: اعلی سطح کا اجلاس

  • ضرب عضب، کراچی آپریشن کےمثبت نتائج آئے، وزیراعظم

    ضرب عضب، کراچی آپریشن کےمثبت نتائج آئے، وزیراعظم

    پشاور: وزیراعظم نواز شریف کہتے ہیں بیس مہینوں میں دہشتگردی اورکراچی میں امن لانے والی پارٹی بلدیاتی انتخاب بھی کروائے گی۔

    پشاور میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ میرا کمال نہیں لیکن دہشتگردوں میں ہاتھ ڈالا وہ اب بھاگ رہے ہیں۔

    وزیراعظم کاکہنا تھا کہ دہشتگردی نہیں چل سکتی۔ لوگوں کو قتل کیا جائے یہ کوئی برداشت نہیں کر سکتا۔آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔

     ان کا کہنا تھا کہ فرقہ واریت کے نام پر جو لوگوں کو مارتے ہیں انکی اس ملک میں کوئی گنجائش نہیں، ضرب عضب اور کراچی آپریشن کے مثبت نتائج مل رہے ہیں۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آپ نیا کےپی کے نہ بناسکے، ہم نیا نہیں بلکہ بہترین کے پی کے بنا کر دکھائیں گے۔

    دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف نے ایم کیوایم کو ملاقات کیلئے وقت دیدیا ہے،وزیراعظم نوازشریف سے ایم کیوایم کا وفد کل ان کے چیمبرمیں ملاقات کرے گا۔

  • وزیرِاعظم نوازشریف کی زیرِصدارت میں اعلی سطح کا اجلاس

    وزیرِاعظم نوازشریف کی زیرِصدارت میں اعلی سطح کا اجلاس

    اسلام آباد: وزیرِاعظم کی زیرِ صدارت اعلی سطح اجلاس جاری ہے۔

    اجلاس میں وزارتوں کی کارکردگی اور مانٹرینگ کے امور زیرِ غور آئے، وزیرِاعظم کا کہنا ہے کہ حکومت وزارتوں کی کارکردگی مزید موثر بنانےکےلیے پرعزم ہے، عوام کو انکی دہلیز تک بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔،

    وزیرِاعظم نے کہا کہ حکومت عوام کی معیارِ زندگی کو بہتر بنانےکےلیے اقدامات کررہی ہے۔

    یاد رہے گزشتہ روز وزیرِاعظم اچانک آبپارہ مارکیٹ اور جی ٹین مرکز پہنچے، جہاں انھوں نے شہریوں سے اشیائے خور و نوش کی قیمتوں سے متعلق دریافت کیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد وزیر اعظم نے بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور عوام کی رائے لی ۔

    اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور اس وقت ملک میں سوئی گیس ، پٹرولیم  بجلی کا جو بحران درپیش ہے، اس کو جلد از جلد حل کر لیا جائے گا۔