Tag: اغوا

  • کراچی : ڈیفنس سے اغوا کیا جانے والا ڈیڑھ سالہ بچہ  بازیاب

    کراچی : ڈیفنس سے اغوا کیا جانے والا ڈیڑھ سالہ بچہ بازیاب

    کراچی: ڈیفنس سے اغوا کیا جانے والے بچے کو قیوم آباد سے بازیاب کراکر اغوا میں ملوث خاتون سمیت دو مبینہ اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس نے ڈیفنس سے اغوا کیا جانے والا ڈیڑھ سالہ بچہ قیوم آباد سے بازیاب کرالیا۔

    Karachi: Defense Police rescued one an half year-old

    پولیس نے بتایا کہ اغوا میں ملوث خاتون سمیت دو مبینہ اغوا کار پکڑے گئے، اغوا کاروں اور مدعی افراد دونوں کا آبائی تعلق بہاولپورسے ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ معاملہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے یا ملزمان بچہ اغوا کرکے فروخت کرنا چاہتے تھے، دونوں پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں ڈھائی سالہ مغوی بچہ چند گھنٹے میں بازیاب کرا لیا گیا

    یاد رہے کراچی کے علاقے قائد آباد سے اغوا ہونے والے ڈھائی سالہ بچے کو پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے چند گھنٹوں میں بازیاب کرایا تھا۔

    قائد آباد میں آج ایک ڈھائی سالہ بچہ کاشان اغوا ہوا تھا، جس کے بعد والدین کے رپورٹ درج کرانے پر پولیس فوری حرکت میں آئی اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مغوی بچے کو چند گھنٹوں میں بازیاب کراکر کر والدین کے حوالے کر دیا تھا۔

  • 3 پاکستانی نوجوان بھارتی لڑکیوں کے ذریعے ہنی ٹریپ، تھائی لینڈ میں اغوا کر لیا گیا

    3 پاکستانی نوجوان بھارتی لڑکیوں کے ذریعے ہنی ٹریپ، تھائی لینڈ میں اغوا کر لیا گیا

    ساہیوال کے 3 نوجوانوں کو بھارتی لڑکیوں کے ذریعے ہنی ٹریپ کرکے تھائی لینڈ میں اغوا کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے 3 نوجوانوں کو بھارتی لڑکیوں کے ذریعے ہنی ٹریپ کرکے تھائی لینڈ میں اغوا کر لیا گیا، مغوی نوجوان عثمان امین، محمد احمد اور تجمل شہزاد بھارت کی لڑکی کیساتھ ٹیلیفونک رابطے میں تھے۔

    مغوی نوجوانوں کے والدین نے بتایا کہ انکے بچے اپنے ایک فیصل آباد کے رہائشی دوست کیساتھ 26 مئی 2025 کو تھائی لینڈ پہنچے، تینوں افراد کو وہاں سے اغوا کرکے میانمار پہنچایا گیا۔

    والد نے بتایا کہ میانمار سے اغوا کاروں کی جانب سے مغویوں کی رہائی کے بدلے 1 کروڑ روپے تاوان مانگا گیا۔

    مغوی شہریوں کے والدین کا کہنا ہے کہ اغوا ہونے والوں سے بھارتی لڑکی رابطے میں تھی اور اسی لڑکی تھائی لینڈ کیلئے ٹکٹ بھیجے تھے جبکہ لاہور ائیر پورٹ پر نامعلوم افراد نے انہیں رخصت کیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/kashmore-police-rescue-karachi-businessman-from-kutch/

  • بہاولنگر میں‌ 4 ماہ قبل اغوا ہونے والے سیکیورٹی گارڈ کے ساتھ اصل میں کیا ہوا تھا؟ انکشاف

    بہاولنگر میں‌ 4 ماہ قبل اغوا ہونے والے سیکیورٹی گارڈ کے ساتھ اصل میں کیا ہوا تھا؟ انکشاف

    بہاولنگر: پنجاب کے شہر بہاولنگر میں 4 ماہ قبل مبینہ طور پر اغوا ہونے والے سیکیورٹی گارڈ کے معاملے کا ڈراپ سین ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بہاولنگر پولیس نے بتایا ہے کہ لیاقت علی نامی سیکیورٹی گارڈ کی لاش خود اس کے گھر کے صحن سے برآمد ہو گئی ہے، جس کی بیوی نے پولیس کو رپورٹ دی تھی کہ وہ اغوا ہو گیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لیاقت علی کے قتل کے جرم میں مقتول کی بیوی اور سوتیلے بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اور ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزمہ نعمت بی بی نے بیٹے کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کیا، پھر قاتل ماں بیٹے نے لاش کو صحن میں دفن کر کے اغوا کا ڈراما رچایا، اور جھوٹی ایف آئی آر درج کروا کر پولیس کو گمراہ کیا۔


    کراچی : مشتعل شہریوں نے ڈاکو کو جان سے مار ڈالا، دوسرا زخمی


    بتایا جا رہا ہے کہ بہاولنگر میں تھانہ سٹی بی ڈویژن پولیس نے جدید سائنسی طریقہ تفتیش سے واردات بے نقاب کی ہے، پولیس نے لاش برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہے، تاہم ابتدائی طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ قتل کی وجوہ کیا تھیں اور مقتول کو کیسے قتل کیا گیا؟

    پولیس کا کہنا ہے کہ جرم کو چاہے کیسے بھی چھپانے کی کوشش کی جائے، اور پولیس کو کتنا ہی گمراہ کیا جائے، مگر جرم چھپ نہیں سکتا۔

  • 5 کروڑ تاوان کے لیے اغوا کیا گیا نوجوان بازیاب

    5 کروڑ تاوان کے لیے اغوا کیا گیا نوجوان بازیاب

    سی سی ڈی نے 5 کروڑ روپے تاوان کے لیے قصور سے اغواء ہونے والے لاہور کے نوجوان کو بازیاب کرا لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) پتوکی نے کارروائی کرتے ہوئے 5 کروڑ تاوان کے لیے اغواء ہونے والے نوجوان کو قصور سے بازیاب کروالیا۔

    پولیس حکام کے مطابق اغواکاروں نے لڑکے کی رہائی کے بدلے پانچ کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا، تاہم لڑکے کی بازیابی کیلئے سی سی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے مغوی کو بازیاب کرالیا۔

    مغوی کے اہلِ خانہ نے کارروائی پر وزیر اعلیٰ پنجاب اور سی سی ڈی ٹیم کا شکریہ ادا کیا، مغوی نوجوان کو بائیس مئی کو تھانہ مصطفی آباد کی حدود سے اغوا کیا گیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/police-recover-kidnapped-businessman/

  • اینٹی نارکوٹکس کے انسپکٹر کو اغوا کر لیا گیا

    اینٹی نارکوٹکس کے انسپکٹر کو اغوا کر لیا گیا

    شمالی وزیرستان:میر علی سب ڈویژن میں اینٹی نارکوٹکس فورس کے انسپکٹر کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی سب ڈویژن میں اینٹی نارکوٹکس کا انسپکٹر اغوا کر لیا گیا ہے، اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ انسپکٹر محمد حنیف کو ڈیوٹی کے دوران نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔

    پولیس کے مطابق مذکورہ انسپکٹر پاک افغان سرحد تحصیل غلام خان میں زیرو پوائنٹ پر ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق انسپکٹر محمد حنیف بنوں سے براستہ میرانشاہ غلام خان جارہا تھا کہ راستے میں انہیں اغوا کرلیا گیا۔

    یاد رہے کہ 2024 میں بھی خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں کسٹمز انفورسمنٹ انسپکٹر کو ڈرائیور سمیت اغوا کرلیا گیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/khairpur-journalist-kidnapping-drop-scene/

  • غیر ملکی افراد کے اغوا میں ملوث گروہ گرفتار

    غیر ملکی افراد کے اغوا میں ملوث گروہ گرفتار

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غیر ملکی افراد کو اغوا کرنے والے گروہ کو گرفتار کر کے مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

    ڈی آئی جی اسلام آباد کے مطابق وفاقی پولیس نے غیر ملکی افراد کے اغوا میں ملوث گروہ کو گرفتار کرکے مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا ہے جب کہ اغوا کاروں سے ڈکیتی وارداتوں میں چھینا گیا مال مسروقہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

    ڈی آئی جی نے میڈیا کو بتایا کہ اسلام آباد پولیس نے کارروائی میں 8 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ان ملزمان نے خود کو سرکاری ملازم ظاہر کر کے دو غیر ملکیوں کو اغوا کیا تھا۔

    ملزمان کے خلاف تھانہ کرپا، آبپارہ، کراچی کمپنی اور آئی ایریا میں مقدمات درج ہیں۔
    پولیس نے ملزمان سے 16 موبائل فون، 17 لیپ ٹاپ اور ایک لاکھ نقدی برآمد کی۔

    اس کے علاوہ ملزمان کے قبضہ سے 4 ایس ایم جی گنز اور ایک پستول بھی برآمد کیا گیا ہے۔

  • ہنی ٹریپ کے ذریعے 6 افراد کو اغوا ہونے سے بچالیا گیا

    ہنی ٹریپ کے ذریعے 6 افراد کو اغوا ہونے سے بچالیا گیا

    روجھان: پولیس نے ہنی ٹریپ کے ذریعے 6 افراد کو اغوا ہونے سے بچالیا، ڈاکوؤں نے آن لائن سامان کی خریداری کا جھانسہ دے کر کچے میں بلایا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق روجھان میں تھانہ گوٹھ مزاری اور تھانہ شاہوالی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہنی ٹریپ کے ذریعے 6 افراد کو اغوا ہونے سے بچالیا۔

    ڈی پی او فاروق امجد نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے 5 افراد کو آن لائن سامان کی خریداری کا جھانسہ دے کر کچے میں بلایا تھا، پانچوں افراد کا تعلق لاہور سے ہے اور آن لائن کاسمیٹکس کا کام کرتے ہیں۔

    فاروق امجد کا کہنا تھا کہ تھانہ شاہوالی کی حدود میں ایک شہری کو شادی کا جھانسہ دے کر بلایا گیا تھا، ڈاکو شہریوں کو سستی اشیا کا جھانسہ دے کر اغوا کرتے ہیں۔

    ڈی پی او نے عوام سے گزارش کی ایسے جرائم پیشہ عناصر کے جھانسے میں نہ آئیں۔

  • رخصتی کے بعد سسرال جاتے ہوئے دلہن کا اغوا، دولہا کی پٹائی

    رخصتی کے بعد سسرال جاتے ہوئے دلہن کا اغوا، دولہا کی پٹائی

    رخصتی کے وقت سسرال جاتے ہوئے اغوا کاروں نے دلہن کو اغوا کر لیا جب کہ دولہا کو زبردستی کار سے اتار کر تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

    شادی کسی بھی جوڑے کی زندگی کا یادگار دن ہوتا ہے۔ دلہن نئی زندگی کے آغاز کا خواب آنکھوں میں سجائے پیا کے گھر سدھارتی ہے لیکن ایک دلہن کو رخصتی کے بعد سسرال پہنچنے سے قبل ہی اغوا کر لیا گیا جب کہ ملزمان نے اس کے دولہا کو گاڑی سے اتار کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

    یہ واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں سارن ضلع میں شادی کے بعد دولہا اپنی دلہن کو رخصت کرا کے اپنے آبائی گھر آسام لے جا رہا تھا تاہم راستے میں چار افراد نے کار روک کر دلہن کو اغوا کر لیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ملزمان نے پہلے دولہا کا تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر دلہن کو زبردستی کار سے اتار کر اپنی گاڑی میں بٹھا کر فرار ہو گئے۔

    سسرال جاتے ہوئے دلہن کا اغوا: دراصل جب دلہن دولہا کے ساتھ کار میں اپنے سسرال جا رہی تھی، یہ واقعہ کل (پیر کو) منوپلی علاقے میں پیش آیا۔ تاہم پولیس نے 6 گھنٹے کی محنت کے بعد دلہن کو بازیاب کرالیا۔

    واقعہ کے بعد دولہا اور اس کے رشتہ دار فوری طور پر سہجیت پور تھانہ پہنچے اور واقعے کی رپورٹ درج کرائی جس کے بعد پولیس نے ابتدائی طور پر دولہا کی کار کے ڈرائیور سمیت دو لوگوں کو حراست میں لے کر تفتیش کی اور ان سے تحقیقات کے بعد دلہن کو قریبی علاقے سے بازیاب کرا لیا۔

    https://urdu.arynews.tv/girls-family-took-the-groom-and-his-relatives-hostage/

  • کراچی : اسپائیکی نامی بلی کو کس نے  اغوا کیا؟ مالکن کا انعام کا اعلان

    کراچی : اسپائیکی نامی بلی کو کس نے اغوا کیا؟ مالکن کا انعام کا اعلان

    کراچی : اسپائیکی نامی بلی کو اغوا کرلیا گیا، خاتون نے سوشل میڈیا پر اپنی بلی برآمد کروانے والے شخص کے لیے انعام کا اعلان کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال 13 اے میں اسپائیکی نامی بلی مبینہ چوری کرلی گئی ہے، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بلی کی مالکن کی جانب سے سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی ہے۔

    خاتون نے سوشل میڈیا پر اپنی بلی برامد کروانے والے شخص کے لیے انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔

    خاتون نے کہا کہ ان کی اسپائکی نامی بلی کو12 اپریل ہفتے کو دوپہر دو سے تین بجے کے درمیان نامعلوم شخص اٹھا کر لے گیا ہے، بلی کے گلے میں لال پٹی کے ساتھ گھنٹی بھی لگی ہوئی تھی۔

    فوٹیج میں لمبے قد لمبے بالوں میں پونی لگائے، پینٹ اور ٹی شرٹ پہنے شخص کو دیکھا جا سکتا ہے جس کے ہاتھ میں ایک بڑا اسکول بیگ بھی تھا۔

    ویڈیو میں نامعلوم شخص کو بلی پکڑنے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے اور مبینہ طور پر بلی چور نے بلی کو پکڑ کر اس بیگ میں ڈالا اور فرار ہوگیا۔

  • 2023 میں سیالکوٹ سے اغوا ہونے والی بچی کویت سے بازیاب

    2023 میں سیالکوٹ سے اغوا ہونے والی بچی کویت سے بازیاب

    سنہ دوہزار تیئس میں سیالکوٹ سے اغوا کی گئی چار سال کی بچی کویت سے بازیاب کرالی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس اسپیشل آپریشنز سیل نے دو سال قبل سیالکوٹ سے اغوا ہونے والی چار سالہ بچی کو کویت سے بازیاب کروالیا۔

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق بچی کے اغوا میں ملوث 2 اشتہاری بھی کویت سے گرفتار کرلیا گیا، اشتہاری انور اقبال اور صدف اقبال بچی کے قریبی رشتے دار ہیں۔

    ترجمان پولیس نے بتایا کہ اشتہاری جعلی دستاویز پر بچی کو اغوا کرکے کویت لے گئے تھے، بچی کی ماں کا انتقال ہوچکا ہے، مقدمہ باپ نے درج کرایا تھا۔

    پنجاب پولیس کا مزید کہنا ہے کہ انسپکٹر خالد وریاہ کی قیادت میں اسپیشل ٹیم بچی اور اشتہاری ملزمان کو لے کر کویت سے لاہور لا رہی ہے، جبکہ رواں سال بیرون ممالک سے گرفتار خطرناک اشتہاریوں کی تعداد 21 ہوگئی۔