Tag: اغواء

  • بچوں کے لاپتہ یا اغوا کی روک تھام کیلئے اہم فیصلہ

    بچوں کے لاپتہ یا اغوا کی روک تھام کیلئے اہم فیصلہ

    کراچی: شہر قائد میں بڑھتے ہوئے بچوں کے اغواء کے واقعات کے باعث اس کی روک تھام کے لئے مہم چلانے فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی پولیس اور غیر سرکاری تنظیم ملکر آگاہی مہم چلائیں گے، مہم کے دوران محلوں اوراسکول کے باہر آگاہی پر مبنی بینرز آویزاں کئے جائیں گے۔

    پارکس اور کمیونٹی سینٹرز پر بھی پینا فلیکس اور بینرز آویزاں کئے جائیں گے، بینرز میں تصاویر اورتحریروں کے ذریعے بچوں کو مختلف ہدایات اور ترغیب دی جائے گی کہ بچے اجنبی لوگوں سے بات چیت یا کوئی گفٹ قبول نہ کریں۔

    والدین کو بھی احتیاطی تدابیر اپنانے کی بھی ہدایات جاری کی جائے گی کہ اسکول اور مدرسے میں بچوں کو اکیلے نہ بھیجیں۔

    خیال رہے کراچی میں حالیہ کچھ عرصے میں اغواء کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے، 15 جنوری کو پورٹ سٹی کے گارڈن ایریا میں دو چھوٹے لڑکے لاپتہ ہو گئے۔

    شادی میں فائرنگ : ایک اور بچہ اپنی جان گنوا بیٹھا

    لاپتہ ہونے والے بچوں میں 5 سالہ عالیان اور 6 سالہ علی رضا شامل ہیں، لاپتہ بچوں کے اہل خانہ نے گارڈن تھانے میں اغوا یا اغوا کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی تاہم آج تک ان کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔

  • 6 سالہ معصوم بچی زیادتی کے بعد قتل، اغواء کی ویڈیو سامنے آگئی

    6 سالہ معصوم بچی زیادتی کے بعد قتل، اغواء کی ویڈیو سامنے آگئی

    بھارت میں معصوم بچیوں کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کے واقعات تشویشناک حد تک بڑھ گئے، ایک اور افسوسناک واقعے میں 6 سالہ معصوم بچی کو زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کردیا گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تلنگانہ کے پداپلی ضلع میں ایک 6 سالہ معصوم بچی زیادتی کے بعد قتل کردی گئی۔

    سلطان آباد میں واقع ایک رائس مل میں اپنی ماں کے ساتھ سوئی ہوئی 6 سالہ بچی کو اسی مل میں کام کرنے والا ڈرائیور بالرام اٹھا کر رائس مل کے باہر جھاڑیوں میں لے گیا اور بچی کو عصمت ریزی کے بعد قتل کردیا۔

    ماں جب نیند سے بیدار ہوئی تو بچی کو پاس نہ پا کر ساتھیوں کے ہمراہ اطراف کے علاقے میں بیٹی کو تلاش کیا، اس دوران بچی کی نعش جھاڑیوں سے برآمد ہوئی۔

    پولیس نے رائس مل کے سی سی ٹی وی کیمروں کو چیک کیا تو بلرام کو لڑکی کو اپنے کندھے پر اٹھا کر لے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔

    ملز ملازمین ملزم کی شناخت کے بعد اسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا، پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور لڑکی کی نعش کو اسپتال منتقل کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    اس سے قبل بھارتی حیدرآباد میں افسوسناک حادثہ رونما ہوا، آرٹی سی بس نے انٹر میڈیٹ کی طالبہ 15 سالہ مسیرا مہوین کو روند ڈالا، جس کے نتیجے میں 15سالہ طالبہ جاں بحق ہوگئی۔

    طالبہ گزشتہ روز یوسف گوڑہ روڈ پرآر ٹی سی بس سے اترتے ہوئے توازن کھو بیٹھی جس کے نتیجے میں لڑکی بس کے ٹائروں کی نیچے آ کر حادثے کا شکار ہوگئی۔

    ریسکیو حکام کے مطابق بچی کا موقع پر ہی انتقال ہوگیا تھا، جس کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، متوفی خانگی جونیئر کالج یوسف گوڑہ میں فرسٹ ایئر کی طالبہ تھی، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

  • چھوٹے بچے کس طرح اغوا ہورہے ہیں، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    چھوٹے بچے کس طرح اغوا ہورہے ہیں، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    کیلی فورنیا: امریکہ میں نامعلوم شخص تین ماہ کے شیر خوار بچہ کو گھر سے اغواء کرکے لے گیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو ‏سامنے آگئی۔

    مذکورہ واقعہ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں پیش آیا ہے، پولیس کی جانب سے واقعہ کی ویڈیو جاری کی گئی ہے، جس میں ‏دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نامعلوم شخص بچہ کو اٹھا کر لے جارہا ہے۔

    پولیس کے مطابق برینڈن سیولر نامی بچہ کی دادی نے پولیس کو بچہ کی گمشدگی کی اطلاع دی، انہوں نے پولیس کو بتایا کہ وہ بچہ ‏کو کمرے میں چھوڑ کر گاڑی سے سامان اتارنے کیلئے گئی لیکن جب وہ واپس آئی تو بچہ کمرے میں موجود نہیں تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دادی نے اغواء کار کو گھر میں داخل ہوتے نہیں دیکھا، پولیس نے ایک ویڈیو کلپ بھی جاری کیا جس ‏میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص فٹ پاتھ پر چل رہا ہے، اور اس کے ہاتھوں میں سفید کمبل اوڑھے بچہ موجود ہے۔ ‏پولیس نے جاری بیان میں کہا کہ فیملی اغواء کار کو نہیں جانتی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ گاڑی کی معلومات نہ ہونے کی وجہ سے کوئی الرٹ نہیں جاری کیا گیا، ایف بی آئی چائلڈ ‏اغواء کار ریسپانس ٹیم بھی اس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے اور بچہ کی تلاش کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ‏ہے۔ پولیس کی جانب سے بچہ کو واپس کرنے پر انعام کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

    پولیس نے ملزم کے حوالے سے تفصیلات جاری کی ہیں جس کے مطابق ملزم نے گہرے نیلے رنگ کی شرٹ اور بلیک کلر کی ‏پینٹ زیب تن کررکھی ہے، اس کے بال چھوٹے ہیں اور اس نے گرے کلر کی بیس بال ہیٹ پہن رکھی ہےاور بلیک ماسک بھی لگا رکھا ہے.

  • افغانستان، 105 دن سے اغواء پاکستانی انجینیئر بازیاب

    افغانستان، 105 دن سے اغواء پاکستانی انجینیئر بازیاب

    راولپنڈی : پاک فوج نے افغانستان میں اغواء ہونے والے انجینئر ملک فیض کو باحفاظت بازیاب کراکے ان کے گھر راولپنڈی منتقل کردیا ہے جس پر اہل خانہ خوشی سے نہال ہیں.

    تفصیلات کے مطابق پاک آرمی نے 105 دن سے لاپتہ پاکستانی انجینیئر ملک فیض کو بازیاب کرالیا ہے جس کے بعد پاکستانی انجینیئر راولپنڈی میں واقع اپنے گھر پہنچ گئے ہیں جہاں اس وقت جشن کا سا سماں ہے.

    مغوی انجیبئر ملک فیض کے صاحبزادے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ والد صاحب 105 دن بعد باخیریت گھر پہنچ گئے ہیں جنہیں گزشتہ پاک فوج نے ایک کارروائی کے دوران بازیاب کرایا تھا اور جن کی رہائی کے لیے 10 لاکھ ڈالر تاوان طلب کیا گیا تھا.

    اس موقع پر انجینئرملک فیض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے رواں سال اگست میں کالعدم جماعت الاحرار کے دہشت گردوں نے اغواء کیا تھا اور رہائی کے عوض 10 لاکھ ڈالر تاوان طلب کیا تھا.

    انہوں نے مزید بتایا کہ اغواء کاروں نے 105 دن تک بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا اور تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی جاری کی تاکہ گھر والے خوف زدہ ہوکر جلد از جلد تاوان کی رقم کا بندوبست کریں.


      اسی سے متعلق : افغانستان میں پاکستانی انجینیئر کا اغواء، تشدد کی ویڈیوجاری 


    پاکستانی انجینئر ملک فیض نے اپنی بازیابی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج مجھے پاک آرمی کی وجہ سے نئی زندگی ملی ہے جس پر میں اور میرے اہل خانہ آرمی چیف قمر باجوہ اور ایک ایک سپاہی کے شکر گذار ہیں.

    یاد رہے ایئرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے ملک فیض کو طور خم جلال آباد روڈ پروجیکٹ کی تعمیرکی دوران اغواء کیا گیا تھا جہاں وہ ایک نجی کمپنی میں بہ طور انجینیئر فرائض انجام دے رہے تھے اور پروجیکٹ کی تکمیل میں مشغول تھے.

  • کوئٹہ : مولانا علی محمد ابو تراب بیٹے اور محافظ سمیت اغواء

    کوئٹہ : مولانا علی محمد ابو تراب بیٹے اور محافظ سمیت اغواء

    کوئٹہ : مرکزی جمعیت اہلحدیث بلوچستان کے امیر مولانا علی محمد ابو تراب کو بیٹے سیکرٹری اور محافظ سمیت کوئٹہ سے اغواء کرلیا گیا، مغویان کی گاڑی لاوارث حالت میں ایئرپورٹ روڈ سے ملی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مرکزی جمعیت اہلحدیث بلوچستان کے امیر مولانا علی محمد ابوتراب کو بیٹے ،پرسنل سیکرٹری اور محافظ سمیت اغواء کرلیا گیا،واقعہ کی اطلاع اہل خانہ اور پولیس کو اس وقت ملی جب مغوی مذہبی رہنما کی گاڑی لاوارث حالت میں ایئرپورٹ روڈ پر کھڑی پائی گئی۔

    جمعیت اہلحدیث کے رہنما عصمت اللہ سالم کے مطابق مولانا ابوتراب کوئٹہ سے کراچی جانے کیلئے اپنے بیٹے عبدالحمید ،پرسنل سیکرٹری اور سرکاری محافظ کے ہمراہ اپنی رہائش گاہ واقع سلفیہ کالونی شیخ ماندہ سے ایئر پورٹ جارہے تھے کہ ائیرپورٹ پولیس تھانہ کے قریب چاروں کو گاڑی سے اتارکر اغواء کیا گیا۔

    گاڑی میں مولانا علی محمد ابو تراب کے ساتھ ان کا بیٹا عبد الحمید ،سیکرٹری عبد الستار اور ایک محافظ بھی موجود تھا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مغویوں کی بازیابی کیلئے کوششیں شروع کردی گئیں ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی صوبائی وزیر داخلہ سمیت صوبائی وزراء اراکین اسمبلی اور سیاستدانوں کے علاوہ قبائلی شخصیات بھی مغوی رہنما کی رہائش گاہ پہنچ گئیں۔

    وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے اس موقع پر متاثرہ خاندانوں کو یقین دلایا کہ مغویوں کی بازیابی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

    خیال رہے کہ مولانا ابو تراب کے بھائی اور پرنسپل سلفیہ ریزیڈنشل کالج حبیب اللہ مجاہد کو بھی پانچ سال قبل اغواء کیا گیا تھا جو مبینہ طور پر تاوان کی ادائیگی کے بعد بازیاب ہوئے تھے۔

  • پسند کی شادی کرنے والی خاتون بچی سمیت اغوا

    پسند کی شادی کرنے والی خاتون بچی سمیت اغوا

    گھوٹکی : جرگہ کے فیصلے کے تحت کاری قرار دینے والی خاتون کے گھر مسلح افراد نے دھاوا بول کر خاتون کو بچی سمیت اغوا کرلیا ہے جب کہ سسر اور دیور شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گھوٹکی کے نواحی تین سال قبل گاؤں قادربخش چاچڑ میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کے گھر پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرتے ہوئے شادی شدہ خاتون اور اس کی بچی کو اغوا کر لیا گیا ہے جب کہ مزاحمت کرنے پر لڑکی کے سسر اور دیوار کو زخمی کردیا۔

    واضح رہے خاتون نے تین سال قبل پسند کی شادی کی تھی جس پر وڈیرے قادربخش چاچڑ کی سرپینچی میں ایک مبینہ جرگہ منعقد کیا گیا تھا جس میں برادری کی لڑکی سے کورٹ میرج کے جرم میں نوجوان یوسف پر پندرہ لاکھ روپے اور دو لڑکیاں ونی کرنے کا حکم سنا یا گیا تھا۔

    علاوہ ازیں پنچائیت نے لڑکی کو کاری قرار دے دیا تھا جب کہ لڑکی نے خود کو کاری قرار دینے کے فیصلے کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے جرگے کے خلاف درخواست دی تھی تا ہم پولیس کی جانب سے خاتون کو کسی قسم کا تحفظ فراہم نہیں کیا گیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق مذکورہ واقعے کا سرحد تھانہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے لیکن اب تک شادی شدہ خاتون صدوری اور اس کی بچی کو بازیاب نہیں کرایا جا سکا ہے، زخمی ہونے والے سسر اور دیور کا مطالبہ ہے کہ صدوری کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے اس لیے پولیس فوری طور انہیں بازیاب کرائے۔

  • بچوں کی فروخت قابلِ افسوس امر ہے، چیف جسٹس

    بچوں کی فروخت قابلِ افسوس امر ہے، چیف جسٹس

    لاہور : سپريم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے پنجاب میں بچوں کے اغواء کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر وجوہات جاننے کے لیے بنائی گئی کمیٹی سے مزید تجاویز طلب کرتے ہوئے پولیس کو ایک ماہ کے اندر تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کا حکم جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار اور جسٹس عمر عطا بندیال پر مشتمل بنچ نے پنجاب میں بچوں کے اغواء ہونے کی بڑھتی ہوئی واردتوں پر ازخود نوٹس کی سماعت سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کی۔

    اس موقع پر اغواء شدہ بچوں کی تفصیلات جاننے کے ليے عاصمہ جہانگیر کی سربراہی ميں بنائی گئی کميٹی نے اپنی رپورٹ جمع کراتے ہوئے عدالت کو بتايا کہ ملک میں بچوں سے مشقت لینے کی روک تھام کے حوالے سے کوئی قدم نہیں اُٹھایا گیا ہے۔

    عاصمہ جہانگیر کی سربراہی میں کام کرنے والی کمیٹی نے اپنی سفارشات میں بچوں سے مشقت لینے والوں کے لیے سخت سزائیں تجویز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بچوں سے مشقت لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی سے ہی اس لعنت سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔

    سماعت کے دوران معزز جج صاحبان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ازخود نوٹس سے بچوں کے اغوا کے حوالے سے خوف کم ہوا ہے تا ہم افسوسناک بات یہ ہے کہ والدین خود اپنے بچے فروخت کر دیتے ہیں حالانکہ بچے فروخت کرنے کی چیز نہیں ہیں۔

    اس موقع پر جسٹس عمرعطا بندیال نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ بچوں کی فروخت کا سلسلہ پسماندہ علاقوں میں ہو رہا ہے جہاں والدین معمولی مالی فائدے کے عوض اپنے بچوں کو فروخت کر دیتے ہیں۔

    سماعت کے دوران ایک سوال پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے عدالت کو بتایا کہ بچوں کے اعضاء نکالنے کے حوالے سے خبریں غلط ہیں اور ایسا واقعہ ابھی تک سامنے نہیں آیا۔

    پولیس کی جانب سے عدالت کو اپنی کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ دوگمشدہ بچیوں کو بازیاب کروا کران والد کے حوالے کر دیا گیا ہے، جس پر عدالت نے بچیوں کے ماں اور باپ کو طلب کرلیا۔

    اس موقع پر گم شدہ بچوں کے والدین نے عدالت کو بتایا کہ بچوں کی تلاش میں روز مرتے اور روز جیتے ہیں مگر ان کا کوئی پرسانِ حال نہیں جب کہ سینئر سول جج یوسف نے اپنے بیٹے کو اغواء کرنے والے ملزم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست بھی دائر کی۔

    عدالت نے پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کرنے کے ساتھ ساتھ بچوں کے اغواء سے متعلق حکومت اور سول سوسائٹی سے مزید تجاویز طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

  • انڈونیشیاء کے بحری علاقے میں ملائشیا کے تیل بردارجہازکویرغمال بنا لیا گیا

    انڈونیشیاء کے بحری علاقے میں ملائشیا کے تیل بردارجہازکویرغمال بنا لیا گیا

    کوالالمپور: پیر کے روز ملائیشیاء سے روانہ والے مال بردار جہاز ”ویئر ہارمنی” کو انڈونیشاء کے جزیرے بٹام میں اغواء کر لیا گیا ہے،اغواء کاروں کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کی میری ٹائم انفورسمنٹ ایجینسی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ اغواء ہونے والی آبدوز "ویئر ہارمنی” اس وقت انڈونیشیاء کے جزیرہ بٹام میں موجود ہے جسے اغواء کر لیا گیا ہے تا ہم اب تک نہ تو اغواء کاروں کی وابستگی اور نہ ہی اُن کے مطالبات کا پتہ چل سکا ہے۔

    واضح رہے کہ آئل لے جانے والا جہا ملائیشیاء کے تینجنگ پورٹ سے پیر کے روز تقریباً چارلاکھ ڈالرکی مالیت کا آئل لے کر روانہ ہوئی تھی جسے اغواء کر لیا گیا ہے،ملائیشیاء حکومت کی جانب سے سیکیورٹی رسک کی وجہ سے جہاز میں موجود عملے کی تعداد اورشناخت کا بارےمیں کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

    یاد رہے حال ہی میں انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس برائے میری ٹائم بیورو نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ کھلے سمندرمیں مال بردار جہازوں کے اغواء اور لوٹ مار کی وارداتوں میں 1995 کے مقابلے میں کافی کمی واقع ہوئی ہے تا ہم اب بھی چند ناخوشگوار واقعات نائجیریا میں پیش آئے ہیں جس کا سدباب کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

  • بلوچستان سے اغواء شدہ دو غیر ملکی خواتین تین سال بعد بازیاب

    بلوچستان سے اغواء شدہ دو غیر ملکی خواتین تین سال بعد بازیاب

    کوئٹہ: ایران سے پاکستان داخل ہونے والی دوغیرملکی خواتین مارچ 2013 میں بلوچستان سے اغواء کر لی گئی تھیں،بازیاب ہو کراپنے گھروں کو پہنچ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق آئی آئی ایچ نامی ایک این جی او سے تعلق رکھنے والی دونوں خواتین اپنے پروجیکٹ کے سلسلے میں ایران سے بلوچستان میں داخل ہوئیں تھیں جہاں انہیں اسلحہ بردار افراد نے اغواء کر لیا تھا،دونوں خواتین کا تعلق یورپی ممالک کے "جمہوریہ چیک” سے ہے۔

    اغواء ہونے کے دو ماہ بعد ہی ایک ویڈیو ریلیز کی گئی تھی جس میں اِن خواتین کی بازیابی کو عافیہ صدیقی کی رہائی سے مشروط کیا گیا تھا،پیشہ کے اعتبار سے ’’نیورولوجسٹ‘‘ عافیہ صدیقی پاکستانی نژاد امریکی خاتون تھیں،جونائن الیون کے بعد سے دہشت گردوں کی سہولت کار ہونے کے الزام میں امریکن جیل "گوانتانامو بے” میں پابند سلاسل ہیں۔

    ترکش این جی او میں کام کرنے والی یہ دونوں خواتین تین سال بعد بآحفاظت اپنے گھروں کو پہنچ گئیں،ان کی بازیابی اور بآحفاظت گھر آمد کی تصدیق "جمہوریہ چیک” کے سرکاری حکام نے کی۔

    دونوں خواتین نے اپنی بازیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تین سال بعد سورج کو آسمان چمکتا دمکتا دیکھ کر اپنے آزاد ہونے کا احساس ہوا،انہوں نے مزید کہا اب نیند اس ڈر سے نہیں آرہی کہ کہیں یہ سب خواب نہ ہو۔

    ذرائع کے مطابق بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں غیر ملکیوں کے اغواء ہونے کی واردات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے،اغواء کر نے کی واردات میں ذیادہ تر مقامی جرائم پیشہ افراد ہوتے ہیں جو بعد ازاں اغواء شدگان کو القاعدہ یا طالبان کے حوالے کر دیتے ہیں۔

  • دو کمسن بھائی اغواء کے بعد بے دردی سے قتل

    دو کمسن بھائی اغواء کے بعد بے دردی سے قتل

     اسلام آباد: اغواء ہونے والے دو کم سن سگے بھائیوں کو قتل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بنی کی حدود سے اغواء ہونے والے دو کم سن سگے بھائیوں کو قتل کردیا گیا۔

    سفاک قاتلوں نے نعشیں اسلام آباد تھانہ سبزی منڈی کے ویران علاقے میں پھینک دیں اور فرار ہو گئے ۔نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے پمز ہسپتال منتقل کی گئی ہیں جو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کی جائیں گی ۔

    نو سالہ نعمان ندیم اور بارہ سالہ اسد ندیم کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ورثاء نے گزشتہ رات پولیس کو دی گئی، جس کے بعدفوری قانونی کارروائی کی گئی ۔

    مقتول بھائیوں کے والد ندیم کے مطابق وہ گوشت کا کاروبار کرتا ہے اور اس نے دونوں بیٹوں کوکسی سے رقم لینے کیلئے بھیجا تھا جس کے بعد ان کی کوئی اطلاع نہیں ملی اور ان کے پاس موجود موبائل نمبر بھی بند مل رہا تھا۔

    اسلام آباد پولیس نے نعشیں ملنے کے بعد ورثا ء کو اطلاع کی جس کے بعد قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔