Tag: اغواء

  • حب: آٹھ مزدوراغواء کے بعد بے دردی سے قتل

    حب: آٹھ مزدوراغواء کے بعد بے دردی سے قتل

    حب : پولٹری فارم میں کام کرنے والے آٹھ مزدوروں کواغواءکے بعدقتل کردیا گیا۔ وزیرِاعلیٰ بلوچستان نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ۔تفصیلات کے مطابق حب کے علاقے ساکران تھانے کی حدود سے پولٹری فارم میں کام کرنے والے نومزدوروں کو اغوا کرلیا گیاہے۔

    جن میں سے آٹھ کو پولٹری فارم کے قریب پہاڑی کے عقب میں قتل کردیا گیا جبکہ ایک شخص زخمی حالت میں بازیاب ہوا ہے۔ زخمی شخص کوفوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

    قتل ہونے والے تمام مزدوروں کا تعلق مظفرگڑھ  کے سیلاب زدہ علاقوں سے ہے اوروہ ملازمت کے لئے حب آئے تھے۔ اغواء کاروں نے دو مقامی افراد کو چھوڑ دیا تھا۔

    زخمی شخص کے مطابق تمام افراد کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر قتل کیا گیا،وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے ساکران واقعے پر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

  • اسلام آباد:اسمگلروں نے ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ کسٹمزسمیت چاراہلکاروں کواغواء کرلیا

    اسلام آباد:اسمگلروں نے ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ کسٹمزسمیت چاراہلکاروں کواغواء کرلیا

    اسلام آباد میں کسٹم کی ٹیم پر اسمگلروں نے حملہ کیا اور ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ سمیت چاراہلکاروں کواغواء کرلیا۔ تھانہ ترنول کے علاقے میں اسمگلروں نے موٹروے پاکستان چوک کے قریب کسٹم اہلکاروں پرفائرنگ کی اور ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ سمیت چاراہلکاروں کو کواغواء کرلیا۔

    پولیس نے موقع پرپہنچ کرتین مبینہ اسمگلروں کوگرفتارکرلیا۔ اسمگلروں کے نام رحمت،عمران اورعظمت بتائے گئے ہیں۔ اس سے قبل کسٹم حکام نے ایک کنٹینرکوتحویل میں لے کراس میں سے دوکروڑمالیت کاکپڑااورالیکٹرانکس کاسامان برآمد کرکےتین ملزمان کو گرفتارکرلیا۔