Tag: اغوا اور زیادتی

  • مانسہرہ : 8 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم  گرفتار

    مانسہرہ : 8 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

    مانسہرہ : 8 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزم سہراب بچی کا پڑوسی اور قریبی رشتے دار نکلا۔

    تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے علاقے چھترپلین میں آٹھ سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔۔

    ایس ایس پی مانسہرہ ریشم جہانگیر نے پریس کانفرنس میں بتایا ملزم سہراب بچی کو پھوپھی کے گھر جاتے ہوئے ورغلا کر جنگل میں لے گیا، ملزم نے بچی سے زیادتی کی کوشش بھی کی۔

    ریشم جہانگیر کا کہنا تھا کہ بچی نے گھر والوں کو بتانے کی دھمکی دی تو ملزم نے اسے بھاری پتھر کے نیچے دبا دیا، رات بھر تلاش کے بعد اگلی صبح بچی زخمی حالت میں جنگل سے مل گئی۔

    میڈیکل میں بچی سے زیادتی کی تصدیق نہیں ہوئی تاہم بچی کی نشاندہی پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا، ملزم پڑوسی اور قریبی رشتے دار ہے۔

  • 8 سالہ بچی کا اغوا اور زیادتی، مجرم کو سزا سنادی گئی

    8 سالہ بچی کا اغوا اور زیادتی، مجرم کو سزا سنادی گئی

    بھارت میں حیدرآباد کے ایل بی نگر اسٹیشن کی حدود میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے مجرم کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنادی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم نے ایل بی نگر پولس اسٹیشن کی حدود میں ایک آٹھ سالہ نابالغ بچی کو اغوا کرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق ملزم شیخ جاوید ولد شیخ امام، عمر 27 سال، پیشہ: آٹو ڈرائیور کو POCSO ایکٹ کے تحت عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ اس کے علاوہ 25 ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔

    اس سے قبل رواں ماہ بھارت میں پیش آنے والے ایک واقعے میں ملزم نے جنسی زیادتی کی کوشش پر مزاحمت کرنے پر حاملہ خاتون کو چلتی ٹرین سے دھکا دے دیا۔

    انڈین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ضلع کوئمبٹور میں حاملہ خاتون کو چلتی ٹرین سے دھکا دیا گیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئیں۔ افسوسناک واقعہ صبح تقریباً 10:30 بجے پیش آیا جب ریوتی نامی خاتون ٹرین میں تروپور سے آندھرا پردیش کے شہر چتور جانے کیلیے سوار ہوئیں۔

    ریوتی صبح 6:40 بجے کے قریب ٹکٹ کے بغیر ٹرین میں سوار ہوئی تھیں۔ حکام نے بتایا کہ اس وقت کم از کم 7 دیگر خواتین بھی ڈبے میں موجود تھیں۔ ٹرین جب 10:15 کے قریب جولارپیٹائی ریلوے اسٹیشن پر پہنچی تو تمام خواتین اتر گئیں۔

    جولارپیٹائی ریلوے اسٹیشن سے ملزم ہیمراج اس میں سوار ہوا۔ وہ کچھ دیر بیٹھا رہا اور جب اس نے ریوتی کو اکیلے دیکھا تو جنسی زیادتی کی کوشش کی۔

    جب خاتون نے مزاحمت کرتے ہوئے اسے لات مار کر دور کیا تو وہ غصے آگ بگولہ ہوگیا اور اس نے چلتی ٹرین سے اسے باہر پھیک دیا۔

    شادی کا جھانسہ دیکر بیوہ خاتون سے زیادتی، ملزم گرفتار

    خاتون کے ہاتھوں، ٹانگوں اور سر پر چوٹیں آئیں اور اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ پولیس نے خاتون کے بیان کی بنیاد پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کیا۔

  • یونیورسٹی طالبہ کو اغوا کرنے کے بعد رکشہ ڈرائیور نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    یونیورسٹی طالبہ کو اغوا کرنے کے بعد رکشہ ڈرائیور نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    بہاولنگر: اسلامیہ یونیورسٹی کی طالبہ کو اغوا کرنے کے بعد اس کے ساتھ زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی کی طالبہ کو رکشہ ڈرائیور نے اپنے ساتھی ملزمان کی مدد سے اغوا کیا۔ رکشہ ڈرائیور نے ساتھی کے ہمراہ اغوا کرکے طالبہ سے متعدد بار زیادتی کی۔

    بہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے میں ملزمان نے طالبہ کی ویڈیو اور تصاویر بنائیں جبکہ لڑکی سے سادہ کاغذ پر انگوٹھے بھی لگوائے۔

    پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ رکشہ ڈرائیور نے ساتھیوں کے ہمراہ اغوا کیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان نے ویڈیو اورتصاویر بھی بنائیں۔

  • اوکاڑہ: بگڑے رئیس زادوں نے محنت کش کی بیٹی کی زندگی برباد کر دی

    اوکاڑہ: بگڑے رئیس زادوں نے محنت کش کی بیٹی کی زندگی برباد کر دی

    اوکاڑہ: پنجاب کے شہر اوکاڑہ کے ایک نواحی گاؤں 33 فور ایل میں محنت کش باقر کی 17 سالہ بیٹی آمنہ بی بی کو بگڑے رئیس زادوں نے گن پوائنٹ پر اغوا کے بعد 3 روز تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اوکاڑہ کے شاہبھور پولیس اسٹیشن کی حدود میں ایک محنت کش باقر کی جوان بیٹی کو مقامی بگڑے رئیس زادوں نے اغوا کر کے زندگی برباد کر دی۔

    ملزمان نے لڑکی کو تین دن تک زیادتی کا نشانہ بنایا، اور پھر چھوڑ دیا، تاہم اس کے بعد لڑکی کے والد کو بلیک میل کر کے رقم بھی وصول کرتے رہے، معلوم ہوا کہ ملزمان نے لڑکی کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر بھی بنا لی تھیں، جن کے ذریعے غریب گھرانے کو بلیک میل کیا جاتا رہا۔

    محنت کش باقر نے پولیس کو بتایا کہ ان سے ایک لاکھ روپے لیے جا چکے ہیں اور مزید 4 لاکھ روپوں کا تقاضا کیا جا رہا ہے، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا، تاہم واقعے میں ملوث با اثر ملزمان کے دباؤ پر اعلیٰ افسران کی جانب سے تفتیش کو تبدیل کر دیا گیا۔

    متاثرہ لڑکی کی والدہ نے ایک ویڈیو میں الزام لگایا کہ ان کی بیٹی کو منظور اور رضوان نے گن پوائنٹ پر اس وقت اغوا کیا جب وہ انھیں کھیتوں میں کھانا پہنچانے آ رہی تھی۔

    متاثرہ خاندان نے انصاف کے لیے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    اس کیس کا ایک اور افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ بلیک میلنگ کے پیسے نہ دے پانے پر ملزمان نے لڑکی کی برہنہ ویڈیوز اور تصاویر لڑکی کے شوہر کو دکھا دیں، جس پر لڑکی کو شادی کے روز ہی طلاق ہو گئی۔ ملزمان نے لڑکی کے والد سے کہا تھا کہ وہ پانچ لاکھ روپے دے دے تو وہ ویڈیوز اور تصاویر ڈیلیٹ کر دیں گے۔

  • اغوا، زیادتی اور زبان کاٹنے کے مجرم کو عدالت نے سزا سنا دی

    اغوا، زیادتی اور زبان کاٹنے کے مجرم کو عدالت نے سزا سنا دی

    لاہور: لڑکی کو اغوا کرنے، زیادتی کرنے اور زبان کاٹنے والے سفاک مجرم کو عدالت نے سزا سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق آج بدھ کو لاہور میں سیشن کورٹ کی خصوصی صنفی عدالت نے لڑکی کے ساتھ زیادتی، اغوا اور زبان کاٹنے کے مقدمے میں ملوث مجرم فدا حسین کو مجموعی طور پر 23 سال قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

    ایڈیشنل سیشن جج جمشید مبارک نے اس مقدمے کا فیصلہ سنایا، فیصلے کے بعد پولیس نے مجرم فدا حسین کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔

    فدا حسین کے خلاف 2019 میں تھانہ نولکھا میں اغوا، زیادتی اور زبان کاٹنے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، عدالت نے زیادتی کی دفعہ کے تحت 16 سال قید اور 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

    عدالت نے اغوا کی دفعہ کے تحت 5 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے، اور زبان کاٹنے پر 2 سال قید 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

    عدالت نے مجرم کا ڈی این اے میچ ہونے اور دیگر شواہد سے جرم ثابت ہونے پر فدا حسین کو سزا سنائی، کیس میں سرکاری وکیل تبسم صوفی نے مجرم کے خلاف 11 گواہان کے بیانات قلم بند کراٸے۔