Tag: اغوا برائے تاوان

  • 70 لاکھ اغوا برائے تاوان کیس میں شہری کو ایف آئی آر کے لیے عدالت جانا پڑ گیا

    70 لاکھ اغوا برائے تاوان کیس میں شہری کو ایف آئی آر کے لیے عدالت جانا پڑ گیا

    کراچی: 70 لاکھ تاوان کے لیے اغوا ہونے والے شہری محمد صدیق کے کیس اندراج کے لیے مدعی کو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں کراچی سے لاپتا شہری کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست کی سماعت جسٹس کوثر سلطانہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔

    درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ محمد صدیق 26 جون کو شام 6 بجے کسی کام کے سلسلے میں گھر سے نکلا تھا، اس دن سے وہ گھر واپس نہیں آیا، جب کہ پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا۔ وکیل نے مزید بتایا کہ چند روز قبل شہری کے والد اعظم گل کو کسی نمبر سے کال آئی تھی، جس میں 70 لاکھ تاوان کی ڈیمانڈ کی گئی ہے۔

    عدالت نے کہا کہ جس نمبر سے کال آئی تھی وہ نمبر پولیس کو فراہم کر دیں تاکہ وہ ٹریس آوٴٹ کر سکیں، عدالت نے درخواست گزار وکیل کو متعلقہ نمبر پولیس کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے متعلقہ پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

    عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 2 ہفتوں تک ملتوی کر دی ہے۔

  • گھوٹکی: ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ، ایک اہلکار جاں بحق، 2 اغوا

    گھوٹکی: ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ، ایک اہلکار جاں بحق، 2 اغوا

    سندھ کے کچے کے علاقے گھوٹکی میں ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پر حملہ کردیا جس میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ پنجاب کے سنگم پر واقع ضلع گھوٹکی میں ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پرحملہ کردیا اس حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو ہلاک ہوا۔

    پولیس حکام کے مطابق ڈاکوؤں نے 2 پولیس اہلکاروں کو اغوا بھی کر لیا، اس واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی مزید نفری طلب کرلی گئی۔

    پولیس کا بتانا ہے کہ ہلاک ڈاکو کا نام امان اللہ عرف امانو سندرانی ہے، ہلاک ڈاکو اغوا برائے تاوان سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھا ساتھ ہی ڈاکو پروفیسر ڈاکٹر  اجمل ساوند قتل کیس میں بھی نامزد تھا۔

  • کسٹمز کا حاضر سروس افسراغوا برائے تاوان گینگ کا مرکزی کردار نکلا

    کسٹمز کا حاضر سروس افسراغوا برائے تاوان گینگ کا مرکزی کردار نکلا

    کراچی: اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے کسٹمز کے حاضر سروس افسر  کو اغوا برائے تاوان کیس میں گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے کراچی سے نوجوان کے اغوا میں ملوث کسٹم افسر سمیت تین ملزمان گرفتار کرلیا ہے۔

    ایس ایس پی اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کے مطابق ملزمان نے مغوی کےاہل خانہ سے کرپٹو کرنسی کی شکل میں پچاس ہزار ڈالر تاوان مانگا تھا۔

    ایس ایس پی ظفر صدیق چھانگا نے کہا کہ گرفتار اغواکاروں میں راشد، زبیر اور عبدالفتح شامل ہیں، ملزم عبدالفتح کلکٹریٹ آف کسٹم خضدار میں انسپکٹر ہے۔

    ایس ایس پی اے وی سی سی کے مطابق ملزمان نے بریگیڈ تھانےکی حدود سے وجاہت ندیم کو اغوا کیا تھا، ملزمان سرکاری نمبر پلیٹ لگی کار میں اغواکے لیے آئے تھے۔

  • کراچی میں یومیہ 100 موٹر سائیکلیں چوری، بھتہ خوری کے واقعات میں اضافہ

    کراچی میں یومیہ 100 موٹر سائیکلیں چوری، بھتہ خوری کے واقعات میں اضافہ

    کراچی میں اسٹریٹ کرائم کیساتھ اغوا برائے تاوان بھتہ خوری کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سٹیزن پولیس لیژن کمیٹی ( سی پی ایل سی) نے کراچی میں ہونے والی 10 ماہ میں جرائم سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق کراچی میں یومیہ 100 موٹر سائیکلیں چوری اور چھینی جاتی ہیں، رواں سال اب تک کراچی والوں سے 50 ہزار موٹرسائیکلیں چوری و چھینی گئیں ہیں۔

    سی پی ایل سی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس سال صرف سمتبر 2023 تک شہریوں کی ڈھائی ارب کی موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں، جس میں چوری موٹر سائیکل کی تعداد 43951 ہے، انہی 10 ماہ میں 5876 موٹر سائیکلیں اسلحے کے زور پر چھینی گئیں جبکہ 1703 کاریں چوری کی گئیں جس میں 212 گاڑیوں کو اسلحے کے زور پر چھینا گیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ صرف ماہ اکتوبر میں 4 ہزار 396 موٹرسائیکل چوری کی گئیں جس میں 817 موٹر سائیکلوں کو اسلحہ کے زور پر چھینا گیا جبکہ 182 کراچی کے شہری اپنی گاڑی سے محروم ہوئے۔

    سی پی ایل سی کی رپورٹ کے مطابق صرف اکتوبر میں شہریوں کو 2 ہزار 446 موبائل فونز سے محروم کیاگیا، جس میں سے 51 موبائل فون برآمد کیے گئے، اس کے علاوہ اس ماہ اغوا برائے تاوان کے 3 اور بھتہ کوری کے 10 مقدمات رپورٹ ہوئے

    رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ چھینی جانے والی موٹر سائیکلیں بلوچستان منتقل کردی جاتی ہیں اور کباڑیوں کو فروخت کی جاتی ہیں۔

  • نائب قاصد کو تاوان کے لیے دن دہاڑے اغوا کرنے والا شہریوں کے ہاتھوں پکڑا گیا

    نائب قاصد کو تاوان کے لیے دن دہاڑے اغوا کرنے والا شہریوں کے ہاتھوں پکڑا گیا

    اوکاڑہ: پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں ایک نائب قاصد کو تاوان کے لیے اغوا کرنے والا شخص مغوی کے والد اور شہریوں کے ہاتھوں پکڑا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ تحصیل اسپتال کے نائب قاصد طلحہ کو تاوان کے لیے دن دہاڑے اغوا کرنے والا شخص جھارا شہریوں کے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم جھارا منشیات کا کام کرتا ہے اور متعدد بار جیل جا چکا ہے، ملزم نے نائب قاصد ڈسٹرکٹ اسپتال طلحہ کو دن میں اغوا کیا تھا۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزم نے طلحہ کے ماں باپ کو ایس ایچ او بن کر فون کیا اور 10 لاکھ تاوان کا مطالبہ کیا، طلحہ کے والد نے ایک لاکھ روپے دیے، مگر ملزم نے طلحہ کو نہیں چھوڑا۔

    خاتون کا قاتل 12 سال بعد دبئی سے واپسی پر ایئرپورٹ پر گرفتار

    والد نے شہریوں کی مدد سے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا، پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد طلحہ کو ملزم کے گھر سے برآمد کر لیا۔

  • سی ٹی ڈی افسر شعیب قریشی کمرہ عدالت سے گرفتار

    سی ٹی ڈی افسر شعیب قریشی کمرہ عدالت سے گرفتار

    کراچی: سی ٹی ڈی افسر شعیب قریشی ضمانت مسترد ہونے پر کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں اغوا برائے تاوان اور بھتہ وصولی کے کیس میں سی ٹی ڈی کا افسر شعیب قریشی ضمانت مسترد ہونے پر کمرہ عدالت سے گرفتار ہو گیا۔

    سب انسپکٹر شعیب قریشی پر نیو کراچی، بلال کالونی سے 2 شہریوں کو اغوا کرنے کا الزام ہے۔

    ملزم شعیب قریشی نے عدالت سے فرار ہونے کی بھی کوشش کی، تاہم ان کی کوشش ناکام بنا دی گئی اور انھیں حراست میں لے لیا گیا، شعیب قریشی کو تحقیقاتی رپورٹ میں مجرم قرار دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ 7 جون 2022 کو اے آر وائی نیوز نے اس حوالے سے ایک خبر چلائی تھی، جو سی سی ٹی وی فوٹیج کے ساتھ تھی، جس میں سادہ لباس اہل کاروں کو دو شہریوں کو پکڑتے دیکھا گیا۔

    سی ٹی ڈی ٹیم نے 2 شہریوں کو مبینہ اغوا کیا، اے آر وائی نیوز نے فوٹیج حاصل کرلی

    اس حوالے سے ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا تھا کہ سی ٹی ڈی ٹیم نے بلال کالونی سے 2 شہریوں کو مبینہ اغوا کیا ہے اور سی ٹی ڈی انسپکٹر شعیب قریشی اور ٹیم نے زیر حراست افراد سے رشوت لی ہے۔

    ذرائع کے مطابق زیرحراست ایک شہری فیضان کو 2 لاکھ 70 ہزار رشوت لے کر چھوڑا گیا جب کہ سعد نامی دوسرے شہری کو چھوڑنے کے لیے 25 لاکھ رشوت طلب کی گئی۔ واقعہ سامنے آنے کے بعد ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے انکوائری کا حکم دے دیا تھا۔

  • کراچی: انسانوں کے بعد جانوروں کو بھی اغوا کیا جانے لگا، تاوان طلب

    کراچی: انسانوں کے بعد جانوروں کو بھی اغوا کیا جانے لگا، تاوان طلب

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں انسانوں کے بعد جانوروں کو بھی تاوان کے لیے اغوا کیا جانے لگا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کے بھی اغوا برائے تاوان کا انکشاف ہوا ہے۔

    بھینس کالونی کے اطراف نا معلوم ملزمان کا گینگ متحرک ہے جسے ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز مویشی چھڑوانے کے لیے بھتہ دینے پر مجبور ہیں۔

    ڈیری فارمرز کا کہنا ہے کہ جانوروں کو اغوا کے بعد بھتہ لے کر چھوڑا جاتا ہے، 2 ماہ کے دوران 7 ڈیری فارمرز کے مویشی اسلحے کے زور پر چھینے گئے۔

    علاوہ ازیں لنک روڈ پر مویشیوں سے بھری گاڑیاں بھی اسلحے کے زور پر چھینی جا رہی ہیں۔

    2 روز قبل مویشیوں سے بھری گاڑی چھیننے کا مقدمہ اسٹیل ٹاون تھانے میں درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق 6 ملزمان اسلحے کے زور پر مویشیوں سے بھرا ٹرک لے گئے۔

  • کراچی: 12 سالہ بچے کے اغوا و قتل اور لاش جلانے والے ملزمان کو سزائے موت

    کراچی: 12 سالہ بچے کے اغوا و قتل اور لاش جلانے والے ملزمان کو سزائے موت

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں 12 سالہ بچے کو اغوا کرنے، قتل کرنے اور لاش جلانے والے ملزمان کو 2، 2 بار سزائے موت سنا دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں 12 سالہ بچے کے اغوا اور قتل کیس کی سماعت ہوئی، ملزمان پر جرم ثابت ہوگیا جس کے بعد عدالت نے فیصلہ سنا دیا۔

    عدالت نے 3 ملزمان کو اغوا برائے تاوان اور قتل کے جرم میں 2، 2 بار سزائے موت کا حکم دیا، شواہد چھپانے کے جرم میں تینوں ملزمان کو 7 سال قید بامشقت اور 1، 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔

    عدالت نے ملزمان کو 2 لاکھ روپے فی کس مقتول کے ورثا کو ادا کرنے کا حکم دیا۔ ملزمان میں شمشیر، سلمان اور عبدالستار شامل ہیں۔

    استغاثہ کے مطابق ملزمان نے جنوری 2021 میں سعید آباد سے 12 سالہ بچے شاہد کو تاوان کے لیے اغوا کیا تھا، ملزمان نے بچے کو قتل کر کے لاش کو جلا کر اسکیم 33 میں دفنا دیا۔

    استغاثہ کا کہنا تھا کہ ملزم شمشیر بچے کا پڑوسی اور بچے کے والد کا دوست تھا، ملزمان نے بچے کی رہائی کے لیے 1 کروڑ روپے تاوان مانگا تھا، ملزمان اور بچے کے والد کے درمیان 70 لاکھ روپے تاوان طے پایا تھا۔

  • کراچی: اغوا میں ملوث بین الصوبائی گروہ کے 2 کارندے گرفتار

    کراچی: اغوا میں ملوث بین الصوبائی گروہ کے 2 کارندے گرفتار

    کراچی: اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے حساس اداروں کی اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے اغوا میں ملوث بین الصوبائی گروہ کے 2 کارندے گرفتار کر لیے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرایع نے بتایا ہے کہ کراچی میں اے وی سی سی نے حساس اداروں کی اطلاع پر اغوا کار گروہ کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے، آپریشن کے دوران بین الصوبائی گروہ کے دو کارندے پکڑے گئے۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے دورانِ تفتیش انتہائی اہم انکشافات کیے ہیں، یہ ملزمان کراچی سمیت مختلف شہروں سے لوگوں کو اغوا کرتے تھے۔

    ذرایع کے مطابق اغوا کار رہائی کے عوض کروڑوں روپے تاوان وصول کرتے تھے، گرفتار ملزمان سے بڑی تعداد میں اسلحہ، وردیاں اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی پولیس نے مقابلوں کے معیاری طریقۂ کار پر عمل شروع کر دیا

    ادھر ذرایع کا کہنا ہے کہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ملک بھر میں ٹیکنالوجی کی مدد سے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے کراچی کے علاقے صدر میں اسلحے کی تین دکانوں پر چھاپے مارے تھے جو جعلی اسلحہ لائسنس اور پرمٹس جاری کرتے تھے۔

    پولیس نے جعلی اسلحہ لائسنس جاری کرنے کے جرم میں تین افراد کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا تھا۔

    خیال رہے کہ کراچی پولیس نے مقابلوں کے معیاری طریقۂ کار پر عمل شروع کر دیا، گلشن اقبال میں پولیس نے ایک مقابلے کے دوران ایس او پیز پر سختی سے عمل کرتے ہوئے ایک ڈکیت کو گرفتار کیا۔

  • کراچی: اغوا، جنسی زیادتی میں ملوث 18 اہم ملزمان کی فہرست تیار

    کراچی: اغوا، جنسی زیادتی میں ملوث 18 اہم ملزمان کی فہرست تیار

    کراچی: شہرِ قائد میں جرائم پر قابو پانے کے سلسلے میں منشیات فروشی، اغوا اور جنسی زیادتی کے واقعات میں ملوث 18 ملزمان کی فہرست تیار کر لی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمۂ داخلہ نے کراچی میں جرائم پر کنٹرول کے لیے 18 ایسے ملزمان کی فہرست تیار کر لی ہے جو منشیات فروشی، اغوا اور جنسی زیادتی کے واقعات میں ملوث ہیں۔

    [bs-quote quote=”نوجوان لڑکے اور لڑکیاں شہر کے پوش علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”رپورٹ”][/bs-quote]

    محکمۂ داخلہ کی تیار کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مختلف جرائم میں ملوث نوجوان لڑکے اور لڑکیاں شہر کے پوش علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمۂ داخلہ نے ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید اور آئی جی پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام کو کارروائی کے لیے خط بھی لکھ دیا ہے۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مذکورہ گروہ کے ارکان کی گرفتاری کے لیے سیکورٹی اداروں نے پوش علاقوں میں چھاپے مارنے کا آغاز کر دیا ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  کراچی پولیس کی کارروائی، غیر اخلاقی گروپ چلانے والا کارندہ گرفتار


    خیال رہے کہ ایک ہفتہ قبل سندھ پولیس نے کلفٹن کے علاقے میں کام یاب کارروائی کرتے ہوئے ایک غیر اخلاقی گروپ چلانے والا کارندہ گرفتار کیا، ملزم فیس بک پر غیر اخلاقی پیج چلا رہا تھا۔

    ایس پی کلفٹن سوہائے عزیز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈرٹی نائٹس گروپ کا کارندہ گرفتار کر لیا ہے، ملزم ارسلان قمر ڈانس پارٹی کراتا تھا۔