Tag: اغوا بچہ

  • نشتر اسپتال ملتان سے اغوا کیا گیا نومولود بچہ بازیاب، خاتون گرفتار

    نشتر اسپتال ملتان سے اغوا کیا گیا نومولود بچہ بازیاب، خاتون گرفتار

    ملتان : نشتر اسپتال ملتان سے اغوا کئے گئے بچے کو بازیاب کراکر خاتون کو گرفتار کرلیا گیا، اغوا کی منصوبہ بندی میں پرائیویٹ اسپتال کی ڈاکٹر بھی شامل تھی۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں 2 دن قبل نشتر اسپتال سے اغوا کئے جانے والے نومولود بچے کو بازیاب کرالیا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ فوٹیج اور تکنیکی وسائل کا استعمال کر کے اغوا کار خاتون کو تلاش کرکے گرفتار کیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ بچے کے اغوا کی منصوبہ بندی میں پرائیویٹ اسپتال کی ڈاکٹربھی شامل تھیں تاہم منصوبہ بندی میں شامل ڈاکٹرکی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    مزید پڑھیں : نشتر اسپتال ملتان سے نامعلوم خاتون نومولود بچہ اغوا کرکے فرار

    یاد رہے دو روز قبل ملتان میں نشتر اسپتال وارڈ نمبر 16 سے نامعلوم خاتون نے نومولود کو اغوا کرلیا تھا،

    کبیر والا کے رہائشی ستار کے ہاں گزشتہ روز بچے کی پیدائش ہوئی تھی، والد نے بتایا تھا کہ نامعلوم خاتون بیٹے کی پیدائش پر مبارک باد دینے آئی تھی اور بچہ اٹھا کر پیار کرنے لگی، جس کے بعد نامعلوم خاتون بچے کو اپنے شوہر کو دکھانے وارڈ کے دروازے تک لے گئی اور موقع پا کر بچے کو لیکر فرار ہوگئی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ مغوی بچے کے والد کی درخواست پرتھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

  • کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا بچہ سمرت کمار بازیاب

    کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا بچہ سمرت کمار بازیاب

    کندھ کوٹ: کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا بچہ سمرت کمار بازیاب کرا لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر کندھ کوٹ سے اغوا ہونے والے بچے سمرت کمار کو پولیس نے منصوبہ بندی کر کے بازیاب کرا لیا۔

    ایس ایس پی شکارپور امجد شیخ کا کہنا ہے کہ بچے کو کچے کے ڈاکوؤں نے ایک ہفتے قبل اغوا کیا تھا، پولیس نے پوری پلاننگ سے بچے کی بازیابی ممکن بنائی۔

    انھوں نے کہا کہ بچے کی بازیابی پولیس کی بہتر حکمت عملی کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے، دیگر تمام مغویوں کو بھی جلد بازیاب کرا لیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ سندھ اور پنجاب میں کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس فورس کا وسیع آپریشن جاری ہے، اس دوران متعدد مغویوں کو بازیاب کرایا جا چکا ہے، اور کئی علاقے بھی ڈاکوؤں سے خالی کرا لیے گئے ہیں۔