Tag: اغوا لڑکیاں

  • پیر کے روز اغوا ہونے والی 3 کم عمر لڑکیاں گلشن اقبال سے بازیاب

    پیر کے روز اغوا ہونے والی 3 کم عمر لڑکیاں گلشن اقبال سے بازیاب

    کراچی: شہر قائد میں پیر کے روز اغوا ہونے والی 3 کم عمر لڑکیاں گلشن اقبال سے بازیاب ہو گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پیر کے روز کراچی کے علاقے تھانہ سولجر بازار کی حدود سے تین کم عمر لڑکیاں مبینہ طور پر اغوا ہوئی تھیں، پولیس نے گزشتہ رات تینوں کو گلشن اقبال سے بازیاب کرا لیا۔

    مبینہ طور پر اغوا ہونے اور اب بازیاب ہونے والی بچیوں میں 12 سالہ نور، 14 سالہ عائشہ، اور 13 سالہ ماہین شامل ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کی گمشدگی پر تھانہ سولجر بازار میں ورغلا کر اغوا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، تینوں بچیاں آدم اسکوائر سولجر بازار نمبر 2 کے قریب سے اغوا ہوئیں، بچیوں کے مبینہ اغوا کا واقعہ پیر کی شام 5 بجے کے قریب پیش آیا تھا۔

    پولیس حکام کے مطابق بچیاں بظاہر خود گھر سے گئی تھیں، ان کے پاس موبائل فون بھی تھا، جس کی لوکیشن ٹریس کر کے انھیں بازیاب کرایا گیا۔

  • کراچی میں ایک ماہ قبل اغوا ہونے والی 2 لڑکیوں کا سراغ نہ مل سکا

    کراچی میں ایک ماہ قبل اغوا ہونے والی 2 لڑکیوں کا سراغ نہ مل سکا

    کراچی: کورنگی الفلاح سے ایک ماہ قبل اغوا ہونے والی 2 لڑکیوں کا سراغ نہ مل سکا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی الفلاح سے ایک ماہ قبل مبینہ طور پر اغوا ہونے والی دو لڑکیوں کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق لاپتا لڑکیوں میں 16 سالہ سونیا اور 16 سالہ ثانیہ شامل ہیں جو آپس میں پڑوسی ہیں۔

    پولیس حکام کے مطابق دونوں لڑکیاں گزشتہ ماہ کی 27 تاریخ کو گھر سے سامان لینے نکلی تھیں، لیکن واپس نہیں آئیں، دونوں لڑکیوں کا ایک ماہ گزرنے کے بعد بھی پولیس کوئی سراغ نہ لگا سکی۔

    واقعے کا مقدمہ الفلاح تھانے میں اغوا کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ بہ ظاہر یوں معلوم ہوتا ہے کہ دونوں لڑکیاں اپنی مرضی سے گئی ہیں۔