Tag: اغوا کار

  • اغوا کار نے 4 سالہ بچے کا مذہب پوچھ کر اسے چھوڑ دیا

    اغوا کار نے 4 سالہ بچے کا مذہب پوچھ کر اسے چھوڑ دیا

    ایک عجیب و غریب واقعے میں اغوا کار نے بچے کا مذہب پوچھ کر اسے چھوڑدیا، پولیس نے اغواکار کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

    نئی دہلی پولیس نے بتایا تکہ گزشتہ ہفتے ایک 46 سالہ خاتون کو ریڈ فورٹ، کے قریب سے گرفتار کیا گیا ہے، اس نے فٹ پاتھ سے 4 سالہ بچے کو اغوا کیا تھا، تاہم اسی دن یہ جب خاتون کو یہ معلوم ہوا کہ بچہ مختلف مذہب سے تعلق رکھتا ہے تو اسے چھوڑ دیا۔

    بچے کے اغوا کے دوسرے دن اسے ڈھونڈا گیا تھا، ڈپٹی کمشنر اپولیس راجا بناتھیا نے بتایا کہ رچنا دیوی، جو مشرقی دہلی کے کرشنا نگر کی رہنے والی ہے اسے 12 نومبر کو اسکے گھر سے حراست میں لیا گیا۔

    7 نومبر ایک بچے کے اغوا کی اطلاع ملی تھی، بچے کی ماں جس کا نام رخسانہ ہے اس نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کے ساتھ فٹ پاتھ پر کھڑی تھی، وہ قریب موجود عوامی بیت الخلا گئی واپس آنے پر دیکھا بچہ جگہ پر موجود نہیں ہے۔

    تقریباً 400 سی سی ٹی وی کا جائزہ لینے کے بعد پولیس نے دیکھا کہ بچے کی اغوا کار خاتون علاقے میں گھوم رہی تھی اور اس نے وہاں یہ واردات انجام دی۔

    سی سی ٹی وی سے پتا چلتا ہے کہ بچہ خاتون کے ساتھ رکشے میں بیٹھا ہوا ہے، پولیس نے رکشہ ڈرائیور سے پوچھ گوچھ کی تو پتا چلا خاتون نے بچے کو سیلم پور چوک پر چھوڑا تھا۔

    خاتون کی شناخت کے بعد 12 نومبر کو اسے گھر سے حراست میں لیا گیا تھا، خاتون نے پولیس کو بتایا اس کی دو بیٹیاں ہیں وہ بیٹے کی خواہشمند ہے لیکن ماں نہیں بن سکتی اسی لیے لڑکے کو اغوا کیا۔

    جب اسے محسوس ہوا بچہ اس کے مذہب سے تعلق نہیں رکھتا ہے تو اسے شاستری پارک نئی دہلی میں چھوڑ دیا، بعد ازاں پولیس نے اسے بازیاب کیا۔

  • لاہور میں اغوا کار ایک بار پھر سرگرم، 2 نوجوان  سرعام گن پوائنٹ پر اغوا

    لاہور میں اغوا کار ایک بار پھر سرگرم، 2 نوجوان سرعام گن پوائنٹ پر اغوا

    لاہور: باغبانپورہ کی حدود میں سرعام گن پوائنٹ پر دو نوجوانوں کو اغوا کرلیا گیا، واقعےکی سی سی ٹی وی منظر عام پرآگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور میں اغوا کار ایک بار پھر سرگرم ہوگئے، باغبانپورہ کی حدود میں سرعام گن پوائنٹ پر دو نوجوانوں کواغوا کرلیا گیا۔۔

    عرفان اشرف اور ماجدلیاقت کوبیکری کےسامنےسے4موٹرسائیکل سواروں نےاغوا کیا۔

    نوجوانوں کے اغوا کے واقعےکی سی سی ٹی وی منظر عام پرآگئی ہے ، جس میں اغواکار وں کو فائرنگ کرتے ہوئے عرفان اور ماجد کو اغوا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    پگوان پورہ پولیس نےنامعلوم اغواکاروں کے خلاف ایف آئی آردرج کر لی ہے تاہم والدین کا کہنا ہے دو دن گزرنے کے باوجود پولیس مغویوں کوبازیاب نہیں کروا سکی۔

    پولیس کا کہنا ہے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

  • اغوا کاروں نے رقم چلتی ٹرین سے نیچے گرا کر وصول کی، بچہ واپس نہیں کیا، افسوسناک واقعہ

    اغوا کاروں نے رقم چلتی ٹرین سے نیچے گرا کر وصول کی، بچہ واپس نہیں کیا، افسوسناک واقعہ

    ملتان: ملتان کے علاقے مخدوم رشید سے تاوان کے لیے اغوا کیے جانے والے 12 سالہ بچے کو تاوان کی رقم ادا کرنے کے باوجود بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے مخدوم رشید میں 12 سالہ بچے کو 13 لاکھ روپے وصول کرنے کے باوجود قتل کر دیا گیا، اغوا کاروں نے بچے کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش گٹر میں پھینک دی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شک کی بنیاد پر ایک اغوا کار کو گرفتار کیا گیا، جس کی نشان دہی پر گٹر سے بچے کی لاش برآمد کی گئی، بچے کی گردن سے لوہے کی تار بندھی تھی۔

    پولیس حکام کے مطابق اغوا کاروں نے تاوان کی رقم چلتی ٹرین سے نیچے گرا کر وصول کی، تاہم بچہ واپس نہیں کیا، اغوا میں ملوث ایک ملزم گرفتاری کے بعد دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے شروع کر دیے گئے ہیں۔

  • رشتے سے انکار پر لڑکی کو اغوا کرنے والا گرفتار، مغویہ بازیاب

    رشتے سے انکار پر لڑکی کو اغوا کرنے والا گرفتار، مغویہ بازیاب

    کراچی: شہر قائد میں رشتے سے انکار پر لڑکی کو اغوا کرنے والا گرفتار اور مغویہ کو بازیاب کرا لیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اینٹی وائلنٹ اینڈ کرائم سیل نے کراچی کے علاقے کورنگی میں ایک کارروائی کے دوران 14 سالہ مغویہ کو بازیاب کر لیا۔

    اے وی سی سی کے ایس ایس پی عبداللہ احمد کا کہنا تھا کہ اس کارروائی کے دوران مبینہ اغوا کار گلاب خان گرفتار ہو گیا ہے۔

    اینٹی وائلنٹ اینڈ کرائم سیل کے مطابق 11 نومبر کو 14 سالہ بدرو کے والد حاصل نے پی آئی بی میں مقدمہ درج کروایا تھا، مدعی مقدمہ کے مطابق گلاب خان نے ساتھیوں کے ہمراہ اس کی بیٹی کو اغوا کیا۔

    ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے 14 سالہ بدرو کا رشتہ مانگا تھا، تاہم رشتے سے انکار پر اس نے بیٹی کو اغوا کیا۔

    بینک میں ٹینکر کے گھسنے کا حادثہ کیسے پیش آیا، خوف ناک منظر کی ویڈیو سامنے آ گئی

    شکایت پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اینٹی وائلنٹ اینڈ کرائم سیل کی ٹیم نے کورنگی سے چودہ سالہ مغویہ کو بازیاب کرا لیا جب کہ اغوا کار گلاب خان کو حراست میں لے لیا۔

    ایس ایس پی کے مطابق اے وی سی سی کی ٹیم دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مار رہی ہے۔

  • بہادر ماں کی بچے کو اغوا کاروں سے بچانے کے لیے سر توڑ کوشش

    بہادر ماں کی بچے کو اغوا کاروں سے بچانے کے لیے سر توڑ کوشش

    امریکا میں ایک بہادر ماں اغوا کاروں سے اپنے بچے کو بچانے کے لیے ان سے مقابلے پر اتر آئی تاہم اغوا کار اپنے مقصد میں کامیاب رہے۔

    مذکورہ واقعہ امریکی ریاست جارجیا میں پیش آیا جہاں بچے کے اغوا کے بعد بچوں کے حوالے سے امبر الرٹ جاری کردیا گیا۔

    پولیس کے مطابق ماں اپنے ایک 1 سالہ بیٹے کے ساتھ گھر کے قریب چہل قدمی کر رہی تھی جب ایک گاڑی سے ایک مشکوک شخص اترا اور اس نے ماں پر بندوق تان لی۔

    ماں نے سخت مزاحمت کی اور اس دوران مبینہ اغوا کار سے بندوق چھین لی اور فائر کیا تاہم اغوا کار اس سے بچنے میں کامیاب ہوگیا۔ اسی ہاتھا پائی کے دوران گاڑی سے دوسرا ملزم نکلا اور بچے کو اس کے اسٹرولر سے اٹھا کر گاڑی میں بیٹھ گیا۔

    پہلا ملزم بھی ماں سے ہاتھا پائی چھوڑ کر گاڑی میں بیٹھا اور دونوں بچے سمیت رفو چکر ہوگئے۔ اس دوران حملہ آور کا جوتا اتر کر وہیں رہ گیا تھا جس کی تصویر پولیس کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شیئر کی گئی۔

    پولیس نے اطلاع ملتے ہی کارروائی شروع کردی، تلاش اور تفتیش کے نتیجے میں صرف چند گھنٹے بعد ہی پولیس ملزمان کو پکڑنے میں کامیاب رہی۔بچے کو بحفاظت اس کی والدہ تک پہنچا دیا گیا۔

  • اپنے بیٹے کو بچاسکو تو بچا لو، اغوا کاروں کی والدین کو دھمکی

    اپنے بیٹے کو بچاسکو تو بچا لو، اغوا کاروں کی والدین کو دھمکی

    تلمبہ: صوبہ پنجاب کے علاقے تلمبہ میں اغوا کاروں نے 10 سالہ بچے کے والدین کو دھمکی دی ہے کہ اپنے بیٹے کو بچا سکو تو بچا لو۔

    تفصیلات کے مطابق خانیوال کے علاقے تلمبہ میں 10 سالہ ایان گلی میں جا رہا تھا 2 افراد نے اغوا کرنے کی کوشش کی، اغوا کاروں نے بچے کو پکڑ کر منہ پر ٹیپ لگایا،ہاتھ پاؤں باندھنے لگے، راہگیروں کے آنے پر اغوا کار بچے کو چھوڑکرفرار ہوگئے۔

    اغواکاروں نے اگلے روز دوبارہ بچے کو اغوا کرنے کی کوشش کی جو ناکام رہی جس پر انہوں نے بچے کےگھر کےگیٹ پر دھمکی آمیز پرچی چسپاں کر دی جس پر لکھا ہوا تھا کہ اپنے بیٹے کو بچا سکو تو بچالو۔

    پولیس حکام نے کہا ہے کہ 10 سالہ ایان کے اہل خانہ کی نشاندہی پر ملزم کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ رواں برس 8 مئی کو پولیس نے اغوا ہونے والے 7 سالہ بچے سبحان انیس کو شاہدرہ سے بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا تھا۔

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید خان کا کہنا تھا کہ مغوی سبحان انیس کو 4 کروڑ روپے تاوان کے لیے اغوا کیا گیا تھا، اغوا کار مغوی کا قریبی رشتے دار ذیشان عرف شانی اور اس کے ساتھی فرحان کو گرفتار کر لیا گیا۔

  • 10 سالہ بچے نے اغوا کی کوشش کیسے ناکام بنائی

    10 سالہ بچے نے اغوا کی کوشش کیسے ناکام بنائی

    نیویارک: امریکی ریاست آرکانساس میں 10 سالہ بچے نے اپنی اور 3 سالہ بچی کی اغوا کی کوشش ناکام بنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست آرکانساس کے شہر گوسنل میں رہنے والے ڈلاس کلاؤڈ نے بتایا کہ 24 اپریل کی صبح وہ اپنے دوستوں کے ساتھ گھر کے باہر کھیل رہے تھے کہ ایک سفید کار ان کے گھر کے پاس آئی جس میں سے عورت نکلی اور اسے اور تین سالہ لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔

    ڈلاس کا کہنا تھا کہ اغوا کار خاتون نے اسے زبردستی کار میں بٹھانے کی کوشش کی تاہم وہ اسے لات مار کر بھاگنے میں کامیاب رہا لیکن اس نے 3 سالہ لڑکی کو اٹھا لیا۔

    اغوار کار خاتون کی شناخت اسٹیفنی پرائس کے نام سے ہوئی ہے جو جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی تھی لیکن بعد میں اسے گرفتار کر لیا گیا۔خاتون کے خلاف اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ خاتون کو 3900 ڈالر کے بانڈ پر رہا کیا گیا ہے۔

    امریکا میں بچوں کو اغوا کرنے والا اسکول بس ڈرائیور گرفتار

    یاد رہے کہ رواں سال 7 جنوری کو امریکا میں پولیس نے بچوں کو اغوا کرنے اور نازیبا حرکات کرنے سمیت متعدد جرائم میں ملوث 57 سالہ اسکول بس ڈرائیور تھامس ایلن ولیمز کو گرفتار کیا تھا۔

  • کراچی میں پولیس مقابلہ‘ 2 اغوا کار ہلاک

    کراچی میں پولیس مقابلہ‘ 2 اغوا کار ہلاک

    کراچی: شہرقائد کے علاقے گلستان جوہر میں بچے کو اغوا کے بعد تاوان لےکررہا کرنے والے 2 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ روز قبل بچے کو اغوا کے بعد تاوان لے کر رہا کرنے والے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پرگلستان جوہر میں کارروائی کی گئی۔

    پولیس اینٹی وائلنٹ کرائم سیل اور سی پی ایل سی کی مشترکہ ٹیم نے مذکورہ مقام پر چھاپہ مارا تو وہاں موجود ملزمان نے فائرنگ کردی پولیس کی جوابی میں دونوں اغوا کار مارے گئے۔

    آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ نے پولیس پارٹی کے لیے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

    ڈی آئی جی ثاقب میمن کے مطابق ملزمان نے 3 لاکھ روپے لے کر بچے کو چھوڑ دیا تھا۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اسکول سے گھر واپسی پرگاڑی میں سوارعابان نامی بچے کواغوا کرلیا گیا تھا۔


    کراچی سے اغوا ہونے والا بچہ ڈی آئی خان سے بازیاب


    واضح رہے کہ رواں برس 18 اگست کوکراچی کے تھانہ فیڈرل بی ایریا سے اغوا ہونے والے بارہ سالہ عبدالوہاب کو ڈیرہ کے ٹانک اڈا سے بازیاب کروا لیا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی پولیس کی کارروائیاں‘ ڈاکٹر بازیاب‘ 9 افراد گرفتار

    کراچی پولیس کی کارروائیاں‘ ڈاکٹر بازیاب‘ 9 افراد گرفتار

    کراچی : شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران 3 اغواکاروں سمیت 9 افراد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس نے کورنگی سے اغوا ہونے والے ڈاکٹر کو بازیاب کراکے 3 اغواکاروں کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر مختلف کارروائیوں کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    ملزمان خود کو محکمہ صحت کے اہلکار ظاہر کرکے ڈاکٹر کو اپنے ہمراہ لے گئے تھے ۔ پولیس کے مطابق تاوان کی رقم کا مطالبہ کرنے کے بعد ملزمان کو ٹریس کیا گیا۔

    دوسری جانب کورنگی ڈھائی نمبر کے قریب پولیس نے گشت کےدوران ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم منشیات فروش اور ڈکیت گروپ کا سرغنہ ہے۔

    ادھر کراچی کے علاقے اورنگی اور پاکستان بازار پولیس نے مختلف جرائم کی وارداتوں میں ملوث4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جن میں موٹرسائیکل چور اور غیر قانونی اسلحہ سمیت دیگراشیاء شامل ہیں۔

    ایس ایس پی ملیر رائو انوار کے مطابق سہراب گوٹھ میں پولیس نے بھی ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے6 کلو منشیات اور نقد رقم برآمد کرلی۔


    کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 3 دہشت گرد ہلاک


    واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی کے دوران تین دہشت گرد ہلاک جبکہ 4 افراد کو گرفتار کر لیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پشاورمیں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘3ملزمان گرفتار

    پشاورمیں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘3ملزمان گرفتار

    پشاور: صوبہ خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے مغوی لڑکی کو بازیاب کروا کے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق خیبرپختونخواہ کے شہر پشاور میں انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ نے کارروائی کرکےاغوا کی گئی لڑکی کو بازیاب کروالیا۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق اغوا کاروں نے لڑکی کی بازیابی کےلیے چار کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔

    انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ نے پشاور میں کارروائی کرکے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے استعال شدہ موبائل سمز برآمد کرلیں۔

    سی ٹی ڈی حکام کےمطابق ملزم متعدد مقدمات میں مطلوب تھے،جبکہ گرفتار اغوا کاروں کا تعلق درہ آدم خیل سے ہے۔

    مزید پڑھیں:صوابی میں پولیس کی کارروائی،2دہشتگرہلاک اور1اہلکارجاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع صوابی میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ کے دوران 2دہشت گرد ہلاک جبکہ 1اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیاتھا۔

    مزید پڑھیں:سیکورٹی فورسزپرحملوں میں ملوث دہشتگردگرفتار

    واضح رہے کہ رواں سال اکتوبر میں سی ٹی ڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کرکے سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث دہشت گرد گرفتار کرلیاتھا۔دہشت گرد کی گرفتاری پر صوبائی حکومت نےدس لاکھ انعام مقررکیاتھا۔