Tag: اغوا کار گرفتار

  • غیر ملکیوں کو اغوا کرنیوالے 3 اغوا کار گرفتار

    غیر ملکیوں کو اغوا کرنیوالے 3 اغوا کار گرفتار

    راولپنڈی: افغانستان سے بلا کر یورپ بھجوانے کا جھانسہ، ماں اور 2 بیٹوں کے اغوا کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، اہم کارروائی کے دوران 3 اغوا کار گرفتار کر لئے گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا ہے کہ تھانہ صدر واہ کے علاقے سے غیر ملکیوں کو اغوا کرنیوالے 3 اغوا کار گرفتار کرلئے گئے ہیں، تینوں مغویوں کوبحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

    سی پی او خالد ہمدانی کے مطابق ملزمان کی شناخت اجمل، بلال اور عبداللہ کے ناموں سے ہوئی ہے، مغویوں میں افغان فیملی کی ایک خاتون اور ان کے دوبیٹے شامل ہیں۔

    سمندر کے راستے معصوم شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب

    سی پی او کے مطابق ملزمان نے افغانستان سے آئی فیملی کو یورپی ملک کا ویزہ دلوانے کے بہانے بلا کر اغوا کیا تھا، ہیومن انٹیلی جنس اور ٹیکنیکل ذرائع سے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا ہے۔

  • کراچی میں تاوان کیلئے مغوی تاجر کا کان کاٹنے والے 2 اغوا کار گرفتار

    کراچی میں تاوان کیلئے مغوی تاجر کا کان کاٹنے والے 2 اغوا کار گرفتار

    کراچی‌: شہر قائد میں تاوان کیلئے مغوی تاجر کا کان کاٹنے والے دو اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزمان نے اٹھاسی لاکھ روپے تاوان کی ادائیگی پر مغوی تاجر کو چھوڑ دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اے وی سی سی اور وفاقی حساس ادارے کے اہلکاروں نے بھینس کالونی میں چھاپہ مار کر 12 دسمبر کو گڈاپ سے تاجر کو اغوا کرنیوالے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ایس پی اے وی سی سی ظفر صدیق نے بتایا کہ ملزمان نے مغوی تاجر کو بھینس کالونی میں گھر کی ٹنکی میں رکھا تھا اور ملزمان نے تاجر حارث کو اغوا کرکے 88 لاکھ تاوان وصول کیا تھا۔

    ظفر صدیق کا کہنا تھا کہ گرفتار اغوا کاروں سے دو دستی بم دو کلاشنکوف، پستول ،واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی اور تاوان کی رقم انیس لاکھ روپے برآمد ہوا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کا تعلق اغوا برائے تاوان میں ملوث افغان گینگ سے ہے۔

    ایس پی اےوی سی سی نے مزید بتایا کہ پولیس نے جس مکان پر چھاپہ مارا ملزمان نے مغوی تاجر کو اسی مقام پر رکھا تھا، مغوی تاجر کو زیر زمین پانی کے ٹینک میں رکھا گیا تھا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ کا مقدمہ گڈاپ تھانے میں درج ہے،چھاپے کے دوران گرفتار ملزمان کے دیگر فرار ہونے والے ساتھیوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

    ملزمان نے اٹھاسی لاکھ روپے تاوان کی ادائیگی پر مغوی تاجر کو حیدرآباد کے قریب چھوڑ دیا تھا جبکہ تاوان کی رقم دینے میں تاخیر پر اغواکاروں نے مغوی تاجر کا کان کاٹ دیا تھا۔

  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یو کی مشترکہ کارروائی، مغوی بازیاب، 4 اغوا کار گرفتار

    کراچی، رینجرز اور ایس آئی یو کی مشترکہ کارروائی، مغوی بازیاب، 4 اغوا کار گرفتار

    کراچی: رینجرز اور ایس آئی یو نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مغوی غلام شبیر کو بازیاب اور 4 اغوا کار کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق رینجرز اور ایس آئی یو نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مغوی غلام شبیر کو بازیاب کرالیا، کارروائی کے دوران 4 اغوا کاروں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا، اغوا کاروں نے 27 اپریل کو محمود آباد سے غلام شبیر کو اغوا کیا تھا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق مغوی کی رہائی کے عوض ملزمان کی جانب سے 5 کروڑ روپے تاوان طلب کیا گیا تھا، ملزمان وارداتوں کے لیے خود کو نیب، انٹیلی جنس افسران کے طور پر متعارف کراتے تھے۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ مغوی غلام شبیر کے اغوا میں ان کا بہنوئی شاہد خان عرف مٹھا بھی شامل تھا، ملزمان میں احمد شاہ عرف میجر، اسفند یار عرف ارسلان ، محمد ارشد اور خرم وارث شامل ہیں۔

    ملزم احمد شاہ خود کو انٹیلی جنس ایجنسی کا میجر ظاہر کرتا تھا، ملزم محمد ارشد خود کو سب انسپکٹر سی ٹی ڈی بتاتا تھا جبکہ ملزم خرم وارث عرف بٹ خود ایکسائز کلفٹن کا سول انفارمر ظاہر کرتا تھا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق گینگ کے سرغنہ احمد شاہ سے مزید انکشافات متوقع ہیں، گینگ کے 2 مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

  • لاہور پولیس کی کارروائی‘ مغوی بچہ بازیاب‘ اغوا کار گرفتار

    لاہور پولیس کی کارروائی‘ مغوی بچہ بازیاب‘ اغوا کار گرفتار

    لاہور: لاہورانویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مغوی بچے کو خیبرایجنسی سے بازیاب کرکے اغوا کار کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس صدرڈویژن نے خیبرایجنسی میں کارروائی کے دوران مغوی بچہ بازیاب کرلیا۔

    پولیس حکام کے مطابق کارروائی کے دوران اغوا کار شاکرکو گرفتارکرلیا گیا، ملزم لاہور سے بچے کو اغوا کرکے خیبرایجنسی لے گیا تھا۔

    پولیس حکام کے مطابق بازیاب کیے گئے بچے کو والدین کے حوالے کردیا گیا۔

    لاہور پولیس کی کارروائی‘ مغوی بچہ بازیاب‘ اغواکار ہلاک

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 25 اکتوبر کو گلشن راوی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 11 سالہ بچے کو بازیاب کروا لیا تھا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اغوا کار ہلاک جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

    لاہور: جناح اسپتال سے اغوا ہونے والا بچہ پولیس نے بازیاب کرلیا

    واضح رہے کہ رواں سال 25 اگست کو لاہور کے جناح اسپتال سے اغوا ہونے والا بچہ پولیس نے بازیاب کرا لیا تھا، پولیس نے اغوا کار خاتون اور بچہ خریدنے والے نائیجیرین جوڑے کو بھی گرفتار کرلیا تھا۔

  • سعودی پولیس کی کارروائی، اغوا میں ملوث سات مقامی اور ایک یمنی شہری گرفتار

    سعودی پولیس کی کارروائی، اغوا میں ملوث سات مقامی اور ایک یمنی شہری گرفتار

    ریاض: سعودی پولیس نے دو شہریوں کو اغوا کرکے تاوان طلب کرنے والے سات مقامی اور ایک یمنی شہری کو گرفتار کرلیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق ریاض پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو سعودی شہریوں کو اغوا کرکے تاوان طلب کرنے والے 7 مقامی اور ایک یمنی شہری کو حراست میں لے لیا۔

    ریاض پولیس کے ترجمان کے مطابق مغوی سعودیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اغوا کی واردات دو روز قبل ہوئی تھی، رپورٹ ملنے کے بعد ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کی عمریں 20 سے 40 سال کے درمیان ہیں، ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے، اغوا کی واردات نہایت سنگین تھی، اس قسم کی وارداتوں کو لگام دینے کے سلسلے میں پرعزم ہیں، معاملہ پبلک پراسیکیوشن کو بھیج دیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: سعودی عرب: پولیس کی کارروائی میں منشیات فروش ہلاک 4 گرفتار، 1 اہلکار جاں بحق

    واضح رہے کہ چند روز قبل سعودی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کی تھی جس کے نتیجے میں ایک منشیات فروش ہلاک جبکہ چار کو گرفتار کرلیا گیا تھا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا تھا۔

    جنرل سیکیورٹی کے ترجمان نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے منشیات فروش کا تعلق ایتھوپیا سے تھا، جبکہ موقع سے فرار کی کوشش کرنے والے دیگر 4 ایتھوپیائی منشیات فروشوں کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • رینجرز کی کارروائی، اغوا کارگرفتار، مغوی لڑکیاں بازیاب

    رینجرز کی کارروائی، اغوا کارگرفتار، مغوی لڑکیاں بازیاب

    جامشورو : رینجرز نے 15 سالہ لڑکی کی نشاندہی پر مسافر بس سے دو اغوا کاروں کو حراست میں لے کر مغوی لڑکیوں کو بازیاب کر والیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے ٹول پلازہ پر سندھ رینجرز نے مسافر بس کی تلاشی کے دوران 15 سالہ مسافر لڑکی کی مدد کے لیے پکار پر فوری ردعمل دیتے ہوئے اغوا کاروں سمیت دو مغوی لڑکیوں کو بازیاب کر الیا ہے جب کہ دو اغوا کاروں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق سندھ رینجرز جامشورو کے سپر ہائی وے ٹول پلازہ پر معمول کے مطابق چیکنگ میں مصورف تھی کہ پشاور سے آنے والی مسافر بس میں سوار 15 سالہ لڑکی نے انکشاف کیا کہ اسے ایک اور لڑکی کے ہمراہ اغوا کر کے لے جایا جا رہا ہے جب کہ اغرا کار بھی بس میں موجود ہیں۔

    جس پر رینجرز کے جوانوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اغوا کاروں کو حراست میں لے کر مزید تحقیقات کے لیے رینجرز ہیڈ کوارٹرز منتقل کردیا ہے جنہیں بعد ازاں پولیس کے حوالے کردیا جائے گا جب مغوی لڑکیوں کو دارلامان بھیجوا کر والدین سے رابطہ کیا جا رہا ہے اور مکمل شناخت اور تحقیققات کے بعد والدین کے حوالے کردیا جائے گا۔

    رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے دونوں افراد کا تعلق بین الصوبائی اغوا کارگروہ سے ہے جو خیبر پختونخوا سے خواتین کو اغوا کر کےکراچی و دیگر مقامات پر فروخت کرتا تھا۔