Tag: اغوا کی کوشش

  • اغوا کی کوشش میں ناکامی، موٹر سائیکل سوار ملزمان نے گلی میں کھیلتی بچی کا  گلہ کاٹ دیا

    اغوا کی کوشش میں ناکامی، موٹر سائیکل سوار ملزمان نے گلی میں کھیلتی بچی کا گلہ کاٹ دیا

    سکھر : موٹر سائیکل سواروں نے گلی میں کھیلتی بچی کو اغوا کرنے کی کوشش میں ناکامی پر بچی کا گلا کاٹ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقہ پیارو وادھ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوارملزمان نے گلی میں کھیلتی بچی کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔

    بچی کے شور مچانے پر ملزمان بچی کا گلا کاٹ کر فرار ہوگئے، بچی کوتشویشناک حالت میں ایئرایمبولینس کے ذریعہ کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

    ایس ایس پی سکھراظہرمغل نے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دیں اور کہا ملزمان گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

    چیئرمین ضلع کونسل سکھرکمیل حیدرشاہ کی ہدایت پر بچی بذریعہ ایئرایمبولینس کراچی منتقل کیا گیا، واقعہ روہڑی کےتھانہ جھانگڑوکی حدود پیارے واہ گوٹھ پٹھان میں پیش آیا۔

    عینی شاہدین نے بتایا کہ بچی گھرکےباہرسہیلی کیساتھ کھیل رہی تھی،ملزمان نےاغواکی کوشش کی اور چیخ و پکار پر تیزدھار آلہ سے بچی کاگلہ کاٹ کرفرارہوئے۔

    پولیس نے جائےوقوع سے شواہد جمع کرلیے اور واقعے کی باریک بینی سےچھان بین جاری ہے۔

  • ویڈیو: جیکب آباد میں 9 خواتین اساتذہ کے اغوا کی کوشش، خوفزدہ معلمات نے اسکول جانا چھوڑ دیا

    ویڈیو: جیکب آباد میں 9 خواتین اساتذہ کے اغوا کی کوشش، خوفزدہ معلمات نے اسکول جانا چھوڑ دیا

    جیکب آباد میں بدنام ڈاکوؤں نے 9 معلمات کو اغوا کرنے کی کوشش کی تھی جس سے خوفزدہ خواتین ٹیچرز نے اسکول جانا چھوڑ دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے جیکب آباد میں نمائندے موسیٰ بلوچ کے مطابق گزشتہ دنوں بدنام ڈاکو مچھو بنگلانی گینگ نے خواتین اساتذہ کی وین روک کر اس میں سوار 9 معلمات کو اغوا کرنے کی کوشش کی تھی۔

    اغوا کی کوشش کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے جس میں تین موٹر سائیکلوں پر سوار ڈاکوؤں کی جانب سے خواتین اساتذہ کی گاڑی روکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    ڈاکوؤں کی اس حرکت کے بعد وین میں چیخ وپکار مچ گئی اور معلمات نے ڈاکوؤں کو دیکھ کر قرآنی آیات کا ورد شروع کر دیا تھا۔

    بعد ازاں علاقہ مکین ڈنڈے، لاٹھیاں لے کر وہاں پہنچ گئے اور ان کی مزاحمت پر ڈاکو اپنی اس قبیحہ کوشش میں کامیاب نہ ہوسکے اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Muhammad Sajid Khan (@msajidk_42)

    پولیس نے خواتین اساتذہ کے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا ہے جس میں مچھ بنگلانی سمیت 8 ڈاکوؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔

    تاہم اس واقعہ کے بعد خواتین اساتذہ میں اتنا خوف پھیل گیا ہے کہ انہوں نے اسکول جانا چھوڑ دیا ہے جب کہ اسکولوں میں پرائمری اور مڈل کلاسز کے امتحانات کا سلسلہ جاری ہے۔

  • اپنے اغوا کی کوشش ناکام بنانے والی خاتون نے کہانی بیان کردی

    اپنے اغوا کی کوشش ناکام بنانے والی خاتون نے کہانی بیان کردی

    لاہور : اپنے اغوا کی کوشش ناکام بنانے والی خاتون نے کہانی سناتے ہوئے کہا اغوا کاروں نے گاڑی چلاتے ہوئے 45 سے 60 منٹ تک تشدد کیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں مختصر دورانیے کی وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا ہے ، ڈیفنس میں اٹھارہ جولائی کو خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی۔

    متاثرہ خاتون نے باخبرسویرا میں اپنی کہانی بیان کردی ، خاتون نے بتایا کہ 18جولائی کو دفتر کی پارکنگ میں 2 لوگ گاڑی میں آگئے، میں گاڑی چلتی رہی، اغوا کاروں نے گاڑی چلاتے ہوئے 45 سے60منٹ تک تشدد کیا۔

    متاثرہ خاتون نے کہا اس دوران میں نےفون کو نیچے پھینک دیاتھا اور لائیو لوکیشن شیئر کر کے شوہرکو کال ملادی تھی۔

    متاثرہ خاتون نے پولیس کی تفتیش اور رویے پرعدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا پولیس کی جانب سےاب تک کچھ نہیں کیا گیا۔

    خاتون نے سوال کیا کیا ہم رزق کمانے کیلئے بھی گھرسے باہرنکلنا چھوڑ دیں؟

    یاد رہے لاہور میں ڈیفنس کے علاقے میں خاتون دفتر سے ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھی تو ایک اغوا کار پچھلی سیٹ پربیٹھ گیا۔

    خاتون باہر نکلنے لگی تو دوسرا اغوا کار خاتون کو دھکیل کر ڈرائیونگ سیٹ پربیٹھ گیا، اغوا کار نے زبردستی خاتون کو دوسری سیٹ پر منتقل کیا تاہم خاتون کچھ دور جاکر اپنی جان بچاکر بھاگنے میں کامیاب ہوگئی تھی۔

  • بے نظیر بھٹو اسپتال کے نرسنگ ہاسٹل میں لرزہ خیز واردات، نرسز خوف و ہراس کا شکار

    بے نظیر بھٹو اسپتال کے نرسنگ ہاسٹل میں لرزہ خیز واردات، نرسز خوف و ہراس کا شکار

    راولپنڈی: پنڈی میں واقع بے نظیر بھٹو اسپتال کے نرسنگ ہاسٹل میں لرزہ خیز واردات کے باعث نرسز خوف و ہراس کا شکار ہو گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بے نظیر بھٹو اسپتال میں گزشتہ رات ایک شخص نرسنگ ہاسٹل کے گیٹ کی جالیاں اسٹیل کٹر سے کاٹ کر اندر جا گھسا تھا اور ایک مڈ وائف کو اغوا کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ملزم جس کا نام حماد بتایا گیا ہے، رات کے وقت بے نظیر بھٹو اسپتال کے نرسنگ ہاسٹل میں داخل ہوا اور نرسز کے رومز میں پھرتا رہا، کمروں کے دروازے کھٹکھٹائے، اور پھر سعدیہ نامی مڈ وائف کو اغوا کرنے کی کوشش کی لیکن مزاحمت پر اس کی کلائی کاٹ کر اسے شدید زخمی کر دیا۔

    بعد ازاں، ‏گارڈز نے نرسنگ ہاسٹل میں گھسنے والے ملزم حماد کو پکڑ کر پولیس حوالے کر دیا، پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم ذہنی مریض ہو سکتا ہے، تاہم ہاسٹل کی نرسز کا کہنا تھا کہ ملزم ذہنی مریض نہیں ہو سکتا بلکہ کسی منظم گینگ کا حصہ لگتا ہے، وہ رات کی تاریکی میں سیکورٹی کو چکمہ دے کر نرسز کے رومز میں گھسا تھا اور تمام لڑکیوں کے کمروں کو کھٹکھٹاتا رہا تھا۔

    اس واقعے کے بعد ‏ہاسٹل میں قیام پذیر نرسز میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے، ‏سیکریٹری ہیلتھ نے بھی واقعے کا نوٹس لے لیا ہے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔