Tag: اغوا کے بعد قتل

  • لکی مروت: دہشت گردوں نے پولیس اہلکار کو اغوا کے بعد قتل کردیا

    لکی مروت: دہشت گردوں نے پولیس اہلکار کو اغوا کے بعد قتل کردیا

    لکی مروت کے علاقے ملک آباد محلہ ریلوے اسٹیشن سے دہشت گردوں نے پولیس اہلکار خوشدل خان کو رات گئے گھر سے اغوا کرکے قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق  لکی مروت کے علاقے ملک آباد محلہ ریلوے اسٹیشن سے دہشت گردوں نے پولیس اہلکار خوشدل خان کو رات گئے گھر سے اغوا کیا، اغواکاروں نے اہلکار کو کچھ فاصلے پر لے جا کر فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار خوشدل کو گھرکے قریب ہی گولیاں مار کر شہید کردیا گیا، پولیس جائے وقوع  پہنچ  گئی ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

    پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے جبکہ مقتول کی میت کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔

    https://urdu.arynews.tv/mianwali-ctd-action-may-23-2025/

  • فرسٹ ایئر کی طالبہ کا اغوا کے بعد قتل

    فرسٹ ایئر کی طالبہ کا اغوا کے بعد قتل

    گوجرانوالہ: پولیس کا کہنا ہے کہ قلعہ دیدار سنگھ کے علاقے میں فرسٹ ایئر کی طالبہ کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے قلعہ دیدار سنگھ کے علاقے میں فرسٹ ایئر کی طالبہ کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا، اس واقعے کا مقدمہ والدہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا، ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔

  • خیرپور : تیرہ سالہ بچی اغوا کے بعد بے دردی سے قتل، ملزم فرار

    خیرپور : تیرہ سالہ بچی اغوا کے بعد بے دردی سے قتل، ملزم فرار

    خیرپور : تیرہ سالہ بچی کو اغوا کے بعد بے دردی سے قتل کردیا گیا، ملزم نے خود لاش کو گھر والوں کے حوالے کیا، سوشل میڈیا پر نشاندہی کے بعد پولیس نے آٹھ افراد کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے اہم رہنما کے شہر خیرپور میں تیرہ سال کی بچی بے دردی سے قتل کردی گئی، کچھ روز قبل ملزم ذوالفقار وسان نے مسلح ساتھیوں کے ساتھ گھر پر دھاوا بول کر رمشا وسان کو اغوا کیا۔

    کئی روز اپنے پاس رکھا اور پھر لاش گھر والوں کے حوالے کردی، سوشل میڈیا پر ہلچل مچی تو آٹھ افراد کو حراست میں لے لیا لیکن ذوالفقار وسان ہاتھ نہیں آیا۔

    پولیس نے مقدمے میں ذوالفقار وسان کو نامزد کرکے واقعہ غیرت کے نام پر قتل قرار دے دیا۔ سوشل میڈیا پر لوگوں کا کہنا ہے کہ ملزم ذوالفقار وسان مبینہ طور پر پی پی رہنما منظور وسان کا رشتے دار ہے۔

  • حافظ آباد : 7سالہ بچی اغوا کے بعد قتل

    حافظ آباد : 7سالہ بچی اغوا کے بعد قتل

    حافظ آباد: محلہ میاں دا کوٹ سے گذشتہ روز اغوا ہونے والی 7سالہ بچی کی تشدد شدہ لاش ونیکے روڈ سے برآمد ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز شام ساڑھے چھ بجے 7سالہ بچی ایمان چیز لینے گھر سے نکلی اور واپس نہ آئی گھر والوں کو تشویش ہوئی ہر جگہ تلاش کرنے کے باوجود ایمان نہ مل سکی جس پر ایمان کے والد قیصر نے پولیس کو اطلاع دی آج صبح 9بجے کے قریب ونیکے روڈ سے سات سالہ بچی کی تشدد زدہ لاش ملی جسے گھر والوں نے پہچان لیا کہ یہ ایمان کی لاش ہے ایمان کے سر پر تھر سے ضربیں لگائی گئی ہیں جبکہ مزید تشدد کی نشاندھی پوسٹمارٹم کے بعد ہو سکے گی ۔

     پولیس کے مطابق ضابطہ کی کاروائی مکمل کرنے کے بعد تفتیش کا صحیح رخ کا تعین ہو سکے گا، یاد رہے کہ ایمان کی والدہ نے اس کے والد سے اس وقت طلاق لے لی تھی جب ایمان صرف ساڑھے تین ماہ کی تھی۔