Tag: اغوا ہونے والا بچہ

  • کراچی :  اغوا ہونے والے ایک سال کے بچے کو آٹھ روز بعد بھی بازیاب نہیں کرایا جاسکا

    کراچی : اغوا ہونے والے ایک سال کے بچے کو آٹھ روز بعد بھی بازیاب نہیں کرایا جاسکا

    کراچی : قیوم آباد بی ایریا سے اغوا ہونے والے ایک سال کے بچے کو آٹھ روز بھی بعد بازیاب نہیں کرایا جاسکا، رکشہ سوار اغوا کار پانچ سالہ کزن سے بچہ چھین کر فرار ہوگئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے قیوم آباد بی ایریا سے ایک سال کے بچےمحمد حسین کے اغوا کو آٹھ دن گزرگئے، پولیس تاحال بچے کو بازیاب نہیں کرواسکی۔

    ایک سال کے محمد حسین کو پانچ سالہ کزن رابعہ گھرسے باہرکھیلنے کیلئے لےکرگئی تھی، جس سے رکشہ سوار مرد اورخاتون نے بچہ چھینا اور فرارہوگئے۔

    جائے وقوع کی ایک سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی، جس میں بچے کی والدہ نے اغوا کارخاتون کی گود میں موجود اپنےبچے کو شناخت بھی کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے والد کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ ڈیفنس تھانے میں درج کرلیا گیا ہے اور بچے کی بازیابی کے لیے کوشش کررہے ہیں۔

    والد کا کہنا تھا کہ مغوی حسین کو رکشہ سوار اغوا کار پانچ سالہ کزن رابعہ سے چھین کر فرار ہوا تھا۔

    کراچی میں ڈیفنس تھانے کی حدود سے اغوا بچے کی والدہ کا ویڈیو بیان سامنے آیا ، جس میں ان کا کہنا تھا کہ آٹھ روز گزر چکے اب تک پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی ، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی، فوٹیج میں ایک خاتون کو بچہ گود میں لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    والدہ کا کہنا تھا کہ ہم اس عورت کو نہیں جانتے جو بچے کو لے جا رہی ہے، ہمارے بچے کو بازیاب کروایا جائے۔

  • اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کا آپریشن، سرجانی سے اغوا ہونے والا بچہ بازیاب

    اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کا آپریشن، سرجانی سے اغوا ہونے والا بچہ بازیاب

    کراچی : اینٹی وائلنٹ اینڈ کرائم سیل اسپیشلائزڈ ٹیم نے سرجانی سے اغوا ہونے والے بچے کو بازیاب کراتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پہلوان گوٹھ میں اینٹی وائلنٹ اینڈ کرائم سیل اسپیشلائزڈ ٹیم نے آپریشن کیا۔

    آپریشن کے دوران سرجانی سے اغوا ہونے والے بچے کو بازیاب کراتے ہوئے اغواء برائے تاوان میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ملزمان کے قبضے سے ہتھیار اور تاوان میں استعمال موبائل برآمد ہوا۔

    ایس ایس پی اے وی سی سی امجد حیات نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سرجانی سے اغواء ہونے والا بچہ بازیاب کرالیا گیا ہے ، مغوی عبداللہ 13 ستمبرکو سرجانی سیکٹر 4 اے سے اغواء ہوا تھا۔

    امجد حیات کا کہنا تھا کہ اغواء کار بچے کو موٹرسائیکل پر ساتھ لے گئے تھے اور مغوی عبداللہ کو اغواء کے بعد پہلوان گوٹھ کے فلیٹ میں رکھا گیا تھا۔

    ایس ایس پی اے وی سی سی نے کہا کہ ملزمان نے 14 ستمبر کو فون کر کے 30 لاکھ تاوان مانگا تاہم کل شام ملزمان کی جانب سے تاوان کی دوسری کال آئی، اسپیشلائزڈ ٹیم ٹیکنیکل بنیادوں پر مسلسل کام کر رہی تھی۔