Tag: اغوا ہونے والے بچے

  • کراچی سے اغوا کئے جانے والے بچے کی لاش مل گئی

    کراچی سے اغوا کئے جانے والے بچے کی لاش مل گئی

    کراچی : 8 اپریل کو اغوا ہونے والے 12 سالہ بچے کی لاش مل گئی ، اغواکاروں نےبچےکےورثاسے15لاکھ تاوان طلب کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی مومن آباد سے اغوا ہونے والے بچے کی لاش برآمد ہوئی۔

    ایس پی ای وی سی سی ظفرصدیق چھانگا نے بتایا کہ 8اپریل کومومن آباد سے12 سالہ بچےعبید کو اغوا کیاگیاتھا اور اغواکاروں نےبچےکےورثاسے15لاکھ تاوان طلب کیا تھا۔

    ظفرصدیق چھانگا کا کہنا تھا کہ جس کے بعد ڈی آئی جی سی آئی اےکی ہدایت پرخصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی اور سی پی ایل سی نےٹیکنیکل بنیادپرمشترکہ کارروائی کرکے2ملزمان کوگرفتار کیا تھا۔

    ایس پی ای وی سی سی نے کہا کہ ملزمان کی نشاندہی پرمنگھوپیر سےبچےکی لاش برآمدکی گئی ، گرفتارملزمان میں ایک مقتول بچےکابہنوئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مقتول بچےکی والدہ ایک ماہ قبل بیرون ملک سےواپس آئی تھی اور والدہ کےپاس15 بیس لاکھ روپےکی رقم موجودتھی، ملزمان کےپاس گھرکی تمام تر تفصیلات موجودتھیں۔

    کراچی:جائےوقوعہ پرعلاقہ پولیس اورکرائم سین یونٹ کوطلب کر لیا گیا ، گرفتار ملزمان کی شناخت فرقان اور فرحان کے ناموں سے ہوئی، واقعےکا مقدمہ مومن آباد تھانے میں درج ہے۔

  • کراچی سے اغوا ہونے والے دونوں بچے گھر واپس پہنچ گئے

    کراچی سے اغوا ہونے والے دونوں بچے گھر واپس پہنچ گئے

    کراچی : سمن آباد کراچی سے اغوا ہونے والے دونوں بچے گھر واپس پہنچ گئے، بچوں کا کہنا ہے اغوا کار انہیں حیدرآباد لے گئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے تھانہ سمن آباد کی حدود سے اغوا ہونے والے دونوں بچے گھر پہنچ گئے، بچے نے بتایا کہ چاراغوا کار تھے، وہ ہمیں حیدرآباد لے گئے تھے پھر اغوا کاروں نے ناگن چورنگی تک چھوڑا اور ہم رکشہ کرکے گھر پہنچے۔

    ایس ایس پی سینٹرل آفس میں دونوں بچوں اور پولیس افسران کے ساتھ ہیں، پولیس کا کہنا ہے ملزمان دونوں بھائیوں کو اسکول وین سے اتارکر لے گئے تھے، وین ڈرائیور اور رشتہ داروں نے بتایا بچوں کو اغوا کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل والد کی مدعیت میں بچوں کے اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا ، جس میں کہا تھا کہ دونوں بچے ڈرائیور کے ہمراہ گلشن چورنگی اسکول جارہے تھے کہ دو نامعلوم افراد کی وین کو روکا اور 9 سالہ عبداللہ اور 6 سالہ ابراہیم کو اتار کر لے گئے۔

    مقدمے میں کہا گیا کہ اغوا کاروں کی جانب سے ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان بھی مانگا گیا۔

    اس کیس میں ابھی مزید تفصیلات آنا باقی ہیں۔

  • گزشتہ روز اسکول جاتے ہوئے اغوا ہونے والے بچے بہاولپور سے بازیاب

    گزشتہ روز اسکول جاتے ہوئے اغوا ہونے والے بچے بہاولپور سے بازیاب

    خان پور : گزشتہ روز اسکول جاتے ہوئے اغوا ہونے والے دو نوں بچوں کو بہاولپورسے بازیاب کرالیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان کی تحصیل خان پور میں اسکول جاتے ہوئے اغوا ہونے والے دونوں بچوں کو بازیاب کرالیا گیا، بچوں کو بہاولپور سے بازیاب کرایا گیا۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے بچوں کو بہاولپورسے لیکرپولیس روانہ ہوگئی ہے جبکہ بچوں کے والد ڈاکٹرحسن محمود نے بتایا کہ پولیس ٹیم نےمیری فیملی سے بچوں کی ویڈیوکال پربات کرائی ہے۔

    گذشتہ روز خان پور میں سٹی کی حدود ماڈل ٹاون سے ڈرائیور کے ساتھ اسکول جانے والے سابق ایم ایس ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانپور ڈاکٹر حسن محمود اور لیڈی ڈاکٹر ذونازش کے بیٹوں 11سالہ شایان اور 7سالہ سبحان کو اغوا کرلیا گیا تھا۔

    بچوں کی دادی کی سوشل میڈیا پر ڈاکوؤں سے التجا کی تھی کہ دونوں بچے بیمار ہیں، رمضان کا واسطہ انہیں گھر پر چھوڑجائیں، اغواکاروں سےاپیل کرتی ہوں ان پرسلامتی بھیجتی ہوں،بچوں کوچھوڑ دیں۔

    بعد ازاں ڈاکٹرز کمیٹی نے انتظامیہ کو چند گھنٹوں کی مہلت دیتے ہوئے کہا تھا کہ بچے بازیاب نہ ہوئے تو تمام سرکاری وغیر سرکاری ہسپتالوں میں کام بند کردیں گے۔