Tag: اغوا

  • لاڑکانہ: پولیس نے انجان عورتوں سے متعلق دل چسپ اشتہار لگا دیا

    لاڑکانہ: پولیس نے انجان عورتوں سے متعلق دل چسپ اشتہار لگا دیا

    لاڑکانہ: صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ میں پولیس نے شہریوں کو خبردار کرنے کے لیے دل چسپ اشتہار لگا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ پولیس نے شہریوں کو خبردار کرنے کے لیے اشتہار لگایا ہے کہ انجان عورتوں کے فون کال سے ہوشیار رہا جائے۔

    پولیس کی جانب سے شہر میں پھیلائے جانے والے اشہتار میں خبردار کیا گیا ہے کہ انجان عورتوں کے کہنے پر شہری کسی جگہ جانے سے گریز کریں۔

    اشتہار میں کہا گیا ہے کہ فون کرنے والی اس قسم کی انجان عورتیں بہکا کر مختلف علاقوں میں بلا کر اغوا کر سکتی ہیں۔

    خیال رہے کہ لاڑکانہ میں اس طرح کے واقعات تسلسل کے ساتھ سامنے آنے لگے ہیں، انجان عورتوں کی جانب سے کال آتی ہے اور وہ مردوں کو بہکا کر کسی جگہ ملاقات کے لیے بلا لیتی ہیں۔

    لاڑکانہ پولیس کے مطابق ملاقات کے لیے جانے والے مردوں کو تاوان کے لیے اغوا کر لیا جاتا ہے، جس پر پولیس نے شہریوں کو خبردار کرنے لیے لیے اشہتار جاری کر دیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  لاڑکانہ کے 13 بچوں میں ایچ آئی وی ایڈز کا انکشاف

    یاد رہے کہ لاڑکانہ پاکستان پیپلز پارٹی کا مرکزی شہر ہے، جس میں حال ہی میں 13 بچوں میں ایچ آئی وی ایڈز کا انکشاف ہوا ہے، بچوں کی عمریں 4 ماہ سے 8 سال تک ہیں۔

    لاڑکانہ کے علاقے رتو ڈیرو سے گزشتہ ایک ماہ میں 16 بچوں کے سیمپل تشخیص کے لیے بھیجے گئے، بچے مسلسل بخار کی حالت میں تھے اور ان کا بخار نہیں اتر رہا تھا جس کے بعد ان بچوں کے خون کے نمونے لیے گئے۔

    پیپلز پرائمری ہیلتھ کیئر انیشیئٹو (پی پی ایچ آئی) کے انچارج ڈاکٹر عبد الحفیظ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 16 میں سے 13 بچوں میں وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جن کی عمریں 4 ماہ سے 8 سال تک ہیں۔

  • لاہور: ایک ماہ قبل اغوا شدہ بچے کی جھلسی ہوئی لاش برآمد

    لاہور: ایک ماہ قبل اغوا شدہ بچے کی جھلسی ہوئی لاش برآمد

    لاہور: تھانہ نشتر کی حدود آشیانہ اسکیم کے قریب ایک پلاٹ سے بچے کی جھلسی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس نے قتل کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں تھانہ نشتر کی حدود میں مبینہ طور پر اغوا ہونے والے بچے کی لاش ایک پلاٹ سے برآمد ہو گئی ہے، پولیس نے قتل کے الزام میں ساجد نامی شخص کو حراست میں لے رکھا ہے، ملزم سے مختلف پہلوﺅں پر تحقیقات جاری ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اغوا کاروں نے بچے کو تاوان کے لیے اغوا کیا، تاہم تاوان ادا کیے جانے کے باوجود اغوا کاروں نے بچے کو مار دیا۔

    علی حسن پانچویں جماعت کا طالب علم تھا جسے گزشتہ ماہ نا معلوم افراد نے اغوا کیا تھا، بچے کے اغوا کا مقدمہ تھانہ ہیئر میں بچے کے والد مبارک حسین کی مدعیت میں گزشتہ ماہ ہی درج کیا جا چکا ہے۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق بچہ والدہ کے کہنے پر قریب ایک گھر میں پیسے پہنچانے گیا تو نا معلوم افراد نے اغوا کر لیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  سرگودھا: ٹیچر کا 8 سالہ طالبہ پر تشدد، سر کے بال کاٹ دیے

    متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ 11 سالہ علی حسن کو قتل کرنے کے بعد جلایا گیا، پولیس اور فرانزک کی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر کے لاش اور ہڈیوں کو فرانزک لیب بھجوا دیا ہے۔

    خیال رہے کہ جنوری میں بھی ایک بچہ اغوا کیا گیا تھا تاہم پولیس نے نے کارروائی کرتے ہوئے بچوں‌ کو اغوا کر کے بچینے والے گروہ کے کارندے گرفتار کر کے بچے کو بازیافت کرایا، اغوا کار باپ بیٹے کے قبضے سے مجموعی طور پر تین بچوں‌ کو بازیاب کرایا گیا تھا۔

  • لاہور: سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کی عدم دل چسپی کی نذر، اغوا ہونے والا بچہ بازیاب نہ کرایا جاسکا

    لاہور: سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کی عدم دل چسپی کی نذر، اغوا ہونے والا بچہ بازیاب نہ کرایا جاسکا

    لاہور: سی سی ٹی وی فوٹیج کی موجودگی کے باوجود پولیس حرکت میں نہ آئی، گلشن پارک سے اغوا  ہونے والا پانچ سالہ سعد چوبیس گھنٹے بعد بھی بازیاب نہ کرایا جاسکا۔

    تفصیلات کے مطابق پانچ سالہ سعد کو گذشتہ روز گلشن پارک سے اغوا کیا گیا تھا، سی سی سی ٹی وی فوٹیج میں برقع پوش خاتون کو بچہ لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    اس ضمن میں اہل خانہ پولیس کی روایتی غفلت کا شکوہ کرنے نظر آئے، اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے مقدمہ تو درج کرلیا، لیکن بچے کی بازیابی کے لیے عملی اقدامات نہیں کررہی.

    ننھا سعد والدین کے ساتھ گلشن اقبال پارک گیا، جہاں سےبرقع پوش خاتون اسے اٹھاکر لے گئی، واقعے سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوگیا.

    مزید پڑھیں: نامعلوم عورت جناح اسپتال سے نومولود بچہ اغواء کرکے فرار

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعد کی پھپھو نے کہا کہ پولیس بچے کی تلاش میں مدد نہیں کر رہی، سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ہم ہی سے مانگی گئی، جس کے بعد سعد کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، سعد کی جدائی میں والدہ غشی کےعالم میں ہیں اور اہل محلہ میں بھی پریشان کا سماں ہے.

    پولیس کا کہنا ہے کہ سعد کی بازیابی کے لیے محلے میں سرچ آپریشن بھی کیا، لیکن کوئی کامیابی نہیں ہوئی.

  • لاہور: دو روز قبل اغوا ہونے والا بچہ بازیاب کروا لیا گیا

    لاہور: دو روز قبل اغوا ہونے والا بچہ بازیاب کروا لیا گیا

    لاہور: دو روز قبل پنجاب کےشہر لاہورسےاغوا ہونے والا بچہ بازیاب کروا لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کمالیہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے لاہور سے اغوا ہونے والا بچہ بازیاب کروایا اور ملزمان کو گرفتار کر لیا.

    پولیس کی اس اہم کارروائی میں بچوں‌کو اغوا کرکے بچینے والے گروہ کے کارندے بھی پولیس کے  ہاتھ آگئے، ملزمان کو  یاسین اور عدنان کے نام سے شناخت کیا گیا ہے ، دونوں‌ باپ بیٹا ہیں، کارروائی میں مجموعی طور پر تین بچوں‌ کو بازیاب کروایا گیا.

    پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان نے دس بچوں کو اغوا کر کے فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے. پولیس نے ملزمان کے بیانات کے روشنی میں تفتیش شروع کر دی.

    پولیس نے امید ظاہر کی ہے کہ ملزمان کی نشان دہی پر مزید گرفتاریاں عمل میں آسکتی ہیں.


    مزید پڑھیں: کراچی: بچوں کے اغوا میں ملوث ملزم گرفتار، بچہ بازیاب

    یاد رہے کہ گذشتہ برس قصور کی ننھی زینب کے قتل کے بعد بچوں‌کے اغوا اور زیادتی کے واقعات موضوع بحث بن گئے تھے، اس سلسلے میں‌ حکومت کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا.

    خیال رہے کہ 15 دسمبر 2018 کو شہر قائد میں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے بچوں کےاغوامیں ایک ملوث ملزم گرفتارکیا تھا، کارروائی کے دوران ایک بچہ بھی بازیاب کرایا گیا۔

  • گوجرانوالہ میں تاوان کے لیے اغوا کیا گیا بچہ قتل

    گوجرانوالہ میں تاوان کے لیے اغوا کیا گیا بچہ قتل

    گوجرانوالہ: صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ایک ماہ قبل تاوان کے لیے اغوا کیے گئے بچے کو قتل کرنے والے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں تھانہ گرجاکھ کے علاقے سے ایک ماہ قبل تاوان کے لیے اغوا ہونے والے 13 سالہ بچے حنظلہ عرفان کی نعش نوشہرہ ورکاں کے علاقے میں کھیتوں سے برآمد کرلی گئی۔

    بچے کے والدین کے مطابق حنظلہ 30 نومبر کو گھر سے دادی کو پھوپھو کے گھر چھوڑنے گیا لیکن واپس نہ آیا اس کو ہر جگہ تلاش کرنے کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی جس پرکوئی کاروائی نہ کی گئی۔

    ملزمان نے حنظلہ کے والدین سے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا جس پر پولیس کا کہنا تھا کہ بچہ اپنی مرضی سے گھر سے گیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق بچے کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا ہے، واقعے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    گوجرہ : 4 ماہ قبل لاپتہ ہوئے بچے کی لاش کچرا کنڈی سے برآمد

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ میں 4 ماہ قبل لاپتہ ہونے والے بچے کی لاش کچر کنڈی سے برآمد ہوئی تھی۔

    پولیس کے مطابق گوجرہ کے علاقے سراج ٹاؤن کا رہائشی 10 سالہ بچہ رضوان 4 ماہ قبل لاپتہ ہوگیا تھا، مذکورہ بچے کو مبینہ طور پرزیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔

  • کراچی: نارتھ ناظم آباد سے مبینہ طور پردلہن اغوا

    کراچی: نارتھ ناظم آباد سے مبینہ طور پردلہن اغوا

    کراچی : شہرقائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں بیوٹی پارلر کے باہر سے دلہن پراسرار طور پرلاپتہ ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں نارتھ ناظم آباد کےعلاقے تیموریہ میں بیوٹی پارلر کے باہر سے دلہن لاپتہ ہوگئی، والدین کا کہنا ہے کہ لڑکی کو اغوا کرنے والا اس کا سابق منگیتر ہے۔

    لڑکی کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کی 30 ستمبرکو شادی تھی اور مایوں کی تیاری کے لیے وہ اپنی بہن کے ساتھ تیموریہ میں واقع ایک بیوٹی پارلرگئی تھی۔

    دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طورپر لڑکی نے ہی اپنے سابق منگیترکو پارلر بلایا تھا اور وہ اپنی مرضی سے اس کے ساتھ چلی گئی۔

    ایس ایچ او تیموریہ کے مطابق گمشدگی سے قبل لڑکی کا اس کے سابق منگیتر کے ساتھ فون پررابطہ ہوا تھا۔

    چوہدری طفیل کے مطابق پولیس نے پارلر انتظامیہ سے بھی پوچھ گچھ کی ہے، انہوں نے کہا کہ بہت جلد لڑکی کوبازیاب کرالیا جائے گا۔

    سمن آباد : نوبیاہتا دلہن کا قاتل اسی کا دولہا نکلا

    یاد رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں لاہور کے علاقے سمن آباد میں دولہا نے شادی کے تیسرے ہی دن اپنی نئی نویلی دلہن کو قتل کردیا تھا۔

  • کراچی: کورنگی میں بچی کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام‘ ملزم گرفتار

    کراچی: کورنگی میں بچی کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام‘ ملزم گرفتار

    کراچی : شہر قائد کے علاقے کورنگی میں علاقہ مکینوں نے بچی کے اغوا کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو پکڑ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں ملزم نے بچی کو اغوا کرنے کی کوشش کی جس پربچی نے شور مچانا شروع کردیا۔

    شور سن کر موقع پر موجود افراد نے ملزم کو پکڑکراسے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر اسے پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے بچی کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق رواں ماہ کراچی میں تقریبا دس بچوں کے اغوا یا لاپتہ ہونے کے واقعات رپورٹ ہوئے جس میں سوائے 8 ماہ کی بچی فائزہ کے تمام بچے اپنے گھروں کو لوٹ آئے۔

    کراچی: نامعلوم خاتون 8 ماہ کی بچی ماں کی گود سے چھین کر فرار

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے شہر قائد کے علاقے اولڈ سٹی ایریا میں نامعلوم خاتون ماں سے 8 ماہ کی بچی کو چھین کر فرار ہوگئی تھی۔

    واضح رہے کہ 13 ستمبرکو سندھ ہائی کورٹ نے اغوا اور گمشدہ بچوں کی بازیابی کے حوالے سے پیش کی جانے والی پولیس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے آئی جی سندھ کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔

  • کراچی: پولیس کی کارروائی، افغانستان کے نمبر سے تاوان مانگنے والے 3 اغوا کار گرفتار

    کراچی: پولیس کی کارروائی، افغانستان کے نمبر سے تاوان مانگنے والے 3 اغوا کار گرفتار

    کراچی: سندھ پولیس نے شہر قائد میں سرگرم اغوا برائے تاوان میں ملوث تین مبینہ اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا جو افغانستان کے نمبر سے کال کر کے تاوان کی رقم طلب کرتے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی نے) کراچی سے اغوا کیے جانے والے نوجوان عدیل کا کیس حل کرلیا جسے 6 فروری کو اغوا کر کے 21 مئی کو تاوان کی ادائیگی کے بعد رہا کیا گیا تھا۔

    ڈی آئی جی سی آئی اے امین یوسفزئی نے بتایا کہ تین ملزمان نے نوجوان کو اغوا کر کے اہل خانہ سے ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان مانگا اور اہل خانہ سے 1 کروڑ روپے میں معاملہ طے ہونے کے بعد اُسے رقم لے کر رہا کیا۔

    ڈائریکٹر جنرل سی آئی اے کے مطابق ملزمان نے افغان نمبر سے سماجی رابطے کی ایپلیکشن کے ذریعے عدیل کے بھائی نبیل سے بذریعہ کال رابطہ کیا اور  اُس کی ویڈیو بھی واٹس ایپ پر بھیجی۔

    مغوی نوجوان کے اہل خانہ نے اغوا کاروں سے معاملہ طے کیا جو ایک کروڑ ڈیڑھ لاکھ روپے میں طے پایا، عدیل کے بھائی نے رقم کراچی میں مختار نامی شخص کو دی جس کے بعد ملزمان نے مغوی کو 21 مئی کو  یونیورسٹی روڈ پر چھوڑا۔

    امین یوسفزئی کے مطابق ملزمان نے ایک کروڑ روپے تاوان کے جبکہ ڈیڑھ لاکھ روپے رقم افغانستان منتقل کرنے کے لیے ادا کیے گئے، پولیس نے مذکورہ رقم افغانستان منتقلی سے قبل برآمد کرتے ہوئے تین ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

    انہوں نے بتایا کہ پولیس نے کارروائی کے دوران جن افراد کو گرفتار کیا اُن کی شناخت روح اللہ، مختار، نعیم کے ناموں سے ہوئی، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، گاڑی اور رقم بھی برآمد ہوئی۔

    ڈی جی سی آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزم نعیم نے دوران تفتیش پولیس اہلکار سمیت 7 افراد کے قتل اور اغوا کی وارداتوں کا اعتراف کیا جبکہ اُس کے دیگر ساتھی خیبرپختونخواہ میں آپریشن کے دوران مارے جاچکے جبکہ گروہ کے چار افراد مفرور ہیں۔

  • شدت پسندوں کا تعلیمی درس گاہ پر حملہ، سو سے زائد طالبات اغواء

    شدت پسندوں کا تعلیمی درس گاہ پر حملہ، سو سے زائد طالبات اغواء

    ابوجا: نائجیریا کے شہر ڈاپچی میں شدت پسندوں نے تعلیمی درس گاہ پر حملہ کرتے ہوئے سو سے زائد طالبات کو اغوا کر لیا جن کی بازیابی کے لیے حکومت سرگرم ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں ’بوکو حرام‘ نامی شدت پسند تنظیم نے ملک کے شمال مشرقی صوبے میں واقع سائنس ٹیکنیکل کالج پر دھاوا بول دیا جس کے بعد 110 طالبات کو اغوا کرکے لے گئے جن کی تلاش جاری ہے۔

    دہشت گردوں کی جانب سے حملہ اس وقت کیا گیا جب کالج میں درس و تدریس کا عمل معمول کے مطابق جاری تھا، اس دوران گورنمنٹ گرلز سائنس اینڈ ٹیکنیکل کالج کے دیگر طالبات اور اساتذہ نے قریبی جھاڑیوں میں چھپ کر اپنے آپ کو محفوظ رکھا۔

    نائجیریا میں دہشتگردتنظیم بوکوحرام کاحملہ،86 افرادہلاک

    دوسری جانب نائجیریا کے فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ معاملے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں، اہلکاروں کی جانب سے کارروائیاں مسلسل جاری ہیں جس کے لیے فوجی نفری اور طیاروں سے نگرانی بھی بڑھا دی گئی ہے۔

    مغوی طالبات کے والدین نے حکومت سے بچیوں کی بازیابی کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں کالج انتظامیہ نے واقع سے متعلق آگاہ نہیں کیا، ہم حکومت سے درخواست کرتے ہیں فوری طالبات کی صحیح سلامت بازیابی یقینی بنائیں۔

    نائجیریا فوج کی کارروائی، بوکوحرام کے 30جنگجو ہلاک،338 مغوی بازیاب

    واضح رہے حکومت کی جانب سے پہلے واقعے کی تردید کی تھی تاہم جلد حقیقت سامنے آنے پر واقعے کو قومی سانحے سے تعبیر کیا اور اہل خانہ سے معافی بھی مانگی۔

    خیال رہے کہ تقریبا چار سال قبل اسی دہشت گرد تنظیم نے چیبوک کے ایک سکول سے 276 لڑکیوں کو اغوا کر لیا تھا جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں ‘برنگ بیک آور گرلز’ کی مہم نظر آئی تھی۔ ان میں سے ابھی بھی ایک سو سے زیادہ لڑکیوں کے بارے میں تاحال کوئی علم نہیں ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کراچی: برنس روڈ سےلاپتہ ہونےوالا بچہ گھرپہنچ گیا

    کراچی: برنس روڈ سےلاپتہ ہونےوالا بچہ گھرپہنچ گیا

    کراچی : شہر قائد کے علاقے برنس روڈ سے لاپتہ ہونے والا 10 سالہ عثمان آج صبح صحیح سلامت گھر واپس آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے برنس روڈ سے 10 سالہ عثمان مدرسے سے گھر واپسی پر لاپتہ ہوگیا تھا، آج صبح سویرے گھر پہنچ گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق نامعلوم شخص بچے کو گھر کر قریب چھوڑ کر چلا گیا۔

    عثمان کے تایا نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نامعلوم شخص چیز دلانے کے بہانے بچے کو اپنے ساتھ لے گیا تھا، بچے پر کسی قسم کا تشدد نہیں ہوا اور وہ خیریت سے گھر لوٹ آیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عثمان کے تایا کا مزید کہنا تھا کہ اے آر وائی کی کاوشوں سے عثمان کی بازیابی ممکن ہوئی جس کے بعد اعلی افسران نے بھی واقعہ کا نوٹس لیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے بچے کے اہلِ خانہ نے احتجاج کرتے ہوئے برنس روڈ کی دکانیں بند کرادی تھیں اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی تھی۔

    یاد رہے کہ 10 سالہ عثمان کے لاپتہ ہونے کی خبر میڈیا پرنشر ہوتے ہی آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی جنوبی سے رپورٹ طلب کی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔