Tag: اغوا

  • افغانستان میں پاکستانی شہری کا اغواء، تاوان کا مطالبہ، تشدد کی ویڈیوجادی

    افغانستان میں پاکستانی شہری کا اغواء، تاوان کا مطالبہ، تشدد کی ویڈیوجادی

    راولپنڈی : افغانستان میں روزگار کی غرض سے مقیم پاکستانی شہری کو اغوا کر لیا گیا، اغوا کاروں نے تاوان کا مطالبہ کرتے ہوئے شہری پر تشدد کی ویڈیو جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے رہائشی ملک فیض احمد کو افغانستان میں نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا ہے اور اغوا کاروں نے اہل خانہ سے تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔

    جب کہ اغوا کاروں نے شہری کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا جس کی ویڈیو بھی جاری کی گئی جس میں اغوا کار شہری کو تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں اور پاکستانی شہری کو لہو لہان دیکھا جا سکتا ہے

    ملک فیض احمد کے اہل خانہ نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اپرل 2016 سے افغانستان میں مقیم ہیں جہاں وہ ایک تعمیراتی ادارے میں بطور کنسٹرکشن انجینئر کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

    اہل خانہ کے مطابق انہیں 2 ماہ پہلے اغوا کیا گیا تھا اور اغوا کاروں نے ایک کروڑ روپے تاوان طلب کیا اور دھمکی دی کہ اگر تاوان نہیں دیا گیا تو وہ انہیں قتل کردیں گے۔

    دوسری جانب اغوا کاروں کے مغوی پرتشدد کی ویڈیو اہل خانہ کومل گئی ہے جس میں ملک فیض احمد پر تشدد کرتے ہوئے دیکھایا گیا ہے اور اس ویڈیو میں مغوی کو زخمی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔

    مغوی ملک فیض احمد کے صاحبزادے ملک فرحان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ والد صاحب جس کمپنی میں ملازمت کرتے تھے وہ بھی ہمارے ساتھ تعاون نہیں کر رہی ہے جب کہ والد کی بازیابی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں رٹ دائر کر رکھی ہے.

    مغوی کے بیٹے ملک فرحان نے اہل اقتدار و اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ہماری درخواست پر عمل کرتے ہوئے میرے والد کو رہائی دلائی جائے اور ان کی باحفاظت واپسی کے انتظامات کیے جائیں.

    ذرائع کے مطابق پاکستان نے فیض ملک کی بازیابی کا معاملہ افغان حکام  کے ساتھ اٹھایا ہے اور دفترخارجہ و افغانستا ن میں پاکستانی سفارت خانہ بھی افغان حکام  سے مسلسل رابطے میں ہے تاہم افغان حکام کی جانب سے ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے البتہ ان کا کہنا ہے کہ فیض ملک کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوششیں کریں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • راجن پورمیں ڈاکوؤں نے7 پولیس اہلکاروں کواغوا کرلیا

    راجن پورمیں ڈاکوؤں نے7 پولیس اہلکاروں کواغوا کرلیا

    راجن پور: صوبہ پنجاب کے علاقے روجھان میں ڈاکوﺅں نے پولیس چوکی پر حملہ کرکے 7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق راجن پور کی تحصیل روجھان مزاری میں ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پرحملہ کردیا، پولیس اور ڈاکؤوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد ڈاکوؤں نے 7 پولیس اہلکاروں کواغوا کرلیا۔

    پولیس اورایلیٹ فورسزکے جوانوں کی بھاری نفری کچے کےعلاقے میں پہنچ گئی جہاں ڈاکؤوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے جبکہ کچے کےعلاقے میں داخلی اورخارجی راستوں کو بند کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب ڈی پی اوعتیق طاہر کا کہنا ہے کچے کےعلاقے میں ڈاکوﺅں نے ایک پولیس چوکی پر حملہ کیا ہے جس کے بعد سے سات اہلکار لاپتہ ہیں ،شبہ ہے کہ ڈاکو انہیں اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔


    مزید پڑھیں: چھوٹو گینگ نے ہتھیار ڈال کر خود کو پاک فوج کے حوالے کردیا


    واضح رہے کہ گزشتہ سال 20 اپریل کو راجن میں چھوٹوگینگ نے پاک فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیےتھے اور 24 یرغمالی پولیس اہلکار وں کو بھی رہا کردیا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • عراق سےاغوا ہونے والےقطری شکاری 16ماہ بعد رہا

    عراق سےاغوا ہونے والےقطری شکاری 16ماہ بعد رہا

    بغداد: عراقی حکام کاکہناکہ مسلح افراد نے 16ماہ قبل اغوا ہونے والے قطری شکاریوں کو آزاد کردیاہےجن میں شاہی خاندان کے ارکان بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق عراقی حکام کاکہناہےکہ دسمبر 2015میں 26قطری شکاریوں کوناصریہ صوبے میں سعودی سرحد کےقریب سے مسلح افراد نے اغوا کیاتھا۔

    قطری شہریوں کی بازیابی کے لیے ایک بڑی کارروائی کی گئی تھی تاہم انہیں اغوا کرنے والےگروپ کے بارے میں زیادہ معلومات سامنے نہیں آسی تھیں۔

    خیال رہےکہ گزشتہ روزعراقی حکام نے بتایا کہ قطری گروپ واپس قطر کےدارالحکومت دوحا پہنچ گیا ہے۔


    سعودی سرحد کے قریب صحرائی علاقے سےقطری شہری اغوا


    بغداد کےایئر پورٹ پرویڈیو میں قطر ایئر ویز کےایک جہاز میں قطری شکاریوں کے سوار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے کچھ دیربعد سرکاری میڈیا نے جہاز کے دوحا لینڈ کرنے کی تصدیق کی۔

    قطری شکاریوں کی رہائی چند دن پہلے شام میں فریقین کے درمیان چار علاقوں سے عام شہریوں کے انخلا کے لیے ہونے والے معاہدے کے نتیجے میں عمل میں آئی ہے۔

    واضح رہےکہ برطانوی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق قطری شکاری ایک عراقی ملیشیا کی قبضے میں تھے اور اس ملیشیا کے شامی حکومت کے بڑے حامی ایران اور حزب اللہ سے قریبی تعلقات ہیں۔

  • کراچی: سابق مشیر سندھ نواب علی لغاری اغوا

    کراچی: سابق مشیر سندھ نواب علی لغاری اغوا

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے سابق مشیر سندھ نواب علی لغاری کو نامعلوم افراد اپنے ساتھ لے گئے۔ اہل خانہ نے پولیس کو اغوا کی رپورٹ درج کروا دی۔

    یاد رہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ہے جب سندھ کی اہم سیاسی شخصیت کے قریبی ساتھی اور معروف بزنس گروپ سے تعلق رکھنے والے اشفاق لغاری بھی گزشتہ روز سے پراسرار طور پر لاپتہ ہیں۔

    سابق مشیر سندھ نواب علی لغاری کے اہل خانہ نے تھانہ لوہی بھیر پولیس کو رپورٹ درج کروائی ہے کہ نواب لغاری کو اغوا کیا گیا ہے۔

    اہل خانہ کا کہنا ہے کہ سادہ لباس میں ملبوس چند افراد ان کی رہائش گاہ پر آئے اور نواب لغاری سے شناختی کارڈ طلب کیا۔ ان افراد نے خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کیا۔

    مذکورہ افراد نواب لغاری کی شناخت کے بعد انہیں زبردستی بلیک ویگو گاڑی میں ڈال کر ساتھ لے گئے جس کے بعد تاحال نواب لغاری کا رابطہ گھر والوں سے منقطع ہے۔

    اشفاق لغاری کی گمشدگی

    دوسری جانب سندھ کی اہم سیاسی شخصیت کے قریبی ساتھی اشفاق لغاری کل شام ساڑھے سات بجے اپنی رہائش گاہ سے نکلے اور 9 بجے ان کا اپنی بیٹی سے رابطہ ہوا۔ 40 منٹ بعد ان کا نمبر بند ہوگیا۔

    بعد ازاں اشفاق لغاری کی گاڑی سہراب گوٹھ پر واقع مکہ ہوٹل کے قریب لاوار4ث حالت میں ملی۔ گاڑی کے شیشے کھلے ہوئے تھے جبکہ چابی بھی گاڑی میں لگی ہوئی تھی۔

    پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں اور ان کے مطابق تحقیقات کے بعد ابتدائی رپورٹ جاری کی جائے گی۔

  • ترکی میں 3 پاکستانی مبینہ طور پر اغوا، تاوان طلب

    ترکی میں 3 پاکستانی مبینہ طور پر اغوا، تاوان طلب

    انقرہ: ترکی میں 3 پاکستانی نوجوانوں کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔ پاکستانی سفارتخانے نے ترک حکام کو صورتحال سے آگاہ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی کے شہر استنبول میں 3 پاکستانی نوجوانوں کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔ اغوا کاروں نے رہائی کے لیے تاوان طلب کیا ہے۔

    نوجوانوں کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ذیشان، مدثر اور فرید کو 6 مارچ کو اغوا کیا گیا۔ ان کی رہائی کے لیے ساٹھ ہزار ڈالر تاوان طلب کیا گیا ہے۔

    مغوی ذیشان کے کزن کے مطابق انہوں نے ایف آئی اے سے رابطہ کیا ہے۔ اغوا کاروں کی دی گئی 48 گھنٹے کی ڈیڈ لائن کل ختم ہو رہی ہے، وزیر داخلہ مدد کریں۔

    اہلخانہ کا کہنا ہے کہ اغوا کار نے سوشل میڈیا کے ذریعے تاوان پشاور میں ادا کرنے کا کہا ہے۔ اغوا کار نوجوانوں پر تشدد بھی کر رہے ہیں۔

    پاکستانی سفارتخانے نے خط کے ذریعے ترک حکام کو معاملے سے آگاہ کر دیا ہے۔ ترک پولیس اور حکام نے نوجوانوں کی بازیابی کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں۔

  • بچوں کے اغوا پر مبنی ہالی ووڈ فلم ’کڈنیپ‘ کا ٹریلر جاری

    بچوں کے اغوا پر مبنی ہالی ووڈ فلم ’کڈنیپ‘ کا ٹریلر جاری

    بچوں کے اغوا پر مبنی ہالی ووڈ فلم ’کڈنیپ‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ فلم لوئیس پریٹو کی ہدایت کاری میں بنائی گئی ہے۔

    فلم کی کہانی ایک پریشان ماں کارلا کے گرد گھومتی ہے جو اپنے بیٹے کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی بسر کر رہی ہوتی ہے۔ ایک دن اچانک پارک میں کھیلتے ہوئے اس کا بیٹا فرینکی غائب ہوجاتا ہے۔

    t4

    کارلا ایک اجنبی شخص کو دیکھتی ہے جو فرینکی کو اپنے ساتھ زبردستی لے کر جارہا ہوتا ہے۔

    کارلا پولیس اسٹیشن میں اغوا کی رپورٹ درج کروانے جاتی ہے جہاں وہ دیکھتی ہے کہ پہلے ہی سے کئی لاپتہ بچوں کے کیسز حل طلب ہیں اور اس کے بعد کارلا اپنے طور پر اپنے بیٹے کو بچانے کی کوشش کرتی ہے۔

    وہ اغوا کار کا پیچھا کرتی ہے اور اپنے بیٹے کو بچانے کی سر توڑ کوشش کرتی ہے۔

    t-5

    ٹریلر سے ظاہر ہوتا ہے کہ فلم میں بچوں کے اغوا کے سنگین مسئلہ کو موضوع بنایا گیا ہے۔ بچوں کا اغوا ایک خطرناک عمل ہے جس میں بچوں کو اغوا کر کے انہیں مختلف منفی اور مجرمانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

    ایک رپورٹ میں دنیا بھر میں سالانہ 8 لاکھ بچے لاپتہ ہوجاتے ہیں۔

    اغوا کی وارداتوں میں اضافہ، اپنے بچوں کو محفوظ رکھیں *

    اقوام متحدہ کے مطابق رواں برس کے صرف 7 ماہ میں جنوبی سوڈان میں دہشت گرد گروہوں نے 16 ہزار بچوں کو اغوا کیا۔ ان بچوں کو جبراً دہشت گرد گروہوں میں بھرتی کرکے ان سے مختلف مجرمانہ کارروائیاں کروائی گئیں۔

    سنہ 2015 میں نائجیریا کی شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے اسکول کی 300 لڑکیوں کو اغوا کر کے یرغمال بنالیا۔ یہ لڑکیاں تاحال بوکو حرام کی قید میں ہیں اور ان کے لیے جنسی غلام کی حیثیت سے زندگی بسر کر رہی ہیں۔

    حال ہی پاکستان کے شہر لاہور میں بھی بچوں کے اغوا کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا اور رواں برس کے صرف 6 ماہ میں پنجاب کے مختلف علاقوں سے 652 بچوں کے اغوا ہونے کی سرکاری طور پر تصدیق کی گئی۔

    فلم ’کڈنیپ‘ میں مرکزی کردار ہیلے بیری نے جبکہ بچے کا کردار ساگا کوریئا نے ادا کیا ہے۔ فلم ہسپانوی ڈائریکٹر لوئیس پریٹو کی ہدایت کاری میں بنائی گئی ہے۔

    t2

    t-1

    ہالی ووڈ تھرلنگ فلم 2 دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔

  • کراچی میں‌ بچوں‌ کا اغوا، چھٹی کے وقت والدین کی موجودگی لازمی قرار

    کراچی میں‌ بچوں‌ کا اغوا، چھٹی کے وقت والدین کی موجودگی لازمی قرار

    کراچی: پنجاب میں بچوں کے اغوا کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر شہر قائد کے نجی اسکولوں کی انتظامیہ نے بچے کی اسکول سے گھر واپسی کے وقت والد یا والدہ کی موجودگی کو لازمی قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف نجی اسکولوں کی جانب سے والدین کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں جن کے ذریعے والدین کو پابند کیا گیا ہے کہ ’’بچوں کو اسکول چھوڑنے اور گھر واپس لے جانے کے لیے والدین میں سے کسی ایک فرد کا اسکول آنا ضروری ہے‘‘۔

    اسکولوں کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ’’انتظامیہ طالب علم کو ماموں، چچا یا کسی رشتے دار کے حوالے نہیں کرے گی تاہم وہ بچے جو وین کے ذریعے اسکول آتے ہیں انہیں ڈرائیور کے حوالے کیا جائے گا۔

    علاوہ ازیں وہ والدین جو اسکول وین استعمال نہیں کرتے وہ اسکول انتظامیہ کی جانب سے دئیے گئے سرکلر پر سختی سے پابندی کریں جبکہ انتظامیہ نے وین ڈرائیورز کو بھی پابند کیا ہے کہ وہ بچوں کو اسکول سے لے کر گھر کے دروازے سے بچے کو چھوڑیں اور دروازہ کھلنے تک وہیں موجود رہیں‘‘۔

    پڑھیں:  کراچی: سوشل میڈیا پر بچوں کے اغواء کی غلط افواہوں پر قانون حرکت میں آگیا

    اس ضمن میں نجی اسکولوں کی انتظامیہ نے تمام بس اور وین ڈرائیور کے کوائف نامے طلب کرلیے ہیں اور ٹرانسپورٹرز کو آگاہ کیا ہے کہ ڈرائیور تبدیل کرنے کی صورت میں فوری طور پر انتظامیہ کو آگاہ کریں۔ اسکول انتظامیہ نے تمام ڈرائیورز کو یہ بھی پابند کیا ہے کہ راستے میں بچوں کی تمام تر ذمہ داری اُن ہی کی ہوگی۔

    دوسری جانب آج شہر کے دو مختلف علاقوں سے عوام نے اغوا کاروں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا ہے جب کہ گزشتہ روز سندھ پولیس کے ترجمان نے کراچی سے بچے اغوا ہونے کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر شائع ہونے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھاکہ ’’ایسی خبریں والدین میں خوف و ہراس پھیلانے کے لیے انٹرنیٹ پر ڈالی جارہی ہیں‘‘۔

    مزید پڑھیں:  شہریوں نے 3 اغواء کاروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کردھنائی کردی

    ایس پی سینٹرل مقدس حیدر نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’تمام خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں اور ایسے بے بنیاد خبریں پھیلانے والوں کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی‘‘۔

  • افغانستان کے دارالحکومت کابل سے دو غیر ملکی اغوا

    افغانستان کے دارالحکومت کابل سے دو غیر ملکی اغوا

    کابل : پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کابل سے نامعلوم افراد نے دو غیر ملکی شہریوں کو اغو کر لیا ہے.ان دونوں کو اتوار کی صبح کابل شہر سے اغوا کیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل سے دو غیر ملکی شہریوں کو اغواکرلیا،اغواکار افغان سیکورٹی فورس کے یونیفارم میں ملبوس تھے.

    افغانستان میں طالبان کی جانب سے پرتشدد واقعات میں اضافہ ہوا ہے،حالیہ کچھ عرصے کے دوران افغانستان سے کئی غیرملکیوں کو اغوا کیا گیا ہے.

    یاد رہے کہ رواں سال جون میں بھارت سے تعلق رکھنے والے امدادی کارکن کو کابل سے اغوا کیا گیا تھا جبکہ اپریل میں فوج کے یونیفارم میں ملبوس مسلح افراد نے آسٹریلوی امدادی کارکن کو جلال آباد سے اغوا کیا تھا.

    *کابل سے اغوا ہونے والی ہندوستانی خاتون بازیاب

    افغانستان کے دارالحکومت کابل سےجون میں اغوا ہونے والی ہندوستانی خاتون کوجوڈتھ ڈی سوزا کوچھ ہفتے بعد بازیاب کروالیاگياتھا.

    اسی طرح گذشتہ سال جرمنی کی تعمیراتی کمپنی جی آئی زیڈ (گیز) کے دو امدادی کارکنوں کو مغوی بنایا گیا لیکن بعد میں انہیں رہا کر دیا گیاتھا.

    رواں ہفتے کے آغاز میں افغانستان کے مغربی شہر ہیرات میں شدت پسندوں نے غیر ملکی سیاحوں کے قافلے پر حملہ کیا جس میں چھ سیاح اور اُن کا افغان ڈرائیور زخمی ہو گیا،غیر ملکی سیاحوں میں آٹھ کا تعلق برطانیہ،تین کا امریکہ اور ایک کا تعلق جرمنی سے تھا.

    واضح رہے کہ ہیرات میں غیرملکی سیاحوں کے قافلے پر حملے کی ذمہ داری طالبان کے ترجمان نےقبول کی تھی.

  • اغوا کی وارداتوں میں اضافہ، اپنے بچوں کو محفوظ رکھیں

    اغوا کی وارداتوں میں اضافہ، اپنے بچوں کو محفوظ رکھیں

    لاہور: پچھلے ایک ماہ کے دوران پنجاب میں بچوں کے اغوا کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے جس نے والدین کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

    سرکاری طور پر جاری کی جانے والی رپورٹ کے مطابق 2016 کے 6 ماہ میں 681 بچے اغوا یا لاپتہ ہوئے جن میں سے 100 سے زائد بچے تا حال لاپتہ ہیں جن کے بارے میں حکومت یا پولیس کوئی سراغ لگانے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔

    child-4

    جہاں حکومت اور پولیس ان واقعات کی روک تھام کی کوششوں میں ہیں وہیں والدین کے لیے بھی ضروری ہے وہ اپنے بچوں کو لاپتہ ہونے سے بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

    مزید پڑھیں: بچوں کو جنسی تشدد سے محفوظ رکھنے کے اقدامات

    والدین اپنے بچوں کی حفاظت کے لیے مندرجہ ذیل اقدامات اٹھائیں۔


    باہر جاتے ہوئے ضروری اقدامات

    بچوں کو دن کے اوقات میں اسکول، مدرسہ، اکیڈمی، بازار، دوست یا رشتے داروں کی طرف، پارک یا گراؤنڈ میں جانا ہوتا ہے۔ بچوں کے باہر نکلتے ہوئے ان احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

    بچے کے کسی ایسے ہم جماعت کو ساتھی بنا دیں جو آپ کے پڑوس میں رہتا ہو اور دونوں کو ساتھ آنے جانے کا کہیں۔

    بچے کے کلاس انچارج کے ساتھ خصوصی رابطہ رکھیں۔

    اگر بچے کو اسکول سے چھٹی کرنی ہے تو اس کی باقاعدہ فون پر یا بذریعہ درخواست کلاس انچارج کو ضرور اطلاع کریں۔

    یہ بات بھی طے کر لیں کہ اگر بچہ اسکول گیٹ بند ہونے تک اسکول نہ پہنچے تو کلاس انچارج آپ کو گھر پر بغیر کسی تاخیر کے اطلاع دے۔

    بچوں کو پابند کریں کہ وہ آنے اور جانے کے لیے ایک مقررہ راستہ طے کر لیں جس کا سب کو علم ہو۔ کسی ہنگامی صورتحال میں سب سے پہلے وہی راستہ چیک کریں۔

    اسکول سے واپسی کے وقت اگر بچے کو 1 منٹ کی بھی تاخیر ہو تو سب کام چھوڑ کر فوراً اسی مقررہ راستہ سے ہوتے ہوئے اس کی تلاش میں جائیں۔

    بچے کے قریبی دوستوں کے نام، گھر کے پتوں، فون نمبر، والد کا کاروبار یا پیشہ اور ان کے فون نمبر کے بارے میں معلومات آپ کے پاس ہر وقت موجود ہونی چاہئیں۔

    بچے کو صرف اسی دوست کے گھر جانے کی اجازت دیں جس گھر کے ہر فرد کے بارے میں آپ مطمئن ہوں۔

    بچے کو بار بار بازار بھیجنے سے گریز کریں۔ اگر بازار گھر سے دور ہے یا راستے میں کوئی بڑی سڑک یا چوک آتا ہے تو ایسی صورت میں کوشش کریں کہ بچہ بازار نہ جائے۔


    بچے کو کیا بتائیں؟

    یہ باتیں وقتاً فوقتاً اپنے بچوں کو بتاتے رہیں

    اجنبی افراد سے گھلنے ملنے سے پرہیز کرے۔

    کسی اجنبی سے کوئی چیز لے کر ہرگز نہ کھائے۔

    اگر کوئی اجنبی اس سے کہے کہ تمہارے ابو یا امی وہاں کھڑے تمہیں بلا رہے ہیں تو ہرگز اس کے پاس نہ جائے تا وقتیکہ کہ بچہ کسی شناسا کی شکل نہ دیکھ لے۔

    اگر کوئی اجنبی شخص اسے زبردستی لے جانے کی کوشش کرے تو بچے سے کہیں کہ وہ زور زور سے چلائے۔ اپنے بچاؤ کے لیے ہاتھ پاؤں چلائے اور اجنبی کو زخمی کرنے کی کوشش کرے۔

    child-5

    بچے کو والد کا فون نمبر یا گھر کا پتہ حفظ کروا دیں اور اسے ہدایت کریں کہ کھو جانے کی صورت میں کسی کو بتا کر مدد حاصل کرے۔

    اپنے سے بڑی عمر کے افراد سے دوستی نہ رکھے۔

    بچوں کو آس پاس کے حالات سے باخبر رکھیں۔ آج کل ہونے والی اغوا کی وارداتوں کے بارے میں آپ کے بچوں کو ضرور علم ہونا چاہیئے۔

    کہیں جاتے ہوئے راستے کے بارے میں بچے سے گفتگو کریں اور اسے بتائیں کہ یہ فلاں راستہ ہے اور یہ گھر سے اتنا دور ہے۔

    ہنگامی صورتحال کی تربیت دیں۔ مثلاً ہاتھ جل جانے، چوٹ لگ جانے، گھر میں اکیلے ہونے، راستہ کھو جانے کی صورت میں انہیں کیا کرنا چاہیئے، اس بارے میں بچوں کو ہدایات دیں۔


    آپ کو کیا کرنا ہے؟

    بہت چھوٹے بچے یا ایسے جو بول نہیں سکتے ان کے لباس کی جیب میں یا بالکل سامنے ایک کاغذ ہر وقت رکھیں جس پر بچے کا نام، گھر کا پتہ اور والد کا فون نمبر لکھا ہو۔

    اپنے بچے پر غیر محسوس انداز میں نظر رکھیں۔

    اس کی سرگرمیوں اور نئی ہونے والی دوستیوں پر خاص طور پر نظر رکھیں۔

    مہینہ میں ایک سے 2 بار اسکول جائیں اور اس کی ٹیچر سے ملیں۔ بچے کے افعال میں ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں خصوصی توجہ دیں۔

    بچہ جن دوستوں سے ملنے جاتا ہے ان کے گھر جائیں اور ان کے والدین سے دوستانہ تعلقات بڑھائیں۔ ایک دوسرے کے فون نمبرز کا تبادلہ کریں۔ مشکوک افراد کے گھروں میں بچہ کو ہرگز نہ بھیجیں چاہے وہاں آپ کے بچے کتنا ہی اچھا دوست کیوں نہ ہو۔

    آج کل کئی تعلیمی اداروں نے اپنے نصاب میں مارشل آرٹ کا مضمون بھی شامل کرلیا ہے۔ بچے کو اس کی تربیت ضرور دیں اور اسے بتائیں کہ خطرے کی صورت میں یہ اس کا بہترین ہتھیار ثابت ہوسکتا ہے لہٰذا اسے بے دریغ استعمال کرے۔

    یاد رکھیں۔ جب بھی آپ کا بچہ کچھ بتانے کی کوشش کرے اسے جھڑکنے کے بجائے غور سے سنیں۔ بچے اپنی دن بھر کی مصروفیات عام سے انداز میں بتاتے ہیں اور ہوسکتا ہے ان ہی میں سے آپ کسی خطرے کی نشاندہی کر سکیں۔

    بچے کو ہر وقت ڈانٹ ڈپٹ نہ کریں اور اس کی شخصیت کو پر اعتماد بنائیں۔ اسے اس قابل بنائیں کہ وہ اپنے آس پاس کی چیزوں کا مشاہدہ کرے اور خطرے کو پہچان سکے۔

    آپ کے بچے بے حد قیمتی ہیں اور ان کی حفاظت کرنا آپ کی سب سے اہم ذمہ داری ہے لہٰذا اپنے بچے کو ایک خود انحصار اور ذمہ دار فرد بنایئے

  • کابل سے اغوا ہونے والی ہندوستانی خاتون بازیاب

    کابل سے اغوا ہونے والی ہندوستانی خاتون بازیاب

    نئی دہلی: افغانستان کے دارالحکومت کابل سے 6 ہفتے قبل اغوا ہونے والی ہندوستانی خاتون جوڈتھ ڈی سوزا کو بازیاب کروالیا گيا.

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ’میں نے جوڈتھ سے بات چیت کی ہے،وہ آج ہی شام بھارتی سفیر من پریت ووہرا کے ساتھ دہلی پہنچ رہی ہیں.

    ہندوستانی وزیر خارجہ نے اپنی ٹوئیٹ میں جوڈتھ ڈی سوزا کی بازیابی کے سلسلے میں افغانستان میں ہندوستانی سفیر من پریت ووہرا کی کوششوں کو سراہتے ہوئے افغان عوام کا بھی شکریہ ادا کیا۔

    سشما سوراج نے اس حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ ڈی سوزا کو کن لوگوں نے اغواء کیا تھا اور انھیں بازیاب کیسے کروایا گیا.

    یاد رہے کہ چالیس سالہ جوڈتھ کو گذشتہ ماہ کابل میں ان کے دفتر کے باہر سے اغوا کر لیا گیا تھا.

    واضح رہے کہ کلکتہ سے تعلق رکھنے والی ڈی سوزا گذشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مقیم تھیں.