Tag: اغوا

  • 6 کروڑ روپے تاوان کیلئے اغوا کیا گیا شخص بازیاب ،3 ملزم گرفتار

    6 کروڑ روپے تاوان کیلئے اغوا کیا گیا شخص بازیاب ،3 ملزم گرفتار

    حب: 6 کروڑ روپے تاوان کیلئے اغوا کئے گئے شخص کو بازیاب کراکر 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، مغوی عبداللہ کو تاوان کی غرض سے 5 مارچ کو اغوا کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سی پی ایل سی اور اے وی سی سی نے حب میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مغوی کو بازیاب کرلیا۔

    ترجمان اے سی سی سی نے بتایا کہ کارروائی میں تین اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، کارروائی میں بلوچستان پولیس نے بھی تعاون کیا۔

    عابد اللہ کو پانچ مارچ کو منگھوپیر سے اغوا کیا گیا تھا اور اغوا کاروں نے مغوی کی رہائی کےلئے چھ کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا، جس کے بعد واقعے کا مقدمہ منگھوپیر تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : کراچی: منگھو پیر سے نویں جماعت کا طالب علم اغوا، 6 کروڑ تاوان طلب

    یاد رہے 7 مارچ کو کراچی کے علاقے منگھو پیرعمرگوٹھ سے نویں جماعت کے طالب علم کو اغوا کیا گیا تھا اور مغوی کے بھائی سے اغواکاروں نے چھ کروڑ روپے تاوان طلب مانگا تھا۔

    بعد ازاں وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ویسٹ اور اے وی سی سی سے تفصیلات طلب کرلی تھیں۔

    ضیا الحسن لنجار نے بچے کی باحفاظت بازیابی کے لیے پولیس کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا تھا اغواکاروں کے خلاف جدید تکنیک کے استعمال کویقینی بنایا جائے اور مغوی بچے کی بازیابی کیلئے ٹیکنیکل اطلاعات کی بدولت کارروائی کی جائے۔

  • کراچی:  منگھو پیر سے نویں جماعت کا طالب علم  اغوا، 6 کروڑ تاوان طلب

    کراچی: منگھو پیر سے نویں جماعت کا طالب علم اغوا، 6 کروڑ تاوان طلب

    کراچی : منگھو پیر سے نویں جماعت کا طالب علم اغوا ہو گیا، اغواکاروں نے 6 کروڑ روپے تاوان طلب کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے منگھو پیرعمرگوٹھ سے نویں جماعت کے طالب علم کو اغوا کرلیا گیا.

    پولیس نے بتایا کہ مغوی کے بھائی سے اغواکاروں نے چھ کروڑ روپے تاوان طلب مانگا ہے تاہم گزشتہ روزپیش آئے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ بچے کے اغوا سے متعلق تفتیش اے وی سی سی منتقل کردی گئی ہے۔

    اہلخانہ نے بتایا سولہ سالہ عابد مدرسے کا طالب علم ہے، نماز پڑھنے گھر سے نکلا تھا، جس کے بعد سے اس کا کچھ معلوم ہو سکا۔

    وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ویسٹ اور اے وی سی سی سے تفصیلات طلب کرلیں۔

    ضیا الحسن لنجار نے بچے کی باحفاظت بازیابی کے لیے پولیس کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا اغواکاروں کے خلاف جدید تکنیک کے استعمال کویقینی بنایا جائے اور مغوی بچے کی بازیابی کیلئے ٹیکنیکل اطلاعات کی بدولت کارروائی کی جائے۔

  • ڈاکٹر کو اغوا کرکے اے ٹی ایم سے  پیسے نکلوانے والے پولیس اہلکاروں کی فوٹیج منظر عام پر آگئی

    ڈاکٹر کو اغوا کرکے اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے والے پولیس اہلکاروں کی فوٹیج منظر عام پر آگئی

    لاہور : ڈاکٹر مختار حسین کو اغوا کرکے پیسے نکلوانے والے پولیس اہلکاروں کی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن سے پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں ڈاکٹر کے اغوا کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی۔

    ڈاکٹر مختار حسین کو اغوا کرکے تاوان لینے والے اہلکاروں کی فوٹیج منظرعام پرآگئی.

    پولیس اہلکار ڈاکٹر کو اغوا کرکے گجومتہ لے گئے، جہاں سے ایک پولیس اہلکار ڈاکٹر کا اے ٹی آیم کارڈ لینے ان کے گھر پہنچا۔

    کارڈ ملنے پر تین موٹر سائیکلوں پر سوار چھ ملزم ڈاکٹر کو لے کر جنرل اسپتال کے قریب نصب اے ٹی ایم پہنچے، نقاب پوش پولیس اہلکار ڈاکٹر کو اے ٹی ایم مشین تک لایا۔

    جہاں ڈاکٹر نے اے ٹی ایم مشین سے ایک لاکھ روپے نکال کر اس کے حوالے کئے، پولیس اہلکار اکاؤنٹ میں موجود باقی رقم بھی نکالنے کیلئے ڈاکٹر پر دباؤ ڈالتے رہے لیکن اے ٹی ایم کی حد پوری ہونے کے باعث مزید رقم نہ نکالی جاسکی۔

  • ویڈیو رپورٹ: کچے میں 9 لکڑہاروں کا اغوا، حقیقت کیا؟ چونکا دینے والا انکشاف

    ویڈیو رپورٹ: کچے میں 9 لکڑہاروں کا اغوا، حقیقت کیا؟ چونکا دینے والا انکشاف

    سندھ پولیس کچے کے ڈاکوؤں کی بیخ کنی کے لیے آپریشن کر رہی ہے ایسے میں ڈاکوؤں نے کوٹ شاہو میں 9 لکڑہاروں کو اغوا کر لیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کچے کے ڈاکوؤں کی بڑھتی کارروائیوں پر آئے دن سندھ پولیس کی جانب سے آپریشن کیے جاتے ہیں۔ ان دنوں بھی ایس ایس پی شکارپور رینجرز کے ساتھ مل کر آپریشن کر رہے ہیں۔

    اسی آپریشن کے دوران شکارپور کے علاقے کوٹ شاہو میں کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں ایک یا دو نہیں بلکہ 9 افراد اغوا ہوئے ہیں اور اس کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تمام مغوی افراد کرم پور لاڑو کے رہائشی ہیں، جو گزشتہ روز علاقے میں لکڑی کاٹنے گئے تھے۔ انہیں بڈانی گینگ نے اغوا کیا ہے۔

    تاہم اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے چیف رپورٹر سندھ لالہ اسد پٹھان نے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے اس سارے ڈرامے کا پول کھول دیا ہے۔

    انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ یہ ویڈیو جعلی ہے جس کا مقصد ایس ایس پی شکارپور شاہ زیب چاچڑ کی جانب سے کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف ہونے والے آپریشن کو متاثر کرنا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ مغوی کسان معصوم نہیں بلکہ یہ ڈاکوؤں کے مخبر بھی ہیں۔ یہی لوگ ڈاکوؤں کے راشن پانی کا بندوبست کرتے، اخبارات اور اطلاعات فراہم کرتے ہیں۔ یہ ویڈیو بنانے کے بعد جان بوجھ کر وائرل کی گئی ہے کیونکہ ڈاکو بھی سوشل میڈیا کو استعمال کرنا اور اس سے فائدہ اٹھانا جان گئے ہیں۔

    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں

    https://urdu.arynews.tv/wood-artisit-video-report/

     

  • کراچی : اغوا کی گئی 8 سالہ بچی چند گھنٹوں میں بازیاب

    کراچی : اغوا کی گئی 8 سالہ بچی چند گھنٹوں میں بازیاب

    کراچی : اغوا کی گئی 8 سالہ بچی کو چند گھنٹوں میں بازیاب کرالیا گیا اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سعودآباد میں پولیس نے اغوا کی گئی آٹھ سال کی بچی کو چند گھنٹوں میں بازیاب کروا کر اغوا کار کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس نے بتایا کہ علاقہ مکین نے نامعلوم شخص کو بچی لے جاتے ہوئے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔

    جس پر پولیس نے بچی کی تلاش شروع کر دی اور چند ہی گھنٹوں میں بچی کو بازیاب کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    ملزم کی شناخت شان کے نام سے کی گئی تاہم مقدمہ درج کرکے ملزم کو تفتیشی حکام کےحوالے کردیا گیا ہے۔

  • کراچی سے اغوا ہونے والی 15 سالہ لڑکی نوشہروفیروز سے بازیاب

    کراچی سے اغوا ہونے والی 15 سالہ لڑکی نوشہروفیروز سے بازیاب

    کراچی: گلشن اقبال سے اغوا ہونے والی 15 سالہ لڑکی نوشہروفیروز سے بازیاب کرالیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے 15 سالہ لڑکی کے مبینہ اغوا کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔

    گلشن اقبال پولیس نے مبینہ اغوا ہونے والی لڑکی کو نوشہرو فیروز بازیاب کرلیا، پولیس لڑکی کوبازیاب کرانےکیلئے گزشتہ صبح شہروفیروز روانہ ہوئی تھی تاہم بازیابی کے بعد مغوی لڑکی کو کراچی منتقل کیا جارہا ہے۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس ان افراد سے بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے، جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ کراچی کی لڑکی کے مبینہ اغوا سے منسلک ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لڑکی کو اس کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔

    یاد رہے لڑکی17جنوری کی رات کولاپتہ ہوئی تھی اور واقعے کا مقدمہ تھانہ گلشن اقبال میں درج کروایا گیا تھا، جس سے فوری تحقیقات شروع کی گئیں۔

    خیال رہے کراچی میں حالیہ کچھ عرصے میں اغوا کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے، 15 جنوری کو پورٹ سٹی کے گارڈن ایریا میں دو چھوٹے لڑکے لاپتہ ہو گئے۔

    لاپتہ ہونے والے بچوں میں 5 سالہ عالیان اور 6 سالہ علی شامل ہیں، لاپتہ بچوں کے اہل خانہ نے گارڈن تھانے میں اغوا یا اغوا کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی تاہم آج تک ان کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔

    رپورٹ: آصف خان

  • صحافی کے اغوا کا معاملہ ڈرامہ نکلا

    صحافی کے اغوا کا معاملہ ڈرامہ نکلا

    خیرپور میں مقامی صحافی کے اغوا کا معاملہ ڈرامہ نکلا، خیرپور اور کشمور پولیس نے مشترکا کارروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    ایس ایس پی توحید الرحمان نے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا ملزم کا رشتے داروں سے زمین کا تنازع چل رہا ہے، ملزم نے رشتے داروں کو پھنسانے کیلئے اپنے ہی اغوا کا ڈراما رچایا تھا، صحافی اور اس کے دو ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

    پولیس کے مطابق صحافی فیاض سولنگی اور چچا مظہر سولنگی کو گرفتار کر لیا گیا ہے، صحافی فیاض سولنگی نے خود پر تشدد کی ویڈیو بنواکر سوشل میڈیا پر وائرل کرائی تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-saeedabad-police-muqbala/

  • جھوٹ موٹ اغوا ہونے والے شخص پر عدالت نے 2 لاکھ جرمانہ عائد کر دیا

    جھوٹ موٹ اغوا ہونے والے شخص پر عدالت نے 2 لاکھ جرمانہ عائد کر دیا

    سکھر: اغوا کا جھوٹا مقدمہ مدعی کے گلے پڑ گیا، عدالت نے جھوٹا مقدمہ درج کرانے پر مدعی کو کسٹڈی کروا دیا، اور 2 لاکھ جرمانہ عائد کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق 3 ماہ قبل ہائیکورٹ سکھر بینچ میں خیرپور کے رہائشی ہادی بخش کی بازیابی کی درخواست دائر کی گئی تھی، تاہم تحقیقات میں ثابت ہوا کہ ملزم اغوا نہیں ہوا تھا، بلکہ اس نے اغوا کا ڈراما کیا تھا۔

    سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ نے مدعی ہادی بخش کو جھوٹ بولنے پر کسٹڈی کروا دیا، عدالت نے مدعی پر 2 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا ہے، جرمانہ نہ دینے کی صورت میں مدعی کی جائیداد ضبط کی جائے گی۔

    جسٹس محمد سلیم جیسر اور جسٹس ذوالفقار علی سانگی پر مشتمل بینچ نے اس کیس کی سماعت کی۔

    منشیات کے مقدمہ میں گرفتار 65 سالہ خاتون شاہین اختر کی ضمانت کی درخواست مسترد

  • حیدرآباد پولیس نے کراچی سے اغوا ہونے والے بچے کو بازیاب کرالیا

    حیدرآباد پولیس نے کراچی سے اغوا ہونے والے بچے کو بازیاب کرالیا

    کراچی : حیدرآباد پولیس نے کراچی سے اغوا ہونے والے بچے کو بازیاب کرالیا اور ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم نے کراچی سے اغوا کرنے کا اعتراف کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے اغوا ہونے والے بچے کو حیدرآباد پولیس نے کارروائی میں بازیاب کرالیا۔

    حیدرآباد کے تھانہ نسیم نگر پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اور دوران پیٹرولنگ مشکوک شخص کوحراست میں لیا گیا جو بچے کو لیکر جا رہا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم علی نواز سے بچے سے متعلق پوچھا گیا تو وہ مختلف بیانات سے گمراہ کرتا رہا، ملزم سے تفتیش کی گئی تو اس نے بچے کو کراچی سے اغوا کرنے کا اعتراف کیا۔

    ملزم نے پولیس کو بیان دیا کہ 6 سالہ بچے کو مچھرکالونی سے اغوا کیا، بھیک منگواتا ہوں اور بچوں کواغواکرکےانہیں آگےفروخت کرتاہوں یاان سےبھیک منگواتا ہوں۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ بچے کے اغوا کا مقدمہ تھانہ ڈاکس میں والدکی مدعیت میں درج ہے۔

  • پولیس کی بڑی کارروائی، اغوا کیے گئے 3 افراد بازیاب

    پولیس کی بڑی کارروائی، اغوا کیے گئے 3 افراد بازیاب

    سکھر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھوٹکی کے قریب قومی شاہراھ سے اغوا کیے گئے 3 افراد بازیاب کرالئے۔

      پولیس حکام کے مطابق بازیاب افراد میں عابد علی، امین اور سونا نامی افراد شامل ہیں تینوں افراد کو 8 اکتوبر کو اغواء کیا گیا تھا مغویوں کی بازیابی کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی ہیومن اور انٹلیجنس معلومات پر کی گئی ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

    دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے سکھر سے تین مغویوں کی صحیح سلامت بازیابی پر ایس ایس پی سکھر اور انکی ٹیم کی جرائم کے خلاف کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے۔

    واضح رہی کہ تینوں فراد کو8 اکتوبر کو نیشنل ہائی وے گھوٹکی سے اغواء کیا گیا تھا۔