Tag: اغوا

  • کچے کے ڈاکوؤں نے رشتے کا جھانسہ دے کرپورا خاندان اغوا کرلیا

    کچے کے ڈاکوؤں نے رشتے کا جھانسہ دے کرپورا خاندان اغوا کرلیا

    سکھر : کچے کے ڈاکوؤں نےرشتے کا جھانسہ دے کر پورا خاندان اغوا کرلیا، جس میں دو مرد دو خواتین اور چار بچے شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر کے رہائشی خاندان کو رشتے کا جھانسہ دیکر مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا، مائیکرو کالونی کے رہائشی اعجاز سیال نے خاندان کے 8 افراد کے لاپتہ ہونے کی نیوپند تھانے پر اطلاع دی ہے۔

    سکھر پولیس نے بتایا کہ مائیکرو کالونی کے رہائشی خاندان کو شکارپور میں رشتے کا جھانسہ دیکر بلایا گیا لاپتہ ہونے والے خاندان کے آٹھ افراد کو شکارپور کے ناپر کوٹ تھانے کی حدود سے اغوا کیا گیا ہے۔

    مبینہ طور پر اغوا ہونے والوں میں دو مرد دو خواتین اور چار بچے شامل ہیں، اغوا ہونے والوں میں 16 سالہ مجیب ، 30 سالہ فھیم ، 28 سالہ امبرین 50 سالہ غزالہ ، 5 سالہ عائشہ ، چار سالہ سارا ، 4 سالہ یوسف اور ایک سال کی سمرین شامل ہیں۔

    رشتہ دیکھنے کیلئے جانے والا خاندان انڈس ہائی وے پر کرمپور لاڑو کے مقام پر پہنچا، جہاں سے انہیں ایک شخص اپنے ساتھ لے گیا جس کے بعد خواتین نے کال کر کے سکھر میں گھر والوں کو بتایا کہ انہیں اغوا کرلیا گیا ہے۔

    پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے اور موبائل نمبرز کے ذریعے لوکیشن معلوم کر رہے ہیں جبکہ شکارپور پولیس سے بھی مسلسل رابطہ کر کے مغویوں کی باحفاظت بازیابی کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔

  • مردان کا رہائشی مبینہ طور پر سندھ میں کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا

    مردان کا رہائشی مبینہ طور پر سندھ میں کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا

    مردان کے رہائشی کو مبینہ طور پر کچے کے ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا، اغوا ہونے والے کی اہلیہ نے بتایا دس لاکھ روپے تاوان مانگ رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مردان کا رہائشی مبینہ طور پر سندھ میں کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا ہوگیا، اغوا ہونے والے کی اہلیہ کا کہنا ہے ڈاکوؤں نے پہلے پانچ لاکھ روپے تاوان مانگا تھا، اب دس لاکھ روپے تاوان مانگ رہے ہیں۔

    اغوا ہونے والے شہری کی اہلیہ نے نیوزکانفرنس میں بتایا ان کے شوہر شاہ نسیم کو ایک ماہ قبل فیس بک پرکسی نے روزگار کے بہانے بلایا تھا، کچھ دنوں بعد نامعلوم شخص کا ٹیلی فون آیا، جس نے کہا شاہ نسیم ہمارےقبضےمیں ہے، زندہ دیکھنا چاہتی ہو تو پچاس لاکھ روپےکا انتظام کرو۔

    خاتون کا کہنا ہے وہ گھروں میں برتن مانجھ کربچوں کی پرورش کررہی ہے، لاکھوں روپے تاوان کہاں سے لائے۔

    خاتون کے مطابق پانچ دن پہلے شوہرکا فون آیا تھا، اس نے بتایاجنگل میں قید ہوں، ڈاکوؤں کی تشدد سے ٹانگ ٹوٹ گئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کے نمبرکا پتاچلایا تووہ حیدرآباد کے کسی شخص کےنام ہے، ڈاکو اب دس لاکھ تاوان مانگ رہے ہیں۔

  • کراچی سے ایک ماہ قبل اغوا کی گئی بچی گھوٹکی سے بازیاب

    کراچی سے ایک ماہ قبل اغوا کی گئی بچی گھوٹکی سے بازیاب

    گھوٹکی: کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سے ایک ماہ قبل اغوا کی گئی بچی کو گھوٹکی سے بازیاب کرالیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی بچی کو مقابلے کے بعد بازیاب کرایا گیا، 2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

    مغوی بچی کو ایک ماہ قبل کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سے اغوا کیا گیا تھا، ملزمان نے بچی کی رہائی کیلئے 2 کروڑ تاوان مانگا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اغواکاروں کا تعلق سندھ کے علاقے ٹھل اور رحیم یارخان سے ہے، جبکہ مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    اس سے قبل لاہور میں گورنمنٹ ٹیچنگ اسپتال شاہدرہ سے نومولود کی لاش برآمد ہوئی، ملزمان نے بچے کی لاش کو کیٹین کے پاس پھینک دیا تھا۔

    واقعے کے حوالے سے پولیس نے بتایا کہ نامعلوم افراد نومولود کی لاش اسپتال کی کینٹین کے پاس پھینک کر فرار ہوئے، اسپتال انتظامیہ اور سیکیورٹی کی لاپروائی کے باعث تاحال نومولود کی فیملی کو تلاش نہیں کیا جاسکا ہے۔

    ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو خوفناک حادثہ، 28 جاں بحق، 20 زخمی

    پولیس کا کہنا تھا کہ فرانزک ٹیمیں اسپتال پہنچ گئی ہیں، شواہد اکھٹے کرنے کا عمل شروع کردیا ہے، واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

  • اسپیشلائزڈ یونٹ کی ’فراخدلی‘  شہری سے 90 ہزار ڈالر لوٹنے کے بعد اسے گھر جانے کے لیے 500 روپے کرایہ بھی دیا

    اسپیشلائزڈ یونٹ کی ’فراخدلی‘ شہری سے 90 ہزار ڈالر لوٹنے کے بعد اسے گھر جانے کے لیے 500 روپے کرایہ بھی دیا

    کراچی: کراچی پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کی ٹیم نے اغوا کی ایک بڑی واردات کی ہے، شہری کے موبائل سے 90 ہزار ڈالر ٹرانسفر کرنے کے بعد اسے 500 روپے کرایہ دے کر چھوڑ دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک شہری کو غیر قانونی حراست میں لے کر 90 ہزار ڈالر ٹرانسفر کرنے والی ایس آئی یو ٹیم کے خلاف اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ڈھائی کروڑ سے زائد رقم لوٹنے والی اسپیشلائزڈ ٹیم نے واردات مکمل ہونے کے بعد شہری کو گھر جانے کے لیے 500 روپے کرایہ بھی دیا۔

    سچل تھانے میں ایف آئی آر متاثرہ شہری علی یونس کی مدعیت میں اغوا برائے تاوان کی دفعات کے تحت درج کی گئی ہے، جس میں ایس ایچ او ایس آئی یو اختر، اے ایس آئی شہباز اور کانسٹیبل فاروق کو نامزد کیا گیا ہے، متن کے مطابق پانچ صورت شناس نامعلوم ملزمان سمیت 8 ملزمان نے یہ واردات کی۔

    مدعی نے بتایا کہ ٹیچر سوسائٹی میں اس کا این این سلوشن کے نام سے آفس ہے، 9 جولائی کو 8 افراد دفتر میں داخل ہوئے، جن میں سے 5 یونیفارم میں تھے، ’’انھوں نے مجھے اغوا کر کے پولیس موبائل میں بٹھایا، جس کے آگے ایک سلور کار بھی تھی، اور لیاری ایکسپریس وے پر موبائل روک کر مجھے گاڑی میں بٹھایا گیا۔‘‘

    مدعی نے کہا ’’مجھے پہلے ایس آئی یو دفتر پھر ایک نامعلوم فارم ہاؤس پر لے گئے، سارا دن وہاں رکھنے کے بعد شام کو دوبارہ ایس آئی یو دفتر لایا گیا، مجھ سے موبائل فون اور ایپل آئی ڈی کا پاس ورڈ لیا گیا اور پھر 90 ہزار ڈالر ٹرانسفر کیے گئے۔‘‘

    مدعی کے مطابق ’’رات بارہ بجے کے قریب مجھے جمالی پل کے قریب اتار دیا گیا، اور مجھے گھر جانے کے لیے 500 روپے کرایا دیا گیا اور موبائل فون واپس کیے گئے۔‘‘

  • سی ٹی ڈی سب انسپکٹر رفاقت سے متعلق انکشافات، اغوا میں ملوث اہلکار کے خلاف مؤثر کارروائی نہیں ہو سکی

    سی ٹی ڈی سب انسپکٹر رفاقت سے متعلق انکشافات، اغوا میں ملوث اہلکار کے خلاف مؤثر کارروائی نہیں ہو سکی

    کراچی: سی ٹی ڈی سب انسپکٹر رفاقت علی سے متعلق چند انکشافات ہوئے ہیں، اغوا میں ملوث اس اہلکار کے خلاف تاحال کوئی مؤثر کارروائی نہیں ہو سکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی اہلکار رفاقت علی کے خلاف اغوا برائے تاوان اور بھتے کا مقدمہ درج ہے، ذرائع سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹر کے خلاف ٹیپو سلطان تھانے میں اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    رفاقت علی نے ٹیپو سلطان کے ہوٹل سے ایک نوجوان جاسم کو اغوا کیا تھا، اور جاسم کی رہائی کے عوض 4 لاکھ روپے لیے تھے۔

    ذرائع سی ٹی ڈی کے مطابق رفاقت علی کو 24 اپریل کو برطرف کیا گیا، لیکن محض 7 روز میں دوبارہ بحال کر دیا گیا، بالا افسر نے یکم مئی کو بحالی کا آرڈر جاری کیا تھا، جس کے بعد رفاقت علی کو ایک بار پھر سی ٹی ڈی میں تعینات کیا گیا۔

    سی ٹی ڈی افسر نے شہری کو اغوا کر کے اس کی بیوی سے لاکھوں بٹور لیے

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے بعد بالا افسر نے آئی جی سندھ کو 27 جون کو تعیناتی کا آرڈر کینسل کرنے کی درخواست کی، جس کی وجہ سولجر بازار تھانے میں درج مقدمہ تھا۔

    لیکن بدعنوان اور کرپٹ افسر رفاقت علی کے خلاف ان کارروائیوں کے باوجود تاحال کوئی مؤثر کارروائی نہیں ہو سکی ہے۔

  • ملائیشیا سے لاہور فیملی سے ملنے کیلئے آنے والا نوجوان اغوا

    ملائیشیا سے لاہور فیملی سے ملنے کیلئے آنے والا نوجوان اغوا

    لاہور: ملائیشیا سے لاہور فیملی سے ملنے کیلئے آنے والے نوجوان کو مبینہ طور پر اس کے دوست نے اغواء کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ملائیشیا سے لاہور فیملی سے ملنے کیلئے آنے والے 27 سالہ عثمان کے اغوا کے مقدمہ کیلئے درخواست تھانہ کاہنہ میں جمع کرادی گئی ہے۔

    والد کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ عثمان 2 روز قبل گھر سے دوست ذوہیب سے ملنے گیا تھا، جو واپس نہیں پہنچا۔ عثمان کا موبائل بند ہے، شبہ ہے بیٹے کو اس کے دوست نے اغوا کیا ہے۔

    اس سے قبل لاہور کے علاقے نصیر آباد میں شہری کو اغوا کرکے 4 کروڑ روپے سے زائد بھتہ وصول کیا گیا، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نصیر آباد کے علاقے میں مذکورہ واقعہ پیش آیا جہاں ملزمان نے شہری کو اغوا کرکے 4 کروڑ روپے سے زائد بھتہ وصول کیا، تھانہ نصیرآباد میں دو ملزمان سمیت 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    مقدمے کے متن میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے شہری کے مختلف اے ٹی ایم کارڈرز استعمال کرتے ہوئے بھاری رقم نکلوائی۔

    مغوی شہری سے زبردستی اسٹامپ پیپر پر دستخط کروائے گئے، خالی چیکس، سادہ کاغذات پر دستخط اور انگوٹھے کے نشانات بھی لگوائے گئے۔

    مدعی مقدمہ نے بتایا کہ ملزمان نے مغوی شخص سے لیپ ٹاپ، موبائل، 10 ہزار نقدی بیگ بھی چھینا، پولیس کا یہ موقف ہے کہ یہ لوگ آپس میں مشترکہ طور پر کاروبار کرتے ہیں۔

    کوئٹہ : پکنک پوائنٹ سے 10 افراد کو اغوا کرلیا گیا

    پولیس نے دفعہ 365 کا مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتا کرلیا جائے گا۔

  • لاہور : 18  سالہ نوجوان کا اغوا ، لاکھوں روپے تاوان طلب

    لاہور : 18 سالہ نوجوان کا اغوا ، لاکھوں روپے تاوان طلب

    لاہور : صوبائی دارلحکومت سے 18 سالہ نوجوان کو اغوا کرلیا گیا، اغواکاروں نے والد کو ویڈیو کال پر لاکھوں روپے تاوان طلب کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے تھانہ برکی کی حدود سے اٹھارہ سال کے حماد علی کو اغوا کرلیا گیا۔

    مغوی کے اغوا کا مقدمہ نامعلوم ملزمان  کیخلاف والد رزاق کی مدعیت میں تھانہ برکی میں درج کر لیا ہے۔

    مقدمے میں کہا کہ حماد علی گھر کا سامان لینے باہر گیا تو اسے اغوا کر لیا گیا، جس کے بعد ملزمان  نے حماد کے والد کو ویڈیو کال پر لڑکے کو دکھایا اور لاکھوں روپے تاوان مانگا۔

    رزاق نے اغوا کار کے موبائل کی لوکیشن ٹریس کرکے اوکاڑہ گیا جہاں ملزم ہاتھ لگ گیا تاہم دیگرملزمان مغوی کو لے کر فرار ہوگئے۔

    مدعی مقدمہ نے ملزم  کو لاہور لا کر پولیس کے حوالے کر دیا، رازق کو ساتھی کی رہائی اور تاوان کیلئے دوبارہ دھمکی آمیز کالز موصول ہو رہی ہیں۔

    پولیس اندراج مقدمہ اور ملزم تحویل میں ہونے کے باوجود ساتھی ملزمان کا سراغ نہیں لگا سکی۔

    نوجوان کے والد نے وزیر اعلی پنجاب ، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور سے لڑکے کو بازیاب کرانے کی اپیل کی ہے۔

  • کراچی : بچے کے اغوا کا غلط الزام لگا کر مشتعل افراد کا ماموں پر تشدد اور جلانے کی کوشش

    کراچی : بچے کے اغوا کا غلط الزام لگا کر مشتعل افراد کا ماموں پر تشدد اور جلانے کی کوشش

    کراچی : ناظم آباد میں مشتعل افراد نے بچے کے اغوا کا غلط الزام لگا کر ماموں پر تشدد کیا اور جلانے کی بھی کوشش کی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد4 نمبرمیں بچے کے اغوا کا غلط الزام لگا کر مشتعل افراد نے شہری پر تشدد کیا تاہم پولیس نے شہری کامران کوتحویل میں لیکرناظم آبادتھانے منتقل کردیا ہے۔

    تحقیقات میں مشتعل افراد کا شہری پر بچے کے اغوا کا الزام غلط ثابت ہوا، جس شہری پر بچے کے اغواکا الزام لگایا گیا وہ دراصل بچے کاماموں ہے۔

    بچے کی والدہ نے پولیس کو بیان ریکارڈ کروایا ، جس میں بتایا کہ میرا بھائی کامران بھانجے کولیکر چیز دلوانے گیا تھا،علاقےمیں موجود افراد کو غلط فہمی ہوئی کہ بچے کو اغواکیا جارہا ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ ضابطے کی کارروائی کے بعد بچے کو والدہ کے حوالے کردیا گیا ہے،مشتعل افراد نے شہری کامران کو جلانے کی بھی کوشش کی تھی۔

    پولیس نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے شہری کامران کو مشتعل افراد سے بچایا، غلط الزام لگا کرشہری پر تشدد کرنے والے افراد کو شامل تفتیش کیا جائے گا۔

  • اسلام آباد :  اوورسیز پاکستانی کا 12سالہ  بیٹا اغوا

    اسلام آباد : اوورسیز پاکستانی کا 12سالہ بیٹا اغوا

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت میں بیرون ملک سے آئے پاکستانی کے 12 سالہ بیٹے کو اغوا کرلیا گیا، پولیس نے مقدمے کے اندراج کے بعد تفتیش شروع کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تھانہ سنگجانی کی حدود سے اوورسیز پاکستانی کے بارہ سالہ بیٹے کو اغوا کرلیا گیا۔

    بچہ بیس مئی کو اسکول گیا تھا لیکن واپس نہیں آیا، قطر سے چھٹی پر آئے محمد یوسف کی درخواست پر تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ بیس مئی کو بیٹا اسکول جانے کیلئے نکلا تھا لیکن وہ اسکول پہنچانہ گھر واپس آیا، ابتدا میں لگا بچہ ناراض ہو کر رشتہ داروں کے گھر چلا گیا ہے۔

    والد کا کہنا تھا کہ تلاش کے بعد آج تک بیٹا نہیں ملا خدشہ ہے کہ اسے کسی نے اغواء کر لیا ہے، پولیس نے مقدمے کے اندراج کے بعد تفتیش شروع کر دی ہے۔

  • سیالکوٹ سے اغوا ہونے والی  ڈیڑھ  سالہ بچی  دبئی سے بازیاب

    سیالکوٹ سے اغوا ہونے والی ڈیڑھ سالہ بچی دبئی سے بازیاب

    اسلام آباد : سیالکوٹ سے اغوا ہونے والی ڈیرھ سالہ بچی کو دبئی سے بازیاب کرالیا گیا ، سگی دادی نے اپنی بیٹی ظاہر کرکے بچی کو اغوا کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے رنگپورہ سے اغوا ڈیڑھ سالہ بچی انٹر پول کی مدد سے دبئی سے بازیاب کرالیا گیا ، پولیس نے بتایا کہ مقدمے میں مطلوب ملزمہ کو ریڈ وارنٹ اور انٹرپول کی مدد سے دبئی سے گرفتار کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمہ محمودہ اخترکمسن بچی کی سگی دادی ہے، ملزمہ نےپوتی کےجعلی پاسپورٹ اور بے فارم بنوا کر اپنی بیٹی ظاہر کرکے اغوا کیا۔

    حکام نے مزید بتایا کہ کم سن میرب کے والد سلمان اور والدہ کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے تاہم ڈیڑھ سالہ میرب کو دبئی سے لاکر اس کی والدہ کے حوالےکردیا گیا ہے۔