Tag: اغوا

  • شاہ لطیف ٹاؤن سے 16سالہ لڑکی اغوا، مقدمہ درج

    شاہ لطیف ٹاؤن سے 16سالہ لڑکی اغوا، مقدمہ درج

    کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن سے 16سالہ لڑکی کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 16سالہ لڑکی کے اغواء کا مقدمہ مغویہ کی معذور والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

    خاتون کا کہنا ہے کہ بیٹی ایک ہفتے سے لاپتہ ہے،جس کا کوئی علم نہیں، خاتون نے مطالبہ کیا کہ اعلیٰ حکام میری بیٹی کو بازیاب کرائیں۔

    پولیس ذرائع کے مطابق کیس پر کام شروع کردیا گیا ہے، واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

    دوسری جانب گھوٹکی میں پولیس چوکی سے اغوا کیے گئے دو پولیس اہلکاروں کو بازیاب کروالیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایس ایس پی سمیر نور کا بتانا ہے کہ اغوا کاروں کا محاصرہ کرکے مغوی اہلکاروں کو بازیاب کروایا گیا ہے۔

    ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ پولیس کے دباؤ میں آکر اغوا کاروں نے اہلکاروں کو رہا کردیا۔

    پولیس کا بتانا ہے کہ تھانہ آندل سندرانی کی پولیس چوکی پر حملے میں اہلکاروں کو اغوا کیا گیا تھا، ڈاکوؤں کے حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ جوابی فائرنگ میں ڈاکو ہلاک ہوا تھا۔

    موٹروے پر کوچ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹا جاں بحق

    پولیس کا کہنا تھا کہ ہلاک ڈاکو کا نام امان اللہ عرف امانو سندرانی ہے، ہلاک ڈاکو اغوا برائے تاوان سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھا ساتھ ہی ڈاکو پروفیسر ڈاکٹر اجمل ساوند قتل کیس میں بھی نامزد تھا۔

  • ایف بی آر افسر کو  اغوا کرلیا گیا ، 10 کروڑ روپے تاوان طلب

    ایف بی آر افسر کو اغوا کرلیا گیا ، 10 کروڑ روپے تاوان طلب

    اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے گریڈ 18 کے افسر کو اغوا کرلیا گیا اور بازیابی کے لئے 10 کروڑ روپے تاوان طلب کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ایف بی آر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹررحمت اللہ کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔

    ارحمت اللہ کے اغوا کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج کرلیا گیا ہے ، سرکاری افسرکے سالے کی درخواست پرپولیس نےمقدمہ درج کیا گیا۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آرکاگریڈ18کاافسر 12اپریل سے لاپتہ ہے ،سرکاری افسر دوستوں سےعید ملنے گیا اور واپس نہیں آیا، فون بھی بند ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ا ایف بی آرافسررحمت کومبینہ طورپرکچےکےعلاقےسےاغواکیاگیا، اغوا کاروں نےبازیابی کیلئےاہلخانہ سے10 کروڑ روپے تاوان مانگا ہے۔

  • ملزمان شہری کو کار سمیت اغوا کر رہے ہیں، سنسنی خیز فوٹیج سامنے آ گئی

    ملزمان شہری کو کار سمیت اغوا کر رہے ہیں، سنسنی خیز فوٹیج سامنے آ گئی

    کراچی: گلشن اقبال میں دو روز قبل شہری کو اغوا کر کے کار چھیننے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔

    کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں کار سوار مسلح ملزمان نے گلشن تھانے کے قریب مسکن پر کار چھیننے کی بڑی واردات کی اور فرار ہو گئے، واردات کی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی ہے۔

    واقعے میں 5 ملزمان شہری کو کار سمیت اغوا کر کے لے گئے تھے، اس واردات کا مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔

    فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان نے مسکن کے قریب سڑک پر کار روکی، کار سے 4 ملزمان اتر کر مطلوبہ کار کی جانب گئے، ٹرانسپورٹ کمپنی کا ملازم محمد علی چکن لے کر دکان سے نکلا، اور ڈگی میں سامان رکھ کر کار میں بیٹھ گیا۔

    کراچی میں منشیات فروشی کی آمدنی سے دہشت گردوں کی فنڈنگ کا انکشاف

    فوٹیج کے مطابق چاروں طرف کھڑے ملزمان نے اچانک سے کار گھیر لیا، اور شہری کو کار کے اندر ہی زبردستی بٹھا لیا، پھر ملزمان دونوں کاروں میں فرار ہو گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہری محمد علی کو اغوا کے بعد ناردرن بائی پاس لے جایا گیا تھا، اور ایک سنسان جگہ پر شہری کو اتار کر ملزمان فرار ہو گئے۔

  • سحری کے بعد سیر کیلئے جانے والی 2 بہنیں اغوا

    سحری کے بعد سیر کیلئے جانے والی 2 بہنیں اغوا

    نارووال : سحری کے بعد سیر کیلئے جانے والی 2 بہنیں مبینہ طور پر اغوا ہوگئیں ، بہنوں کی عمریں گیارہ اور اٹھارہ سال ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نارووال میں سحری کے بعد سیر کیلئے جانے والی 2 بہنیں مبینہ طور پر اغوا ہوگئیں ، پولیس نے اغواکی دفعات کے تحت والدکی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

    ،والد نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا کہ دونوں بہنیں گھرسےسیرکےلئےنکلی تھیں ، بہنوں کی عمریں گیارہ اور اٹھارہ سال ہیں، بچیوں کو فوری بازیاب کرایا جائے۔

    دوسرے واقعے میں قمبر میں تھانہ نصیرآباد کی حدود سے دسویں جماعت کی طالبہ کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا ، پولیس نے 16 سال کی طالبہ کے اغوا کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کیا۔

    شاہد، مومن علی اور 2نامعلوم سمیت 4 ملزمان کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا ، والد کا کہنا تھا کہ میری بیٹی کو3روزقبل اسکول جاتےہوئے4ملزمان نے اغواکیا۔

  • شادی سے انکار پر لڑکی نے لڑکے کو اغواء کرلیا

    شادی سے انکار پر لڑکی نے لڑکے کو اغواء کرلیا

    بھارتی حیدرآباد میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا، جب شادی سے انکار کرنے پر لڑکی نے لڑکے کو اغواء کرالیا۔

    بھارتی میڈیا ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حیدرآباد کی اوپل پولیس نے ٹی وی چینل کے اینکر و سافٹ ویر انجینئر کو اغوا کرنے والی نوجوان خاتون کو حراست میں لے لیا۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ لڑکے نے لڑکی کی جانب سے کی گئی شادی کی پیشکش کو ٹھکرا دیا تھا، جس پر اس نے لڑکے کو اغواء کرالیا تھا۔

    خاتون نے 10 فروری کی آدھی رات کو کرائے کے پانچ لوگوں کی مدد سے پرناؤ کو اغوا کر کے ایک کمرے میں قید کردیا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق 11 فروری کی صبح متاثرہ صحافی بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا اور سیدھا تھانے پہنچ کر خاتون کی شکایت درج کرائی۔

    پولیس کی جانب سے معاملے کی تفتیش کی گئی تو معلوم ہوا کہ خاتون نے نوجوان کو شادی کے لئے اغواء کرالیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اغوا کار خاتون ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے شعبے سے منسلک ہے اور اسے شادی کی ایک سائٹ پر پرناو کی تصاویر دیکھنے کے بعد اس سے عشق ہوگیا تھا، جبکہ لڑکے کی جانب سے انکار پر انتہائی قدم اُٹھایا۔

    افغانستان: دو مجرموں کو سر عام سزائے موت دیدی گئی

    اوپل پولیس نے ملزمہ کو نوجوان کو اغواء کرنے کے جرم میں حراست میں لے لیا ہے جبکہ عدالت کے حکم کے مطابق اسے ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔

  • اسلامیہ کالونی سے 5 سالہ بچے کے اغوا میں سگا چاچا ملوث نکلا

    اسلامیہ کالونی سے 5 سالہ بچے کے اغوا میں سگا چاچا ملوث نکلا

    کراچی: پیر آباد اسلامیہ کالونی میں 5 سالہ بچے کے اغوا کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، 5سال کے بچے عمر کے اغوا میں سگا چاچا ہاشم ملوث نکلا، جسے پولیس نے حراست میں لے لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت ہاشم کے نام سے ہوئی ہے، ملزم نے بچے کی رہائی کے لئے 5 لاکھ تاوان طلب کیا تھا۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزم ہاشم نے دوست معاذ کے ہمراہ 5 سالہ عمر کو اغوا کیا تھا، پولیس نے چند گھنٹوں میں اغوا کار کو گرفتار کرکے بچے کو بازیاب کرالیا۔

    پولیس کے مطابق بچے کے چاچا غیرت خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کی گئی تھی، ملزم کا کرمنل ریکارڈ موجود ہے، ملزم قتل کی واردات میں گرفتار ہوکر جیل بھی جاچکا ہے۔

    دوسری جانب گزشتہ روز ایک اور کارروائی میں پولیس نے بچوں کو اغوا کرکے فروخت کرنے والے مطلوب ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے امہ ہانی نامی بچی کو بازیاب کرالیا تھا۔

    نوجوان کے اغوا کے بعد قتل کے واقعہ کا ڈراپ سین ، قاتل کون نکلا؟

    ایس ایس پی سٹی امجد حیات نے بتایا کہ ملزم کو علاقہ تھانہ چاکیواڑہ کی حدود سے گرفتار کیا گیا اور امہ ہانی نامی بچی بازیاب کرالی گئی ہے۔

  • ٹیکسی ڈرائیور نے اغوا کرنے کی کوشش کی: نازش جہانگیر

    ٹیکسی ڈرائیور نے اغوا کرنے کی کوشش کی: نازش جہانگیر

    پاکستان کی ٹی وی اداکارہ و ماڈل نازش جہانگیر خان نے کہا ہے کہ ایک بار ٹیکسی ڈرائیور نے اغوا کرنے کی کوشش کی تھی۔

    پاکستان کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر خان نے ایک نجی ٹی شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے بتایا کہ ایک ٹیکسی ڈرائیور کے ہاتھوں اغوا ہونے سے کیسے بچ نکلیں تھی۔

    نازش جہانگیر کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ ان کے ساتھ کراچی میں پیش آیا، لیکن اغوا کار مجھے اغوا کرنے کے بعد مجھے اور گاڑی دونوں کو چھوڑ کر بھاگ گیا۔

    ماہر نفسیات ہوں، معاشرے نے سخت مزاج بنا دیا، نازش جہانگیر

    اداکارہ  نے بتایا کہ میں نے 15 پر کال کر کے پولیس کو بھی بلوالیا لیکن وہ ڈرائیور 3 گھنٹے گزر جانے کے باوجود واپس نہیں آیا۔

    انہوں نے کہا کہ اس کے بعد سے میں خود ڈرائیو کرتی ہوں، اور اس کے دن کے بعد سے آج تک کسی آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کے ساتھ سفر نہیں کیا۔

    واضح رہے کہ نازش جہانگیر نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’بے رخی‘ میں منفی کردار نبھایا تھا جس کی لیڈ کاسٹ میں جنید خان اور حبا بخاری بھی شامل تھے۔

  • پیسوں کا لالچ، بھانجے کے اغواء میں ماموں ملوث نکلا

    پیسوں کا لالچ، بھانجے کے اغواء میں ماموں ملوث نکلا

    بھارتی حیدرآباد میں ماموں نے پیسوں کی خاطر اپنے سگے بھانجے کو اغواء کرلیا، جبکہ پولیس نے انتہائی مہارت سے معاملے کو حل کرلیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پیسوں کے لالچ میں ماموں نے اپنے بھانجے کو اغواء کرلیا تاہم پولیس نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے بچے کو بازیاب کراکر اس کے والدین کے حوالے کردیا۔

    حیدرآباد کے الوال پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آنے والے واقعے میں بچے کے ماموں نے اسے چھوڑنے کے لئے 25لاکھ روپے تاوان کی رقم کا مطالبہ کیا، جس پر بچے کے والدین نے پولیس کو اطلاع دی۔

    شکایت سامنے آتے ہی پولیس نے علاقے میں سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی مدد سے پتہ لگا لیا کہ بچے کو اس کے ماموں نے اغواء کیا ہے، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچے کو بازیاب کرایا اور والدین کے حوالے کردیا۔

    کشتی ڈوب گئی، اسکول کے 14 بچوں سمیت 16 افراد ہلاک

    پولیس نے لڑکے ماموں بشمول اس کے بعض دیگر ساتھیوں کے خلاف اغواء کا مقدمہ کرلیا ہے، جبکہ مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

  • فوٹیج : رشتے سے انکار پر سر پھرے عاشق نے لڑکی کو اغوا کرلیا

    فوٹیج : رشتے سے انکار پر سر پھرے عاشق نے لڑکی کو اغوا کرلیا

    کرناٹک: بھارت میں ایک سر پھرے عاشق نے رشتے سے انکار پر دن دیہاڑے لڑکی کو اغوا کرلیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرناٹک میں ایک چونکا دینے والے واقعہ پیش آیا ہے، ایک اسکول ٹیچر کو دن دیہاڑے مبینہ طور پر اس کے عاشق اور دیگر نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔

    کرناٹک کے ہاسن ضلع میں جمعرات کی صبح 23 سالہ اسکول ٹیچر کی اغوا کی واردات قریبی سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی اور فوٹیج سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ متاثرہ ارپیتا ایک گلی سے نکل کر سڑک پر آتی ہے اسی دوران کچھ لوگ اسے کار میں زبردستی بیٹھا کر فرار ہوجاتے ہیں۔

    مقامی عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جب ارپیتا نے مدد کے لیے آواز دی تو ہم نے اسے بچانی کی کوشش کی لیکن اغوا کار نے گاڑی کو تیزی سے آگے لے گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ارپیتا کے اہل خانہ نے اس کے مبینہ بوائے فرینڈ رامو پر اغوا کی منصوبہ بندی کا الزام لگایا ہے، رپورٹس کے مطابق رامو اور ارپیتا کا چار سال سے رشتہ لگا ہوا تھا لیکن لڑکی کے گھر والوں نے حال ہی میں رامو کی شادی کی تجویز کو مسترد کر دیا تھا۔

    اہلخانہ کا کہنا ہے کہ رامو نے حال ہی میں ارپیتا سے شادی کے لیے رابطہ کیا تھا لیکن ارپیتا کے ساتھ ساتھ اس کے والدین نے اسے مسترد کر دیا تھا۔

    انہوں نے الزام لگایا کہ انکار کرنے کے بعد بے عزتی اور غصے میں آکر رامو نے دیگر دوستوں کے ساتھ مل کر ارپیتا کو اغوا کیا تاکہ ہم سے بدلہ لیا جا سکے۔

    اس واقعے کے بعد کرناٹک کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور کہا کہ پولیس نے ارپیتا کو بچانے اور اس کے اغوا کاروں کو پکڑنے کے لیے تین خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔

    پولیس نے کہا کہ ارپیتا آرادھنا اسکول میں ٹیچر ہیں اور ہم یہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ آج چھٹی ہونے کے باوجود اس نے گھر سے باہر قدم کیوں رکھا، کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

  • کراچی میں اغوا کاروں سے پولیس مقابلہ، 18 سالہ ریان، 15 سالہ رضوان بازیاب

    کراچی میں اغوا کاروں سے پولیس مقابلہ، 18 سالہ ریان، 15 سالہ رضوان بازیاب

    کراچی: شہر قائد کے علاقے بلدیہ رئیس گوٹھ میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس نے دو مغوی لڑکوں کو بازیاب کرا لیا، اور مقابلے میں 2 اغواکار گرفتار کر لیے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ رئیس گوٹھ میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس کا اغوا کاروں کے ساتھ مقابلہ ہوا ہے، مقابلے کے دوران ایک زخمی سمیت دو اغواکار گرفتار کر لیے گئے، کارروائی کے دوران دو مغوی بھی بازیاب کرائے گئے۔

    ایس ایس پی اے وی سی سی ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق پولیس ٹیم نے ٹیکنیکل بنیادوں اور خفیہ اطلاع پر اسکانی روڈ، یار محمد گوٹھ نزد رئیس گوٹھ کراچی پر کارروائی کی، جہاں اغوا کاروں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دو اغوا کار اسلحہ سمیت گرفتار ہوئے، جس میں سے ایک زخمی حالت میں ہے۔

    بازیاب ہونے والے مغویوں میں اٹھارہ سالہ ریان اور پندرہ سالہ رضوان شامل ہیں، جب کہ گرفتار ملزمان میں ریاض احمد اور اعجاز احمد شامل ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا تیسرا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے، گرفتار ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے 14 اکتوبر کو سکھن کے علاقے سے دو لڑکوں کو اغوا کیا تھا، لڑکوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر اغوا کیا گیا تھا، اغوا کاروں نے رہائی کے عوض 60 لاکھ روپے تاوان طلب کیا، اور تاوان نہ دینے کی صورت میں مغویوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں، اور پہلے بھی اغوا کے مقدمے میں جیل جا چکے ہیں، نیز ملزمان بین الصوبائی اغواکار گروہ کے کارندے ہیں۔