Tag: افتتاحی میچ

  • چیمپئنز ٹرافی: پاک نیوزی لینڈ کے افتتاحی میچ میں کون امپائرنگ کرے گا؟

    چیمپئنز ٹرافی: پاک نیوزی لینڈ کے افتتاحی میچ میں کون امپائرنگ کرے گا؟

    چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری کو میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ مقابلے سے ہوگا اس میچ کے لیے آئی سی سی نے آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہو رہا ہے۔ افتتاحی میچز دفاعی چیمپئن اور میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

    آئی سی سی نے افتتاحی مقابلے کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے۔ گرین شرٹس اور کیویز کے درمیان میچ میں رچرڈ کیٹل برو اور شرف الدولہ فیلڈ امپائر ہوں گے۔
    میچ ریفری اینڈریو پائی، ڈیوڈ بوناور رانجن مدوگالے ہوں گے۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کیا تھا۔ تاہم ان آفیشلز میں بھارت کا کوئی بھی امپائر شامل نہیں ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-2025-icc-announced-match-officials/

  • ’دولت سے ہر چیز نہیں خریدی جاسکتی‘، صارفین کا بھارتی بورڈ پر طنز

    ’دولت سے ہر چیز نہیں خریدی جاسکتی‘، صارفین کا بھارتی بورڈ پر طنز

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا بھارت میں آغاز ہوچکا ہے تاہم نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان افتتاحی میچ میں شائقین کی تعداد مایوس کن حد تک کم رہی اور اسٹیڈیم خالی رہا۔

    شائقین اس بات سے کافی ناخوش ہیں اور ورلڈکپ جیسے ایونٹ کے افتتاحی میچ میں خالی گراؤنڈ کا ذمہ دار بی سی سی آئی کو قرار دے رہے ہیں۔ کئی مداحوں نے اس کا موازنہ 2015 میں آسٹریلیا میں منعقد ہونے والے ورلڈکپ کے افتتاحی میچ سے بھی کیا جس میں گراؤنڈ پوری طرح سے بھرا ہوا تھا۔

    سوشل میڈیا صارفین نے ورلڈکپ کے میچ میں خالی اسٹیڈیم دیکھ کر بھارتی بورڈ پرطنز کرتے ہوئے کہا کہ ’دولت سے ہر چیز نہیں خریدی جاسکتی‘۔ ایک خاتوں نے لکھا کہ ’کنگال بورڈ عرف امیرترین بورڈ‘۔

    کئی صارفین نے سابقہ ورلڈکپ کے افتتاحی میچ کے دوران مداحوں سے پُر گراؤنڈ کی تصاویر شیئر کیں اور دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم سے خالی اسٹینڈز کی تصوریں شیئر کیں۔

    واضح رہے کہ افتتاحی مقابلے میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی، تاہم کیویز بیٹرز کی شاندار بلے بازی دیکھنے کے لیے گراؤنڈ میں قلیل تعداد میں شائقین موجود تھے۔

    فری ٹکٹس بانٹنے کے باوجود بھارتی عوام نے اسٹیڈیم کا رخ نہیں کیا۔ کرکٹ فینز اور سابق کرکٹرز بی سی سی آئی پر شدید تنقید کررہے ہیں۔ خیال رہے کہ میچز سے پہلے آن لائن بکنگ ویب سائٹ نے تمام ٹکٹس فروخت ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

  • عالمی کپ: کیویز کیخلاف افتتاحی میچ میں اہم انگلش پلیئر کی شرکت مشکوک

    عالمی کپ: کیویز کیخلاف افتتاحی میچ میں اہم انگلش پلیئر کی شرکت مشکوک

    نیوزی لینڈ اور دفاعی چیمپئن انگلینڈ کی ٹیمیں کل آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے افتتاحی میچ میں مدمقابل ہوں گی تاہم اہم انگلش پلیئر کی میچ میں شرکت کے امکانات معدوم ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ون ڈے انٹرنیشنل سے اپنی ریٹائرمنٹ واپس لینے والے دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز آل راؤنڈر بین اسٹوکس کی میچ میں شرکت مشکوک دکھائی دے رہی ہے جب کہ کپتان جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی فٹنس کے ساتھ بڑا خطرہ مول نہیں لیں گے۔

    بین اسٹوکس بنگلادیش کے خلاف وارم اپ میچ بھی نہیں ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔ انگلش کپتان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایونٹ کے بالکل آغاز میں ہی کوئی بڑا رسک نہیں لیں گے کیوں کہ پلیئرز کی فٹنس سب سے اہم ہے۔

    ورلڈ کپ ایک لمبا ایونٹ ہے اور ہمیں کافی عرصہ یہاں گزارنا ہے اور یہ وقت نہیں کہ ہم کوئی بڑا خطرہ مول لیں اور بعد میں نقصان اٹھائیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ورلڈ کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی عمدہ پرفارمنس پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے بین اسٹوکس ہپ انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔

    احمد آباد میں عالمی کپ کا افتتاحی میچ کل 5 اکتوبر کو دوپہر دو بجے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔

  • اے آروائی کی شکریہ پاکستان مہم پاکستان کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز

    اے آروائی کی شکریہ پاکستان مہم پاکستان کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز

    کراچی: گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے شکریہ پاکستان مہم کے تحت پاکستان کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے آغاز کا اعلان کردیا، ایونٹ کےتمام میچز اے آر وائی میوزک پر نشر کیے جارہے ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کی کاوشیں رنگ لے آئیں، جشن آزادی کا رنگ کھیلوں میں چھلکنے لگا، کراچی میں ہاکی کا میلہ شروع ہوگیا، ایونٹ میں نائن اے سائیڈ کے مقابلوں میں آٹھ ٹیمیں شریک ہیں، شیڈیول کے مطابق روزانہ دو میچ ہوں گے اور فائنل چودہ اگست کو ہوگا، تمام میچز اے آر وائی میوزک پر برہ راست نشر ہو رہے ہیں۔

    13901431_10153841397097951_7612447153168277359_n

    افتتاح کے موقع پر گورنر سندھ نے ہاکی کلب آف پاکستان کو عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب کرنے کا بھی اعلان کیا، گورنر سندھ نے قومی کاموں میں اے آر وائی نیٹ ورک کی کوششوں کو سراہا۔

    13912710_10153841299212951_3123530982825803683_n

    ڈاکٹر عشرت العباد خان کا کہنا تھا کہ جشن آزادی بھرپور طریقے سے مناکر پوری دنیا کو بتائیں گے کہ زندہ قومیں کس طرح آزادی کا جشن مناتی ہیں۔

    گورنر سندھ نے پینتیس لاکھ روپے انعام کا بھی اعلان کیا، جیتنے والی ٹیم کو بیس لاکھ، رنرز اپ ٹیم کو دس لاکھ اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو پانچ لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔

    13902559_10153841399042951_7593047723670552841_n

    13925376_10153841396752951_8128961113672790988_n

    شکریہ پاکستان مہم کے تحت پاکستان کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز دو میچ کھیلے گئے، جس میں پی آئی اے اور کسٹمز نے کامیابی حاصل کی۔

    افتتاحی میچ میں پی آئی اے نے واپڈا کے خلاف تین کے مقابلے میں دو گول سے کامیابی حاصل کی، فاتح ٹیم کے محمد زبیر نے دو اور شفقت رسول نے ایک گول کیا، واپڈا کی جانب سے عرفان جونئیر اور تصور عباس نے گول کیے۔

    13882212_10153841399297951_1884348827069032502_n

    دوسرے میچ میں کسٹمز نے پی ڈی ایس کلر کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے زیر کیا، کسٹمز کے طرف سے محمد عابد اور محمد عامر نے گول کیے، پی ڈی ایس کا واحد گول محمد نوید نے کیا۔

    ایونٹ میں کل بھی دو میچ ہوں گے پہلا میچ نیشنل بینک اور سوئی گیس کے درمیان ہوگا، دوسرے میچ میں ائیرفورس اور پی ڈی ایس وائٹ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

  • ایشیاٹی20کپ میں بھارتی سورماؤں کافاتحانہ آغاز

    ایشیاٹی20کپ میں بھارتی سورماؤں کافاتحانہ آغاز

    ڈھاکہ: ایشیاٹی ٹوئنٹی کپ کےافتتاحی میچ میں بھارت نے میزبان بنگلادیش کو باآسانی پینتالیس سے شکست دے دی۔

    ڈھاکاکےشیربنگلا اسٹیڈیم میں بھارتی سورما چھاگئے، مشرفی مرتضی کاٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ گلے پڑگیا، ابتدا میں بولرزخوب خوب گرجے، شیکھردھون، ویرات کوہلی، سرئش رائنا اوریوراج سنگھ سب ناکام ہوئے۔

    روہت شرماکےبلے نے سب کے ہوش اڑادئیے۔ پچپن گیندوں پرتراسی رنزکی طوفانی اننگزکھیل کرروہت شرمانے میچ کا نقشہ بدل دیا، دھونی نے آخری گیندپرچھکاجڑ کراسکور کو ایک سو سڑسٹھ رنزتک پہنچایا۔

    جوابی وار میں بنگلادیشی بیٹنگ لائن ریت کی دیوارثابت ہوئی۔ اشیش نہرا کی تباہ کن نےبلے بازوں کوکھل کرکھیلنے نہ دیا، شکیب الحسن، مشفق الرحیم اورمحمود اللہ نےبھارتی بولرز کےسامنے ہتھیارڈال دئیے۔

    بنگلادیشی ٹیم مقررہ اوورز میں سات وکٹ پر ایک سو اکیس رنزبناسکی۔ روہت شرماکوشانداراننگزپر مین آف دی میچ کاایوارڈ دیاگیا۔