Tag: افتتاح کریں گے

  • خیبرپختونخوا میں  شیلٹرہومز کے لیے تیاریاں مکمل، وزیراعظم عمران خان  افتتاح کریں گے

    خیبرپختونخوا میں شیلٹرہومز کے لیے تیاریاں مکمل، وزیراعظم عمران خان افتتاح کریں گے

    پشاور : خیبرپختونخوا حکومت نے شیلٹرہومز کے لیے تیاریاں مکمل کرلیں، وزیراعظم عمران خان شیلٹرہوم کا افتتاح کریں گے ، 150سے 200 مسافر رات گزار سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے شیلٹرہومز کے لیے تیاریاں مکمل کرلیں گئیں ہیں، وزیراعظم عمران خان اگلے ہفتے پشاور کا دورہ کررہے ہیں، جہاں وہ شیلٹرہوم کا افتتاح کریں گے۔

    سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ پجگی روڈ پر اعلیٰ معیار کا شیلٹرہوم کا منصوبہ مکمل ہے ، 150 سے 200 مسافر رات گزار سکیں گے۔

    حکام کے مطابق بس اڈوں کےقریب بھی شیلٹرہوم قائم کیےجارہےہیں جبکہ چارسدہ،کوہاٹ ،حاجی کیمپ اڈوں میں بھی شیلٹرہوم تعمیرہوں گے۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں شیلٹر ہوم پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    یاد رہے 10 دسمبر کو وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں شیلٹر ہوم پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا تھا ، شیلٹرہومز بے سہارا اور غریب عوام کے لیے بنائے جائیں گے۔

    پہلے مرحلےمیں لاہور میں 5 شیلٹر ہوم قائم ہوں گے، ریلوے اسٹیشن کے سامنے بنایا گیا شیلٹرہوم ایک کنال اراضی پر محیط ہے ، شیلٹر ہوم کی جگہ صوبائی حکومت اور ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی ملکیت ہے،اس میں 93 مرد اور 27 خواتین قیام کرسکیں گی۔

    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر بے گھرافراد کے لیے لاہور میں فٹ پاتھوں پرعارضی خیمےلگا دیئے گئے تھے۔

  • صدرڈاکٹرعارف علوی آج دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 کا افتتاح کریں گے

    صدرڈاکٹرعارف علوی آج دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 کا افتتاح کریں گے

    کراچی : صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی آج ملک کی سب سے بڑی دفاعی نمائش آئیڈیازدوہزار اٹھارہ کا افتتاح کریں گے، ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں نے جدید ہتھیاروں سے لیس اسٹال سجالئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیازدوہزاراٹھارہ آج کراچی ایکسپو سینٹرمیں شروع ہورہی ہے، جو تیس نومبر تک جاری رہے گی، صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی افتتاح کریں گے، اکیاون ملکوں سے دوسوباسٹھ مندوبین شریک ہوں گے جبکہ چھ ملکوں کے ائیرچیف خصوصی طورپرنمائش میں شرکت کررہے ہیں۔

    پاکستان سمیت دنیابھرکی دفاعی صنعت اپنی مصنوعات اورٹیکنالوجی پیش کرے گی، تین سو اکیس غیر ملکی کمپنیاں اور دوسوایک پاکستانی کمپنیاں شامل ہیں، دفاعی نمائش میں شرکت کرنے والے ملکوں میں امریکا،چین،اٹلی، جرمنی، اردن، پولینڈ،روس، جنوبی کوریا، یوکرائن، عرب امارات سمیت دیگر شامل ہیں۔

    ایکسپو سینٹر کراچی میں ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں نے جدید ہتھیاروں سے لیس اسٹال سجالئے ہیں ، نمائش میں امریکا ، چین ، ترکی سمیت دیگر ممالک حصہ لے رہے ہیں، دفاعی نمائش میں ڈرون، بغیر پائلٹ کے جاسوسی طیارے ،آبدوز،لڑاکا طیارہ ، ٹینک ، بکتر بند سمیت جدید اسلحہ رکھے گئے ہیں.

    نمائش میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ‘ پاک فضائیہ کے سربراہ اورپاک نیوی کے سربراہ دفاعی نمائش میں مختلف سیشن میں شریک ہوں گے جبکہ جنرل عمر محمود حیات ایک سیمینار کی صدارت کریں گے۔

    دفاعی نمائش کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، مخصوص اسٹیکر لگی گاڑیاں ایکسپو سینٹر کی طرف جائیں گی۔

    مزید پڑھیں: دفاعی نمائش آئیڈیاز، شہریوں کی سہولت کیلئے متبادل ٹریفک پلان کا اعلان

    نمائش کے باعث ٹریفک کے لئے متبادل پلان بھی جاری کردیا گیا ہے ، ااسٹیڈیم سے حسن اسکوائرتک سڑک آج سے چار دن تک صبح سات سے شام چھ بجے تک بندرہے گی ، کارساز سے نیشنل اسٹیڈیم کی طرف آنے والا ٹریفک بلوچ کالونی کی طرف موڑ دیاگیا جبکہ اسٹیڈیم روڈ کھلارہے گا۔

    شہریوں کومتبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اس علاقے کےرہائشی اپنا شناختی کارڈ دکھا کراپنے گھر جاسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ ہر دو سال بعد منعقد ہونے والی اس نمائش کے انعقاد سے پاک فوج کے تینوں شعبہ جات کو اپنی عسکری قوت نمایاں کرنے کا موقع ملتا ہے، اس موقع پر ثقافتی پروگرام بھی منعقد کیے جاتے ہیں، حکومت اور نجی اداروں کے درمیان بھی کئی طرح کے معاہدے تشکیل دیئے جاتے ہیں