Tag: افتخار حسین

  • افتخار حسین کی رہائی کا بندوبست کیا جارہا ہے، پرویز خٹک

    افتخار حسین کی رہائی کا بندوبست کیا جارہا ہے، پرویز خٹک

    پشاور: وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ میاں افتخار حسین کی رہائی کا بندوبست کیا جارہا ہے، عدالت میں اے این پی رہنماکاکہنا تھا وہ شہید کےباپ ہیں، بیٹے کی جدائی کے درد سے واقف ہیں۔

     اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف مقدمہ درج کیاجاچکاہے،الزامات کےتحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں پولیس سیاسی دباؤ سے آزاد ہے اور اپنے طور پر آزادانہ کارروائی کرتی ہے۔

    پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن میں بدامنی پھیلانے والوں کےخلاف کارروائی شروع ہوچکی ہے۔

     واضح رہے کہ نوشہرہ کی سیشن عدالت میں پی ٹی آئی کارکن کے قتل کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی کے کے جاں بحق ہونے والے کارکن حبیب اؒللہ کے والد کا کہناہے کہ کے اے این پی کے رہنما میاں افتخار حُسین اُن کے بیٹے کے قتل میں براہ راست ملوث نہیں ہیں،  میڈیا سے بات چیت میں اے این پی کے رہنما نے کہا کہ قتل کی واردات سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔

     مقتول کے والدنے پہلے روز بھی انہیں بچایااورعدالت میں بھی الزام کی تردید کی، میاں افتخار تعریف کرنے پرمیاں افتخار نے عمران خان کاشکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی صوبائی حکومت کوسیاسی مداخلت سے روکنے کا بھی کہا۔

    اے این پی رہنما نے اظہار یکجہتی پرسیاسی رہنماوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

  • گرفتارمعظم علی خان کا ایم کیوایم رہنما محمد انورسے قریبی رابطہ تھا، ذرائع

    گرفتارمعظم علی خان کا ایم کیوایم رہنما محمد انورسے قریبی رابطہ تھا، ذرائع

    کراچی: کراچی سےگرفتارمعظم علی خان کاایم کیوایم رہنمامحمد انورسےقریبی رابطہ رہا،لندن پولیس کےمطابق عمران فاروق قتل کیس حل ہونے کی طرف جارہا ہے۔

    کراچی سے بابر چغتائی اور معظم علی کی گرفتاری،لندن میں عمران فاروق قتل کیس حل کی طرف جانے لگا گرفتاریاں اس وقت ہوئیں جب اگلےروزلندن میں الطاف حسین کی ضمانت ختم ہورہی ہیں۔

     ذرائع کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کی صحت کو دیکھتے ہوئے انہیں بُلائے بنا ضمانت میں تو سیع کر دی جائے گی لیکن لندن میں زرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پیشی یقینی ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق بابر چغتائی اور معظم علی کا محمد انور سے قریبی تعلق ہے جنہیں چند روز قبل لندن پولیس نے گرفتار کیا تھا بابر چغتائی کومنی لانڈرنگ اور معظم علی کو عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار کیا گیا۔

    لندن پولیس کے مطابق کیس میں تیزی سے پیشرفت ہورہی ہے اوراسےجلد حل کر لیں گے۔

    واضح رہے کہ 16ستمبر2010 :لندن میں ایم کیوایم کے رہنما عمران فاروق کا قتل ہوا۔

    ۔ 8 دسمبر 2012: لندن پولیس کا ایم کیوایم کے دفتر پرچھاپہ

     ۔ 18 جون 2013 :لندن پولیس کی الطاف حسین کے گھر کی تلاشی

    ۔ 24 جون 2013:عمران فاروق قتل کیس میں پہلی گرفتاری ہیتھرو ایئرپورٹ سےالطاف حسین کےبھتیجے افتخار حسین کی گرفتاری

    ۔ 27 مئی2014: دو مطلوب افراد کی تصویریں جاری

    ۔ 13 مارچ2015:ملزم لندن بھجوانےوالا کراچی سےگرفتار

  • عمران فاروق کے قاتلوں کو باہربھجوایا، گرفتارملزم کا اعترافی بیان

    عمران فاروق کے قاتلوں کو باہربھجوایا، گرفتارملزم کا اعترافی بیان

    کراچی: گرفتارملزم معظم علی خان نے ابتدائی تفتیش میں ایم کیوایم رہنما حماد صدیقی کانام لیا ہے،معظم علی خان نے بتایا کہ حماد صدیقی نے ہی عمران فاروق قتل کےلیےبریفنگ دی تھی۔

    زرائع کےمطابق ملزم معظم علی کوکل صبح عزیزآبادسے گرفتارکیا گیا، ملزم نے اعترافی بیان دے دیا جس کی رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوادی گئی۔

    ملزم کا کہنا تھا کہ وہ حماد صدیقی کے احکامات پرعمل کرتاتھا، حماد صدیقی کے کہنے پر دونوں افراد کےلندن کے ویزے لگوائے ۔

     معظم علی کا کہنا ہے کہ حماد صدیقی نے دونوں افراد کی مالی معاونت کی اور مشن پورا کرنے کو کہا تھا،ملزم نے کہا کہ عمران فاروق قتل سے متعلق انہیں معلومات دی گئیں تھیں،دونوں افراد کو بھجوانے کے لئے اسپانسر شپ لندن سے منگوائی گئی ۔

    ؎ذرائع کے مطابق ملزم کے پاس سے اہم دستاویزات ملے ہیں، تمام تر تفصیلات کی انوسٹی گیشن رپورٹ تیار کرلی گئی ہے جو ڈی جی رینجرز نے اپنے پاس رکھی ہے،ملزم پر باقاعدہ طور مقدمہ درج کیا جایا گا۔

    دوسری جانب ایم کیوایم نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے ملزم معظم علی خان سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

  • ایم کیوایم نےمعظم علی خان سے لاتعلقی کااظہارکردیا

    ایم کیوایم نےمعظم علی خان سے لاتعلقی کااظہارکردیا

    کراچی: ایم کیوایم نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے ملزم معظم علی خان سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

    متحدہ قومی مومنٹ کا کہنا ہے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے جو بیان دیا ہے اس پر قانونی اورآئینی ماہرین سے صلاح مشورہ کررہے ہیں، مشورے کے بعد چودھری نثار کے بیان پر موقف دیں گے ۔

     ایم کیوایم کا کہنا ہے عمران فاروق قتل کیس میں ایم کیوایم اسکاٹ لینڈ یارڈپولیس کی بھرپورمعاونت کررہی، عمران فاروق کا قتل کیس عدالت میں ہےایم کیوایم عدالتوں کا احترام کرتی ہے۔

     دوسری جانب معظم علی کی اہلیہ نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے، درخواست میں صوبائی وزارت داخلہ، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ اور ایس ایچ او عزیز آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بارہ اپریل کی صبح چھاپہ مار کر رینجرز اہلکار معظم علی کو اپنے ساتھ لے گئے۔

  • عمران فاروق کیس: چوہدری نثار کا مرکزی ملزم کوکل عدالت میں پیش کرنے کا اعلان

    عمران فاروق کیس: چوہدری نثار کا مرکزی ملزم کوکل عدالت میں پیش کرنے کا اعلان

    اسلام آباد: چوہدری نثار نے کہا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس کا ملزم ہمارے پاس زیر حراست ہے، کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    پارلیمنٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ عمران فاروق قتل کیس پاکستان کے لئے بھی امتحان تھاعمران فاروق قتل کیس کا مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد کسی کی جان لینا نہیں ملزم کو کٹھرے میں لانا ہے، عمران فاروق کو قتل کرنے والے دونوں افراد کو باہر بھجوانے والا مطلوب تھا،عمران فاروق قتل کے اصل کردار کو گزشتہ روز کراچی سے گرفتار کیا گیا۔

    11149047_1119080644774002_1558507476_n

    وزیر داخلہ نے کہا کہ سیکورٹی ایجنسی کو انٹیلی جنس ایجنسی کی مشترکہ کاوش میں عمل آئی ہے، عمران فاروق قتل کیس کی جے آئی ٹی بھی بنائی جائے گی۔

    11116081_1119080658107334_1115086207_n (1)

    ان کا کہنا تھا کہ عمران فاروق کو قتل کرنے والے کو بھی کراچی میں ہی گرفتار کیا گیا، جبکہ بینک سے بھیجی گئی رقم کی تفصیل بھی حاصل کرلی گئی ہے ۔

    چوہدری نثار نے کہا کہ برطانوی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرہے ہیں، مذکورہ شخص کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    اے آر وائی کے رپورٹر کامل عارف کے مطابق گزشتہ رینجرز نےعلی الصبح ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے قریب ایک گھر پر کارروائی کے دوران رینجرز اہلکاروں نے معظم علی نامی شخص کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔

  • عمران فاروق کیس میں افتخار حسین رہا، رابطہ کمیٹی کی قوم کو مبارکباد

    عمران فاروق کیس میں افتخار حسین رہا، رابطہ کمیٹی کی قوم کو مبارکباد

    لندن/کراچی: عمران فاروق کیس کی تفتیش مکمل کرلی گئی لندن پولیس نے افتخارحسین کا نام خارج کر تے ہو ئے ان کو رہا کردیا ہے۔ افتخار حسین کو لندن پولیس نے گزشتہ برس لندن ایئرپورٹ سےگرفتار کیا گیاتھا۔

    تفصیلات کے مطابق ستمبر 2010 میں نامعلوم افراد نے حملہ کر کے ڈاکٹر عمران فاروق کو لندن میں قتل کردیا تھا جس پر لندن پولیس نے تفیش شروع کر تے ہو ئے کچھ افراد کو حراست میں لیا تھا اور مزید کچھ افراد کو انتہائی مطلقب قرار دیتے ہو ئے ان کی تلاش شروع کر دی تھی۔ گرفتار کئے جانے والوں میں ایک افتخار حسین بھی تھے جن کا تعلق ایم کیو یم سے بتایا گیا تھا۔ چوون سالہ افتخار حسین کو اسکارڈ لینڈ یارڈ نے چوبیس جون دوہزار تیرہ کو ہیتھرو ائیر پورٹ سے گرفتار کیا تھا۔

    گزشتہ روز لندن پولیس نے عمران فاروق قتل کیس کی تفتیش میں مزید پیش رفت کرتے ہو ئے افتخار حسین کو رہا کردیا اور کہا کہ ان کے خلاف کو ئی کاروائی نہیں کی جائے گی۔ واضح رہے کہ افتخار حسین ضمانت پر رہا تھے۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کا مزید کہنا تھا کہ افتخار حسین کے خلاف شواہد نہیں ملے۔

    اسکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق عمران فاروق قتل کیس میں پولیس کو محسن علی سید اور کاشف خان کامران مطلوب ہیں۔

    لندن پولیس کی جانب سے افتخار حسین کی رہائی کے بعد ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افتخار حسین کا باعزت رہا ہونا حق و سچ کی فتح ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کےارکان نے میٹروپولیٹن پولیس کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکن اور الطاف حسین کے کزن افتخارحسین کوڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں بری کئے جانے پر الطاف حسین ،افتخارحسین سمیت پوری قوم کومبارکباد پیش کی ہے ۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے ایم کیو ایم اور الطاف حسین کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والوں کو شکست ہوئی ہے۔