Tag: افتخار درانی

  • تجاوزات سے متعلق حکومت کا با ضابطہ بیان جاری

    تجاوزات سے متعلق حکومت کا با ضابطہ بیان جاری

    اسلام آباد: حکومت نے ملک بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن سے متعلق با ضابطہ بیان جاری کر دیا، افتخار درّانی نے کہا کہ اینٹی انکروچمنٹ آپریشن پر خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی افتخار درّانی نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ شہریار آفریدی کی سربراہی میں اینٹی انکروچمنٹ آپریشن پر کمیٹی بنائی گئی ہے، انکروچمنٹ کے خلاف آپریشن خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بھی ہو رہا ہے۔

    [bs-quote quote=”کابینہ نے 50 روپے والے سکے کی منظوری دی ہے، پی ٹی آئی کے پی میں رائٹ ٹو انفارمیشن بل لے کر آئی ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”افتخار درانی” author_job=”معاونِ خصوصی برائے وزیرِ اعظم”][/bs-quote]

    انھوں نے کہا کہ تجاوزات مہم کے خلاف منفی تاثر پھیلایا جا رہا ہے، کراچی میں انکروچمنٹ آپریشن سپریم کورٹ کے حکم پر ہو رہا ہے، متاثر چھوٹے کاروبار والوں کی مدد کریں گے، گلیات میں بھی بڑے لوگوں سے زمینیں واپس لی گئیں، کوشش ہے ریاستِ مدینہ کے گورننس آرڈر کو فالو کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ غریبوں کے گھر یا کاروبار خراب نہیں ہونے دیں گے، غریب، ریٹائرڈ افراد کو تحفظ دیا جائے گا، ریاست غریب کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

    معاونِ خصوصی نے کہا کہ ہم طاقت ور اور ظالم کو قانون کے دائرے میں لا رہے ہیں، اعظم سواتی کی استعفے کی خبر میں نے میڈیا کو دی تھی، اعظم سواتی کابینہ کے ممبر نہیں، ان کا استعفیٰ منظور ہو گیا ہے، اپوزیشن کے پاس بیچنے کو کچھ نہیں وہ منجن کی تلاش میں ہیں۔

    افتخار درّانی نے مزید کہا کہ کابینہ نے 50 روپے والے سکے کی منظوری دی ہے، پی ٹی آئی کے پی میں رائٹ ٹو انفارمیشن بل لے کر آئی، وزیرِ اعظم شفافیت پر بہت یقین کرتے ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس 


    معاونِ خصوصی نے کہا کہ اینٹی منی لانڈرنگ معاہدے کے لیے کینیڈا سے رابطہ کیا جائے گا، زمبابوے کے ساتھ بھی ایک معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔  پیسے والوں کے کرائم کا طریقہ انوکھا ہوتا ہے، پراسیکیویشن کی کم زوری دور کرنے کی کوشش ہونی چاہیے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ایکسپورٹ انڈسٹری کے لیے 25.5 بلین کی گیس سبسڈی دی گئی، ہماری پالیسی ہے ایکسپورٹ اور انڈسٹریز میں اضافہ ہو۔ 100 دن میں وفاقی کابینہ کے 15 اجلاس ہوئے، وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر تیزی سے کام ہو رہا ہے۔

    افتخار درّانی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی تعداد 6 سے بڑھا کر 9 کر دی گئی ہے، کابینہ نے 1.1 ملین ٹن چینی برآمد کرنے کی بھی منظوری دی ہے، کابینہ نے گندم برآمد کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔

  • عوام کے پیسے کو کرپشن سے بچانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے، افتخار درانی

    عوام کے پیسے کو کرپشن سے بچانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے، افتخار درانی

    لاہور: پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما افتخار درّانی نے کہا ہے کہ عوام کے پیسے کو کرپشن سے بچانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے افتخار درّانی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کسی نے یہ نہیں کہا کہ وزیرِ اعظم کو آج خطاب کرنا تھا۔

    [bs-quote quote=”ن لیگ اور پی پی مقدمات ماضی کے دورِ حکومت کے ہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”افتخار درّانی”][/bs-quote]

    ان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم کو اگر کوئی کام کرنا ہوتا ہے تو اس کے لیے ایک طریقۂ کار کے تحت چلنا پڑتا ہے، وزیرِ اعظم کے خطاب کا تاثر دیا گیا۔

    افتخار درّانی نے کہا کہ  پراسیکیوشن کو مضبوط کرنا ہے اور دیکھنا ہے کہ عوام کے پیسے ضائع نہ ہوں۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پی پی مقدمات ماضی کے دورِ حکومت کے ہیں، آصف زرداری کے مقدمات کی تحقیقات ایف آئی اے کر رہا ہے، اور ایف آئی اے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کراتی ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  ملک فوری بحران سے نکل چکا ہے: وزیرِ خزانہ


    انھوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں پر مقدمات حکومت نے نہیں بنائے، بلکہ حکومت جب مقدمات بنائے گی تو سب کے سامنے ہوگا۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک میں وائٹ کالر کرائم کی نشان دہی کے لیے ماہرین موجود نہیں ہیں، آج ایک اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے تجاویز آئی ہیں، دیکھنا ہے کہ عوام کے پیسے کو کیسے بچایا جائے۔