Tag: افتخار چوہدری

  • آئینی بحران سے بچنے کیلئے نئے وزیراعظم کی تقرری کی جائے، سابق چیف جسٹس

    آئینی بحران سے بچنے کیلئے نئے وزیراعظم کی تقرری کی جائے، سابق چیف جسٹس

    اسلام آباد: سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے مطالبہ کیا ہے کہ آئینی بحران سے بچنے کے لیے فوری طور پر نئے شخص کو نامزد کر کے وزیراعظم کی تقرری کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس آف پاکستان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’کسی بھی وزیر کو وزیراعظم کے اختیارات نہیں دیے جاسکتے تاہم آئینی بحران سے بچنے کے لیے وزیر اعظم کی سفارش پر دوسرے کسی شخص کو وزیراعظم کے عہدے پر تعینات کیا جاسکتاہے‘‘۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کی جگہ کام کرنے کا باضابطہ کوئی نوٹیفیکشن جاری نہیں کیا گیا اگر ایسا کیا گیا ہے تو یہ صریحاً آئین پاکستان کے خلاف ہوگی۔

    سابق چیف جسٹس نے آئینی حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جنگ یا ایمرجنسی کی صورت حال میں وزیر اعظم ہی صدر کو اپنی تجاویز بھیج سکتا ہے اور اپنی جگہ کسی اور شخص کو منصب پر بٹھانے کی تجویز دے سکتا ہے۔

    بجٹ سیشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ بجٹ کی منظوری وزیراعظم کی موجودگی میں ہی ہوسکتی ہے۔

    اس موقع پر انہوں نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    مزید پڑھیں :  لندن میں قیام کے دوران وزیراعظم اجلاسوں کی صدارت ویڈیو لنک سے کریں گے

     واضح رہے وزیر اعظم پاکستان آج کل معالجین نے ان کی خراب طبی رپورٹس آنے پر جلد از جلد اوپن ہارٹ سرجری کی ہدایت کی ہے، ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق میاں محمد نوازشریف کی اوپن ہارٹ سرجری منگل کے روز برطانیہ کے اسپتال میں کی جائے گی۔

    دوسری جانب خواجہ آصف نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ آپریشن کے بعد وزیر اعظم دو ہفتے آرام کے بعد سفر کے قابل ہوں گے۔

  • عمران خان نے مجھ پرالزامات ذاتی طور پر لگائے، افتخار چوہدری

    عمران خان نے مجھ پرالزامات ذاتی طور پر لگائے، افتخار چوہدری

    اسلام آباد : سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ان کے خلاف الزامات ذاتی طور پر لگائے یہ ان کی پارٹی تحریک انصاف کی پالیسی لائن نہیں تھی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، افتخار چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے دھرنے کے دوران بڑے لوگوں پر الزام لگائے لیکن ثابت نہ کر سکے اس لئے تحقیقات کی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ان پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی، ریاست دھرنے کی وجوہات کی تفصیلی تحقیقات کرے۔

  • سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا سیاسی جماعت بنانےکااعلان

    سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا سیاسی جماعت بنانےکااعلان

    کوئٹہ : سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے فیصلے سے حق کی فتح ہوئی یہ لوگوں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔

    ان کہنا تھا کہ میں کسی سیاسی جماعت میں نہیں جائونگا اپنی سیاسی جماعت بنا کر سیاست کا آغاز کر رہا ہوں۔ افتخار محمد چوہدری کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گیا اور عمران خان نے جو میری ذات پر الزامات لگائے تھے وہ جھوٹے ثابت ہوئے ہیں ۔

    جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعد مجھ پر لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے ثابت ہوئے۔

    انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں ایسا میکنزم تیار کرنے کی ضرورت ہے جس میں کوئی سیاسی جماعت کسی پر الزام نہ لگائے، اُنہوں نے اپنی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کرتےہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات سے پہلے اصلاحات ہونی چاہئیں۔

  • جوڈیشل کمیشن کے قیام سے سچ سامنے آجائے گا، افتخار چوہدری

    جوڈیشل کمیشن کے قیام سے سچ سامنے آجائے گا، افتخار چوہدری

    ملتان : سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری کا کہنا ہے کہ وہ  فیصلہ دے چکے تھے کہ کراچی کی سیاسی جما عتوں میں عسکری ونگ مو جود ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتا ن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری نے میڈیا سے بات کر تے ہو ئے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کا قیام اچھا اقدام ہے جس کے ذریعے سچ سامنے آجائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ بہتر ہو تا اگر جوڈیشل کمیشن  کے قیام کو قومی اسمبلی اور سینیٹ سے  بھی پاس سے پا س کرایا جا تا۔

    پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خا ن کے الزاما ت پر ان کا کہنا تھا کہ عمران خا ن نے ان پر جو بھی الزما ات عائد کئے ہیں وہ انہیں غلط و جھو ٹ ثا بت کریں گے۔

    انہو ں نے کہا کہ وہ عمران خا ن کے مقاصد عوام کے سامنے لا ئیں گے کراچی کے حا لات پر ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے دو ہزار گیا رہ میں فیصلہ دیا تھا کہ کراچی میں سیاسی جماعتوں میں عسکری ونگ موجود ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت سیاسی جماعتوں میں عسکری ونگز کو ختم کرے،ایم کیو ایم سمیت تما م پارٹیاں اگرعسکری ونگ ختم نہیں کرتیں تو حکومت بذریعہ پارلیمنٹ ان پر پابندی عائد کرے۔

  • افتخارچوہدری کے سیاسی عزائم ہمارے مؤقف کی توثیق ہیں، شیری مزاری

    افتخارچوہدری کے سیاسی عزائم ہمارے مؤقف کی توثیق ہیں، شیری مزاری

    اسلام آباد: تحریک انصاف کی ترجمان شیری مزاری کاکہنا ہےکہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کےسیاسی عزائم کےحوالےسےخبریں عالمی میڈیا کی زینت بن رہی ہیں جن سے پی ٹی آئی کے موقف کی توثیق ہوتی ہے۔ تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے اپنے ایک بیان میں سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ افتخار چوہدری نومارچ کواپنی برطرفی سے پہلے اعلیٰ فوجی حکام سے رابطے میں تھے۔

     شیریں مزاری نے مزید کہا کہ افتخار چوہدری ماضی میں مشرف کے لئے انتخابات میں دھاندلی کرنا چاہتے تھے۔ جون دوہزار سات کو سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے بیانِ حلفی میں تمام ترتفصیلات درج ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام معلومات دوہزار تیرہ کے انتخابات میں افتخار چوہدری کے کردار سے متعلق پی ٹی آئی کے موقف کی توثیق کرتی ہیں۔