Tag: افراد زخمی

  • شہداد پور کے نزدیکی گاوٗں میں تصادم، 16 افراد زخمی

    شہداد پور کے نزدیکی گاوٗں میں تصادم، 16 افراد زخمی

    سانگھڑ: شہداد پورکے نزدیک گاوں جمعہ خان میں معمولی تکرارپردوگروہوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خواتین سمیت 16 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق رنگ برادری کے دو گروپوں میں تصادم ہوگیا دونوں جانب سے سے کلہاڑیوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال ہوا جسکے نتیجے میں 6 خواتین سمیت 16 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

    زخمیوں کو تعلقہ اسپتال شہداد پورمنتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی گئی اورشدید نوعیت کے زخموں کے حامل 3 افراد کوعلاج کے لئے نوابشاہ منتقل کیا گیا ہے۔

    ملدسی تھانہ پولیس کے مطابق رنگ برادری کی خواتین کھیت میں کپاس کی چنائی کرتی ہیں جس کی مزدوری کی رقم مانگنے پر تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دونوں اطراف کے لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

  • قذافی اسٹیڈیم کے قریب ٹرانسفارمردھماکے سے پھٹ گیا، 3 افراد زخمی

    قذافی اسٹیڈیم کے قریب ٹرانسفارمردھماکے سے پھٹ گیا، 3 افراد زخمی

    لاہور : قذافی اسٹیڈیم کے پاس نصب ٹرانسفارمر دھماکے سے پھٹ گیا، تین افراد زخمی ہوگئے۔

      تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم کے پاس فیروز پور روڈ پر نصب ٹرانسفارمر دھماکے سے پھٹ گیا، ٹرانسفارمر پھٹنے کی آواز دور دور تک سنی گئی ۔

    قذافی اسٹیڈیم کے باہر ٹرانسفارمر پھٹنے سے 2افراد زخمی ہوئے، اس دوران قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان زمبابوے کے درمیان کھیلے جانے والا میچ جاری رہا اور کسی قسم کی افرا تفری دیکھنے میں نہیں آئی۔

    دھماکہ سے زخمی افراد کو قریبی اسپتال میں طبی امداد دے کر روانہ کر دیا گیا۔