Tag: افریقی نسل کا نایاب شیر

  • راولپنڈی : گھر سے افریقی نسل کا نایاب شیر برآمد ، مقدمہ درج

    راولپنڈی : گھر سے افریقی نسل کا نایاب شیر برآمد ، مقدمہ درج

    راولپنڈی : محکمہ جنگلی حیات نے گھر میں غیرقانونی طور پر رکھا گیا افریقی نسل کا نایاب شیر برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلی حیات نے گوجر خان کے علاقے بیول میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر افریقی نسل کا نایاب شیر برآمد کرلیا۔

    محکمہ جنگلی حیات نے مقامی عدالت سے سرچ وارنٹ حاصل کیے تھے اور چھاپے کے دوران پنجاب پولیس کی نفری بھی تعینات رہی، شیر کو مقامی زمیندار نے فارم ہاوس میں قید کر رکھا تھا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ شیر کی عمر دو سال ہے، جسے وائلڈ لائف حکام نے بے ہوشی کا ٹیکہ لگا کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے تاہم شیر کا مالک برطانیہ میں مقیم ہے۔

    دوسری جانب راولپنڈی کے نواحی علاقے بیول میں گھر سے شیر برآمد ہونے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ وائلڈلائف پنجاب کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

    مقدمے میں شیرکے مالک اوراس کی دیکھ بھال کرنے والے کو نامزد کیا گیا ہے، مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ملک تصدق نے گھر میں خونخوارجنگلی شیر غیر قانونی طورپررکھا ہوا تھا، مالک بیرون ملک مقیم ہے اور اس کا ملازم رخسار شیر کی دیکھ بھال کرتا تھا۔

    مقدمے کے متن میں کہنا ہے کہ متعلقہ افراد کے پاس شیر رکھنے کا لائسنس نہیں تھا، ملزمان نے پنجاب وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی کی۔