Tag: افسر گرفتار

  • قومی خزانے کو ایک ارب سے زائد نقصان پہنچانے کا الزام، 3 افسر گرفتار

    قومی خزانے کو ایک ارب سے زائد نقصان پہنچانے کا الزام، 3 افسر گرفتار

    اسلام آباد: ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل نے قومی خزانے کو ایک ارب سے زائد نقصان پہنچانے کے الزام میں تین سابق اعلیٰ افسران کو گرفتار کر لیا۔

    ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل کے نے قومی خرانے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں 3 سابق افسر کو گافتار کر لیا، گرفتار تینوں افسران کا تعلق ریلوے کاپ سے ہے۔

    ایف آئی اے ترجمان کے مطابق گرفتار افسران میںسابق سی ای او ریلوے کنسٹرکشن کمپنی سید نجم سعید، سابق کنٹرولر فنانس محمد زبیر حسین اور سابق ڈائریکٹر کمرشل مہر النسا شامل ہیں۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے 14 جعلی بینک گارنٹیز جمع کرائیں، جعلی بینک گارنٹیز کے ذریعے 1.16ارب روپے کی رقم ظاہر کی گئی، ریلوے پراجیکٹس کی ٹینڈرنگ کے لیے جعلی گارنٹیز استعمال کی گئیں۔

    ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان نے قومی خزانے کو 16 کروڑ 49 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا، ملزمان کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-rangers-action-5-arrested/

    یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ برس فیڈرل بورڈ  آف ریونیو نے قومی خزانے کو 6 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں 10 افراد کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

    ریجنل ٹیکس آفس حیدرآباد میں سیمینار سے خطاب میں چیف کمشنر لینڈ ریونیو نے کہا تھا کہ ایف بی آر کی انفورسمنٹ کے بعد جعلی انوائسز اور سیلز ٹیکس کی چوری میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔

    جولائی 2023 سے تاحال حیدرآباد ریجن میں سیلز ٹیکس کی چوری میں ملوث 10 افراد کو گرفتار کرکے 10 کروڑ وصول کیے ہیں جب کہ مزید کیسز پر کام جاری ہے۔

  • گھوٹکی: اینٹی کرپشن پولیس کامحکمہ جنگلات کے دفتر پر چھاپہ،افسرگرفتار

    گھوٹکی: اینٹی کرپشن پولیس کامحکمہ جنگلات کے دفتر پر چھاپہ،افسرگرفتار

    گھوٹکی: اینٹی کرپشن پولیس نے محکمہ جنگلات کے دفتر پر چھاپہ مارا اور رینج فاریسٹ آفیسر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن پولیس نے سرکل آفیسر مختیار لاشاری کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی زیر نگرانی میرپور ماتھیلو میں محکمہ جنگلات کے ضلعی دفتر پر چھاپہ مارکر رینج فاریسٹ آفیسر مالک ڈنو ملاح کو پچاس ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

    اینٹی کرپشن پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے ایک شخص اللہ وسایو لغاری کو سرحد جنگل میں 30 ایکڑ سرکاری زمین الاٹ کرنے کے لیے پانچ لاکھ روپے رشوت کے طور پر مانگے تھے اور ساڑھے چار لاکھ روپے ایڈوانس وصول کیے تھے۔

    اینٹی کرپشن پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف رشوت خوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اسے مزید تحقیقات جارہی ہیں کہ اب تک کن کن مواقع پر رشوت وصول کرچکا ہے۔