Tag: افسوس

  • صدر، وزیراعظم ودیگر رہنماؤں کا پرویز مشرف کے انتقال پر اظہار افسوس

    صدر، وزیراعظم ودیگر رہنماؤں کا پرویز مشرف کے انتقال پر اظہار افسوس

    وزیراعظم، صدر مملکت، چیئرمین سینیٹ سمیت دیگر رہنماؤں نے پرویز مشرف کے انتقال پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے۔

    صدر مملکت نے سابق صدرپرویز مشرف کے ورثاء سے تعزیت کا اظہارِ کرتے ہوئے مرحوم صدر کیلئے دعائے مغفرت کی اور ورثاء کیلئے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے پرویزمشرف کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے ساتھ سابق صدر کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی ہے۔

    چوہدری پرویز الہٰی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ سابق صدر و آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کے انتقال پر گہرا دکھ اور رنج و غم ہے۔

    انھوں نے لکھا کہ بیگم صہبا مشرف، بیٹے بلال مشرف اور بیٹی عائلہ مشرف کے غم میں برابر کے شریک ہیں، پاکستان آرمی اور ملک کیلئے ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

    چوہدری پرویز الہیٰ نے  اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف کی ملک و قوم کیلئے خدمات ہیں، پرویز مشرف لوگوں کےدلوں میں بستے تھے، وہ قابل جنرل رہے ،آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کرتے تھے۔

    چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی نے  پرویز مشرف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار  کرتے ہوئے لکھا کہ دکھ کی گھڑی میں لواحقین کے ساتھ اور غم میں برابر کےشریک ہیں، اللہ مرحوم کی مغفرت اوردرجات بلندکرے،۔

    کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے پرویز مشرف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف پروفیشنل سولجر اور ملک و قوم کے سچے ہمدرد تھے، پرویز مشرف نے ملکی دفاع، افواج اور پاکستان کیلئےگرانقدر خدمات انجام دیں۔

    واضح رہے کہ سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل (ر) پرویز مشرف انتقال کر گئے ۔

     سابق صدر پرویز مشرف دبئی کے نجی اسپتال میں کافی عرصہ سے زیر علاج تھے، انکا انتقال امریکن اسپتال دوبئی میں ہوا۔

  • پاکستان کی جانب سے روسی طیارے کے حادثے پرافسوس کا اظہار

    پاکستان کی جانب سے روسی طیارے کے حادثے پرافسوس کا اظہار

    اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے روسی طیارہ حادثے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرترجمان دفترخارجہ نے روسی طیارے کے حادثے پرافسوس کاا ظہارکیا ہے۔

    ڈاکٹرمحمد فیصل نے روسی طیارہ حادثے میں جانی نقصان پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ حادثے پر دلی ہمدردیاں متاثرہ افراد کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔


    ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

    روس کے مسافر طیارے میں آگ لگنے سے 41 افراد ہلاک

    روسی دارالحکومت ماسکو میں ہوائی اڈے پر مسافر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے دوران آتشزدگی کے نتیجے میں 41 افراد ہلاک ہوگئے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارے کے پچھلے حصے میں آگ لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے جہاز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    طیارے میں سوار مسافروں نے آئرفلوٹ نامی جہاز سے نکلنے کے لیے ہنگامی راستے سے نکلنے والی سلائیڈز کا استعمال کیا۔

    مقامی میڈیا کے طابق آتشزدگی کے واقعے میں مرنے والوں میں دو بچے اور فلائٹ اٹینڈینٹ سمیت 41 افراد شامل ہیں۔ متاثرہ طیارہ روس کے شہر ماسکو سے مرمانسک جا رہا تھا۔

  • وزیراعظم کا بارشوں سے ہونے والی اموات پرافسوس کا اظہار

    وزیراعظم کا بارشوں سے ہونے والی اموات پرافسوس کا اظہار

    اسلام آباد: ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان گندم کی فصل کوپہنچنے والے نقصان سے آگاہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بارشوں سے ہونے والی اموات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    ترجمان وزیراعظم کا کہنا ہے کہ وزیراعظم گندم کی فصل کوپہنچنے والے نقصان سے آگاہ ہیں، اس ضمن میں حکومت اورمتعلقہ ادارے اپنا ہرممکن کردار ادا کریں گے۔

    ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن نے کہا کہ حکومت متاثرین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

    بارشوں کے حالیہ سلسلے نے پنجاب میں گندم کی فصل کو شدید متاثر کیا ہے، کٹائی میں تاخیر اور پیداوار میں ممکنہ کمی پرکاشتکار پریشان ہیں۔

    رواں سال پنجاب میں گندم کی فصل ایک کروڑ سڑسٹھ لاکھ ایکڑ پرکاشت کی گئی جس سے دو کروڑ ٹن پیداوار کا ہدف مقرر کیا گیا۔

    کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ گندم کی فصل کے نقصان کو صرف اس صورت میں پورا کیا جاسکتا ہے اگر حکومت متاثرہ علاقوں میں ریلیف فراہم کرے۔

    دوسری جانب ملک کے بیشترعلاقوں میں موسلادھار بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی صورت حال کا سامنا ہے۔

    حادثات اور چھتیں گرنے کے واقعات میں اموات کی تعداد 39 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 135 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

  • وزیراعظم عمران خان کا بھکر حادثے پراظہارافسوس

    وزیراعظم عمران خان کا بھکر حادثے پراظہارافسوس

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بھکر حادثے میں طالبات کی اموات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھکر حادثے پراظہارافسوس کیا۔

    وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ طالبات اسکول سے آرہی تھیں، میری دعائیں مرحومین کے ساتھ ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھکر کے نواحی علاقے میں جھنگ روڈ پرجیسے والا کے قریب تیز رفتار مسافر بس نے طالبات کو لے کرجانے والے رکشہ کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں 6 طالبات سمیت 7 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے تھے۔

    بھکرمیں رکشہ بس کی زد میں آگیا‘ 7 افراد جاں بحق

    حادثے کی شکار لڑکیاں نہم جماعت کی طالبات تھیں جو امتحانی پرچہ دے کرگھروں کو واپس جا رہی تھیں۔

    افسوس ناک حادثے میں جاں بحق تمام طالبات اور رکشہ ڈرائیور کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں تدفین ہوئی، تمام جاں بحق افراد ضلع بھکر کی چک نمبر 57-58/ ایم ایل کے رہائشی تھے۔

  • پاک فضائیہ کےلیےاصغرخان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی‘ آرمی چیف

    پاک فضائیہ کےلیےاصغرخان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی‘ آرمی چیف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے سابق ایئرچیف مارشل اصغر خان کے انتقال پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصغر خان قابل تقلید سپاہی تھے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق ایئرچیف مارشل اصغر خان کے انتقال پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصغرخان کوان کے تاریخی کردارپرہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فضائیہ کے لیے اصغرخان کی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی، اللہ تعالیٰ مرحوم کوجنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، نیول چیف ، ایئرچیف نے اصغرخان کےانتقال پراظہارافسوس کیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اصغرخان کی پاک فضائیہ کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

    تحریک استقلال کے سربراہ سابق ایئرچیف مارشل اصغرخان انتقال کرگئے، ان کی نماز جنازہ کل نواں میں ادا کی جائے گی۔


    سابق ایئرچیف مارشل اصغرخان انتقال کرگئے


    یاد رہے کہ اصغرخان 1957 میں ایئرچیف کے عہدے پرفائز ہوئے اور اس وقت ان کی عمر 36 سال تھی اور وہ کم عمر ترین فضائیہ کے سربراہ تھے


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔