Tag: افسوسناک

  • دوسری شادی کا ارادہ رکھنے والی ساس کو داماد نے قتل کردیا

    دوسری شادی کا ارادہ رکھنے والی ساس کو داماد نے قتل کردیا

    لاڑکانہ: سندھ کے شہر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں دوسری شادی کا ارادہ رکھنے والی ساس کو داماد نے قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبہ سندھ کے لاڑکانہ تھانہ ایئرپورٹ کی حدود سے 45 سالہ خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ہے، پولیس موقع پر پہنچ گئی جہاں لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم  کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ خاتوں کی لاش ملنے کے بعد کارروائی کی گئی اس دوران مقتولہ کے داماد شوکت سومرو کو گرفتار کیا گیا  جس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

    لاڑکانہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ ساس دوسری شادی کرنے کا ارادہ رکھتی تھی جس پر گلہ دبا کر قتل کیا۔

    https://urdu.arynews.tv/honor-crime-in-bhalwal-punjab/

  • جعفر ایکسپریس حملہ: افسوسناک واقعہ پر بھارتی میڈیا پروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف

    جعفر ایکسپریس حملہ: افسوسناک واقعہ پر بھارتی میڈیا پروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف

    بلوچستان میں دہشت گردوں کے جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد ملک دشمن سوشل میڈیا اکاؤنٹس گمراہ کن، جھوٹا اور فیک پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں۔

    بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد بھارتی میڈیا آپے سے باہر ہوگیا اور مخصوص سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے بے بنیاد پروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی سوشل میڈیا ایکٹویسٹ را اور کالعدم تنظیم بی ایل اے کے پیغامات پھیلا نے میں مصروف ہے، بھارتی چینلز نے حملے کی بی ایل اے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی خبردی جسے بھارتی اکاؤنٹس نے پھیلایا۔

    جعفر ایکسپریس حملہ، یرغمالی مسافروں کیساتھ خودکش بمبار بیٹھے ہونے کا انکشاف

    بھارتی چینلز حسبِ روایت اے آئی (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) سے بنی ویڈیوز، تصاویر کا سہارا لیکر پروپیگنڈا کررہے ہیں، حملے کی جعلی ویڈیو بھارتی اور مخصوص جماعت کے اکاؤنٹس پر جاری کی گئی جو 2022 کی ایک فلم کی ہے۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا کے بے بنیاد پروپیگنڈے کیساتھ مخصوص سیاسی جماعت  سے جڑے اکاؤنٹس بھی حصہ لے رہے ہیں اور مخصوص سیاسی جماعت، بھارتی میڈیا ریسکیو آپریشن میں مصروف افواجِ پاکستان کیخلاف زہر اگل رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ پاکستان کے صوبے بلوچستان میں منگل کو مسلح افراد نے ایک مسافر ٹرین پر فائرنگ کی، اور پھر ٹرین کو مسافروں سمیت یرغمال بنا لیا، سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 104 مسافروں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے جب کہ 16 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

  • غیرت کے نام پر دیور نے بھابھی کو زندہ جلا دیا

    غیرت کے نام پر دیور نے بھابھی کو زندہ جلا دیا

    پنجاب کے شہر بھلوال میں غیرت کے نام پر دیور نے بھابھی کو زندہ جلا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر بھلوال میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں غیرت کے نام پر دیور نے بھابھی کو قتل کردیا۔

    اس واقعے کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ دیور نے بھابھی کو فون پر باتیں کرتے دیکھ کر آگ لگائی، خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بھلوال کے تھانہ صدر میں خاتون کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقتولہ کی 3 سال قبل شادی ہوئی تھی، 6 ماہ کی ایک بچی بھی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/sheikhupura-husband-sets-wife-on-fire/

  • منگنی کے اگلے روز ہی لڑکی انتقال کر گئی

    منگنی کے اگلے روز ہی لڑکی انتقال کر گئی

    مصر میں خوشیوں والا گھر ماتم میں بدل گیا، منگنی کے 24 گھنٹے بعد ہی لڑکی انتقال کر گئی۔

    رپورٹ کے مطابق مصر کے شہر برکۃ السبع میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں 32 سالہ خاتون شروق کی منگنی کے صرف 24 گھنٹے بعد موت ہوگئی، خاتون نے جمعے کے روز دھوم دھام سے اپنی منگنی کی خوشی منائی اور ہفتے کے روز وہ چل بسی۔

    العربیہ کی رپورٹ کے مطابق شروق کی موت کے بعد اہلخانہ اور پروسی صدمے میں آگئے، ڈاکٹر نےبتایا کہ وہ سو رہی تھی اس دوران اچانک دل کا دورہ پڑنے سے اس کا انتقال ہوا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق برکۃ السبع میں ہفتہ کی دوپہر انتہائی اداسی چھائی رہی جبکہ  شروق کی نماز جنازہ میں درجنوں افراد نے شرکت کی۔

    مصری میڈیا کے مطابق نوجوان دلہن کے والد کا کہنا تھا کہ وہ اپنی منگنی کی رات بہت خوش تھی، ہنس رہی تھی، رقص کر رہی تھی، ہم نے سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ خوشی جنازے میں بدل جائے گی اور وہ عروسی لباس کے بجائے کفن پہن لے گی۔

    واضح رہے اچانک موت کا رجحان حال ہی میں پھیل گیا ہے اور اس کے رونما ہونے کی طبی اور سائنسی وجوہات پر سوالات اٹھنے لگے ہیں، ڈاکٹرز نے نوجوانوں کو کچھ ایسی عادات سے خبردار کیا جو ان کی جان لے سکتی ہیں۔

  • گھر میں سلنڈر پھٹنے سے والدین سمیت 2 بچے جاں بحق

    گھر میں سلنڈر پھٹنے سے والدین سمیت 2 بچے جاں بحق

    بورے والا میں کمرے کے اندر گیس سلنڈر پھٹنے سے 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے جس میں ماں باپ اور 2 بچے شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ فرید ٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا جہاں گھر کے اندر کمرے میں سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے جن میں دو معصوم بچے اور ان کے والد اور والدہ شامل ہیں۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دانش اپنی فیملی کے ساتھ سو رہا تھا اور 6 ماہ کے بچے کے لیے دودھ گرم کرنے کی غرض سے کمرے میں سلنڈر کو چلایا گیا جو دھماکے سے پھٹ گیا اور کمرے میں آگ پھیل گئی جس کی زد میں آکر پوری فیملی جاں بحق ہوگئی۔

    اس کے علاوہ تھرپارکر میں بھی ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہان گاؤں کویا میں گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں، جاں بحق افراد میں میاں بیوی، 2 بیٹے اور بیٹی شامل ہیں۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ باپ نے تین بچوں اور بیوی کو زہر دینے کے بعد خودکشی کی ہے۔

  • سنگل پیرنٹس والدین کو دوسری شادی میں کیا مشکلات پیش آتی ہیں؟ جویریہ عباسی نے بتا دیا

    سنگل پیرنٹس والدین کو دوسری شادی میں کیا مشکلات پیش آتی ہیں؟ جویریہ عباسی نے بتا دیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ جویریہ عباسی نے کہا ہے کہ بچے والدین کی دوسری شادی کرانے پر راضی نہیں ہوتے، یہ افسوسناک بات ہے۔

    اداکارہ نے حال ہی میں میرے دوسرے شوہر کے ہمراہ ایک انٹرویو دیا جہاں انہوں نے بچوں کا والدین کی دوسری شادی پر دیے جانے والے ردعمل پر اظہارِ خیال کیا ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ اکثر ہم دیکھتے ہیں کہ اگر والدین میں سے کسی ایک کا انتقال ہوجائے اور وہ شادی کرنا چاہیں تو بچے کہتے ہیں کہ نہیں یہ ہو ہی نہیں سکتا۔

    جویریہ عباسی نے کہا ہمارے یہاں ایسا نہیں ہوتا کہ بچے کہیں چلو ماں یا باپ تنہا ہیں تو اس کی شادی کرا دی جائے، اگر کرلیں تو بچے ساری زندگی دل میں رنجش رکھتے ہیں کہ انہوں نے شادی کیوں کی، یہ انتہائی غلط بات ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

    سینئر اداکارہ نے کہا بچوں کو سمجھنا چاہیے کہ ان کے والدین انسان ہیں، ان کی اپنی ضرورتیں ہیں، انہیں بھی ذہنی طور پر سکون کی ضرورت ہے، اس لیے بچوں کو والدین کو بھی اپنی زندگی میں کچھ کرنے دینا چاہیے۔

    ’’کیوں کہ بچے بڑے ہونے کے بعد شادی کرکے اپنے گھروں کو چلے جاتے ہیں لیکن ماں بیچاری اکیلی رہ رہی ہوتی ہے، کیونکہ ان کے شوہر پتہ نہیں کتنے عرصہ پہلے اللہ کو پیارے ہوگئے تھے، میری نزدیک یہ بہت افسوسناک بات ہے‘‘

    اداکارہ جویریہ نے مزید کہا کہ جب آپ کے قرآن نے آپ کو اجازت دی ہے، آپ کے دین اور قانون نے اجازت دی ہے تو کیا مسئلہ ہے؟ اگلے کو جینے دینا چاہیے۔

    یاد رہے کہ جویریہ عباسی نے رواں برس مئی میں سوشل میڈیا پر اپنی منگنی کا اعلان ایک ویڈیو کے ذریعے کیا تھا، جبکہ اداکارہ کا نکاح عدیل حیدر سے  رواں برس 15 مارچ کو ہوا جس کی چھوٹی سی تقریب گھر میں ہی منعقد کی گئی۔

    واضح رہے کہ جویریہ عباسی کی پہلی شادی سال 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے ہوئی تھی اور شادی کے 12 سال بعد 2009 میں ان دونوں کی طلاق ہوگئی تھی۔

  • عصمت دری کا شکار لڑکی ماں اور بھائی کے ہاتھوں قتل

    عصمت دری کا شکار لڑکی ماں اور بھائی کے ہاتھوں قتل

    اتر پردیش: بھارت میں عصمت دری کا شکار ہونے والی لڑکی کو ماں اور بھائی نے خاندان کی عزت بچانے کے لیے قتل کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے اتر پردیش کے سنبھل ضلع میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، جہاں ایک 14 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا تھا، لڑکی کے قتل کے معاملے میں پولیس نے تفتیش کی جس کے بعد ایک سنسنی خیز انکشاف ہوا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جب 14 سالہ لڑکی کے مبینہ ملزم کے ہاتھوں قتل کی خبریں منظر عام پر آئیں تو پولیس والوں سمیت سبھی نے اس کہانی پر یقین کیا۔ تاہم مزید تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ ایک قتل تھا جس کی منصوبہ بندی اس کے گھر والوں نے کی تھی۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پہلے رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ ملزم نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد دو گولیاں ماریں، جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئی، اب تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ جرم اس کی ماں، دو بھائی اور چچا نے کیا تھا۔

    ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی ہے جس میں لڑکی کے قتل کے عین وقت پر رنکو (مبینہ زیادتی کرنے والا) کو ایک غازی آباد  کے اسپتال میں دیکھا گیا تھا، رنکو پر زیادتی کا کیس درج ہے جو کہ ضمانت پر ہے۔

    تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ماں نے قتل کی منصوبہ بندی کی تھی، اس ڈر سے کہ اس کی بیٹی، جو پہلے رنکو کے ساتھ غازی آباد بھاگ گئی تھی، عدالت میں گواہی نہیں دے گی کہ رنکو نے اس کے ساتھ زیادتی کی ہے ورنہ ان کی عزت خراب ہوگی۔

    پولیس نے جب مزید تحقیقات کی تو یہ انکشاف ہوا کہ قتل کے دن ماں اپنی بیٹی کو غازی آباد سے اپنے گاؤں سنبھل واپس لائی تھی، گھر پہنچنے کے بعد ماں نے بیٹی کو رشتہ داروں سے ملنے پر آمادہ کیا، جب لڑکی اپنے چچا کے گھر پہنچی تو انہوں نے فائرنگ کردی۔

    پولیس نے بتایا کہ لڑکی کی ماں اور بھائی نے خاندان کی عزت کے لیے اسے قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے انہیں گرفتاری کے بعد بھی اپنے کیے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔

  • دکان پر قبضہ کے لئے نوجوان کو مبینہ طور پر جلا کر قتل کر دیا گیا

    دکان پر قبضہ کے لئے نوجوان کو مبینہ طور پر جلا کر قتل کر دیا گیا

    پاکپتن: پنجاب کے ضلع میں دکان کی ملکیت کے تنازع پر نوجوان کو مبینہ طور پر جلا کر قتل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ پاکپتن میں پیش آیا جہاں دکان پر قبضہ کے لئے دکان کے مالک کو آگ لگا کر قتل کردیا گیا۔

    اہل خانہ کے مطابق ملزمان نے 22 سال کے نوجوان کو آگ لگا کر چھت سے نیچے پھینک دیا، آگ میں جھلسا عباس دم توڑ گیا۔

    اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ضلع ہیڈ کوارٹر اسپتال کے عملے نے ہمیں گھنٹوں انتظار کرنے کے باوجود نہ لاش حوالے کی نہ مقتول کی پوسٹ مارٹم رپورٹ دی۔

    پولیس نے مقتول کی ماں کی مدعیت میں 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں جلد ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔