Tag: افسوسناک واقعہ

  • باپ نے بھائی کے ساتھ ملکر بیٹی کو قتل کردیا

    باپ نے بھائی کے ساتھ ملکر بیٹی کو قتل کردیا

    نوشہروفیروز میں باپ نے بھائی کے ساتھ ملکر بیٹی کو قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق نوشہروفیروز کے نواحی علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں باپ نے بھائی کے ساتھ ملکر بیٹی کو قتل کردیا۔

    مقتولہ کی والدہ نے بتایا کہ بیٹی چند روز قبل شوہر کے ساتھ گھومنےگئی تھی، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کا شوہر کراچی میں سیکیورٹی گارڈ ہے، قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم تفتیش جاری ہے۔

     اس سے قبل کراچی کے علاقے ملیر رفاہ عام میں باپ نے فائرنگ کرکے بیٹی اور اس کے دوست کو قتل کردیا تھا۔

    پولیس نے اس حوالے سے بتایا تھا کہ جاں بحق ہونے والی لڑکی کی شناخت فاطمہ کے نام سے ہوئی تاہم مرنے والے نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

    پولیس کا بتانا تھا کہ فائرنگ لڑکی کے باپ اظہر نے کی، ملزم نے دونوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا، واردات کے بعد ملزم کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-girl-kidnapping-drama/

  • جعلی عامل اور والد کے ہاتھوں جن نکالنے کے دوران بیٹا قتل

    جعلی عامل اور والد کے ہاتھوں جن نکالنے کے دوران بیٹا قتل

    ڈسکہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں جعلی عامل اور والد کے ہاتھوں جن نکالنے کے دوران بیٹا جان سے گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسکہ کے نواحی گاؤں پھانگٹ میں نوجوان کے قتل کی تفتیش میں پیش رفت ہوئی ہے، جعلی عامل اور والد قتل میں ملوث نکلے۔

    بمبانوالہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی، پولیس نے بتایا کہ مقتول اسامہ کا والد ارشد علی بیٹے کے جن نکالنے کیلئے گجرات سے خالد نامی جعلی عامل کو گھر لایا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دوران عمل خالد اور مقتول اسامہ میں تکرار ہوگئی، عامل اور باپ سمیت 6 افراد نے اسامہ پر تشدد شروع کردیا جس سے اسامہ دم توڑ گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی والدہ نے خاوند کو بچانے کیلئے بیٹے کی جنات کے ہاتھوں موت کی کہانی سنائی تھی، مقتول کی گھر میں شادی کی تیاریاں چل رہی تھیں۔

  • تیز رفتار کار نہر میں جاگری، 3 افراد جاں بحق

    تیز رفتار کار نہر میں جاگری، 3 افراد جاں بحق

    گھوٹکی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں تیز رفتار کار نہر میں جاگری جس کے نیتجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق گھوٹکی میں خانپور مہر کے قریب تیز رفتار کار نہر میں جاگری، حادثے میں تین افرادجاں بحق جبکہ دو کو زندہ بچالیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق کار میں پانچ افراد سوار تھے، حادثے کا شکار تینوں افراد کی لاشیں نہر سے نکالی گئیں، دوسری جانب ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ پانی کا بہاؤ تیز ہونے کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق فقیر الیاس کا تعلق شہداد پور سے ہے، دوسرے شخص کی شناخت  وجاہت جونو کے نام سے ہوئی ہے جبکہ حادثے میں جاں بحق فقیر موچارو مہر کا تعلق خانگڑھ  سے ہے۔

  • بیٹوں نے جائیداد کے کاغذات چھین کر ماں کو گھر سے نکال دیا

    بیٹوں نے جائیداد کے کاغذات چھین کر ماں کو گھر سے نکال دیا

    لاہور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں بیٹوں نے جائیداد کے کاغذات چھین کر ماں کو گھر سے نکال دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں بیٹوں نے جائیداد کے کاغذات چھین کر ماں کو گھر سے نکال دیا جس کے بعد ایک شہری نے نارنگ منڈی سے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی۔

    سیف سینٹر کے ترجمان نے بتایا کہ شہری کی کال پر ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی نے پولیس کو موقع پر روانہ کیا، پولیس نے موقعے پر پہچ کر بیٹوں کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ بیٹوں کو گرفتار کر کے خاتون کو گھر کے کاغذات واپس دلوائیں، ساتھ ہی بزرگ خاتون کی شکایت پر بیٹوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

  • 15 سالہ لڑکا مبینہ زیادتی کے بعد قتل

    15 سالہ لڑکا مبینہ زیادتی کے بعد قتل

    لاہور: پولیس کا کہنا ہے کہ کاہنہ میں 15 سالہ لڑکے کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں شہروز نامی ملزم نے 15 سالہ بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے زیادتی کے بعد لڑکے کے پیٹ میں ہوا بھری جس کے باعث بچے کا معدہ پھٹ گیا، حسن علی کو تشویشناک حالت میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ میں دم توڑ گیا۔

    پولیس کا مزید کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزم  شہروز کو گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتاری کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

  • سوتیلے باپ نے بیٹی کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا

    سوتیلے باپ نے بیٹی کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا

    لاہور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں سوتیلے باپ نے بیٹی کو ہوس کا نشانہ بنایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے تھانہ چوہنگ کی حدود میں ایک شخص کو اپنی 14 سالہ سوتیلی بیٹی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم شاہد متاثرہ لڑکی کا سوتیلا باپ ہے اور گزشتہ ایک سال سے اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا، متاثرہ لڑکی ہنجروال کے علاقے میں ایک گھر میں ملازمہ ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جب متاثرہ لڑکی کی والدہ نے اسے اپنے ساتھ گھر جانے کو کہا تو لڑکی نے اصل صورتحال بتائی جس کے بعد والدہ نے زیادتی کا مقدمہ درج کروایا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

  • کراچی: نانا نے غیرت کے نام پر نواسی کو کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا

    کراچی: نانا نے غیرت کے نام پر نواسی کو کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا

    کراچی کے علاقے کورنگی میں نانا نے غیرت کے نام پر اپنی 15 سالہ نواسی کو کلہاڑی کے وار سے قتل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ باغ کورنگی کے مارفانی گوٹھ میں پیش آیا جہاں نانا نے غیرت کے نام پر اپنی نواسی کا قتل کردیا جس کے بعد ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی کورنگی نے بتایا گھر سے لڑکی کی تشدد زدہ لاش ملی، لڑکی کی شناخت 15 سالہ شہزادی کے نام سے ہوئی، شہزادی کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کیاگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم محمد شریف سے آلہ قتل برآمد کر لیاگیا، ملزم نے بتایا کہ مقتولہ نے ایک سال پہلے جامشورو میں پسند کی شادی کی تھی، ملزم مقتولہ کو جامشورو سے واپس گھر لایا اور جان لے لی۔

  • بجلی کی بند ش اور شدید گرمی سے  شہری دم توڑ گیا

    بجلی کی بند ش اور شدید گرمی سے شہری دم توڑ گیا

    حیدرآباد میں 5 دن سے بجلی کی بندش اور شدید گرمی سے شہری دم توڑ گیا۔

    یہ افسوسناک واقعہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کے اللہ داد چنڈ گوٹھ میں پیش آیا جہاں شدید گرمی اور بجلی نہ ہونے کی وجہ سے شہری انتقال کرگیا۔

    علاقہ مکینوں کے مطابق علاقے کی بجلی 5 روز سے بند ہے، گرمی سے انتقال کرنیوالے شہری کے غسل کیلئے پانی بھی نہیں تھا، میت کے غسل کیلئے پانی خرید کر بندوبست کیا گیا۔

    علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بلوں کی پوری ادائیگی کے باوجود بجلی نہیں ملتی، شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ کا دُہرا عذاب جھیلنا ناممکن ہے۔

    واضح رہے کہ اس شدید گرم موسم کے دوران بھی بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ، بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

  • گارڈن میں بچے کو کرنٹ لگنے کے افسوسناک واقعے پر کے الیکٹرک کا ردعمل

    گارڈن میں بچے کو کرنٹ لگنے کے افسوسناک واقعے پر کے الیکٹرک کا ردعمل

    کراچی: شہر قائد کے علاقےگارڈن میں بچے کو کرنٹ لگنے کے افسوسناک واقعے پر کے الیکٹرک ترجمان کا ردعمل آ گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن میں  بچے کو کرنٹ لگنے کے افسوسناک واقعے پر اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کے۔ الیکٹرک کے ترجمان نے کہا کہ کرنٹ لگنے کے واقعے سے کے۔ الیکٹرک کے انفرا اسٹرکچر کو کوئی تعلق نہیں اور یوٹیلیٹی کی تنصیبات محفوظ حالت میں ہیں۔

    کے الیکٹرک ترجمان نے کہا کہ حادثہ اسٹریٹ لائٹ پول سے کرنٹ لگنے کے باعث پیش آیا، جو کے الیکٹرک دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

    کے۔ الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق صارفین مون سون کے موسم میں احتیاطی تدابیرکے طور پر کے۔ الیکٹرک انفرا اسٹرکچر سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں۔

    کراچی میں بچے کو بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگ گیا

    ترجمان کا کہنا ہے کہ  بجلی سے متعلق ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ہمارے کال سینٹر 118 پر کال کریں۔

     صارفین بجلی سے متعلق شکایت ایس ایم ایس سروس 8119، کے ای لائیو اَیپ، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، اور واٹس ایپ سیلف سروس پورٹل 24/7پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ کراچی کے علاقے گارڈن شو مارکیٹ کے قریب بارش کے دوران حیدرآباد سے آنے والے بچے کو بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگ گیا تھا جسے اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت بچے کو بچایا۔

  • افسوسناک واقعہ ، سڑک کراس کرتے 3 بچے ٹرالر کی زد میں آکر جاں بحق

    افسوسناک واقعہ ، سڑک کراس کرتے 3 بچے ٹرالر کی زد میں آکر جاں بحق

    بہاولپور: سڑک کراس کرتے ہوئے تین بچے ٹرالر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے ، تینوں بچے اسکول سے گھر واپس جارہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولپور میں تھانہ مسافرخانہ کےقریب افسوسناک واقعہ پیش آیا ، جہاں قومی شاہراہ کراس کرتے ہوئے تین طالب علم ٹرک کی زد میں آگئے۔

    ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں تینوں بچےجاں بحق ہوگئے ، .تینوں بچے ا سکول سے گھرواپس جارہےتھے،جاں بحق علیزہ اورکرن کی عمریں دس سے پندرہ سال اورعرفان کی عمر بارہ سال ہے۔

    علاقہ مکینوں نے حادثے کے ذمہ دار ٹرک ڈرائیور کو پکڑ کرتشدد کا نشانہ بنایا، جس کے بعد زخمی ٹرک ڈرائیور کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

    اہل علاقہ اورورثا نے اسکول انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا، مظاہرین نے اسکول انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسکول انتظامیہ کو چھٹی کے وقت روڈ کراس کروانی چاہیے۔