اسلام آباد : وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے تاریخی نوٹرڈیم کیتھڈرل چرچ میں آتشزدگی کا واقعہ افسوس ناک ہے،پاکستانی حکومت اور عوام دکھ کی اس گھڑی میں فرانسیسی عوام کے ساتھ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فرانس میں کیتھڈرل چرچ میں آتشزدگی کے واقعے پر افسوس کرتے ہوئے کہا کہ تاریخی نوٹرڈیم کیتھڈرل چرچ میں آتشزدگی کا واقعہ افسوس ناک ہے، تاریخی نوٹرڈیم کیتھڈرل چرچ ورثہ ہے، پاکستانی حکومت اور عوام دکھ کی اس گھڑی میں فرانسیسی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
Our thoughts and Prayers are with people of France, Norte Dame Cathedral belongs to human heritage, pain of this tragic incident is felt by everyone .. Pakistan Stands with People of France in this hour of grief…. https://t.co/vWWpcpvSCp
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 16, 2019
یاد رہے پیرس کی مشہور زمانہ تاریخی عمارات میں سے ایک نوٹرڈیم گرجا گھرمیں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی ،
فرانسیسی صدرایمونئیل میکخواں اپنا خطاب ملتوی کرکے نوٹرڈیم گرجا گھرپہنچے اورآگ بجھانے کے آپریشن کا جائزہ لیا، صدرکا کہنا تھا ہم ملکرتاریخی عمارت کودوبارہ بحال کریں گے۔
نوٹرڈیم گرجا گھرمیں آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہ ہوسکا تاہم عمارت کی مرمت اورتزئین وآرائش کا کام جاری تھا۔
خیال رہے ہرسال لاکھوں سیاح پیرس میں نوٹرڈیم گرجا گھردیکھنے آتے ہیں۔