Tag: افشاں

  • رنگوں بھری افشاں سمندری آلودگی میں اضافے کا سبب

    رنگوں بھری افشاں سمندری آلودگی میں اضافے کا سبب

    آپ نے اکثر ایسی آرائشی اشیا دیکھی ہوں گی جنہیں رنگوں بھری چمکیلی افشاں یا گلیٹرز سے سجایا جاتا ہے۔ اگر آپ اپنے گھر میں ایسی آرائشی اشیا سجانے کے عادی ہیں تو جان لیں کہ آپ سمندروں میں آلودگی کی وجہ بن رہے ہیں۔

    حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق میں ماہرین نے ان گلیٹرز کو سمندروں اور آبی حیات کے لیے سخت نقصان دہ قرار دیا ہے۔

    اس کی وجہ یہ ہے کہ پلاسٹک کی طرح یہ گلیٹر بھی کسی صورت زمین یا پانی میں حل یا تلف نہیں ہوتے اور جوں کے توں موجود رہتے ہیں۔

    گلیٹرز کو پلاسٹک کی چھوٹی قسم یعنی مائیکرو پلاسٹک بھی کہا جاتا ہے۔

    ان کی سب سے خطرناک بات یہ ہے کہ یہ فلٹر سے بھی باآسانی گزر جاتے ہیں۔

    سمندر میں جانے کے بعد یہ آبی حیات کی خوراک کا حصہ بن جاتے ہیں اور یوں ان کے جسم میں پلاسٹک جمع ہوتا رہتا ہے جو بالآخر ان کی موت کا سبب بن جاتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ پلاسٹک کی طرح گلیٹرز پر بھی پابندی عائد کی جائے تاکہ سمندری آلودگی میں کمی اور آبی حیات کی حفاظت کی جا سکے۔

    پلاسٹک کی تباہ کاری کے بارے میں مزید مضامین پڑھیں


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ایف بی آئی قومی سلامتی کےراز افشا کرنے والوں کو روکنے میں ناکام‘ڈونلڈ ٹرمپ

    ایف بی آئی قومی سلامتی کےراز افشا کرنے والوں کو روکنے میں ناکام‘ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناہےکہ وفاقی خفیہ ادارہ ایف بی آئی قومی سلامتی کےمعاملات سے متعلق رازافشاں کرنے والوں کوروکنےمیں بُری طرح ناکام ہواہے۔

    تفصیلات کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں امریکی صدر نےکہاکہ ’ایف بی آئی قومی سلامتی کے راز افشا کرنے والوں کو روکنے میں پوری طرح ناکام رہی ہے،جو میری حکومت کے خلاف شروع ہی سے چیزیں لیک کرتی رہی ہے۔‘

    ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ایک اور ٹویٹ ایف بی پر یہ کہہ کر کھڑی تنقید کی ہے کہ وہ اپنے ہی محکمے کے راز افشان کرنے والوں کو روکنے میں ناکام ہے۔

    مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کےقومی سلامتی کےمشیرعہدے سےدستبردار

    یاد رہےکہ گزشتہ دنوں ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر برائے قومی سلامتی جنرل مائیکل فلن نے امریکی پابندیوں کے بارے میں روسی حکام سے بات چیت کے الزامات پر استعفیٰ دے دیا تھا۔

    مزید پڑھیں:جنرل مک ماسٹرامریکی قومی سلامتی کےمشیرنامزد

    واضح رہےکہ چار روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لیفٹیننٹ جنرل ایچ آرمک ماسٹرکوقومی سلامتی کےمشیر کےعہدے کےلیےنامزد کیاتھا۔