Tag: افضل خان

  • والدین صاحبہ کو بہو بنانے سے۔۔۔۔۔۔ریمبو کا انکشاف

    والدین صاحبہ کو بہو بنانے سے۔۔۔۔۔۔ریمبو کا انکشاف

    اداکار و کامیڈین افضل خان المعروف جان ریمبو نے انکشاف کیا ہے کہ والدین صاحبہ کو بہو بنانے سے گھبرا رہے تھے۔

    حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں ریمبو اور صاحبہ نے شرکت کی جہاں انہوں نے نجی زندگی اور شوبز کیریئر سے متعلق اظہار خیال کیا۔

    ریمبو نے بتایا کہ میرے والدین بہت سادہ لوگ تھے لہٰذا وہ بہو کے طور پر اداکارہ کو لانے سے گھبرا رہے تھے لیکن اہلیہ نے شاندار انداز میں ذمہ داریاں نبھا کر والدین کے بھی دل جیت لیے۔

    پروگرام کے دوران انہوں نے یہ اعتراف بھی کیا کہ انہیں اچھا بنانے میں اہلیہ کا بھی ہاتھ ہے، ورنہ وہ بہت غلط فیصلے کرتے رہے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ صاحبہ سے شادی کرنے کے لیے انہیں اپنی ساس اور ماضی کی مقبول اداکارہ نشو کی 6 سال تک منتیں کرنی پڑیں، تب جا کر ساتویں سال ان کی شادی ہوئی۔

    ریمبو نے صاحبہ کی والدہ اداکارہ نشو کی بھی تعریفیں کیں اور کہا کہ انہوں نے اتنی بڑی اداکارہ ہونے کے باوجود اپنی بیٹیوں کی اچھی تربیت کی، انہیں امور خانہ داری سکھائی۔

    اداکار نے بتایا کہ مجھے یاد ہے کہ پہلی فلم کی شوٹنگ کے لیے پنڈی سے آیا تھا اور پروڈیوسر نے مجھے پک اینڈ ڈراپ دی اور ہوٹل میں قیام فراہم کیا تھا جب کہ صاحبہ اپنے منیجر، ڈرائیور اور چار افراد کی ٹیم کے ساتھ آئی تھیں، انہیں ایک شخص جوتے پہنا رہا تھا، میں ان کے طرز زندگی سے خوفزدہ تھا لیکن صاحبہ نے خود کو بہت بدل لیا ہے۔

    دوسری جانب صاحبہ نے بتایا کہ ہماری محبت کی شادی تھی اور جب لوگوں کے درمیان محبت ہو تو ان معمولی سمجھوتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

    واضح رہے کہ صاحبہ اور جان ریمبو کی شادی 1997 میں ہوئی اور ان کے دو بیٹے احسن اور زین ہیں۔

  • والد  ٹرک چلایا کرتے تھے لیکن مجھے کالج تک پڑھایا، ریمبو

    والد ٹرک چلایا کرتے تھے لیکن مجھے کالج تک پڑھایا، ریمبو

    پاکستان کے معروف اداکا افضل خان عرف جان ریمبو نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد ٹرک چلایا کرتے تھے۔

    گیسٹ ہاؤس ڈرامے سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے افضل خان کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ میرے والد کم عمری میں یتیم ہوگئے تھے جس کے باعث پڑھ لکھ نہ سکے اور کام کرنا شروع کردیا۔ وہ ٹرک چلاتے تھے لیکن انھوں نے مجھے پڑھایا اور کالج تک پہنچا دیا۔

    ریمبو کا کہنا تھا کہ ان کے والدین کی کزن میرج ہوئی تھی اور اس وقت ان کی والدہ اتنی چھوٹی تھیں کہ انھیں مجھے صحیح طرح سے پالنا بھی نہیں آتا تھا۔

    اس دوران ریمبو اپنے بچپن اور ماں کو یاد کر کے آبدیدہ ہوگئے۔ انھوں نے بتایا کہ ان کے خاندان میں کزن میرج کا رواج ہے اور آج بھی یہی روایت قائم ہے۔

    اداکار ساجد حسن کو انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے اپنی نجی زندگی کے حوالے سے کھل کر بات کی۔ افضال خان نے انکشاف کیا کہ انھیں صحیح معنوں میں ان کی خالاؤں نے پالا ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ میری نانی نے ہمارے گھر میری چھوٹی خالہ کو بھیجا جو میرا خیال رکھتی تھیں اور پھر ان کی شادی ہوگئی تو ایک اور خالہ میرا خیال رکھنے آگئیں اس طرح خالاؤں نے مجھے پالا۔

    ریمبو کا کہنا تھا کہ انھوں نے ماں کو کبھی غصے میں نہیں دیکھا وہ بس ہنستی رہتی تھیں۔ ان کے کچھ کزنز جو کراچی میں ہیں وہ کہتے ہیں کہ ان کا آبائی گھر اب ٹوٹ چکا ہے۔ انھیں وہ گھر بہت یاد آتا ہے۔

  • جان ریمبو کا بیٹے کے ساتھ رقص، ویڈیو وائرل

    جان ریمبو کا بیٹے کے ساتھ رقص، ویڈیو وائرل

    معروف پاکستانی اداکار افضل خان عرف جان ریمبو کی بیٹے کے ساتھ رقص کی ویڈیو وائرل ہوگئی، ویڈیو میں دونوں اداکار سعود کے ساتھ محو رقص ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر یہ ویڈیو سعود کے بیٹے احسن خان نے پوسٹ کی۔

    ویڈیو میں اداکار ریمبو اور سعود قاسمی بھی موجود ہیں جو پس منظر میں چلنے والی موسیقی پر رقص کر رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ahsan Khan (@itsahsanrollin)

    مداحوں نے ریمبو کو ان کے بیٹے کے ساتھ دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔

    لوگوں نے کمنٹس کر کے تینوں کے ڈانس کی بھی بے حد تعریف کی۔

  • پاکستانی نژاد رکن برطانوی پارلیمنٹ افضل خان وزیر بن گئے

    پاکستانی نژاد رکن برطانوی پارلیمنٹ افضل خان وزیر بن گئے

    مانچسٹر: پاکستانی نژاد رُکن برطانوی پارلیمنٹ افضل خان کو شیڈو وزیر برائے فارن آفس اینڈ کامن ویلتھ مقرر کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد رکن برطانوی پارلیمنٹ افضل خان کو کامن ویلتھ، افریقہ اور ساؤتھ ایشیا کے لیے فارن آفس کا شیڈو وزیر مقرر کیا گیا ہے۔

    افضل خان مانچسٹر سے رکن پارلیمنٹ ہیں اور مسلمانوں کی ایک موثر آواز سمجھے جاتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: اسلام فوبیا کے خلاف حکومت کو رویے میں نظرثانی کی ضرورت ہے: افضل خان

    برطانوی پارلیمنٹ میں اسلام فوبیا کے خلاف بحث پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے حکومتی رویے پر نظرثانی کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت اسلام فوبیا سے متعلق پالیسی واضح کرنے میں ناکام رہی ہے، اسلام فوبیا کے خلاف حکومت کو رویے میں نظرثانی کی ضرورت ہے۔

    افضل خان کا کہنا تھا کہ مسلم تنظیمیں اسلامو فوبیا کے حوالے سے خدشات کا اظہار کرچکی ہیں، رکن پارلیمنٹ کی اسلام فوبیا کے خلاف تجویز مسترد کرنا باعث تشویش ہے۔

  • اسلام فوبیا کے خلاف حکومت کو رویے میں نظرثانی کی ضرورت ہے: افضل خان

    اسلام فوبیا کے خلاف حکومت کو رویے میں نظرثانی کی ضرورت ہے: افضل خان

    لندن: پاکستانی نژاد برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان کا کہنا ہے کہ اسلام فوبیا کے خلاف حکومت کو رویے میں نظرثانی کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ میں اسلام فوبیا کے خلاف بحث ہوئی، اس دوران پاکستانی نژاد لیبر ایم پی افضل خان نے برطانوی پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے حکومتی رویے پر نظرثانی کی ضرورت پر زور دیا۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت اسلام فوبیا سے متعلق پالیسی واضح کرنے میں ناکام رہی ہے، اسلام فوبیا کے خلاف حکومت کو رویے میں نظرثانی کی ضرورت ہے۔

    افضل خان کا کہنا تھا کہ مسلم تنظیمیں اسلامو فوبیا کے حوالے سے خدشات کا اظہار کرچکی ہیں، رکن پارلیمنٹ کی اسلام فوبیا کے خلاف تجویز مسترد کرنا باعث تشویش ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکمران پارٹی کے اقدامات سے لگتا ہے وہ اس معاملے میں انتشار کا شکار ہے، آل پارٹی پارلیمانی گروپ کی تجاویز کا مقصد ’’سماجی برائی‘‘ کا حل تھا۔

    نیوزی لینڈ واقعہ اسلام فوبیا، نسل پرستی اور دہشت گردانہ حملہ ہے: مشیل باچلے

    برطانوی رکن پارلیمنٹ کا مزید کہنا تھا کہ عوامی دباؤ پر حکمران پارٹی کے 50 سے زائد ممبران کی معطلی اس کا ثبوت ہے۔

  • دنیا دو نیوکلیئرپاور ملکوں کی جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی: برطانوی رکن پارلیمنٹ

    دنیا دو نیوکلیئرپاور ملکوں کی جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی: برطانوی رکن پارلیمنٹ

    لندن: پاکستانی نژاد برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان کا کہنا ہے کہ دنیا دو نیوکلیئرپاور ملکوں کی جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے افضل خان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کی نمائندہ حریت قیادت کو گرفتار کرلیا ہے، پاک بھارت کشیدگی میں خاتمے کے لیے برطانوی کردار قابل ستائش ہے۔

    رکن پارلیمنٹ افضل خان کا مزید کہنا تھا کہ برطانوی وزیر مملکت برائے ایشیا وپیسیفک مارک فیلڈ کی جانب سے معاملے پر خاموشی باعث افسوس ہے۔

    دوسری جانب برطانوی وزیر مارک فیلڈ نے موقف اختیار کیا کہ اقوام متحدہ کی سطح پر مقبوضہ کشمیر کا معاملہ دیکھا جارہا ہے۔

    واضح رہے 14 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کار بم حملے میں42 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے، حملے کے فوری بعد بھارت نے پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ شروع کردیا تھا۔

    بالا کوٹ اسکرپٹ: بھارتی وزیر نے لڑکیوں کے اسکول کو مدرسہ بنا دیا، کامیابی کے لیے پرانی تصاویر دکھا دیں

    بعد ازاں 26 اور 25 فروری کی درمیانی شب بھارتی طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی تھی اور وہ جہاز کا ایمونیشن گرا کر فرار ہوگئے تھے۔

    خیال رہے کہ بھارت کی حکمراں جماعت، فوجی ترجمان اور چیلنز نے بالا کوٹ حملے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ فضائیہ کی کارروائی میں 300 سے 350 سے افراد مارے گئے۔جبکہ حقیقت میں فیول ٹینک کے دھماکے سے درخت تباہ ہوئے تھے۔

  • الیکشن کمیشن کے ممبران دھاندلی کے ذمہ دارہیں،افضل خان

    الیکشن کمیشن کے ممبران دھاندلی کے ذمہ دارہیں،افضل خان

    اسلام آباد :  الیکشن کمیشن کے سابق ایڈیشنل سیکریٹری افضل خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ممبران دھاندلی کے ذمہ دارہیں۔وہ اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے۔

    افضل خان نے گفتگو میں یہ بھی بتا دیا کہ الیکشن دوہزار تیرہ کے دوران رزلٹ منجمنٹ سسٹم کیوں بیٹھا؟ الیکشن کمیشن کی جانب سے دوہزار تیرہ کے انتخابات میں بے ضابطگیوں کا ذمہ دار قرار دیئے جانے کے بعد سابق ایڈیشنل سکریٹری افضل خان نے دھاندلی کے حوالے سے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔

    انہوں نے کہا کہ جب انتخابات ہوتے ہیں تو چیف الیکشن کمشنر اور چار ممبرز کے پاس تمام اختیارات ہوتے ہیں۔

      افضل خان نے الزام لگایا کہ لوگوں کو نوازا گیا اور دھاندلی ممبر پنجاب ریاض کیانی نے کی۔افضل خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نےجوڈیشل کمیشن کی رپورٹ مان کربڑاپن دکھایا۔

    افضل خان کا کہنا تھا کہ تاریخ میں کبھی الیکشن کمیشن کی اتنی تضحیک نہیں ہوئی۔ ستر ہزاراسٹاف کو چالیس کروڑروپےخرچ کرکےتربیت دی گئی تھی۔

    رزلٹ مینجمنٹ سسٹم پر بھی چالیس کروڑروپےخرچ ہوئے۔ کمپیوٹرز جدید تھے سسٹم اس وقت بیٹھا جب بوگس نتائج ڈالے گئے۔

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے اجلاس میں انتخابات کے دوران بدانتظامی کا ذمہ دار افضل خان کو قرار دیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے افضل خان کیخلاف تحقیقات کی سفارش کر دی ہے۔

    چیف الیکشن کمشنرافضل خان کوطلب کرسکتے ہیں۔

  • افضل خان کا انٹرویو فکس میچ اورپری پلان ہے،ریاض کیانی

    افضل خان کا انٹرویو فکس میچ اورپری پلان ہے،ریاض کیانی

    لاہور : الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سابق ممبر جسٹس (ر) ریاض کیانی نے کہا ہے کہ ای سی پی کے سابق ایڈیشنل سیکریٹری افضل خان کا انٹرویو فکس میچ ہے۔یہ سب کچھ پری پلان کیا گیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

    انہوں نے کہا کہ افضل خان کو یہ سب باتیں چودہ ماہ بعد کیوں یاد آئیں ؟ انتخابات پر شکایات تھیں تو کسی کو کیوں آگاہ نہیں کیا گیا ؟میرے اور دیگر افراد کے خلاف الزامات سوچی سمجھی سازش ہے، جسٹس (ر) ریاض کیانی کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کیخلاف چیف الیکشن کمشنر اور دیگر سینئر ارکان سے مشورے کے بعد قانونی کارروائی کروں گا۔

    انہوں نے الزام لگایا کہ افضل خان اپنی مدت ملازمت میں توسیع اور ترقی کرانا چاہتے تھے، منع اس لئے کیا گیا کہ ایک سال میں دو ترقیاں نہیں ہو سکتی تھیں، افضل خان نے میری تنخواہ دس لاکھ بتائی جو سراسر غلط ہے،جسٹس (ر) ریاض کیا نی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا ممبر بننا کیرئیر کی سب سے بڑی غلطی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ  افضل خان ثابت کریں کہ الیکشن کے نوے فیصد بگاڑ کا میں ذمہ دار ہوں، کوئی فیصلہ اکیلے نہیں کیا تمام فیصلے ممبران کی مشاورت سے کئے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی شریف برادران یا اتفاق فاؤنڈری کا کیس نہیں لڑا، اور نہ کسی مقدمے میں ان کی وکالت کی،اس حوالے سے عمران خان کا بیا ن سراسر جھوٹ ہے۔