Tag: افضل کھوکھر

  • اسمبلی میں بابر اعوان کے بیان پر لیگی رہنما طیش میں آ گئے، مریم اورنگزیب کے لقمے

    اسمبلی میں بابر اعوان کے بیان پر لیگی رہنما طیش میں آ گئے، مریم اورنگزیب کے لقمے

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران  بابر اعوان کے بیان پر لیگی رہنما افضل کھوکھر طیش میں آ گئے، بابر اعوان کو جواب دیتے ہوئے ان کو مریم اورنگزیب نے بھی بار بار لقمے دیے۔

    تفصیلات کے مطابق اسمبلی میں بات کرتے ہوئے لیگی رہنما افضل کھوکھر نے کہا بابر اعوان بار بار کہہ رہے ہیں کہ یہ قبضہ گروپ ہیں، وہ کمیٹی میں ثبوت لائیں، میں بھی ثبوت لاؤں گا۔

    افضل کھوکھر جب بات کر رہے تھے تو اس دوران ان کی مدد کرنے کے لیے لیگی رہنما مریم اورنگزیب بھی میدان میں آ گئیں، انھوں نے افضل کھوکھر کو خوب لقمے دیے۔ دل چسپ امر یہ ہے کہ مریم اورنگزیب اپنے دیے گئے جملوں پر شور بھی کرتی رہیں۔

    افضل کھوکھر نے کہا جس زمین کو واگزار کرایا گیا وہ زمین ہم نے خریدی ہے، ہم اس زمین کے چوتھے خریدار ہیں، قبضے والی جگہوں پر بیٹیوں کے گھر نہیں بنائے جاتے۔

    عین اسی وقت مریم اورنگزیب نے انھیں لقمہ دیا کہ زمان پارک بنایا جاتا ہے، جس پر افضل کھوکھر نے مائک میں یہی بات کہہ دی اور مریم اورنگزیب نے اس پر ڈیسک بجا کر شور کیا۔

    افضل کھوکھر بنی گالہ کا ذکر کرنے لگے تو مریم اورنگزیب نے پھر لقمہ دیا کہ میں نے اپنی بہنوں کو سرکاری فنڈ سے سلائی مشینیں نہیں لے کر دیں۔ اس پر بھی انھوں نے خود ہی شور مچایا۔ افضل کھوکھر نے کہا بابر اعوان صاحب آپ ہی بتائیں کہ اگر آپ جھوٹے نکلتے ہیں، اگر آپ غلط ثابت ہوتے ہیں تو کون جواب دے گا اس کا۔

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں بابر اعوان نے کہا تھا کہ حکومت ہر پارلیمانی رکن کے قانونی حقوق کا احترام کرتی ہے، لیکن سرکاری زمین پر قبضے کی کوئی قانون اجازت نہیں دیتا، 45 کینال سرکاری زمین سے قبضہ ختم کرایا گیا، یہ معاملہ عدالت میں ہے اسمبلی مداخلت نہیں کر سکتی۔

    انھوں نے مزید کہا لاہور ہائی کورٹ کو حکومت نے آگاہ کیا کہ یہ سرکاری زمین ہے، عدالت نے اس معاملے کو نمٹا دیا تھا، عدالت نے اس حوالے سے کوئی حکم امتناع جاری نہیں کیا تھا۔

  • قبضہ کیس ، سپریم کورٹ کا افضل کھوکھراورسیف الملوک کانام ای سی ایل میں ڈالنےکاحکم

    قبضہ کیس ، سپریم کورٹ کا افضل کھوکھراورسیف الملوک کانام ای سی ایل میں ڈالنےکاحکم

    لاہور : سپریم کورٹ نے قبضہ کیس میں ن لیگی ایم این اے افضل کھوکھر اور ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا اور دونوں بھائیوں کے اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے لاہورمیں قبضوں سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کی۔

    عدالت نے لیگی ایم این اے افضل کھوکھر اور ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر کو فوری طلب کرتے ہوئے ایف آئی اے کو حکم دیا کہ لیگی ارکان کی جائیداد کا ریکارڈ پیش کیا جائے۔

    چیف جسٹس نے قرار دیا کہ ان کو بلائیں، اگر نہیں آتے تو ایس ایس پی کو کہیں کہ انہیں پیش کریں، ٹان شپ میں بہت سی شکایات مل رہی ہیں، ہم نے وہاں پر کیمپ بھی لگوایا تھا، لوگوں کو ڈرایا جا رہا ہے۔

    چیف جسٹس نے کہا کون ہے افضل کھوکھر تو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ وہ لیگی ایم این اے ہیں۔

    [bs-quote quote=”کسی بیوہ، یتیم اور اوورسیز کی جائیداد پر قبضہ قابل برداشت نہیں” style=”style-6″ align=”left” author_name=”چیف جسٹس "][/bs-quote]

    عدالت کی جانب سے فوری طلب کئے جانے پر ن لیگی ایم این اے افضل کھوکھر اور ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر پیش ہوئے، افضل کھوکھر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ان کی تمام جائیداد قانونی ہے، اس کے نقشے موجود ہیں۔

    جس پر چیف جسٹس نے قرار دیا کہ انہیں ان نقشوں کا پتہ ہے، منسوخ بھی کر سکتے ہیں، آپ جھوٹ بول کر اپنی ایم این اے شپ کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

    چیف جسٹس نے کھوکھربرادران کے قبضے میں جائیدادیں دودن میں واگزار کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کسی بیوہ، یتیم اور اوورسیز کی جائیداد پر قبضہ قابل برداشت نہیں۔

    جسٹس ثاقب نثار نے ایس پی کینٹ کو ہدایت کی کہ وہ ٹاؤن شپ میں کھلی کچہری لگا کر لوگوں سے قبضوں کے خلاف درخواستیں لیں، عدالت نے افضل کھوکھر  اور  سیف الملوک کے نام ای سی ایل میَں ڈالنے کا حکم دیتے ہوئے دونوں بھائیوں کے اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔