Tag: افغانستان اسمگل

  • کراچی کے شہریوں سے چھینے گئے موبائل فونز تواتر کے ساتھ افغانستان اسمگل ہونے لگے

    کراچی کے شہریوں سے چھینے گئے موبائل فونز تواتر کے ساتھ افغانستان اسمگل ہونے لگے

    کراچی : شہر قائد میں شہریوں سے چھینے گئے موبائل فونز تواتر کے ساتھ افغانستان اسمگل ہونے لگے، پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزم نے بتایا کہ کس سے موبائل فون خرید کر کیسے افغانستان بھیجتا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہریوں سے چھینے گئے موبائل جرائم پیشہ گروہوں سے خریدنے والا ملزم گلشن پولیس کے ہاتھوں پکڑا گیا، یہ موبائل فونز افغانستان اسمگل کرنے میں ملوث ایک گروہ کا سرگرم رکن تھا۔

    ایس پی گلشن نے بتایا کہ گرفتار ملزم چھینے گئے موبائل فون کے آئی ایم ای آئی تبدیل کرکے فروخت کردیتا تھا اور جن کے آئی ایم ای آئی تبدیل نہیں ہوسکتے تھے ان کو افغانستان اسمگل کردیتا تھا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم وسیم برفت کے مطابق وہ اب تک موبائل اسنیچرز سے خریدے ہوئے 100 موبائل فون افغانستان بھجواچکا ہے، جس کے بعد کراچی میں غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کے خلاف ہی نہیں بلکہ ایسے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھی بھرپور کریک ڈاون کی ضرورت ہے۔

    ایس ایس نے مزید بتایا کہ ملزم کے ایک ساتھی کو ایک ہفتہ قبل نیو کراچی کی ایک موبائل مارکیٹ سے گرفتار کیا گیا تھا جو موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرتا تھا۔

    یاد رہے رواں سال جولائی میں شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث گرفتار ملزمان نے چھینے ہوئے موبائل فون آن لائن فروخت کرنے کا انکشاف کیا تھا ،

    گذشتہ سال اکتوبر میں بھی کراچی کے شہریوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فونز کو افغانستان اسمگل کرنے کا انکشاف ہوا تھا، شہر سے چھینے گئے موبائل فون مختلف گروپ خرید لیتے ہیں اور پھر انہیں افغانستان اسمگل کر دیتے ہیں۔

  • قومی شاہراہ پر افغانستان اسمگل ہونے والے چینی اور کھاد کے 11 ٹرک پکڑے گئے

    قومی شاہراہ پر افغانستان اسمگل ہونے والے چینی اور کھاد کے 11 ٹرک پکڑے گئے

    شکارپور: پولیس نے قومی شاہراہ پر افغانستان اسمگل ہونے والے چینی اور کھاد کے 11 ٹرک پکڑ لیے۔

    تفصیلات کے مطابق حساس اداروں کی اطلاع پر شکارپور میں نیو فوجداری تھانے کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چینی اور یوریا کھاد کی بھاری کھیپ افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

    پولیس حکام کے مطابق قومی شاہراہ پر چینی اور کھاد کی بھاری کھیپ پکڑی گئی ہے، 11 ٹرکوں میں لوڈ کی گئی چینی اور کھاد کی بوریاں برآمد ہوئیں، 7 ٹرکوں سے 280 ٹن چینی، اور 4 ٹرکوں سے 5 ہزار 400 یوریا کھاد کے بیگ برآمد ہوئے۔

    چینی اور کھاد افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی، اس کارروائی کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد چینی اور کھاد محکمہ خوراک کے گوداموں میں منتقل کی جا رہی ہے۔