Tag: افغانستان زلزلہ

  • برطانیہ کا افغانستان کو ایک ملین پاؤنڈز کی امداد بھیجنے کا اعلان

    برطانیہ کا افغانستان کو ایک ملین پاؤنڈز کی امداد بھیجنے کا اعلان

    لندن (02 ستمبر 2025): برطانیہ نے افغانستان زلزلہ متاثرین کو ایک ملین پاؤنڈز کی امداد بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

    برطانیہ کی حکومت نے پیر کی شام افغانستان میں ہلاکت خیز زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کے لیے ایک ملین پاؤنڈ کے ہنگامی پیکج کا اعلان کیا ہے، تاکہ اقوام متحدہ کی پاپولیشن فنڈ (UNFPA) کی امدادی کوششوں کو سہارا فراہم کیا جا سکے، اس امداد میں موبائل ہیلتھ ٹیمیں، ایمرجنسی ہیلتھ کِٹس، اور بے گھر لوگوں کے لیے پناہ گاہیں شامل ہیں۔

    اقوام متحدہ کی ٹیمیں سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ کنڑ میں موجودہ اسپتالوں اور کلینکس پر زچگی کی صحت کی دیکھ بھال اور نفسیاتی مدد بھی فراہم کریں گی۔

    افغانستان زلزلہ

    اتوار کی شب مشرقی افغانستان میں مہلک زلزلہ آیا، جس نے صوبہ کنڑ اور ننگرہار میں سیکڑوں افراد کی جان لے لی ہے، جب کہ ہزاروں زخمی اور بے گھر ہو گئے ہیں، طالبان حکومت کے مطابق زلزلے میں 800 سے زائد افراد کی زندگیاں تلف ہو گئی ہیں۔ حکومت نے اقوام عالم سے امداد کی اپیل بھی کی ہے۔

    افغانستان میں زلزلہ، 800 افراد جاں بحق

    زلزلے کے بعد بین الاقوامی تنظیموں اور انسانی امدادی اداروں نے فوری امداد کے لیے وسائل متحرک کر دیے ہیں، جن میں خوراک، صاف پانی، طبی سہولیات، اور عارضی رہائش شامل ہیں۔ دنیا بھر کے رہنماؤں اور ممالک نے متاثرین سے اظہارِ تعزیت کیا ہے، اور متعدد ممالک نے افغانستان کو اس آفت کے بعد سنبھلنے میں مدد دینے کے لیے اضافی انسانی امداد دینے کا وعدہ کیا ہے۔

    افغان حکومت کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متعدد گاؤں مکمل تباہ ہو گئے ہیں، لینڈ سلائیڈنگ اور سڑکوں کی بندش کے باعث لوگوں کو ریسکیو کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے زلزلہ متاثرین سے ہمدردی اور افغان عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارہ مشکل کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہے، اور ان کی 20 ٹیمیں مختلف علاقوں میں کام کر رہی ہیں۔

  • افغانستان میں زلزلہ، 800 افراد جاں بحق

    افغانستان میں زلزلہ، 800 افراد جاں بحق

    کابل (01 ستمبر 2025): افغانستان میں زلزلے سے 800 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب شمالی افغانستان میں 6 شدت کا خوف ناک زلزلہ آیا ہے، جس کے نتیجے میں آٹھ سو افراد جاں بحق اور ترجمان افغان وزارت داخلہ کے مطابق 2500 سے زائد شہری زخمی ہیں۔

    امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز صوبہ ننگرہار کے شہر جلال آباد کے قریب تھا اور اس کی گہرائی 8 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے 20 منٹ بعد ہی 4.5 شدت کا ایک اور جھٹکا محسوس کیا گیا، جس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

    ترجمان افغان طالبان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ آج رات آنے والے زلزلے کے باعث جانی و مالی نقصان ہوا ہے، مقامی حکام اور امدادی ٹیمیں اور علاقہ مکین متاثرہ افراد کے ساتھ امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، جو متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور بحالی کے کاموں میں حصہ لے رہی ہیں۔

    پنجاب اور خیبرپختونخوا میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    زلزلے کے بعد افغان طالبان نے بین الاقوامی امدادی تنظیموں سے امدادی کارروائیوں میں مدد کی اپیل کی ہے۔ بی بی سی کے مطابق زلزلے سے متاثرہ صوبہ کنڑ میں سینکڑوں افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے لاشوں کو منتقل کرنے کے ذمہ دار ایک طالبان عہدیدار کا کہنا تھا کہ ایک گاؤں میں 21 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوئے۔

    خیال رہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقے دور دراز ہیں اور ان تک پہنچنا مشکل ہے، کچھ علاقوں میں موبائل نیٹ ورک کام نہیں کر رہے جب کہ دیگر علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے باعث رابطہ سڑکیں منقطع ہیں۔

    یاد رہے کہ 2022 میں مشرقی افغانستان میں 5.9 شدت کے زلزلے سے کم از کم ایک ہزار افراد جاں بحق اور 3 ہزار زخمی ہوئے تھے، یہ دو دہائیوں کے دوران ملک میں آنے والا سب سے بدترین زلزلہ تھا۔

  • افغانستان میں دوسرا  خوفناک زلزلہ

    افغانستان میں دوسرا خوفناک زلزلہ

    ہرات : افغانستان میں ایک بار پھر خوفناک زلزلہ آیا ، زلزلے کےباعث 100 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان میں ایک بارپھر خوفناک زلزلے سے لرز اٹھا ، امریکی جیولوجیکل سروے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی۔

    افغان حکام کا کہنا ہے کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق 05:10 (00:40 GMT) پر افغان شہر ہرات کے شمالی علاقے میں آیا، زلزلے کے باعث 100 سے زائد زخمی ہوئے، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے 4 روز قبل بھی افغانستان میں 6.3 شدت کا زلزلہ آیا تھا ، ہرات میں آّنے والے ہولناک زلزلے سے اموات کی تعداد چار ہزار ہوگئی ہے جبکہ ہزاروں زخمی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔

    زلزلے کے باعث بیس دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے، دو ہزارمکانات منہدم ہوئے اور بڑی تعداد میں لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔

    طالبان حکومت کے مطابق ایک ہزارسے زائد اہلکاروں پر مشتمل پینتیس ریسکیو ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

  • ہرات زلزلے میں اموات 4 ہزار، 20 دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے

    ہرات زلزلے میں اموات 4 ہزار، 20 دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے

    کابل: افغانستان کے صوبے ہرات میں آنے والے ہولناک زلزلے میں اموات کی تعداد 4 ہزار تک پہنچ گئی، جب کہ 20 دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے صوبے ہرات میں آنے والے ہولناک زلزلے سے اموات کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، ہزاروں زخمی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، زلزلے میں 2000 مکانات منہدم ہوئے، جس سے بڑی تعداد میں لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔

    زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں زندہ بچ جانے والوں نے تیسری رات بھی کھلے آسمان تلے گزار دی ہے، جو دن بھر منہدم مکانات کا ملبہ ہٹا کر اپنے پیاروں کو تلاش کرتے رہے۔

    طالبان حکومت کے مطابق ایک ہزار سے زائد اہلکاروں پر مشتمل 35 ریسکیو ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

  • حکومتِ پاکستان کا  افغانستان میں زلزلہ متاثرین کے لیے خصوصی میڈیکل ٹیم بھجوانے کا فیصلہ

    حکومتِ پاکستان کا افغانستان میں زلزلہ متاثرین کے لیے خصوصی میڈیکل ٹیم بھجوانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : نگران حکومت نے افغانستان میں زلزلے کے متاثرین کو امداد فراہم کرنے کے لیے پاکستان سے خصوصی میڈیکل ٹیم بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے افغان زلزلہ متاثرین کے لئے خصوصی میڈیکل ٹیم افغانستان بھجوانے کا فیصلہ کرلیا ، ذرائع نے بتایا کہ 10رکنی خصوصی میڈیکل ٹیم جلد افغانستان کیلئے روانہ ہو گی۔

    ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں اسلام آباد سے میڈیکل ٹیم افغانستان جائے گی اور دوسرے مرحلےمیں کوئٹہ، پشاور سے میڈیکل ٹیم افغانستان بھجوانے کا امکان ہے۔

    خصوصی میڈیکل ٹیم پمز اسپتال سے بھجوائی جائے گی، پمز اسپتال کے 5ڈاکٹرز، 5 نرسز ٹیم میں شامل ہوں گے اور میڈیکل ٹیم کی سربراہی پمز کے نیورو سرجن ڈاکٹر فیض اچکزئی کریں گے۔

    شعبہ نیوروسرجری، جنرل سرجری، ہڈی و جوڑ کے ڈاکٹرز ٹیم میں شامل ہوں گے، میڈیکل ٹیم کے ہمراہ ادویات کی کھیپ افغانستان بھجوائی جائے گی تاہم افغان زلزلہ متاثرین کیلئے ادویات کا انتظام وفاقی اسپتالوں نے کیا ہے۔

    خیال رہے افغان صوبے ہرات میں زلزلے سے اموات کی تعداد ڈھائی ہزارہوگئیں اور ہزاروں زخمی اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں۔

    افغان حکام نے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے، ہرات میں آنے والے زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے سبب انفرا اسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا تاہم ملبے تلے دبے افراد کی تلاش جاری ہے۔

  • افغانستان میں زلزلے سے تباہی، اموات کی تعداد ڈھائی ہزار سے تجاوز کر گئی

    افغانستان میں زلزلے سے تباہی، اموات کی تعداد ڈھائی ہزار سے تجاوز کر گئی

    ہرات: افغانستان میں زلزلے نے بڑی تباہی مچا دی ہے، اموات کی تعداد 2500 سے تجاوز کر گئی۔

    اے ایف پی کے مطابق ایک حکومتی ترجمان نے کہا ہے کہ زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد ڈھائی ہزار سے بڑھ گئی ہے، امدادی کارکن رات بھر مغربی افغانستان میں کچے گھروں میں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش میں مصروف رہے۔

    ہفتے کو آنے والے 6.3 کی شدت کے زلزلے کے بعد 8 زبردست آفٹر شاکس نے صوبائی دارالحکومت ہرات کے شمال مغرب میں 30 کلومیٹر (19 میل) کے فاصلے پر واقع علاقوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، زلزلے سے بڑی تعداد میں دیہی مکانات منہدم ہوئے اور خوف زدہ شہریوں نے رات سڑکوں پر گزاری۔

    زلزلے کا مرکز خطے کے سب سے بڑے شہر ہرات کے قریب تھا، امریکی جیولوجیکل سروے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زلزلے کا مرکز صوبہ پکتیا اور زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

    غیر ملکی میڈیا نے بتایا کہ ہرات کے قریب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ، ہرات میں زلزلے کے بعد 5.6 شدت کے آفٹر شاکس بھی آئے، افغانستان کے علاوہ زلزلے کے جھٹکے ایران اور ترکمانستان میں بھی محسوس کیے گئے، شہر میں اے ایف پی کے ایک صحافی نے بتایا کہ زلزلہ صبح 11:00 بجے (0630 GMT) کے قریب پہلا زلزلہ آیا۔

    گزشتہ سال جون میں 5.9 شدت کے زلزلے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک اور ہزار افراد بے گھر ہو گئے تھے، افغانستان میں تقریباً ایک چوتھائی صدی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکت خیز زلزلہ تھا، جو غریب صوبے پکتیکا میں آیا تھا۔

  • افغانستان کے شمال مغربی علاقے زلزلے سے لرز اٹھے

    افغانستان کے شمال مغربی علاقے زلزلے سے لرز اٹھے

    کابل: افغانستان کے شمال مغربی علاقے زلزلے سے لرز اٹھے ، جس کے باعث شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کے شمال مغربی علاقوں میں 6.3 شدت کا زلزلہ آیا ، جس کا مرکز خطے کے سب سے بڑے شہر کے قریب تھا۔

    امریکی جیولوجیکل سروے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زلزلے کا مرکز صوبہ پکتیا اور زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

    غیرملکی میڈیا نے بتایا کہ ہرات کے قریب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ، ہرات میں زلزلے کے بعد 5.6 شدت کے آفٹرشاکس بھی آئے ، افغانستان کے علاوہ زلزلے کے جھٹکے ایران اور ترکمانستان میں بھی محسوس کئےگئے۔

    شہر میں اے ایف پی کے ایک صحافی نے بتایا کہ صبح 11:00 بجے (0630 GMT) کے قریب جب پہلا زلزلہ آیا تو رہائشی اور دکاندار باہر نکل آئے تاہم ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

    گزشتہ سال جون میں، 5.9 شدت کے زلزلے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک اور ہزار افراد بے گھر ہو گئے تھے، افغانستان میں تقریباً ایک چوتھائی صدی میں سب سے زیادہ ہلاکت خیز زلزلہ تھا، جو غریب صوبے پکتیکا میں آیا تھا۔

    رواں سال مارچ میں بھی شمال مشرقی افغانستان کے قریب آنے والے 6.5 شدت کے زلزلے سے افغانستان اور پاکستان میں 13 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

    یہ ملک اکثر زلزلوں سے متاثر ہوتا ہے، خاص طور پر ہندو کش پہاڑی سلسلے میں، جو یوریشین اور ہندوستانی ٹیکٹونک پلیٹوں کے سنگم کے قریب واقع ہے۔

  • شہباز شریف کی ملا حسن اخوند سے فون پر گفتگو، سرحد پر دو کراسنگ پوائنٹس کھول دیے گئے

    شہباز شریف کی ملا حسن اخوند سے فون پر گفتگو، سرحد پر دو کراسنگ پوائنٹس کھول دیے گئے

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے افغانستان کے قائم مقام وزیر اعظم ملا حسن اخوند سے ٹیلیفونک گفتگو میں زلزلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔

    تفصیلات کے مطابق میاں شہباز شریف اور ملا حسن اخوند کے درمیان فون پر گفتگو ہوئی ہے، جس میں وزیر اعظم پاکستان نے انھیں آگاہ کیا کہ علاج اور آمد و رفت کے لیے پاک افغان سرحد پر غلام خان اور انگور اڈہ بارڈر کراسنگ پوائنٹس کھول دیے گئے ہیں۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے زلزلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا، اور جاں بحق افراد کے لیے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

    شہباز شریف نے کہا پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے، ہم نے علاج، آمد و رفت کے لیے غلام خان اور انگور اڈہ بارڈر کراسنگ پوائنٹس کھول دیے ہیں، آنے والے دنوں میں مزید مدد جاری رکھیں گے۔

    افغانستان زلزلہ، جاں بحق افراد کی تعداد 950 تک جا پہنچی

    شہباز شریف نے افغان قائم مقام وزیر اعظم سے تعاون اور امدادی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا، اور سنگین صورت حال کا سامنا کرنے والے افغان عوام کو مدد فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا، وزیر اعظم نے مؤثر بارڈر مینجمنٹ سے تجارت اور نقل و حرکت کے لیے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔