Tag: افغانستان میں مارا گیا

  • داسو دہشت گرد حملے کا ماسٹرمائنڈ افغانستان میں مارا گیا

    داسو دہشت گرد حملے کا ماسٹرمائنڈ افغانستان میں مارا گیا

    راولپنڈی : داسو دہشت گرد حملے کا ماسٹر مائنڈ طارق افغانستان میں مارا گیا، حملے میں چینی انجینئروں سمیت تیرہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق داسو دہشتگرد حملے کا ماسٹرمائنڈ اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا بدنام زمانہ سرغنہ طارق ہلاک ہوگیا۔

    بدنام زمانہ سرغنہ افغانستان کے علاقے کنڑ میں ہلاک ہوا، ٹی ٹی پی لیڈر سیکیورٹی فورسز پر حملوں سمیت بے گناہ شہریوں کے قتل اور مختلف دہشت گردی کی وارداتوں میں بھی مطلوب تھا۔

    داسو پراجیکٹ کے قریب چینی انجینیئروں کی بس پر حملہ کیا گیا تھا، حملے میں چینی انجینیئروں 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

    چینی انجینئر اور عملہ دو بسوں میں معمول کے مطابق صبح کی شفٹ میں داسو ہائڈرو پاور پراجیکٹ پر اپنے کام پر جا رہے تھے۔

    دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر ریٹائرڈ وقارحسن نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے بدنام زمانہ سرغنہ طارق کی ہلاکت پر اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ داسو دہشت گرد حملے کے ماسٹر مائنڈ طارق کی ہلاکت بہت بڑی کامیابی اور پاکستان کے لیے اچھی خبرہے اور یہ پاکستانی ایجنسیوں اور کابل کی مشترکہ تعاون کا نتیجہ ہے۔

  • بی ایل اے کا کمانڈر رزاق مندلی عرف انجنئیر افغانستان میں مارا گیا

    بی ایل اے کا کمانڈر رزاق مندلی عرف انجنئیر افغانستان میں مارا گیا

    اسلام آباد : بلوچ لبریشن آرمی ( بی ایل اے ) کا کمانڈر رزاق مندلی عرف انجنئیر افغانستان میں مارا گیا، ہلاک کمانڈر اسلحہ بارود افغانستان سے پاکستان منتقل کرتا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچ لبریشن آرمی ( بی ایل اے ) کا دہشت گرد کمانڈر رزاق مندلی عرف انجنئیر مارا گیا، ذرائع نے بتایا ہشتگرد کمانڈر کو افغانستان میں مالی تنازع پر مارا۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ دہشت گرد نوشکی احمد وال کا رہائشی اور کافی عرصے سے افغانستان میں مقیم تھا اور کالعدم پارٹی کے لیے فنڈجمع کرتا تھا۔

    ذرائع کے مطابق مارے جانے والا کمانڈر اسلحہ بارود افغانستان سے پاکستان منتقل کرتا تھا ، بارود اور اسلحہ نوشکی کے راستے منتقل کیا جاتا تھا۔

    ذرائع نے بتایا دہشت گرد نے 2011میں کوئٹہ میں خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کی جبکہ مختلف دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

    یاد رہے رواں ماہ ہی پاکستان میں خودکش دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں مارا گیا تھا ، افغان صوبے میں کالعدم تنظیموں کے آپسی جھگڑے میں ایک گاڑی کو ٹارگٹ کیا گیا تھا، جس میں نور گل ، نائب امیرحاجی رشیدعرف ماماہلاک اور کمانڈر وحید گل زخمی ہوا تھا۔

    ذرائع کے مطابق نور گل پاکستان میں ہائی پروفائل دہشت گرد ی میں ملوث رہا، جبکہ دہشت گرد اسلام آبادہائیکورٹ خودکش حملے اور شاہ نورانی مزارپر خودکش حملوں کے ماسٹر مائنڈ بھی تھے۔

  • پاکستان میں خودکش دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں مارا گیا

    پاکستان میں خودکش دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں مارا گیا

    اسلام آباد : پاکستان میں خودکش دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ نور گل افغانستان میں مارا گیا ، دہشت گرد پاکستان میں درجنوں خودکش حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں خودکش دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ  افغانستان میں  مارا گیا، افغان صوبے میں کالعدم تنظیموں کے آپسی جھگڑےمیں ایک گاڑی کو ٹارگٹ کیا گیا ، بم دھماکے میں نور گل ، نائب امیرحاجی رشیدعرف ماماہلاک اور کمانڈر وحید گل زخمی ہوا۔

    ذرائع کے مطابق نور گل پاکستان میں ہائی پروفائل دہشت گرد ی میں ملوث رہا ہے جبکہ دہشت گرد اسلام آبادہائیکورٹ خودکش حملے اور شاہ نورانی مزارپر خودکش حملوں کے ماسٹر مائنڈ بھی تھے۔

    سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ نورگل کالعدم جماعت الاحرار کے مالیاتی کمیشن کے سربراہ تھا، اس مالیاتی کمیشن کے ذریعےپاکستان میں دہشت گردوں کوفنڈنگ کی جاتی تھی۔

    ذرائع کے مطابق دہشت گرد پاکستان میں درجنوں خودکش حملوں،ٹارگٹ کلنگ سمیت کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز پربھی حملوں میں ملوث ہیں۔