Tag: افغانستان وعدہ پورا کرے

  • ’’پاکستان چاہتا ہے افغانستان دنیا سے کیا گیا وعدہ پورا کرے‘‘

    ’’پاکستان چاہتا ہے افغانستان دنیا سے کیا گیا وعدہ پورا کرے‘‘

    پی پی رہنما سرفرازبگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان چاہتا ہے کہ افغانستان دنیا سے کیا گیا وعدہ پورا کرے۔

    اے آر وائی کے پروگرام خبر میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کا افغانستان سے مسئلہ صرف ٹی ٹی پی کا ہے۔ افغانستان نے وعدہ کیا تھا ان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔

    سرفرازبگٹی نے کہا کہ افغانستان میں ٹی ٹی پی پلتی ہے، حملوں میں افغان باشندے شامل ہوتے ہیں۔ اگرافغانستان کی زمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو تو پھر کوئی مسئلہ نہیں رہے گا۔

    انھوں نے کہا کہ سرفراز بنگلزئی کی قومی دھارے میں شمولیت انتہائی اہم ہے۔ سرفرازبنگلزئی اہم کمانڈر تھا جس کا سرینڈرکرنا بڑی کامیابی ہے۔ بلوچستان کے حوالے سے اداروں کی یہ بڑی کامیابی ہے۔

    پی پی رہنما نے کہا کہ اس میں کوئی دورائے نہیں کہ مولانا فضل الرحمان افغانستان میں اثر رکھتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان سے متعلق افغانستان کی طرف سے مطالبہ آیا ہے۔

    سرفرازبگٹی نے کہا کہ پاکستان نے پہلے بھی بڑے اہم علما بات چیت کے لیے افغانستان بھیجے تھے۔ پاکستان سے جانے والےعلما کی افغانستان میں عزت نہیں کی گئی تھی۔

    انھوں نے کہا کہ افغان حکومت مولانا فضل الرحمان کو بلارہی ہے تویہ اچھی بات ہے۔ یہ اچھی بات ہے کہ افغانستان کی حکومت اب بات کرنا چاہتی ہے۔