آئندہ ماہ شیڈول ایشیا کے شوپیس ایونٹ کےلیے افغانستان کرکٹ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا، راشد خان قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔
افغانستان کرکٹ بورڈ نے جاری اعلامیے میں بتایا کہ ایشیا کپ کےلیے ٹیم کی قیادت راشد خان کریں گے، ساتھ ہی اسکواڈ میں رحمان اللّٰہ گرباز، ابراہیم زادران، درویش رسولی، صدیق اللّٰہ اتل، عظمت اللّٰہ عمرزئی بھی ایشیا کپ اسکواڈ کےلیے افغان ٹیم کا حصہ ہیں۔
اس کے علاوہ کریم جنت، محمد نبی، گلبدین نائب، شرف الدین اشرف، محمد اسحاق، مجیب الرحمٰن اور اے ایم غضنفر ، نور احمد، فرید احمد ملک، نوین الحق اور فضل حق فاروقی بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔
9 ستمبر سے شروع ہونے والے ایونٹ میں افغانستان کی ٹیم گروپ بی میں شامل ہے، جہاں اس کا کے ساتھ بنگلادیش، سری لنکا اور ہانگ کانگ کو رکھا گیا ہے۔
خیال رہے کہ افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے اتوار کو بنگلا دیش کے خلاف تین ون ڈے اور تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا بھی اعلان کیا ہے۔
افغانستان کی میزبانی میں ہونے والی سیریز دو اکتوبر سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلی جائے گی جس کے بعد تین اور پانچ اکتوبر کو اگلے میچ کھیلے جائیں گے، اس کے بعد ون ڈے سیریز 8، 11 اور 14 اکتوبر کو ہوگی۔